Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 33

سورة الفرقان

وَ لَا یَاۡتُوۡنَکَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئۡنٰکَ بِالۡحَقِّ وَ اَحۡسَنَ تَفۡسِیۡرًا ﴿ؕ۳۳﴾

And they do not come to you with an argument except that We bring you the truth and the best explanation.

یہ آپ کے پاس جو کوئی مثال لائیں گے ہم اس کا سچا جواب اور عمدہ توجیہ آپ کو بتا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
یَاۡتُوۡنَکَ
وہ لاتے آپ کے پاس
بِمَثَلٍ
کوئی مثال
اِلَّا
مگر
جِئۡنٰکَ
لاتے ہیں ہم آپ کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق کو
وَاَحۡسَنَ
اور بہترین
تَفۡسِیۡرًا
تفسیر/وضاحت کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا یَاۡتُوۡنَکَ
اور نہیں لاتے وہ آپ کے پاس
بِمَثَلٍ
کوئی مثال
اِلَّا
مگر
جِئۡنٰکَ
لاتے ہیں ہم آپ کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق کو
وَاَحۡسَنَ تَفۡسِیۡرًا
اور بہترین تفسیر کو
Translated by

Juna Garhi

And they do not come to you with an argument except that We bring you the truth and the best explanation.

یہ آپ کے پاس جو کوئی مثال لائیں گے ہم اس کا سچا جواب اور عمدہ توجیہ آپ کو بتا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس لئے بھی کہ جب بھی یہ کافر آپ کے پاس کوئی مثال (اعتراض) لائیں تو اس کا ٹھیک اور برجستہ جواب اور بہترین توجیہ ہم نے آپ کو بتلا دیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ آپ کے پاس کوئی مثال نہیں لاتے مگر ہم تیرے پاس حق اور بہترین تفسیر لاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they bring to you no hypothesis, but We bring to you the correct position and (an answer) better explained.

اور نہیں لاتے تیرے پاس کوئی مثال کہ ہم نہیں پہنچا دیتے تجھ کو ٹھیک بات اور اس سے بہتر کھول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی بھی اعتراض نہیں لائیں گے مگر یہ کہ ہم (اس کے جواب میں) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حق اور اس کی بہترین وضاحت لے آئیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And (there is another wisdom in this: whenever they brought to you an odd thing (or a strange question), We sent its right answer to you in time and explained it all in the best manner,

اور ﴿اس میں یہ مصلحت بھی ہے﴾ کہ جب کبھی وہ تمہارے سامنے کوئی نرالی بات ﴿یا عجیب سوال﴾ لے کر آئے ، اس کا ٹھیک جواب بر وقت ہم نے تمہیں دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کھول دی 46 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کبھی یہ لوگ تمہارے پاس کوئی انوکھی بات لے کر آتے ہیں ، ہم تمہیں ( اس کا ) ٹھیک ٹھیک ) جواب اور زیادہ وضاحت کے ساتھ عطا کردیتے ہیں ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تھوڑا تھوڑا اتارنے میں ایک اور مصلحت ہے وہ یہ کہ کافر جب کوئی نیا اعتراض قرآن پر نیز سے پاس لاتے ہیں تو ہم اس کا سچا جواب دیتے ہیں اور اچھی طرح مطلب کھولتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ آپ کے پاس جو اعتراض کی بات لاتے ہیں ہم آپ کے پاس (اس کا) معقول اور خوب وضاحت سے جواب بھیج دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ کفار آپ سے کیسے ہی انوکھے اور عجیب سوال کریں ۔ ہم اس کا ٹھیک اور بہتر جواب دے ہی دیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they come not unto thee with a similitude but We bring thee the truth and an excellent interpretation.

اور یہ لوگ جیسا بھی عجیب سوال آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں ہم اس کا جواب ٹھیک اور وضاحت میں بڑھا ہوا آپ کو بتاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ جو اعتراض بھی اٹھائیں گے ، ہم اس کا صحیح جواب اور اس کی بہترین توجیہ تمہیں بتادیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ آپ کے پاس جو بھی بات لاتے ہیں ہم آپ کے پاس ( اس کا ) ٹھیک اور خوب واضح جواب بھیج دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ تمہارے پاس جو اعتراض کی بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب واضح جواب بھیج دیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ نہیں لاتے آپ کے پاس کوئی مثال اے پیغمبر مگر ہم اس کے مقابلے میں لے آتے ہیں آپ کے پاس حق اور اس کی نہایت عمدہ تفسیر

Translated by

Noor ul Amin

اور کفارجب آپ کے سامنے ( قرآن پر ) کوئی نیااعتراض لاتے ہیں توہم آپ کو اس کاصحیح جو ا ب بھیج دیتے ہیں اور بات کو خوب اچھی طرح واضح کردیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کوئی کہاوت تمہارے پاس نہ لائیں گے ( ف٦۱ ) مگر ہم حق اور اس سے بہتر بیان لے آئیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( کفار ) آپ کے پاس کوئی ( ایسی ) مثال ( سوال اور اعتراض کے طور پر ) نہیں لاتے مگر ہم آپ کے پاس ( اس کے جواب میں ) حق اور ( اس سے ) بہتر وضاحت کا بیان لے آتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ جب بھی کوئی ( نیا ) اعتراض اٹھاتے ہیں تو ہم اس کا صحیح جواب اور عمدہ تشریح آپ کے سامنے لاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And no question do they bring to thee but We reveal to thee the truth and the best explanation (thereof).

Translated by

Muhammad Sarwar

We will support you with the Truth and the best interpretation whenever the infidels argue against you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And no example or parable do they bring, but We reveal to you the truth, and the better explanation thereof.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall not bring to you any argument, but We have brought to you (one) with truth and best in significance.

Translated by

William Pickthall

And they bring thee no similitude but We bring thee the Truth (as against it), and better (than their similitude) as argument.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कभी भी वे तुम्हारे पास कोई आक्षेप की बात लेकर आएँगे तो हम तुम्हारे पास पक्की-सच्ची चीज़ लेकर आएँगे! इस दशा में कि वह स्पष्टीकरण की दृष्टि से उत्तम है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ کیسا ہی عجیب سوال آپ کے سامنے پیش کریں گے مگر ہم (اس کا) جواب اور وضاحت میں بڑھا ہوا آپ کو عنایت کردیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب بھی وہ آپ کے سامنے انوکھی بات لے کر آئے اس کا ہم نے آپ کو بر وقت ٹھیک جواب دے دیا ہے اور بہترین طریقے سے بات کو کھول دیا۔ “ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اس میں یہ مصلحت بھی ہے کہ جب کبھی وہ تمہارے سامنے کوئی نرالی بات (یا عجیب سوال) لے کر آئے ‘ اس کا ٹھیک جواب بروقت ہم نے تمہیں دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کھول دی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ آپ کے سامنے کیسا ہی عجیب سوال کریں، ہم ضرور اس کا ٹھیک جواب خوب وضاحت میں بڑھا ہوا آپ کو عطا کردیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں لاتے تیرے پاس کوئی مثل کہ ہم نہیں پہنچا دیتے تجھ کو ٹھیک بات اور اس سے بہتر کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ کیسا ہی عجیب اور انوکھا سوال آپ کے سامنے پیش کریں مگر ہم اس کا ٹھیک اور خوب مشرح جواب آپ کو عنایت کردیتے ہیں