Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 57

سورة النور

لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ وَ لَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۵۷﴾٪  13

Never think that the disbelievers are causing failure [to Allah ] upon the earth. Their refuge will be the Fire - and how wretched the destination.

یہ خیال آپ کبھی بھی نہ کرنا کہ منکر لوگ زمین میں ( ادھر ادھر بھاگ کر ) ہمیں ہرا دینے والے ہیں ان کا اصلی ٹھکانا تو جہنم ہے جو یقیناً بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَحۡسَبَنَّ
ہر گز نہ سمجھیے آپ
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مُعۡجِزِیۡنَ
کہ وہ عاجز کرنے والے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَاۡوٰىہُمُ
اور ٹھکانہ ان کا
النَّارُ
آگ ہے
وَلَبِئۡسَ
اور یقینًا کتنی بری ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَحۡسَبَنَّ
ہر گز نہ آپ گمان کریں
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مُعۡجِزِیۡنَ
عاجز کرنے والے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَاۡوٰىہُمُ
اور ٹھکانہ اُن کا
النَّارُ
آگ ہے
وَلَبِئۡسَ
اور یقیناً بہت ہی بری ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کر جانے کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

Never think that the disbelievers are causing failure [to Allah ] upon the earth. Their refuge will be the Fire - and how wretched the destination.

یہ خیال آپ کبھی بھی نہ کرنا کہ منکر لوگ زمین میں ( ادھر ادھر بھاگ کر ) ہمیں ہرا دینے والے ہیں ان کا اصلی ٹھکانا تو جہنم ہے جو یقیناً بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کافروں کے متعلق یہ خیال نہ کیجئے کہ وہ زمین میں (اللہ کو) عاجز کردینے والے ہیں (کہ وہ انھیں عذاب نہ کرے) ان کا ٹھکانا علاج ہے اور وہ سب ہی برا ٹھکانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کفرکیاآپ ان کے بارے میں ہرگزیہ گمان نہ کریں کہ وہ زمین میں عاجزکردینے والے ہیں اوراُن کا ٹھکانہ آگ ہے اوریقیناًوہ بہت ہی بری لوٹ کرجانے کی جگہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] Never think that the disbelievers are (able) to frustrate (Allah&s plan) on the earth. And their abode is the Fire. And indeed it is an evil terminus.

نہ خیال کر کہ یہ جو کافر ہیں تھکا دیں گے بھاگ کر ملک میں اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اور وہ بری جگہ ہے پھرجانے کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کافروں کی نسبت یہ گمان نہ کرو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کردیں گے اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not think about those who have disbelieved that they will be able to frustrate Allah in the land; their abode is Hell and it is a very evil abode.

جو لوگ کفر کر رہے ہیں ان کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے ۔ ؏7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جن لوگوں نے کفر کا راستہ اپنا لیا ہے ، وہ زمین میں ( کہیں بھاگ کر ہمیں ) بے بس کردیں گے ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور یقینا وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) یہ مت سمجھ کر کافر لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر) ہم کو تھکا دیں گے (کہ ہم ان کو نہ پکڑ سکیں ان کا تو (مقرری) ٹھکانہ جہنم ہے (وہ) اس میں ضرور جائیں گے) اور بیشک وہ برا ٹھکانہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کافروں کے بارے یہ خیال نہ کرنا کہ وہ زمین (کے کسی حصہ) میں (بھاگ کر ہم کو) ہرا دیں گے اور ان کاٹھکانہ دوزخ ہے اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافر یہ نہ سمجھیں کہ وہ ہمیں زمین میں بےبس کردیں گے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem not those who disbelieve able to frustrate His Purpose on the earth; and their abode shall be the Fire--an ill retreat!

جو لوگ کافر ہیں ان کی نسبت یہ خیال نہ کرنا کہ وہ زمین میں (ہمیں) ہرا دیں گے اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور یہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کافروں کی نسبت یہ گمان نہ کرو کہ یہ زمین میں ہمارے قابو سے باہر نکل جائیں گے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بیشک نہایت ہی برا ٹھکانا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کو جن لوگوں نے کفر کیا زمین میں ( ہم کو ) عاجز کرنے والا گمان نہ کرو اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اور ( وہ ) بہت ہی برا ٹھکانا ( ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایسا خیال نہ کرنا کہ کافر لوگ ہمیں زمین میں مغلوب کردیں گے یہ جا ہی کہاں سکتے ہیں ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ تم کو نوازا جائے اس کے رحم و کرم سے اور کبھی تم ان لوگوں کے بارے میں یہ گمان بھی نہ کرنا جو کہ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر کہ وہ عاجز کردیں گے اللہ کو اس کی اس زمین میں اور ان سب کا آخری ٹھکانا تو بہرحال دوزخ ہے اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے وہ

Translated by

Noor ul Amin

آپ کافروں کے متعلق یہ خیال نہ کریں کہ وہ زمین میں ( اللہ کو ) عاجز کر دینے والے ہیں ( کہ عذاب نہ کرے ) ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت براٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہرگز کافروں کو خیال نہ کرنا کہ وہ کہیں ہمارے قابو سے نکل جائیں زمین میں اور ان کا ٹھکانا آگ ہے ، اور ضرور کیا ہی برا انجام ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ خیال ہر گز نہ کرنا کہ انکار و ناشکری کرنے والے لوگ زمین میں ( اپنے ہلاک کئے جانے سے اللہ کو ) عاجز کر دیں گے ، اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ کافر ہیں ان کے بارے میں خیال نہ کرو کہ وہ زمین میں ( خدا کو ) عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never think thou that the Unbelievers are going to frustrate (Allah's Plan) on earth: their abode is the Fire,- and it is indeed an evil refuge!

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers should not think that they can defeat God on earth. Their dwelling will be hell, the most terrible abode.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Consider not that the disbelievers can escape in the land. Their abode shall be the Fire -- and worst indeed is that destination.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Think not that those who disbelieve shall escape in the earth, and their abode is the fire; and certainly evil is the resort!

Translated by

William Pickthall

Think not that the disbelievers can escape in the land. Fire will be their home - a hapless journey's end!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह कदापि न समझो कि इनकार की नीति अपनाने वाले धरती में क़ाबू से बाहर निकल जाने वाले हैं। उन का ठिकाना आग है, और वह बहुत ही बुरा ठिकाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) کافروں کی نسبت یہ خیال مت کرنا کہ زمین میں (بھاگ کر ہم کو) ہرا دیں گے اور (آخرت میں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لگ کفر کررہے ہیں ان کے بارے میں غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کردیں گے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے۔ “ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ کفر کررہے ہیں ان کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کردیں گے۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب ان کے بارے میں یہ ہرگز خیال نہ کر کہ روئے زمین میں عاجز کرنے والے ہیں، اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور البتہ وہ بری جگہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ خیال کر کہ یہ جو کافر ہیں تھکا دیں گے بھاگ کر ملک میں اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اور وہ بری جگہ ہے پھرجانے کی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب یہ خیال نہ کر کہ کافر زمین میں کہیں بھاگ کر ہم کو تھکا دیں گے اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور یقیناً وہ بازگشت کی بہت ہی بری جگہ ہے