TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Mominoon 23:73 – Translations

Every available translation of Surat ul Mominoon, verse 73, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ اِنَّکَ لَتَدۡعُوۡہُمۡ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۷۳﴾ الرّبع
And indeed, you invite them to a straight path.
یقیناً آپ تو انہیں راہ راست کی طرف بلا رہے ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَاِنَّکَ
اور بےشک آپ
لَتَدۡعُوۡہُمۡ
البتہ آپ بلاتے ہیں انہیں
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَاِنَّکَ
اور بلاشبہ آپ
لَتَدۡعُوۡہُمۡ
یقیناً بلاتے ہیں اُنھیں
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے راستے کی
Translated by

Juna Garhi

Info

And indeed, you invite them to a straight path.

یقیناً آپ تو انہیں راہ راست کی طرف بلا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور بلاشبہ آپ انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اور بلاشبہ آپ اُنہیں یقیناسیدھے راستے کی طرف ہی بُلاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And surely you are inviting them to a straight path,

اور تو تو بلاتا ہے ان کو سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور یقیناً آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

You are calling them to a Straight Way,

تو تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور حقیقت یہ ہے کہ تم تو انہیں سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ تو ان کو بیشک سیدھے راستے کی طرف بلاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور یقینا آپ تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور بلاشبہ آپ ان لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف بلاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور تم تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And verily thou! thou callest them unto a Path straight.

اور یقیناً آپ تو ان کو سیدھے راستہ کی طرف بلا رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور بیشک تم ان کو ایک سیدھی راہ کی دعوت دے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور بے شک آپ تو انہیں سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور تم تو ان کو سیدھے رستے کی طرف بلاتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور آپ یقینا بلا رہے ہیں ان لوگوں کو حق و ہدایت کے سیدھے راستے کی طرف،

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور بلاشبہ آپ انہیں صراط مستقیم کی طرف بلاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور بیشک تم انھیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہو ( ف۱۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور بیشک آپ تو ( انہی کے بھلے کے لئے ) انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور بےشک آپ ان لوگوں کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

But verily thou callest them to the Straight Way;

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

(Muhammad), you certainly have called them to the right path,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And certainly, you call them to the straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And most surely you invite them to a right way.

Translated by

William Pickthall

Info

And lo! thou summonest them indeed unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और वास्तव में तुम उन्हें सीधे मार्ग की ओर बुला रहे हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور (خلاصہ ان کی حالت کا یہ ہے کہ) آپ تو ان کو سیدھے رستے کی طرف (جس کو اوپر حق کہا ہے) بلا رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

آپ ان کو سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں۔ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

تو ان سیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور بلاشبہ آپ انہیں صراط مستقیم کی طرف بلاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور تو تو بلاتا ہے ان کو سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور بلاشبہ آپ ان لوگوں کو سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہیں

Related Verses

36
Surat ul Fateha
1:5
اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۵﴾
Guide us to the straight path -
ہمیں سیدھی ( اور سچی ) راہ دکھا ۔
Surat ul Baqara
2:142
سَیَقُوۡلُ السُّفَہَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىہُمۡ عَنۡ قِبۡلَتِہِمُ الَّتِیۡ کَانُوۡا عَلَیۡہَا ؕ قُلۡ لِّلّٰہِ الۡمَشۡرِقُ وَ الۡمَغۡرِبُ ؕ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۴۲﴾
The foolish among the people will say, "What has turned them away from their qiblah, which they used to face?" Say, "To Allah belongs the east and the west. He guides whom He wills to a straight path."
عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹایا؟ آپ کہہ دیجئے کہ مشرق اور مغرب کا مالک اللہ تعالٰی ہی ہے وہ جسے چاہے سیدھی راہ کی ہدایت کر دے ۔
Surat ul Baqara
2:213
کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً ۟ فَبَعَثَ اللّٰہُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۪ وَ اَنۡزَلَ مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ فِیۡمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ؕ وَ مَا اخۡتَلَفَ فِیۡہِ اِلَّا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡہُ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ۚ فَہَدَی اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ مِنَ الۡحَقِّ بِاِذۡنِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۱۳﴾
Mankind was [of] one religion [before their deviation]; then Allah sent the prophets as bringers of good tidings and warners and sent down with them the Scripture in truth to judge between the people concerning that in which they differed. And none differed over the Scripture except those who were given it - after the clear proofs came to them - out of jealous animosity among themselves. And Allah guided those who believed to the truth concerning that over which they had differed, by His permission. And Allah guides whom He wills to a straight path.
در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالٰی نے نبیوں کو خوشخبریاں دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں ، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہو جائے ۔ اور صرف ان ہی لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، جو اسے دیئے گئے تھے ، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض و عناد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالٰی جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:51
اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیۡ وَ رَبُّکُمۡ فَاعۡبُدُوۡہُ ؕ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِیۡمٌ ﴿۵۱﴾
Indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. That is the straight path."
یقین مانو !میرا اور تمہارا رب اللہ ہی ہے ، تم سب اسی کی عبادت کرو یہی سیدھی راہ ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:101
وَ کَیۡفَ تَکۡفُرُوۡنَ وَ اَنۡتُمۡ تُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتُ اللّٰہِ وَ فِیۡکُمۡ رَسُوۡلُہٗ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡتَصِمۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ ہُدِیَ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾٪  1
And how could you disbelieve while to you are being recited the verses of Allah and among you is His Messenger? And whoever holds firmly to Allah has [indeed] been guided to a straight path.
۔ ( گو یہ ظاہر ہے کہ ) تم کیسے کُفر کر سکتے ہو؟ باوجودیکہ تم پر اللہ تعالٰی کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہیں ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ ( کے دین ) کو مضبوط تھام لے تو بلاشُبہ اسے راہ راست دکھا دی گئی ۔
Surat un Nissa
4:68
وَّ لَہَدَیۡنٰہُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ﴿۶۸﴾
And We would have guided them to a straight path.
اور یقیناً انہیں راہ راست دکھا دیں ۔
Surat un Nissa
4:175
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اعۡتَصَمُوۡا بِہٖ فَسَیُدۡخِلُہُمۡ فِیۡ رَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ وَ فَضۡلٍ ۙ وَّ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلَیۡہِ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ﴿۱۷۵﴾ؕ
So those who believe in Allah and hold fast to Him - He will admit them to mercy from Himself and bounty and guide them to Himself on a straight path.
پس جو لوگ اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور اسے مضبوط پکڑ لیا انہیں تو وہ عنقریب اپنی رحمت اور فضل میں لے لے گا اور انہیں اپنی طرف کی راہ راست دکھا دے گا ۔
Surat ul Maeeda
5:16
یَّہۡدِیۡ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخۡرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ بِاِذۡنِہٖ وَ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۶﴾
By which Allah guides those who pursue His pleasure to the ways of peace and brings them out from darknesses into the light, by His permission, and guides them to a straight path.
جس کے ذریعے سے اللہ تعالٰی انہیں جو رضائے رب کے درپے ہوں سلامتی کی را ہیں بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی راہبری کرتا ہے ۔
Surat ul Anaam
6:39
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُکۡمٌ فِی الظُّلُمٰتِ ؕ مَنۡ یَّشَاِ اللّٰہُ یُضۡلِلۡہُ ؕ وَ مَنۡ یَّشَاۡ یَجۡعَلۡہُ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۳۹﴾
But those who deny Our verses are deaf and dumb within darknesses. Whomever Allah wills - He leaves astray; and whomever He wills - He puts him on a straight path.
اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وہ تو طرح طرح کی ظلمتوں میں بہرے گونگے ہو رہے ہیں اللہ جس کو چاہے بے راہ کردے اور وہ جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دے ۔