Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 67

سورة الفرقان

وَ الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَنۡفَقُوۡا لَمۡ یُسۡرِفُوۡا وَ لَمۡ یَقۡتُرُوۡا وَ کَانَ بَیۡنَ ذٰلِکَ قَوَامًا ﴿۶۷﴾

And [they are] those who, when they spend, do so not excessively or sparingly but are ever, between that, [justly] moderate

اور جو خرچ کرتے وقت بھی نہ تواسراف کرتے ہیں نہ بخیلی بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
اِذَاۤ
جب
اَنۡفَقُوۡا
وہ خرچ کرتے ہیں
لَمۡ
نہ
یُسۡرِفُوۡا
وہ اسراف کرتے ہیں
وَلَمۡ
اور نہ
یَقۡتُرُوۡا
وہ بخل کرتے ہیں
وَکَانَ
اور ہوتا ہے
بَیۡنَ ذٰلِکَ
درمیان اس کے
قَوَامًا
معتدل(طریقہ)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
اِذَاۤ
جب
اَنۡفَقُوۡا
خرچ کرتے ہیں
لَمۡ یُسۡرِفُوۡا
نہ فضول خرچی کرتے ہیں
وَلَمۡ یَقۡتُرُوۡا
اور نہ کنجوسی کرتے ہیں
وَکَانَ
اور ہوتا ہے
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
قَوَامًا
اعتدال پر
Translated by

Juna Garhi

And [they are] those who, when they spend, do so not excessively or sparingly but are ever, between that, [justly] moderate

اور جو خرچ کرتے وقت بھی نہ تواسراف کرتے ہیں نہ بخیلی بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ بخل بلکہ ان کا خرچ ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تونہ فضول خرچی کرتے ہیں اورنہ کنجوسی کرتے ہیں اوراُن کا خرچ اس کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- and those who, when they spend, are neither extravagant nor miserly, and it (i.e. their spending) is moderate in between (the two extremes)

اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرنے لگیں نہ بےجا اڑائیں اور نہ تنگی کریں اور ہے اس کے بیچ ایک سیدھی گزران

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ کہ جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ بخل سے کام لیتے ہیں بلکہ (ان کا معاملہ) اس کے بین بین معتدل ہوتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who, when they spend, are neither extravagant nor miserly but keep the golden mean between the two (extremes):

جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل ، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا 83 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں ، نہ تنگی کرتے ہیں ، بلکہ ان کا طریقہ اس ( افراط و تفریط ) کے درمیان اعتدال کا طریقہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

در جو خرچ کرتے وقت بیکار اپنا پیسہ انہیں اڑاتے اور نہ تنگی کرتے ہیں ( کہ ضرورت میں بھی اٹھائیں 3 اور بچ بچ میں ان کا خرچ رہتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو بےجا نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ اس کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں نہ تو فضول خرچی کرتے ہیں۔ نہ وہ تنگی اختیار کرتے ہیں اور وہ اس کے درمیان اعتدال قائم رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who when they expend, are neither extravagant nor sparing, and it is a medium in-between.

اور وہ لوگ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور اس کے درمیان (ان کا خرچ) اعتدال پر رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے اور نہ تنگی اور اس کے درمیان کی معتدل راہ اختیار کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو جس وقت خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں بلکہ ( ان کا خرچ ) اس کے درمیان اعتدال کے ساتھ ہوتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچ کرتے ہیں اور نہ ہی بخل کرتے ہیں بلکہ درمیانہ، یعنی میانہ روری سے کام لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ کنجوسی بلکہ ان کا خرچ ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں تو وہ نہ ہی فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ ( اپنے آپ کو ) تنگی میں ڈالتے ہیں بلکہ انکاخرچ ان دونوں انتہائوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں ( ف۱۲۰ ) اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں ( ف۱۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا ( زیادتی اور کمی کی ) ان دو حدوں کے درمیان اعتدال پر ( مبنی ) ہوتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا ( زیادتی اور کمی کی ) ان دو حدوں کے درمیان اعتدال پر ( مبنی ) ہوتا ہے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who, when they spend, are not extravagant and not niggardly, but hold a just (balance) between those (extremes);

Translated by

Muhammad Sarwar

who in their spending are neither extravagant nor stingy but maintain moderation,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who, when they spend, are neither extravagant nor stingy, but are in a just balance between them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who when they spend, are neither extravagant nor parsimonious, and (keep) between these the just mean.

Translated by

William Pickthall

And those who, when they spend, are neither prodigal nor grudging; and there is ever a firm station between the two;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो ख़र्च करते हैं तो न अपव्यय करते हैं और न ही तंगी से काम लेते हैं, बल्कि वे इन के बीच मध्यमार्ग पर रहते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ تو ان کی حالت طاعات بدنیہ میں ہے اور (اطاعت مالیہ میں ان کا یہ طریقہ ہے کہ) وہ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا اس (افراط وتفریط) کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ کنجوسی سے کام لیتے ہیں ان کے خرچ کرنے کا طریقہ میانہ روی کے ساتھ ہوتا ہے۔ “ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل ، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہائوں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ لوگ خرچ کرتے ہیں توفضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا اس کے درمیان اعتدال والا ہوتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرنے لگیں نہ بےجا اڑائیں اور نہ تنگی کریں اور ہے اس کے بیچ ایک سیدھی گزران

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ وہ خرچ کرنے میں تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا ان دونوں باتوں کے درمیان اعتدال کے ساتھ ہوتا ہے