Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 61

سورة الفرقان

تَبٰرَکَ الَّذِیۡ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّ جَعَلَ فِیۡہَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیۡرًا ﴿۶۱﴾

Blessed is He who has placed in the sky great stars and placed therein a [burning] lamp and luminous moon.

بابرکت ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت بابرکت ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
جَعَلَ
بنایا
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
بُرُوۡجًا
برجوں کو
وَّجَعَلَ
اور بنایا
فِیۡہَا
اس میں
سِرٰجًا
چراغ/سورج
وَّقَمَرًا
اور چاند کو
مُّنِیۡرًا
روشن
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت برکت والا ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنائے
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
بُرُوۡجًا
بُرج
وَّجَعَلَ
اور بنائے
فِیۡہَا
اس میں
سِرٰجًا
ایک چراغ(سورج)
وَّقَمَرًا
اور چاند
مُّنِیۡرًا
روشنی کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

Blessed is He who has placed in the sky great stars and placed therein a [burning] lamp and luminous moon.

بابرکت ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس (آسمان) میں چراغ (سورج) اور چمکتا ہوا چاند پیدا کیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بہت برکت والا ہے جس نے آسمان میں بُرج بنائے اوراس میں ایک چراغ اور ایک روشنی کرنے والاچاند بنایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Glorious is the One who made stellar formations in the sky and placed therein a lamp (sun) and a bright moon.

بڑی برکت ہے اس کی جس نے بنائے آسمان میں برج اور رکھا اس میں چراغ اور چاند اجالا کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بہت بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں رکھ دیا ایک چراغ اور ایک روشن چاند

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے 75 اور اس میں ایک چراغ 76 اور ایک چمکتا چاند روشن کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بڑی شان ہے اس کی جس نے آسمان میں برج بنائے ( ٢٢ ) اور اس میں ایک روشن چراغ اور نور پھیلانے والا چاند پیدا کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بڑی برکت والا ہے وہ خداوند جس نے آسمان میں برج بنائے 7 اور ان میں ایک چراغ یعنی سورج رکھا 8 اور چاند روشنی دینے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ذات بڑی برکت والی ہے جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے (برج) بنائے اور اس میں ایک چراغ (سورج) اور روشن چاند بنایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ بہت برکت والا ہے جس نے آسمان میں برج (بڑے بڑے ستارے) بنائے اور اس نے اس میں چمکتا سورج اور روشن چاند بنایا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Blest be He Who hath placed big stars in the heaven, and hath placed therein a lamp and a moon enlightening.

بہت عالی شان ہے وہ جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے بنائے اور اس میں ایک چراغ اور نورانی چاند بنادیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات ، جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک منور چاند بنایا!

Translated by

Mufti Naeem

برکت والی ہے وہ ذات جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے بنائے اور اس میں ( سورج کی شکل میں ) ایک شراغ اور چمکتا ہوا چاند بنایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں آفتاب کا نہایت روشن چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی ہی برکت والی ہے وہ ذات جس نے بنا دئے آسمان میں عظیم الشان برج اور رکھ دیا اس نے اس میں اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے ایک عظٰم الشان چراغ اور ایک چمکتا دمکتا روشن چاند

Translated by

Noor ul Amin

بابرکت ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں چراغ ( سورج ) اور چمکتا ہواچاند پیدا کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے ( ف۱۱۲ ) اور ان میں چراغ رکھا ( ف۱۱۳ ) اور چمکتا چاند ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی بڑی برکت و عظمت والا ہے جس نے آسمانی کائنات میں ( کہکشاؤں کی شکل میں ) سماوی کرّوں کی وسیع منزلیں بنائیں اور اس میں ( سورج کو روشنی اور تپش دینے والا ) چراغ بنایا اور ( اس نظامِ شمسی کے اندر ) چمکنے والا چاند بنایا

Translated by

Hussain Najfi

وہی بڑی برکت و عظمت والا ہے جس نے آسمانی کائنات میں ( کہکشاؤں کی شکل میں ) سماوی کرّوں کی وسیع منزلیں بنائیں اور اس میں ( سورج کو روشنی اور تپش دینے والا ) چراغ بنایا اور ( اس نظامِ شمسی کے اندر ) چمکنے والا چاند بنایا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Blessed is He Who made constellations in the skies, and placed therein a Lamp and a Moon giving light;

Translated by

Muhammad Sarwar

Blessed is He who has established constellations in the sky and made therein a lamp and a shining moon.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Blessed be He Who has placed in the heaven Al-Buruj, and has placed therein a great lamp, and a moon giving light.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Blessed is He Who made the constellations in the heavens and made therein a lamp and a shining moon.

Translated by

William Pickthall

Blessed be He Who hath placed in the heaven mansions of the stars, and hath placed therein a great lamp and a moon giving light!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बड़ी बरकत वाला है वह, जिस ने आकाश में बुर्ज (नक्षत्र) बनाए और उस में एक चिराग़ और एक चमकता चाँद बनाया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ذات بہت عالی شان ہے جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے بنائے اور اس (آسمان) میں ایک چراغ) يعنی آفتاب) اور نورانی چاند بنایا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بڑابرکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا ہوا چاند روشن کیا۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ذات عالی شان ہے جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے بنائے اور ان میں ایک چراغ بنایا روشن کرنے والا چاند بنایا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بڑی برکت ہے اس کی جس نے بنائے آسمان میں برج اور رکھا اس میں چراغ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بڑی با برکت اور عالیشان ذات ہے جس نے آسمان میں برج یعنی بڑے بڑے ستارے بنائے اور اس نے آسمان میں ایک روشن چراغ اور نورانی چاند بنایا