Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 34

سورة الفرقان

اَلَّذِیۡنَ یُحۡشَرُوۡنَ عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ اِلٰی جَہَنَّمَ ۙ اُولٰٓئِکَ شَرٌّ مَّکَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیۡلًا ﴿۳۴﴾٪  1

The ones who are gathered on their faces to Hell - those are the worst in position and farthest astray in [their] way.

جو لوگ اپنے منہ کے بل جہنم کی طرف جمع کئے جائیں گے وہی بدتر مکان والے اور گمراہ تر راستے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُحۡشَرُوۡنَ
اکٹھے کیے جائیں گے
عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ
اپنے چہروں کے بل
اِلٰی جَہَنَّمَ
طرف جہنم کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
شَرٌّ
بدترین ہیں
مَّکَانًا
مقام کے اعتبار سے
وَّاَضَلُّ
اور زیادہ بھٹکے ہوئے
سَبِیۡلًا
راستے کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جو لوگ
یُحۡشَرُوۡنَ
جمع کیے جائیں گے
عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ
اپنے چہروں کے بل
اِلٰی جَہَنَّمَ
جہنم کی طرف
اُولٰٓئِکَ
وہی لو گ
شَرٌّ
بدترین
مَّکَانًا
ٹھکانہ
وَّاَضَلُّ
اور زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں
سَبِیۡلًا
راستے سے
Translated by

Juna Garhi

The ones who are gathered on their faces to Hell - those are the worst in position and farthest astray in [their] way.

جو لوگ اپنے منہ کے بل جہنم کی طرف جمع کئے جائیں گے وہی بدتر مکان والے اور گمراہ تر راستے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف لائے جائیں گے، ان کا ٹھکانا بہت برا ہے اور یہی سب سے زیادہ گمراہ ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے وہی لوگ ٹھکانے میں بدترین اورراستے سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who will be driven on their faces to hell - they are the worst in situation and far more astray from the path.

جو لوگ کہ گھیر کر لائیں جائیں گے اوندھے پڑے ہوئے اپنے منہ پر دوزخ کی طرف، انہی کا برا درجہ ہے اور بہت بہکے ہوئے ہیں راہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جمع کیا جائے گا جہنم کی طرف ان کے مونہوں کے بل وہ بہت ہی برے مقام پر ہوں گے اور بہت بھٹکے ہوئے ہوں گے سیدھے راستے سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

those who are going to be driven to Hell upon their faces, have taken an utterly wrong stand and their way is most erroneous!

جو لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف دھکیلے جانے والے ہیں ان کا مؤقف بہت برا اور ان کی راہ حد درجہ غلط ہے ۔ 47 ؏ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو گھیر کر منہ کے بل دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا ، وہ بدترین مقام پر ہیں ، اور ان کا راستہ بدترین گمراہی کا راستہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ کافر وہ لوگ ہیں جو اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے ان کا ٹھکانا برا اور سب سے بڑھ کر 4 میں لوگ ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف لے جائے جائیں گے ان ہی لوگوں کا ٹھکانہ بھی برا ہے اور وہ راستے سے بھی بھٹکے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چہروں کے بل جہنم میں گھسیٹے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور یہ راستے سے بھی بھٹکے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They who shall be gathered prone on their faces unto Hell-- those shall be worst in respect of place and the most astray in respect of path.

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے یہ لوگ جگہ کے لحاظ سے بدترین اور طریقہ میں بہت گمراہ ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ جہنم کی طرف اپنے مونہوں کے بل گھسیٹے جائیں گے ، وہ اپنے ٹھکانے کے اعتبار سے بدتر اور راہ کے اعتبار سے گمراہ تر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو اپنے مونہوں کو دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے یہ لوگ ٹھکانے کے اعتبار سے ( بھی ) برے ہیں اور راستے کے اعتبار سے ( بھی ) خوب گمراہ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں کو ان کے مونہوں کے بل گھسیٹ کر دوزخ کی طرف لایا جائے گا وہ اپنے ٹھکانے کے اعتبار سے بھی بہت برے ہیں اور اپنے راستے کے اعتبار سے بھی سب سے بدتر و گمراہ

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگ اپنے چہروں کے بل گھسیٹ کرجہنم میں ڈال دیئے جائیں گے ان کا یہی برا ٹھکانہ ہے اور یہی سب سے زیادہ گمراہ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل ان کا ٹھکانا سب سے برا ( ف٦۲ ) اور وہ سب سے گمراہ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) ایسے لوگ ہیں جو اپنے چہروں کے بل دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے یہی لوگ ہیں جو ٹھکانے کے لحاظ سے نہایت برے اور راستے سے ( بھی ) بہت بہکے ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ لوگ جو اپنے مونہوں کے بل جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے وہ ٹھکانے کے لحاظ سے بدتر اور راستہ کے اعتبار سے گمراہ تر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who will be gathered to Hell (prone) on their faces,- they will be in an evil plight, and, as to Path, most astray.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who will be driven headlong into hell will have a terrible dwelling; they have certainly gone astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who will be gathered to Hell on their faces, such will be in an evil state, and most astray from the path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who shall be gathered upon their faces to hell, they are in a worse plight and straying farther away from the path.

Translated by

William Pickthall

Those who will be gathered on their faces unto hell: such are worse in plight and further from the right road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग औंधे मुँह जहन्नम की ओर ले जाए जाएँगे वही स्थान की दृष्टि से बहुत बुरे हैं, और मार्ग की दृष्टि से भी बहुत भटके हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مونہوں کے بل جہنم کی طرف لے جائے جاویں گے یہ لوگ جگہ میں بھی بدتر ہیں اور طریقہ میں بھی بہت گمراہ ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ لوگ پرلے درجے کے گمراہ ہیں۔ اوندھے منہ جہنم میں پھینکے جائیں گے۔ رہنے کے اعتبار سے جہنم بہت بری جگہ ہے۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف دھکیلے جانے والے ہیں ‘ ان کا موقف بہت برا ہے اور ان کی راہ حد درجہ غلط

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے یہ لوگ جگہ کے اعتبار سے بھی بدترین ہیں اور طریقہ میں بھی بہت گمراہ ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ کہ گھیر کر لائے جائیں گے اوندھے پڑے ہوئے اپنے منہ پر دوزخ کی طرف انہی کا برا درجہ ہے اور بہت بہکے ہوئے ہیں راہ سے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے منہوں کے بل دوزخ کی طرف گھیر کرلے جائے جائیں گے یعنی گھسیٹے جائیں گے یہ لوگ ازروئے مکان کے بھی بدتر ہیں اور با اعتبار راہ کے بھی بہت گمراہ ہیں۔