131 That is, these revelations and themes do not at all suit the satans. Any person who has a little common sense can well understand that the sublime discourses being presented in the Qur'an cannot be inspired by the satans. Never has it happened that the satans might have taught the people through the sorcerers to worship God and fear Him, or forbidden them from shirk and idol-worship, or warned them of the accountability of the Hereafter, or prohibited them from tyranny and sexual and moral evils, and exhorted them instead to act righteously and do good to others. Such works cannot behove the satans. Their only pastime can be to sow the seeds of discord among the people and to arouse them to mischief and vice. The common observation is that people visit the sorcerers to find out whether they will succeed in their love affairs or not, what move would suit them in gambling, what trick and stratagem would be helpful against the enemy, or who had stolen the camel of so and so. Apart from such affairs and problems, the sorcerers and their patron-saints cannot be expected to worry themselves about matters like reforming the people, teaching them morals and cleansing their lives of vice and evil.
132 That is, even if the satans wanted they could not impart Truth and Goodness to the people like a true teacher and reformer as the Qur'an does. Even if to deceive the people, they came out under the guise of a benefactor, their work would not be tree from blemishes, which would betray their ignorance and their hidden satanic nature. Similarly the life and the teachings of a person who poses to be a religious guide, under the influence and inspiration of satans, would inevitably reflect the wickedness of intention and design. Thus the satans can neither inspire others with piety and goodness, nor can those, who have any relation with the satans, become pious and righteous themselves. Then in addition to its high and noble teachings, the Qur'an is a lucid and eloquent Book, which contains the knowledge of Reality. That is why it has over and over again put forward the challenge that human beings and jinns would never be able to produce a book like the Qur'an even if they collaborated with all their energies and capacities. "Declare this: Even if human beings and jinns should cooperate with one another to bring forth a book like the Qur'an, they will never be able to bring anything like it, even though all of them help one another" (Bani Isra'il: 88).
"Tell them: if what you say be true, then produce one Surah like this, and you may call to your assistance anyone you can other than Allah." (Yunus: 38).
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :131
یعنی یہ کلام اور یہ مضامین شیاطین کے منہ پر پھبتے بھی تو نہیں ہیں ۔ کوئی عقل رکھتا ہو تو خود سمجھ سکتا ہے کہ کہیں یہ باتیں ، جو قرآن میں بیان ہو رہی ہیں ، شیاطین کی طرف سے بھی ہو سکتی ہیں ؟ کیا تمہاری بستیوں میں کاہن موجود نہیں ہیں اور شیاطین سے ربط ضبط رکھ کر جو باتیں وہ کرتے ہیں وہ تم نے کبھی نہیں سنیں ؟ کیا کبھی تم نے سنا ہے کہ کسی شیطان نے کسی کاہن کے ذریعہ سے لوگوں کو خدا پرستی اور خدا ترسی کی تعلیم دی ہو؟ شرک و بت پرستی سے روکا ہو؟ آخرت کی باز پرس کا خوف دلایا ہو؟ ظلم اور بدکاری اور بد اخلاقیوں سے منع کیا ہو؟ نیکو کاری اور راستبازی اور خلق خدا کے ساتھ احسان کی تلقین کی ہو؟ شیاطین کا یہ مزاج کہاں ہے ؟ ان کا مزاج تو یہ ہے کہ لوگوں میں فساد ڈلوائیں اور انہیں برائیوں کی طرف رغبت دلائیں ۔ ان سے تعلق رکھنے والے کاہنوں کے پاس تو لوگ یہ پوچھنے جاتے ہیں کہ عاشق کو معشوق ملے گا یا نہیں ؟ جوئے میں کونسا داؤ مفید رہے گا ؟ دشمن کو نیچا دکھانے کے لیے کیا چال چلی جائے ؟ اور فلاں شخص کا اونٹ کس نے چرایا ہے ؟ یہ مسائل اور معاملات چھوڑ کر کاہنوں اور ان کے سرپرست شیاطین کو خلق خدا کی اصلاح ، بھلائیوں کی تعلیم اور برائیوں کے استیصال کی کب سے فکر لاحق ہو گئی؟
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :132
یعنی شیاطین اگر کرنا چاہیں بھی تو یہ کام ان کے بس کا نہیں ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی اپنے آپ کو انسانوں کے سچے معلم اور حقیقی مزکی کے مقام پر رکھ کر خالص حق اور خالص خیر کی وہ تعلیم دے سکیں جو قرآن دے رہا ہے ۔ وہ دھوکا دینے کی خاطر بھی اگر یہ روپ دھاریں تو ان کا کام ایسی آمیزشوں سے خالی نہیں ہو سکتا جو ان کی جہالت اور ان کے اندر چھپی ہوئی شیطانی فطرت کی غمازی نہ کر دیں ۔ نیت کی خرابی ، ارادوں کی نا پاکی ، مقاصد کی خباثت لازماً اس شخص کی زندگی میں بھی اور اس کی تعلیم میں بھی جھلک کر رہے گی جو شیاطین سے الہام حاصل کر کے پیشوا بن بیٹھا ہو ۔ بے آمیز راستی اور خالص نیکی نہ شیاطین القاء کر سکتے ہیں اور نہ ان سے ربط ضبط رکھنے والے اس کے حامل ہو سکتے ہیں ۔ پھر تعلیم کی بلندی و پاکیزگی پر مزید وہ فصاحت و بلاغت اور وہ علم حقائق ہے جو قرآن میں پایا جاتا ہے ۔ اسی بنیاد پر قرآن میں بار بار یہ چیلنج دیا گیا ہے کہ انسان اور جن مل کر بھی چاہیں تو اس کتاب کے مانند کوئی چیز تصنیف کر کے نہیں لا سکتے : قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلیٰٓ اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِہِ وَلَوْ کَانَ بَعْضُھُمْ لِبَعْضٍ ظَہِیْراً ( بنی اسرائیل ۔ آیت 88 ) قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہ وَادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ O ( یونس ۔ آیت 38 ) ۔