Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 49

سورة النور

وَ اِنۡ یَّکُنۡ لَّہُمُ الۡحَقُّ یَاۡتُوۡۤا اِلَیۡہِ مُذۡعِنِیۡنَ ﴿ؕ۴۹﴾

But if the right is theirs, they come to him in prompt obedience.

ہاں اگر انہی کو حق پہنچتا ہو تو مطیع و فرماں بردار ہو کر اس کی طرف چلے آتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہو
لَّہُمُ
ان کے لیے
الۡحَقُّ
حق
یَاۡتُوۡۤا
وہ آتے ہیں
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
مُذۡعِنِیۡنَ
مطیع ہوکر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہو
لَّہُمُ
اُن ہی کا
الۡحَقُّ
حق
یَاۡتُوۡۤا
وہ آجاتے ہیں
اِلَیۡہِ
اُس کی طرف
مُذۡعِنِیۡنَ
فرماں بردار بن کر
Translated by

Juna Garhi

But if the right is theirs, they come to him in prompt obedience.

ہاں اگر انہی کو حق پہنچتا ہو تو مطیع و فرماں بردار ہو کر اس کی طرف چلے آتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور حق ان کی موافقت میں ہو تو بڑے مطیع و منقاء ہو کر چلے آتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر حق ان ہی کا ہو تو رسول کی طرف فرماں برداربن کرآجاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And if the right is theirs, they would come to him as (if they are) submissive ones.

اور اگر ان کو کچھ پہنچتا ہو تو چلے آئیں اس کی طرف قبول کر کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر حق ان کے لیے ہو تو وہ آتے ہیں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بڑے اطاعت کیش بن کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

However, if the truth be on their side, they come towards the Messenger in all obedience.

البتہ اگر حق ان کی موافقت میں ہو تو رسول کے پاس بڑے اطاعت کیش بن کر آجاتے ہیں ۔ 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر خود انہیں حق وصول کرنا ہو تو وہ بڑے فرمانبردار بن کر رسول کے پاس چلے آتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر کہیں وہ حق پر ہوں (یا ان کے کسی سے کچھ لینا ہو) جب تو کان دبائے پیغمبر کے پاس چلے آتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ان کا کوئی حق بنتا ہو تو سر تسلیم خم کیے آپ کے پاس چلے آتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ان کے لئے حق (پہنچتا) ہو تو وہ اس کی طرف گردن جھکائے ہوئے چلے آتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if right had been theirs, they would have come to him readily.

اور اگر ان کا حق (نکلتا ہوتا) ہے تو (رسول) کی طرف سرتسلیم خم آجاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر حق ان کو ملنے والا ہو تو اس کی طرف نہایت فرمانبردارانہ آتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ان کی حالت یہ ہے کہ ) اگر ان کا حق ( کسی کی طرف واجب ) ہو تو اس کی ( رسول کی ) طرف سر تسلیم خم کیے ( فرماں برداری سے ) چلے آتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ان کو حق ملتا ہو تو گردن جھکا کر چلے آئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر کہیں حق ان کو پہنچتا ہو تو یہ آپ کے پاس گردن جھکائے دوڑے چلے آتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرحق کی ان کی موافقت میں ہو تو بڑے مطیع ہوکرچلے آتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ان میں ڈگری ہو ( ان کے حق میں فیصلہ ہو ) تو اس کی طرف آئیں مانتے ہوئے ( ف۱۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ حق والے ہوتے تو وہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف مطیع ہو کر تیزی سے چلے آتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر حق ان کے موافق ہو ( اس میں ان کا فائدہ ) تو پھر سر تسلیم خم کئے اس ( رسول ) کی طرف آجاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if the right is on their side, they come to him with all submission.

Translated by

Muhammad Sarwar

If right was on their side, they would come quickly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if the truth is on their side, they come to him willingly with submission.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if the truth be on their side, they come to him quickly, obedient.

Translated by

William Pickthall

But if right had been with them they would have come unto him willingly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु यदि हक़ उन्हें मिलने वाला हो तो उस की ओर बड़े आज्ञाकारी बनकर चले आएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ان کا حق (کسی کی طرف واجب) ہو تو سر تسلیم خم کیے ہوئے آپ کے پاس چلے آتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر حق ان کی موافق ہوتورسول کے پاس بڑے اطاعت گزار بن کر آتے ہیں۔ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ اگر حق ان کی موافقت میں ہو تو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بڑے اطاعت کیش بنکر آجاتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ان کا کوئی حق ہو تو اس کی طرف فرمانبر دار بنے چلے آتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ان کو کچھ پہنچتا ہو تو چلے آئیں اس کی طرف قبول کر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ان کا کوئی حق ثابت ہوتا ہو تو رسول کے پاس فرمانبردار بنے ہوئے چلے آتے ہیں