Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 73

سورة الفرقان

وَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ لَمۡ یَخِرُّوۡا عَلَیۡہَا صُمًّا وَّ عُمۡیَانًا ﴿۷۳﴾

And those who, when reminded of the verses of their Lord, do not fall upon them deaf and blind.

اور جب ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اِذَا
جب
ذُکِّرُوۡا
وہ نصیحت کیے جاتے ہیں
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
لَمۡ
نہیں
یَخِرُّوۡا
وہ گر پڑتے
عَلَیۡہَا
ان پر
صُمًّا
بہرے
وَّعُمۡیَانًا
اور اندھے بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جنہیں
اِذَا
جب
ذُکِّرُوۡا
نصیحت کی جاتی ہے
بِاٰیٰتِ
آیات سے
رَبِّہِمۡ
اُن کے رب کی
لَمۡ یَخِرُّوۡا
نہیں گرتے
عَلَیۡہَا
اُس پر
صُمًّا
بہرے
وَّعُمۡیَانًا
اور اندھے ہو کر
Translated by

Juna Garhi

And those who, when reminded of the verses of their Lord, do not fall upon them deaf and blind.

اور جب ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انھیں اپنے رب کی آیات سے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ ان کا گہرا اثر () قبول کرتے ہیں)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جنہیں جب اُن کے رب کی آیات سے نصیحت کی جاتی ہے تووہ اُن پربہرے اور اندھے بن کرنہیں گرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] and those who, when they are reminded of the verses of their Lord, do not fall at them as deaf and blind ones

اور وہ لوگ کہ جب ان کو سمجھایئے ان کے رب کی باتیں نہ پڑیں ان پر بہرے اندھے ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ کہ جب انہیں ان کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرپڑتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who do not behave like the blind and the deaf, when the Revelations of their Lord are recited to them for admonition;

تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ 91 جاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب انہیں اپنے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر بہرے اور اندھے بن کر نہیں گرتے ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن کو انکے مال ک کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کو ان کے پروردگار کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں کرتے (غور وفکر سے سنتے ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان کو انکے رب کا کلام سنایا جاتا ہے تو وہ اس پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who, when they are admonished by the commands of Allah, fall not down thereat, deaf and blind.

اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے ان کے پروردگار کی آیات کے ذریعہ سے تو یہ ان پر اندھے بہرے ہو کر نہیں گرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کو ان کے رب کی آیات کے ذریعہ سے یاد دہانی کی جاتی ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہوکر نہیں گرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہ جب ان کو ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جائے تو ان پر ( منافقوں کی طرح ) اندھے اور بہرے ہوکر نہیں گِرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ لوگ کہ جب ان کو رب کی باتیں بتائیں جاتی ہیں تو وہ اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گزر جاتے۔ ( بلکہ غوروفکر سے سنتے ہیں)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان کو نصیحت و یاددھانی کی جاتی ہے ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے تو وہ ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں رہ جاتے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اپنے رب کی آیات سے نصیحت کی جائے توان پر اندھے اور بہرے ہو کرنہیں گزرتے ( بلکہ اثرقبول کرتے ہیں )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہ جب کہ انھیں ان کے رب کی آیتیں یاد دلائی جائیں تو ان پر ( ف۱۳۲ ) بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے ( ف۱۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے ( بلکہ غور و فکر بھی کرتے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے ( بلکہ غور و فکر بھی کرتے ہیں )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who, when they are admonished with the Signs of their Lord, droop not down at them as if they were deaf or blind;

Translated by

Muhammad Sarwar

who, when reminded of the revelations of their Lord, do not try to ignore them as though deaf and blind. Rather, they try to understand and think about them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who, when they are reminded of the Ayat of their Lord, fall not deaf and blind thereat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who, when reminded of the communications of their Lord, do not fall down thereat deaf and blind.

Translated by

William Pickthall

And those who, when they are reminded of the revelations of their Lord, fall not deaf and blind thereat.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो ऐसे हैं कि जब उन के रब की आयतों के द्वारा उन्हें याददिहानी कराई जाती है तो उन (आयतों) पर वे अंधे और बहरे होकर नहीं गिरते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسے ہیں جس وقت ان کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے ذریعے سے نصیحت کی جاتی ہے تو ان (احکام) پر بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہیں ان کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں گرپڑتے۔ “ (٧٣ )

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جنہیں اگر ان کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ جاتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے رب کی آیات کے ذریعہ سمجھایا جاتا ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ کہ جب ان کو سمجھائے ان کے رب کی باتیں نہ پڑیں ان پر بہرے اندھے ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز وہ ایسے ہیں کہ جب انکو ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر بہرے اور اندھے ہوکر نہیں گرتے