Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 6

سورة الشعراء

فَقَدۡ کَذَّبُوۡا فَسَیَاۡتِیۡہِمۡ اَنۡۢبٰٓؤُا مَا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶﴾

For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب انکے پاس جلدی سے اسکی خبریں آجائیں گی جسکے ساتھ وہ مسخرا پن کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَدۡ
پس تحقیق
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلادیا
فَسَیَاۡتِیۡہِمۡ
تو عنقریب آئیں گی ان کے پاس
اَنۡۢبٰٓؤُا
خبریں
مَا
اس کی جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
اس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَدۡ
پس یقیناً
کَذَّبُوۡا
جھٹلادیا اُنہوں نے
فَسَیَاۡتِیۡہِمۡ
تو جلد ہی آئیں گی اُن کے پاس
اَنۡۢبٰٓؤُا
خبریں
مَا
اس کی جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جن کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اُڑاتے
Translated by

Juna Garhi

For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب انکے پاس جلدی سے اسکی خبریں آجائیں گی جسکے ساتھ وہ مسخرا پن کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ تکذیب تو کر ہی چکے ہیں تو اب جلد ہی انھیں ان باتوں کی حقیقی خبریں مل جائیں گے جن کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس یقیناجب اُنہوں نے جھٹلاہی دیاہے تواب جلدہی اُن کے پاس اُن کی خبریںآئیں گی جن کایہ مذاق اُڑاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus they rejected (the Truth); so soon will come to them the real descriptions of what they used to ridicule.

سو یہ تو جھٹلا چکے اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اب جبکہ وہ جھٹلا چکے ہیں تو عنقریب ان تک پہنچ جائیں گی خبریں اس چیز کی جس کا یہ لوگ مذاق اڑایا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will soon come to know the truth of that which they have been scoffing at.

اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں ، عنقریب ان کو اس چیز کی حقیقت ﴿مختلف طریقوں سے ﴾ معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ۔ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح انہوں نے حق کو جھٹلا دیا ہے ۔ چنانچہ یہ لوگ جن باتوں کا مذاق اڑاتے رہے ہیں ، اب عنقریب ان کے ٹھیک ٹھیک حقائق ان کے سامنے آجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیر انہوں نے تو اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اس نے ٹھٹھا مذاق کیا اب جس کا وہ ٹھٹھا اڑاتے تھے،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو انہوں نے تو (دین حق) کو جھوٹا بتایا پس عنقریب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً وہ جھٹلا چکے۔ جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے انہیں بہت جلد اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So they have surely belied; wherefore anon there shall come unto them the truth of that whereat they were wont to mock.

چناچہ یہ جھٹلا کررہے ۔ پس عنقریب ان کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کے ساتھ یہ استہزاء کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو انہوں نے جھٹلا دیا تو جس چیز کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ، اب اس کی تنبیہات ان کے آگے ظاہر ہوں گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس تحقیق ان لوگوں نے تکذیب سے کام لیا ، سو عنقریب ان کو اس چیز کی خبریں ( حقائق ) معلوم ہوجائیں گی جن کا مذاق اُڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی ‘ جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو یہ تو قطعی طور پر جھٹلا چکے اب ان کے سامنے آپ ہی کھل کر آجائے گی حقیقت اس چیز کی جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پس اب جب کہ انہوں نے جھٹلادیاتوجس چیزکا وہ مزاق اڑاتے تھے تواب جلد انہیں ان باتوں کی حقیقی خبریں مل جائیں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو بیشک وہ ( حق کو ) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک یہ جھٹلا چکے ہیں تو عنقریب ان کے سامنے اس چیز کی خبریں آئیں گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They have indeed rejected (the Message): so they will know soon (enough) the truth of what they mocked at!

Translated by

Muhammad Sarwar

They have called (our revelation) lies. They will soon learn the consequences of what they mocked.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, they have indeed denied, then the news of what they mocked at will come to them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they have indeed rejected (the truth), therefore the news of that which they mock shall soon come to them.

Translated by

William Pickthall

Now they have denied (the Truth); but there will come unto them tidings of that whereat they used to scoff.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब जबकि वे झुठला चुके हैं, तो शीघ्र ही उन्हें उस की हक़ीकत मालूम हो जाएगी, जिस का वे मज़ाक़ उड़ाते रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے (دین حق کو) جھوٹا بتلا دیا سو عنقریب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کے ساتھ یہ استہزاء کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” عن قریب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب جب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں ، عنقریب ان کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہوجائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے جھٹلا دیا سو آجائینگی ان کے پاس اس چیز کی خبریں جس کے ساتھ وہ استہزاء کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو یہ تو جھٹلا چکے اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بہرحال ! یہ تکذیب کرچکے اب عنقریب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا یا کرتے تھے