Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 26

سورة النور

اَلۡخَبِیۡثٰتُ لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ وَ الۡخَبِیۡثُوۡنَ لِلۡخَبِیۡثٰتِ ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِ ۚ اُولٰٓئِکَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا یَقُوۡلُوۡنَ ؕ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿٪۲۶﴾  9

Evil words are for evil men, and evil men are [subjected] to evil words. And good words are for good men, and good men are [an object] of good words. Those [good people] are declared innocent of what the slanderers say. For them is forgiveness and noble provision.

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لائق ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لائق ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لائق ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لائق ہیں ۔ ایسے پاک لوگوں کے متعلق جو کچھ بکواس ( بہتان باز ) کر رہے ہیں وہ ان سے بالکل بری ہیں ان کے لئے بخشش ہے اور عزت والی روزی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡخَبِیۡثٰتُ
خبیث عورتیں ہیں
لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ
خبیث مردوں کے لیے
وَالۡخَبِیۡثُوۡنَ
اور خبیث مردہیں
لِلۡخَبِیۡثٰتِ
خبیث عورتوں کے لیے
وَالطَّیِّبٰتُ
اور پاکیزہ عورتیں ہیں
لِلطَّیِّبِیۡنَ
پاکیزہ مردوں کے لیے
وَالطَّیِّبُوۡنَ
اور پاکیزہ مردہیں
لِلطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ عورتوں کے لیے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
مُبَرَّءُوۡنَ
پاک
مِمَّا
اس سے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
وَّرِزۡقٌ
اور رزق ہے
کَرِیۡمٌ
عزت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡخَبِیۡثٰتُ
خبیث عورتیں
لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ
خبیث مردوں کے لئے
وَالۡخَبِیۡثُوۡنَ
اور خبیث مرد
لِلۡخَبِیۡثٰتِ
خبیث عورتوں کے لیے
وَالطَّیِّبٰتُ
اور پاکیزہ عورتیں
لِلطَّیِّبِیۡنَ
پاکیزہ مردوں کے لیے
وَالطَّیِّبُوۡنَ
اور پاکیزہ مرد
لِلطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ عورتوں کے لیے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
مُبَرَّءُوۡنَ
بری کیے ہوئے ہیں
مِمَّا
ان باتوں سے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
مغفرت ہے
وَّرِزۡقٌ
اور رزق ہے
کَرِیۡمٌ
با عزت
Translated by

Juna Garhi

Evil words are for evil men, and evil men are [subjected] to evil words. And good words are for good men, and good men are [an object] of good words. Those [good people] are declared innocent of what the slanderers say. For them is forgiveness and noble provision.

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لائق ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لائق ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لائق ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لائق ہیں ۔ ایسے پاک لوگوں کے متعلق جو کچھ بکواس ( بہتان باز ) کر رہے ہیں وہ ان سے بالکل بری ہیں ان کے لئے بخشش ہے اور عزت والی روزی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

خبیث عورتیں، خبیث مردوں کے لئے، اور خبیث مرد، خبیث عورتوں کے لئے ہیں۔ اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ ان کا دامن ان باتوں سے پاک ہے جو وہ (تہمت لگانے والے) بکتے ہیں، ان کے لئے بخشش بھی ہے اور عزت کی روزی بھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مردخبیث عورتوں کے لیے ہیں اورپاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ہیںیہ لوگ اُن باتوں سے بری کیے ہوئے ہیں جولوگ کہتے ہیں،ان ہی کے لیے مغفرت اور باعزت رزق ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Vile women are for vile men, and vile men are for vile women. And good women are for good men and good men are for good women. Those are free from what they (the accusers) say. For them there is forgiveness and a graceful provision.

گندیاں ہیں گندوں کے واسطے اور گندے واسطے گندیوں اور ستھریاں ہیں ستھروں کے واسطے اور ستھرے واسطے ستھریوں کے وہ لوگ بےتعلق ہیں ان باتوں سے جو یہ کہتے ہیں ان کے واسطے بخشش ہے اور روزی ہے عزت کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ناپاک عورتیں نا پاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لیے ہیں اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لیے یہ لوگ بری ہیں ان باتوں سے جو لوگ کہتے ہیں ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Impure women are for impure men and impure men for impure women, and pure women are for pure men and pure men for pure women. They are free from those scandals which the slanderers utter. There is forgiveness for them and honourable provision.

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ۔ ان کا دامن پاک ہے ان باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں ، 22 ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ۔ ؏ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہیں ، اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ۔ اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں ، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ( ١٤ ) ۔ یہ ( پاکباز مرد اور عورتیں ) ان باتوں سے بالکل مبرا ہیں جو یہ لوگ بنا رہے ہیں ۔ ان ( پاکبازوں ) کے حصے میں تو مغفرت ہے اور باعزت رزق ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گندی عورتیں گندے مردوں کے لئے ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لئے اور پاک عوتریں پاک مردوں کے لئے اور پاک مرد پاک عورتوں کے 7 لئے یہ لوگ (یعنی پاک مرد اور پاک عوتریں) ان باتوں سے پاک ہیں جو وہ (یعنی گندے اور پاجی لوگ سمجھتے (پھرتے) میں ان کے 1 کے لئے (آخرت میں خدا کی طرف سے) بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

گندی عورتیں (ہمیشہ) گندے مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ہوتے ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لائق اور پاک مرد پاک عورتوں کے لائق ہوتے ہیں یہ باس بات سے پاک ہیں جو یہ (مذاق) کہتے پھرتے ہیں ان کے لئے (آخرت میں) بخشش اور (بہترین) عزت کی روزی ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

گندی عورتیں گندے مردوں کے لئے ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لئے ہیں۔ اور صفت عورتیں پاک صفت مردوں کے لئے ہیں اور پاک صفت مرد پاک باز عورتوں کے لئے ہیں۔ وہ لوگ اس بہتان سے پاک ہیں جو کچھ یہ (طوفان اٹھانے والے) کہتے ہیں۔ ان کے لئے مغفرت اور عزت کا رزق ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Vile women are for vile men, and vile men are for vile women, and clean women are for Clean men, and clean men are for clean women; these are quit of that which the people say: for them is forgiveness and a provision honoured.

گندی عورتیں گندے مردوں ہی کے لائق ہوتی ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے اور بہتر عورتیں بہتر مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور بہتر ہی مرد بہتر عورتوں کے ۔ یہ لوگ اس بات سے پاک ہیں جو یہ (منافق) بکتے پھرتے ہیں ان کے لئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خبیث عورتیں خبیث مردوں کیلئے ہوں گی اور خبیث مرد خبیث عورتوں کیلئے ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کیلئے ہوں گی اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کیلئے ۔ یہ لوگ بری ہوں گے ان باتوں سے ، جو یہ کہتے ہیں ۔ ان کیلئے مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے ( ہیں ) اور پاک باز عورتیں پاک باز مردوں کے لیے ہیں اور پاک باز مرد پاک باز عورتوں کے لیے ( ہیں ) یہ ( پاک بازلوگ ) ان باتوں سے بَری ( بے زار ) ہیں جو لوگ کرتے ہیں ( اور ) ان ہی کے لیے مغفرت اور عزت والی روزی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے، پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔ یہ لوگ ان باتوں سے جو کہتے ہیں بری ہیں۔ ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے یہ ان باتوں سے پاک ہیں جو بنانے والے بناتے ہیں، ان کے لیے بخشش بھی ہے اور عزت کی روزی بھی۔

Translated by

Noor ul Amin

خبیث عورتیں ، خبیث مردوں کے لئے اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پا کیزہ عورتوں کے لئے ہیں ایسے پاک لوگوں کے متعلق جو کچھ بکواس ( بہتان باز ) کررہے ہیں ان کا دامن ان باتوں سے پاک ہےجو وہ بکتے ہیں ان کے لئے بخشش اور عزت کا رزق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ف٤۳ ) گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے ( ف٤٤ ) اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے وہ ( ف٤۵ ) پاک ہیں ان باتوں سے جو یہ ( ف٤٦ ) کہہ رہے ہیں ، ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ( مخصوص ) ہیں اور پلید مرد پلید عورتوں کے لئے ہیں ، اور ( اسی طرح ) پاک و طیب عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ( مخصوص ) ہیں اور پاک و طیب مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں ( سو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزگی و طہارت کو دیکھ کر خود سوچ لیتے کہ اللہ نے ان کے لئے زوجہ بھی کس قدر پاکیزہ و طیب بنائی ہوگی ) ، یہ ( پاکیزہ لوگ ) ان ( تہمتوں ) سے کلیتًا بری ہیں جو یہ ( بدزبان ) لوگ کہہ رہے ہیں ، ان کے لئے ( تو ) بخشائش اور عزت و بزرگی والی عطا ( مقدر ہو چکی ) ہے ( تم ان کی شان میں زبان درازی کر کے کیوں اپنا منہ کالا اور اپنی آخرت تباہ و برباد کرتے ہو )

Translated by

Hussain Najfi

ناپاک باتیں ، ناپاک لوگوں کے لئے ( زیبا ) ہیں اور ناپاک آدمی ناپاک باتوں کیلئے موزوں ( مناسب ) ہیں اور اچھی اور ستھری باتیں اچھے آدمیوں کیلئے ( مناسب ) ہیں ۔ اور اچھے اور ستھرے آدمی اچھی اور ستھری باتوں کے ( لائق ) ہیں اور یہ ان باتوں سے بری الذمہ ہیں جو لوگ ( ان کے بارے میں ) کہتے ہیں ان کیلئے مغفرت ہے اور باعزت روزی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Women impure are for men impure, and men impure for women impure and women of purity are for men of purity, and men of purity are for women of purity: these are not affected by what people say: for them there is forgiveness, and a provision honourable.

Translated by

Muhammad Sarwar

Indecent woman are for indecent men and indecent men are for indecent woman. Decent women are for decent men and decent men are for decent women. The decent people are innocent of what people allege. They will receive mercy and honorable sustenance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Bad statements are for bad people and bad people for bad statements. Good statements are for good people and good people for good statements: such are innocent of (every) bad statement which they say; for them is forgiveness, and honored provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Unclean things are for unclean ones and unclean ones are for unclean things, and the good things are for good ones and the good ones are for good things; these are free from what they say; they shall have forgiveness and an honorable sustenance.

Translated by

William Pickthall

Vile women are for vile men, and vile men for vile women. Good women are for good men, and good men for good women; such are innocent of that which people say: For them is pardon and a bountiful provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

गन्दी चीज़े गन्दें लोगों के लिए हैं और गन्दे लोग गन्दी चीज़ों के लिए, और अच्छी चीज़ें अच्छे लोगों के लिए हैं और अच्छे लोग अच्छी चीज़ों के लिए। वे लोग उन बातों से बरी है, जो वे कह रहे हैं। उन के लिए क्षमा और सम्मानित आजीविका है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ) گندی عورتیں گندے لوگوں کے لائق ہوتی ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ہوتے ہیں اور ستھری عورتیں ستھرے مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور ستھرے مرد ستھری عورتوں کے لائق ہوتے ہیں یہ اس بات سے پاک ہیں جو یہ (منافق) بکتے پھرتے ہیں ان (حضرات) کے لیے (آخرت میں) مغفرت اور عزت کی روزی (یعنی جنت) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ بری عورتیں برے مردوں کے لیے ہیں اور برے مرد بری عورتوں کے لیے ہیں، پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لیے ہیں اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لیے ہیں۔ ان کا دامن ان باتوں سے پاک ہے جو بنانے والے بناتے ہیں ان کے لیے مغفرت اور رزق کریم ہے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہمردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے۔ ان کا دامن پاک ہے ان باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں ‘ ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لائق ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لائق ہیں اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لائق ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لائق ہیں، یہ لوگ اس سے بری ہیں جو تہمت لگانے والے کہتے ہیں ان کے لیے مغفرت ہے اور عزت والا رزق ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

گندیاں ہیں گندوں کے واسطے اور گندے واسطے گندیوں کے اور ستھریاں ہیں ستھروں کے واسطے اور ستھرے واسطے ستھریوں کے   وہ لوگ بےتعلق ہیں ان باتوں سے جو یہ کہتے ہیں ان کے واسطے بخشش ہے اور روزی ہے عزت کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ناپاک باتیں ناپاک لوگوں کے لئے زیبا ہیں اور ناپاک لوگ ناپاک باتوں کے لئے موزوں ہیں اور پاکیزہ باتیں پاک لوگوں کے لئے مناسب ہیں اور پاک لوگ پاکیزہ باتوں کے لئے موزوں ہیں وہ لوگ اس بہتان سے بالکل پاک ہی جو یہ طوفان اٹھانے والے کہتے پھرتے ہیں ان بےگناہوں کیلئے بڑی بخشش اور باعزت روزی ہے