Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 9

سورة الفرقان

اُنۡظُرۡ کَیۡفَ ضَرَبُوۡا لَکَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿٪۹﴾  16

Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.

خیال تو کیجئے! کہ یہ لوگ آپ کی نسبت کیسی کیسی باتیں بناتے ہیں ۔ پس جس سے خود ہی بہک رہے ہیں اور کسی طرح راہ پر نہیں آسکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
ضَرَبُوۡا
انہوں نے بیان کیں
لَکَ
آپ کے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
فَضَلُّوۡا
تو وہ بھٹک گئے
فَلَا
پس نہیں
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استطاعت رکھتے
سَبِیۡلًا
راستے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُنۡظُرۡ
آپ دیکھیں
کَیۡفَ
کیسی کیسی
ضَرَبُوۡا
وہ بیان کرتے ہیں
لَکَ
تمہارے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
فَضَلُّوۡا
سو وہ بہک گئے ہیں
فَلَا
چنانچہ نہیں
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استطاعت رکھتے
سَبِیۡلًا
کسی راستے کی
Translated by

Juna Garhi

Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.

خیال تو کیجئے! کہ یہ لوگ آپ کی نسبت کیسی کیسی باتیں بناتے ہیں ۔ پس جس سے خود ہی بہک رہے ہیں اور کسی طرح راہ پر نہیں آسکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! غور کیجئے یہ لوگ آپ کے لئے کس طرح کی مثالیں بیان کرتے ہیں۔ یہ ایسے گمراہ ہوئے ہیں کہ راہ راست پر آ ہی نہیں سکتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ دیکھیں آپ کے لئے وہ کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں! سو وہ بہک گئے چنانچہ وہ کوئی راستہ نہیں پاسکتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

See how they coined similes for you, so they have gone astray and cannot find a way.

دیکھ کیسی بٹھلاتے ہیں تجھ پر مثلیں سو بہک گئے اب پا نہیں سکتے راستہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دیکھئے ! یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کیسی کیسی مثالیں بیان کر رہے ہیں تو یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں اب یہ سیدھے رستے پر نہیں آسکتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Just see what strange arguments they bring forward with regard to you! They have gone so far astray that they cannot charge any thing against you.

دیکھو ، کیسی کیسی عجیب حجتیں یہ لوگ تمہارے آگے پیش کر رہے ہیں ، ایسے بہکے ہیں کہ کوئی ٹھکانے کی بات ان کو نہیں سوجھتی ۔ 18 ؏1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) دیکھو ان لوگوں نے تمہارے بارے میں کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں ۔ چنانچہ ایسے بھٹکے ہیں کہ راستے پر آنا ان کے بس سے باہر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) دیکھ تو وہ تیرے حق میں کیا کیا باتیں بناتے ہیں 8 تو وہ گمراہ ہوگئے اب راہ پر نہیں آسکتے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھیں ! یہ آپ کے بارے میں کیسی باتیں کرتے ہیں۔ سو گمراہ ہوگئے پس راستہ نہیں پاسکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ذرا دیکھئے یہ کیسی (فضول اور بےہودہ ) باتیں کررہے ہیں ( حقیقت یہ ہے کہ ) یہ لوگ گمراہ ہوچکے ہیں۔ اب یہ کوئی راستہ نہیں پاسکتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کس کس طرح کی باتیں کرتے ہیں سو گمراہ ہوگئے اور رستہ نہیں پاسکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold how they propound similitudes for thee! so they have strayed and cannot find a way.

دیکھئے تو یہ لوگ آپ کے لئے کیسی عجیب عجیب باتیں بیان کرتے ہیں سو وہ (بالکل) گمراہ ہوگئے پھر وہ (بالکل) راہ نہ پاسکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھو! تمہارے اوپر کیسی کیسی پھبتیاں چست کر رہے ہیں! پس یہ بالکل کھوئے گئے ہیں اور کوئی راہ نہیں پارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) دیکھیے! یہ آپ کے بارے میں کیسی ( عجیب ) مثالیں بیان کررہے ہیں ، پس ( اسی وجہ سے ) وہ گمراہ ہوگئے سو یہ راہ پر نہیں آسکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں۔ سو یہ گمراہ ہوگئے اور راستہ نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ذرا دیکھو تو سہی کہ ان لوگوں نے آپ کے لیے اے پیغمبر ! کیسی کیسی مثالیں گھڑیں، سو اس کے نتیجے میں یہ لوگ ایسے بھٹکے کہ ان کو کوئی راستہ ہی نہیں سوجھتا۔

Translated by

Noor ul Amin

دیکھئے یہ آپ کے لئے کس طرح کی مثالیں بیان کرتے ہیں یہ ایسے گمراہ ہوئے ہیں کہ راہ راست پر آہی نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب دیکھو کیسی کہاوتیں تمہارے لیے بنا رہے ہیں تو گمراہ ہوئے کہ اب کوئی راہ نہیں پاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) ملاحظہ فرمائیے یہ لوگ آپ کے لئے کیسی ( کیسی ) مثالیں بیان کرتے ہیں پس یہ گمراہ ہو چکے ہیں سو یہ ( ہدایت کا ) کوئی راستہ نہیں پا سکتے

Translated by

Hussain Najfi

دیکھئے! یہ لوگ آپ کے متعلق کیسی کیسی ( کٹ حجتیاں ) باتیں بیان کرتے ہیں سو وہ گمراہ ہوگئے ہیں سو اب وہ راہ نہیں پا سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See what kinds of comparisons they make for thee! But they have gone astray, and never a way will they be able to find!

Translated by

Muhammad Sarwar

Look at their various views about you! They have gone astray and are not able to find the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See how they coin similitudes for you, so they have gone astray, and they cannot find a path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

See what likenesses do they apply to you, so they have gone astray, therefore they shall not be able to find a way.

Translated by

William Pickthall

See how they coin similitudes for thee, so that they are all astray and cannot find a road!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देखों, उन्होंने तुम पर कैसी-कैसी फब्तियाँ कसीं। तो वे बहक गए हैं। अब उन में इस की सामर्थ्य नहीं कि कोई मार्ग पा सकें!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیکھیے تو یہ لوگ آپ کے لیے کیسی کیسی عجیب عجیب باتیں بیان کر رہے ہیں سو (ان خرافات سے) وہ (بالکل) گمراہ ہوگئے پھر وہ راہ نہیں پاسکتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دیکھو کیسی کیسی مثالیں پیش کررہے ہیں۔ ایسے بہکے ہیں کہ راہ راست کی توفیق کھو بیٹھے ہیں۔ “ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو کیسی کیسی حجتیں یہ لوگ تمہارے آگے پیش کررہے ہیں ‘ ایسے بہکے ہیں کہ کوئی ٹھکانے کی بات ان کو نہیں سوجھتی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ دیکھ لیجیے انہوں نے آپ کے لیے کیسی عجیب عجیب باتیں بیان کی ہیں، سو وہ گمراہ ہوگئے پھر وہ کوئی راہ نہیں پائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دیکھ کیسی بٹھلاتے ہیں تجھ پر مثلیں سو بہک گئے اب پا نہیں سکتے راستہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! ذرا دیکھئے تو یہ لوگ آپ کی نسبت کیسی کیسی باتیں بیان کر رہے ہیں سو یہ لوگ گمراہ ہوگئے اور اب یہ کوئی راہ نہیں پاسکتے۔