Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 54

سورة النور

قُلۡ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَیۡہِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیۡکُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ ؕ وَ اِنۡ تُطِیۡعُوۡہُ تَہۡتَدُوۡا ؕ وَ مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۵۴﴾

Say, "Obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon him is only that [duty] with which he has been charged, and upon you is that with which you have been charged. And if you obey him, you will be [rightly] guided. And there is not upon the Messenger except the [responsibility for] clear notification."

کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو ، رسول اللہ کی اطاعت کرو ، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کر دیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَطِیۡعُوا
اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
تم منہ پھرو گے
فَاِنَّمَا
تو بےشک
عَلَیۡہِ
اس (رسول)پر ہے
مَا
جو
حُمِّلَ
بوجھ وہ ڈالا گیا
وَعَلَیۡکُمۡ
اور تم پر ہے
مَّا
جو
حُمِّلۡتُمۡ
بوجھ ڈالے گئے تم
وَاِنۡ
اور اگر
تُطِیۡعُوۡہُ
تم اطاعت کرو گے اس کی
تَہۡتَدُوۡا
تم ہدایت پا لو گے
وَمَا
اور نہیں ہے
عَلَی الرَّسُوۡلِ
رسول پر
اِلَّا
مگر
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَطِیۡعُوا
تم اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
تم منہ موڑو گے
فَاِنَّمَا
تو بلاشبہ
عَلَیۡہِ
اُس پر ہے
مَا
جو
حُمِّلَ
اُس پر بوجھ ڈالا گیا
وَعَلَیۡکُمۡ
اور تم پر ہے
مَّا
جو
حُمِّلۡتُمۡ
تم پر بوجھ ڈالا گیا
وَاِنۡ
اور اگر
تُطِیۡعُوۡہُ
تم اطاعت کرو گے اس کی
تَہۡتَدُوۡا
تم ہدایت پاؤ گے
وَمَا
اور نہیں
عَلَی
اوپر
الرَّسُوۡلِ
رسول کے
اِلَّا
سوائے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا
الۡمُبِیۡنُ
صاف
Translated by

Juna Garhi

Say, "Obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon him is only that [duty] with which he has been charged, and upon you is that with which you have been charged. And if you obey him, you will be [rightly] guided. And there is not upon the Messenger except the [responsibility for] clear notification."

کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو ، رسول اللہ کی اطاعت کرو ، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کر دیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم اطاعت نہیں کرو گے تو رسول کے ذمہ تو وہی کچھ ہے جس کا وہ مکلف ہے (یعنی تبلیغ کا) اور تمہارے ذمہ وہ کچھ ہے جس کے تم مکلف ہو (یعنی اطاعت کے) اور اگر تم رسول کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے اور رسول کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ صاف صاف پیغام پہنچا دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کرواورسول کی اطاعت کروپھربھی اگرتم منہ موڑو گے تو رسول کی صرف وہ ذمہ داری ہے جو اس پربوجھ ڈالاگیاہے اورتم پر وہ ذمہ داری ہے جو تم پر بوجھ ڈالاگیاہے ۔اوراگرتم اس کی اطاعت کروگے توہدایت پاؤ گے اور رسول کے ذِمے صاف پہنچا دینے کے سواکچھ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, ` Obey Allah and obey the messenger. But if you turn away, then on him (the messenger) lies (the responsibility on what he is burdened with and on you lies (the responsibility on what you are burdened with. And if you obey him, you will get the right path. And the messenger is responsible for nothing more than to convey the message clearly.&

تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو اس کا ذمہ ہے جو بوجھ اس پر رکھا اور تمہارا ذمہ ہے جو بوجھ تم پر رکھا اور اگر اس کا کہا مانو راہ پاؤ، اور پیغام لانے والے کا ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا کھول کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ تم لوگ اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھر اگر تم منہ موڑتے ہو تو سن رکھو کہ ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صرف وہی ذمہ داری ہے جو ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ڈالی گئی ہے اور تم پر وہ ذمہ داری ہے جو تم پر ڈالی گئی ہے اور اگر تم ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت پر کاربند رہو گے تو تبھی تم ہدایت یافتہ ہو گے۔ اور (ہمارے) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے سوائے صاف صاف پہنچا دینے کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کہو ” اللہ کے مطیع بنو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے تابع فرمان بن کر رہو ۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اس کا ذمّہ دار وہ ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اس کے ذمّہ دار تم ۔ اس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پاؤ گے ۔ ورنہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذمّہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے ) کہو کہ : اللہ کا حکم مانو اور رسول کے فرمانبردار بنو ، پھر بھی اگر تم نے منہ پھیرے رکھا تو رسول پر تو اتنا ہی بوجھ ہے جس کی ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے ، اور جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے ، اس کے ذمہ داری تم خود ہو ۔ اگر تم ان کی فرمانبرداری کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے ، اور رسول کا فرض اس سے زیادہ نہیں ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبران لوگوں سے) کہہ دے اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور 2 اور رسول کا حکم مانو پھر اگر تم نہ مانو گے تو رسول کا بوجھ اس پر اور تمہارا بوجھ تم پر ہے 3 اور اگر تم رسول کے کہے پر چلو گے تو سیدھی راہ پر لگ جائو 4 (ہدایت پائو گے) اور رسول پر اور کچھ نہیں (ہمارا حکم پہنچا دینا وہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے) پیغمبر کی اطاعت کرو پھر اگر (اطاعت سے) روگردانی کرو گے (سمجھ لو کہ) ان (پیغمبر) کے ذمہ وہی (تبلیغ) ہے جو ان کی ذمہ داری مقرر کی گئی ہے اور تمہارے ذمہ وہ ہے جس کی ذمہ داری کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچادینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ اور رسول کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم نے منہ پھیرا تو رسول پر اس قدر ذمہ داری ہے جو ان پر ڈالی گئی ہے۔ اور تم پر وہ (لازم ہے) جو تمہارے ذمے کیا گیا ہے۔ اگر تم اطاعت کرو گے تو ہدایت پالو گے اور رسول پر صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: obey Allah and obey the apostle; then if ye turn away, upon him is only that wherewith he hath been laid upon, and upon you is that wherewith ye have been laid upon; if ye obey him, ye will be guided; and naught is upon the apostle except the preaching plain.

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر روگردانی کرو گے تو (سمجھ لو کہ) رسول کے ذمہ اسی قدر ہے جس کا باران پر رکھا گیا ہے اور تمہارے اوپر اسی قدر جس کا بارتم پر رکھا گیا ہے ۔ اور اگر تم نے ان کی اطاعت کرلی ۔ تو راہ سے جالگو اور رسول کے ذمہ تو صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو ۔ پس اگر تم اعراض کرو گے تو یاد رکھو کہ رسول پر صرف وہ ذمہ داری ہے ، جو اس پر ڈالی گئی ہے اور تم پر وہ ذمہ داری ہے ، جو تم پر ڈالی گئی ہے اور اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو راہ یاب ہو گے اور رسول پر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی اطاعت کرو اور رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو پھر اگر تم لوگ منہ موڑوگے تو رسول ( ﷺ ) کے ذمے صرف وہی ( تبلیغ ) ہے جس کا ان پر بار رکھا گیا اور تمہارے ذمے وہی ہے جس کا تم پر بار رکھا گیا ہے اور اگر تم نے ان ( ﷺ ) کی اطاعت کرلی تو سیدھی راہ ( ہدایت ) پا جاؤگے اور رسول ( ﷺ ) کے ذمے تو بس صاف صاف پہنچادینا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ اللہ کی فرمانبرداری کرو اور اللہ کے رسول کے حکم پر چلو اگر منہ موڑو گے تو رسول پر اس چیز کا ادا کرنا ہے جو ان کے ذمے ہے اور تم پر اس چیز کا ادا کرنا ہے جو تمہارے ذمے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا راستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف احکام الٰہی پہنچا دینا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ کہا مانو تم لوگ اللہ کا اور اس کے رسول کا پھر اگر تم لوگ پھرگئے تو خوب سمجھ لو کہ رسول کے ذمے بس وہی ہے جو ان پر ڈالا گیا اور تمہارے ذمے وہ ہے جو تم پر ڈالا گیا اور اگر تم لوگ رسول کی اطاعت کرو گے تو تم خود ہی ہدایت پاؤ گے ورنہ رسول کے ذمے صاف صاف پہنچا دینے کے سوا اور کچھ نہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ ’’اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو‘‘پھراگرتم اطاعت نہ کروگے تو رسول کے ذمہ تووہی ہےجو اس پر لازم کر دیا گیا ہے ( یعنی تبلیغ ودعوت دینا ) اور تم پر اسے قبول کرنا لازم ہے جس کی ذمہ داری تمہارے سرہے اور اگرتم رسول کی اطاعت کروگے توہدایت پائوگے اور رسول کے ذمہ صرف یہ ہے کہ پیغام پہنچادے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا ( ف۱۲۰ ) پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۱۲۱ ) تو رسول کے ذمہ وہی ہے جس اس پر لازم کیا گیا ( ف۱۲۲ ) اور تم پر وہ ہے جس کا بوجھ تم پر رکھا گیا ( ف۱۲۳ ) اور اگر رسول کی فرمانبرداری کرو گے راہ پاؤ گے ، اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف پہنچا دینا ( ف۱۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے ( اطاعت ) سے رُوگردانی کی تو ( جان لو ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذمہ وہی کچھ ہے جو ان پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے ، اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے ، اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ( احکام کو ) صریحاً پہنچا دینے کے سوا ( کچھ لازم ) نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ تم اللہ کی اطاعت کرو ۔ اور رسول کی اطاعت کرو اور اگر تم روگردانی کروگے تو اس ( رسول ) کے ذمہ وہی ہے جو بار اس پر ڈالا گیا ہے اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو بار تم پر ڈالا گیا ہے ۔ اور تم اگر اس کی اطاعت کروگے تو خود ہی ہدایت پاؤگے ۔ ورنہ رسول کے ذمہ واضح طور پر پیغام پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Obey Allah, and obey the Messenger: but if ye turn away, he is only responsible for the duty placed on him and ye for that placed on you. If ye obey him, ye shall be on right guidance. The Messenger's duty is only to preach the clear (Message).

Translated by

Muhammad Sarwar

Say to them, "Obey God and His Messenger. If you turn away, the Messenger and the people will each be responsible for their own obligations. If you follow the Messenger, you will have the right guidance. The responsibility of the Messenger is only to preach."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Obey Allah and obey the Messenger, but if you turn away, he is only responsible for the duty placed on him and you for that placed on you. If you obey him, you shall be on the right guidance. The Messenger's duty is only to convey (the Message) in a clear way.") Allah says about the hypocrites who had promised the Messenger and sworn that if he were to command them to go out for battle, they would go:

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Obey Allah and obey the Apostle; but if you turn back, then on him rests that which is imposed on him and on you rests that which is imposed on you; and if you obey him, you are on the right way; and nothing rests on the Apostle but clear delivering (of the message).

Translated by

William Pickthall

Say: Obey Allah and obey the messenger. But if ye turn away, then (it is) for him (to do) only that wherewith he hath been charged, and for you (to do) only that wherewith ye have been charged. If ye obey him, ye will go aright. But the messenger hath no other charge than to convey (the message) plainly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "अल्लाह का आज्ञापालन करो और उस के रसूल का कहा मानो। परन्तु यदि तुम मुँह मोड़ते हो तो उस पर तो बस वही ज़िम्मेदारी है जिस का बोझ उस पर डाला गया है, और तुम उस के ज़िम्मेदार हो जिस का बोझ तुम पर डाला गया है। और यदि तुम आज्ञा का पालन करोगे तो मार्ग पा लोगे। और रसूल पर तो बस साफ़-साफ़ (संदेश) पहुँचा देने ही की ज़िम्मेदारी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول (علیہ السلام) کی اطاعت کرو پھر اگر تم لوگ (اطاعت سے) روگردانی کرو گے تو سمجھ رکھو کہ رسول (علیہ السلام) کے ذمہ وہی (تبلیغ) ہے جس کا ان پر بار رکھا گیا ہے اور (تمہارے ذمہ وہ ہے جس کا تم پر بار رکھا گیا ہے اور اگر تم نے ان کی اطاعت قبول کرلی تو راہ پر جا لگو گے اور (بہرحال) رسول (علیہ السلام) کے ذمہ صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں فرمائیں کہ اللہ کے مطیع بنو اور اس کے رسول کے تابع فرمان بن کر رہو لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو سمجھ لو رسول پر جس فرض کا بوجھ ڈالا گیا ہے وہ اس کا ذمہ دا رہے اور تم پر جس فرض کا بارڈالا گیا ہے اس کے ذمہ دارتم ہو۔ اس کی اطاعت کروگے ہدایت پاؤ گے ورنہ رسول کی ذمہ داری حق بات صاف صاف پہچانا ہے۔ “ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ کہو اللہ کے مطیع بنو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تابع فرمان بن کر رہو۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اس کا ذمہ دار ہو ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اس کے ذمہ دار تم ۔ اس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پائو گے ورنہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذمہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی سو اگر تم رو گردانی کرو گے تو رسول کے ذمہ وہ ہے جس کا ان پر بار رکھا گیا۔ اور تمہارے ذمہ وہ ہے جس کا تم پر بار رکھا گیا، اور اگر تم نے ان کی فرمانبرداری کی تو ہدایت پانے والے بن جاؤ گے۔ اور رسول کے ذمہ صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو اس کا ذمہ ہے جو بوجھ اس پر رکھا اور تمہارا ذمہ ہے جو بوجھ تم پر رکھا اور اگر اس کا کہا مانو تو راہ پاؤ اور پیغام لانے والے کا ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم روگردانی کروگے تو سمجھ لو کہ رسول پر جو بار ڈالا گیا ہے وہ صرف اسی کا ذمہ دار ہے اور تم پر جو بوجھ رکھا گیا ہے تم اس کے ذمہ دار ہو اور اگر تم نے رسول کی فرمانبرداری کی تو تم سیدھی راہ پالوگے اور بہرحال ! پیغامبر کی ذمہ داری تو بس پیغام کو صاف طور پر پہنچا دینا ہے