Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 37

سورة الفرقان

وَ قَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا کَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰہُمۡ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ لِلنَّاسِ اٰیَۃً ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۳۷﴾ۚ ۖ

And the people of Noah - when they denied the messengers, We drowned them, and We made them for mankind a sign. And We have prepared for the wrongdoers a painful punishment.

اور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور لوگوں کے لئے انہیں نشان عبرت بنا دیا ۔ اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَوۡمَ
اور قومِ
نُوۡحٍ
نوح
لَّمَّا
جب
کَذَّبُوا
انہوں نے جھٹلایا
الرُّسُلَ
رسولوں کو
اَغۡرَقۡنٰہُمۡ
غرق کردیا ہم نے ان کو
وَجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنایا ہم نے ان کو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اٰیَۃً
ایک نشانی
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہے ہم نے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَوۡمَ نُوۡحٍ
اور نوح کی قوم
لَّمَّا
جب
کَذَّبُوا
انہوں نے جھٹلادیا
الرُّسُلَ
رسولوں کو
اَغۡرَقۡنٰہُمۡ
غرق کردیا ہم نے اُن کو
وَجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنایا ہم نے اُن کو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اٰیَۃً
نشانی
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہےہم نے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

And the people of Noah - when they denied the messengers, We drowned them, and We made them for mankind a sign. And We have prepared for the wrongdoers a painful punishment.

اور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور لوگوں کے لئے انہیں نشان عبرت بنا دیا ۔ اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نوح کی قوم نے جب رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انھیں غرق کردیا اور انھیں تمام لوگوں کے لئے ایک نشانی بنادیا۔ علاوہ ازیں ہم نے ایسے ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور نوح کی قوم کو ہم نے غرق کردیاجب انہوں نے رسولوں کوجھٹلادیا اور ہم نے اُنہیں لوگوں کے لیے نشانِ عبرت بنادیااورہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for the people of Nub, when they rejected the messengers, We drowned them and made them an example for mankind. And We have prepared a painful punishment for the transgressors.

اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو ہم نے ان کو ڈبا دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی اور تیار کر رکھا ہے ہم نے گنہگاروں کے واسطے عذاب درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قوم نوح ( علیہ السلام) کو بھی ہم نے غرق کردیا جب انہوں نے رسولوں ( علیہ السلام) کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوع انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The same was the case with the people of Noah when they charged the Messenger with imposture: We drowned them and made them a sign of warning for entire mankind, and We have prepared a painful chastisement for the unjust.

یہی حال قوم نوح ( علیہ السلام ) کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب 50 کی ۔ ہم نے ان کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیا کر رکھا 51 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نوح کی قوم نے جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا ، اور ان کو لوگوں کے لیے عبرت کا سامان بنا دیا ۔ اور ہم نے ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور ان لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) ایک نشانی (اور عبرت) بنادیا اور ہم نے گنہگاروں (مشرکوں) کے لئے تکلیف کا عذاب طیار کر رکھا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور قوم نوح (علیہ السلام) کو جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور ان کو لوگوں کے لئے نشانی (نشان عبرت) بنا دیا اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور قوم نوح (علیہ السلام) (کو بھی ہم نے ہلاک کیا) جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا۔ اور ہم نے ان (کی زندگی) کو نشان (عبرت) بنا دیا، اور ہم نے ظالموں کے لیے بدترین عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the people of Nuh! When they belied the apostles We drowned them, and made them a sign unto mankind. And We have gotten ready unto the wrong-doers a torment afflictive,

اور ہم نے قوم نوح کو بھی (ہلاک کیا) جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا ۔ ہم نے انہیں غرق کردیا اور ہم نے انہیں ایک نشان (عبرت) بنادیا اور ہم نے ظالموں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قومِ نوح کو بھی ہم نے ہلاک کیا ، جبکہ انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔ ہم نے ان کو غرق کردیا اور ہم نے ان کو لوگوں کیلئے ایک نشانِ عبرت بنایا اور ان ظالموں کیلئے ہم نے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کی قوم ( کہ ) جب اس نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ( طوفان میں ) ڈبودیا اور ہم نے ان کو ( دوسرے ) لوگوں کے لیے نشانِ ( عبرت ) بنادیا اور ( آخرت میں ) ظالموں کے لیے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغام لانے والوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ڈبو دیا اور لوگوں کے لیے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لیے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قوم نوح کو بھی ہم نے غرق کردیا جب کہ انہوں نے جھٹلایا ہمارے رسولوں کو اور ان کو ہم نے ایک نشانی بنادیا لوگوں کی عبرت کے لیے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے ایسے ظالموں کے لیے ایک بڑا ہی دردناک عذاب آخرت میں

Translated by

Noor ul Amin

اورقوم نوح نے جب رسولوں کو جھٹلایاتوہم نے انہیں غرق کردیااور انہیں لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کرر کھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نوح کی قوم کو ( ف٦٤ ) جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( ف٦۵ ) ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انھیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا ( ف٦٦ ) اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کو ( بھی ) ، جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( تو ) ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور ہم نے انہیں ( دوسرے ) لوگوں کے لئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لئے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور نوح ( ع ) کی قوم کو بھی ہم نے غرق کر دیا جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔ اور انہیں لوگوں کیلئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the people of Noah,- when they rejected the messengers, We drowned them, and We made them as a Sign for mankind; and We have prepared for (all) wrong-doers a grievous Penalty;-

Translated by

Muhammad Sarwar

We drowned the people of Noah because of their rejection of the Messengers and made them evidence of the Truth for mankind. We have prepared a painful torment for the unjust ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Nuh's people, when they denied the Messengers, We drowned them, and We made them as a sign for mankind. And We have prepared a painful torment for the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the people of Nuh, when they rejected the apostles, We drowned them, and made them a sign for men, and We have prepared a painful punishment for the unjust;

Translated by

William Pickthall

And Noah's folk, when they denied the messengers, We drowned them and made of them a portent for mankind. We have prepared a painful doom for evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नूह की क़ौम को भी, जब उन्होंने रसूलों को झुठलाया तो हम ने उन्हें डुबा दिया और लोगों के लिए उन्हें एक निशानी बना दिया, और उन ज़ालिमों के लिए हम ने एक दुखद यातना तैयार कर रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قوم نوح (علیہ السلام) کو بھی ہم ہلاک کرچکے ہیں جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلا دیا تو ہم نے ان کو (طوفان سے) غرق کردیا اور ہم نے ان (کے واقعہ) کو (لوگوں کی عبرت) کے لیے ایک نشان بنادیا اور (آخرت میں ہم نے ان ظالموں کے لیے دردناک سزا تیار کر رکھی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہی حال قوم نوح کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہم نے ان کو غرق کردیا اور انہیں دنیا والوں کے لیے نشان عبرت بنادیا ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہی حال قوم نوح کا ہوا۔ جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی۔ ہم نے ان کو غرق کردیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک درد ناک عذاب ہم نے مہیا کررکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے قوم نوح کو ہلاک کیا جبکہ انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے انہیں غرق کردیا اور ان کو لوگوں کے لیے عبرت بنا دیا، اور ہم نے ظالموں کے لیے درد ناک عذاب تیار کیا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو ہم نے ان کو ڈبا دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی، اور تیار کر رکھا ہے ہم نے گناہ گاروں کے واسطے عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نوح (علیہ السلام) کی قوم کو بھی ہلاک کرچکے ہیں جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو غرق کردیا اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کی قوم کو دوسرے لوگوں کیلئے ایک عبرت آموز نشان بنادیا اور ہم نے ان ظالموں کے لئے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے