Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 13

سورة النور

لَوۡ لَا جَآءُوۡ عَلَیۡہِ بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ ۚ فَاِذۡ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللّٰہِ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳﴾

Why did they [who slandered] not produce for it four witnesses? And when they do not produce the witnesses, then it is they, in the sight of Allah , who are the liars.

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے؟ اور جب گواہ نہیں لائے تو یہ بہتان باز لوگ یقیناً اللہ کے نزدیک محض جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡلَا
کیوں نہ
جَآءُوۡ
وہ لائے
عَلَیۡہِ
اس پر
بِاَرۡبَعَۃِ
چار
شُہَدَآءَ
گواہ
فَاِذۡ
پھر جب
لَمۡ
نہیں
یَاۡتُوۡا
وہ لائے
بِالشُّہَدَآءِ
گواہوں کو
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے ہاں
ہُمُ
وہ
الۡکٰذِبُوۡنَ
جو جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡلَا
کیوں نہیں
جَآءُوۡ
لائےوہ
عَلَیۡہِ
اس پر
بِاَرۡبَعَۃِ
چار
شُہَدَآءَ
گواہ
فَاِذۡلَمۡ
تو جب نہیں
یَاۡتُوۡا
وہ لائے
بِالشُّہَدَآءِ
گواہ
فَاُولٰٓئِکَ
پھر یہ لوگ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالی کے نزدیک
ہُمُ
وہی
الۡکٰذِبُوۡنَ
جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Why did they [who slandered] not produce for it four witnesses? And when they do not produce the witnesses, then it is they, in the sight of Allah , who are the liars.

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے؟ اور جب گواہ نہیں لائے تو یہ بہتان باز لوگ یقیناً اللہ کے نزدیک محض جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر یہ تہمت لگانے والے اس پر چار گواہ کیوں نہ لاسکے ؟ پھر جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو اللہ کے ہاں یہی جھوٹے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہیں لائے؟ تو جب وہ گواہ نہیں لائے تواﷲ تعالیٰ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why did they (the accusers) not bring four witnesses to prove this? So, as they did not bring the witnesses, they are the liars in the sight of Allah.

کیوں نہ لائے وہ اس بات پر چار شاہد پھر جب نہ لائے شاہد تو وہ لوگ اللہ کے یہاں وہی ہیں جھوٹے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں وہ لے کر آئے اس پر چار گواہ تو جب وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Why did the slanderers not bring four witnesses (to prove their charge)? Now that they have not brought witnesses, they themselves are liars in the sight of Allah.

وہ لوگ ﴿اپنے الزام کے ثبوت میں﴾ چار گواہ کیوں نہ لائے؟ اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں ، اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں ۔ 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ( بہتان لگانے والے ) اس بات پر چار گواہ کیوں نہیں لے آئے؟ اب جبکہ وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر یہ طوفان اٹھانے والے سچے تھے) کیوں اس پر چار گواہ نہ لائے ( جیسے شرع کا حکم ہے) پھر جب گواہ نہ لاسکے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک خود ہی جھوٹے ٹھہرے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو اللہ کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے۔ پھر جب وہ گواہ نہ لاسکے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق) کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔ تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو خدا کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore did they not bring four witnesses thereof? Then when they brought not the witnesses, those! with Allah they are the liars.

اور (یہ کیوں نہ) کہہ دیا کہ یہ تو صریح طوفان بندی ہے ۔ یہ لوگ اپنے قول پر چارگواہ کیوں نہ لائے سو جب یہ لوگ گواہ نہیں لائے تو بس یہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آخر یہ لوگ اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کیلئے چار گواہ کیوں نہ لائے؟ تو جب یہ لوگ گواہ نہیں لائے تو لازماً اللہ کے نزدیک یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( بہتان طرازی کرنے والے لوگ ) اس بات ( کے ثبوت ) پر چار گواہ کیوں نہ لائے؟ پس جب وہ ( لوگ ) گواہ پیش نہ کرسکے تو اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک وہی ( ہیں جو ) جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بہتان لگانے والے (اپنی بات کی سچائی کے لیے) چار گواہ کیوں نہ لائے تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو پھر اللہ کے نزدیک یہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ اس الزام پر چار گواہ کیوں نہ لائے، پھر جب وہ گواہ نہیں لاسکے تو تو اللہ کے نزدیک یہی ہیں جھوٹے،

Translated by

Noor ul Amin

پھریہ تہمت لگانے والے اس پر چارگواہ کیوں نہ لاس کے پھر جب یہ گواہ نہیں لاس کے تواللہ کے ہاں یہی جھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( افترا پرداز لوگ ) اس ( طوفان ) پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، پھر جب وہ گواہ نہیں لا سکے تو یہی لوگ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہیں لائے؟ سو جب یہ لوگ گواہ نہیں لائے تو یہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why did they not bring four witnesses to prove it? When they have not brought the witnesses, such men, in the sight of Allah, (stand forth) themselves as liars!

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that they had brought four witness to testify to their report. Since they brought none, they are liars before God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Why did they not produce four witnesses against him Since they have not produced witnesses! Then with Allah, they are the liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Why did they not bring four witnesses of it? But as they have not brought witnesses they are liars before Allah.

Translated by

William Pickthall

Why did they not produce four witnesses? Since they produce not witnesses, they verily are liars in the sight of Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आख़िर वे इस पर चार गवाह क्यों न लाए? अब जबकि वे गवाह नहीं लाए, तो अल्लाह की स्पष्ट में वही झूठे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے اس حسن ظن کے وجوب کی وجہ ارشاد ہے کہ) یہ (قاذف) لوگ اس (اپنے قول) پر چار گواہ کیوں نہ لائے (5) سو جس صورت میں یہ لوگ (موافق قاعدہ کے) گواہ نہیں لائے تو بس اللہ کے نزدیک یہ جھوٹے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ لوگ چارگواہ کیوں نہ لائے ؟ جب وہ گواہ نہیں لائے۔ تو اللہ کے نزدیک وہ جھوٹے ہیں۔ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ لوگ (اپنے الزام کے ثبوت میں) چار گواہ کیوں نہ لائے ؟ اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں ‘ اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے، سو جب وہ گواہ نہ لائے تو وہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہ لائے وہ اس بات پر چار شاہد پھر جب نہ لائے شاہد تو وہ لوگ اللہ کے یہاں وہی ہیں جھوٹے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ اس طوفان بندی کے مرتکب ہوئے ہیں وہ اپنے دعویٰ پر چار گواہ نہیں لائے سو ایسی حالت میں کہ جب یہ لوگ گواہ نہیں پیش کرسکے تو بس خدا کے نزدیک یہی لوگ جھوٹے ہیں۔