Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 20

سورة النمل

وَ تَفَقَّدَ الطَّیۡرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَی الۡہُدۡہُدَ ۫ ۖاَمۡ کَانَ مِنَ الۡغَآئِبِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And he took attendance of the birds and said, "Why do I not see the hoopoe - or is he among the absent?

آپ نےپرندوں کی دیکھ بھال اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا؟ کیا واقعی وہ غیر حاضر ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَفَقَّدَ
اور اس نے جائزہ لیا
الطَّیۡرَ
پرندوں کا
فَقَالَ
پھر کہا
مَا
کیا ہے
لِیَ
مجھے
لَاۤاَرَی
نہیں میں دیکھتا
الۡہُدۡہُدَ
ہد ہد کو
اَمۡ
یا
کَانَ
ہے وہ
مِنَ الۡغَآئِبِیۡنَ
غائب ہونے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَفَقَّدَ
اور اس نےجائزہ لیا
الطَّیۡرَ
پرندوں کا
فَقَالَ
تو کہا
مَا لِیَ
کیا ہے مجھے
لَاۤاَرَی
نہیں میں دیکھتا
الۡہُدۡہُدَ
ہد ہد کو
اَمۡ
یا
کَانَ
ہے وہ
مِنَ الۡغَآئِبِیۡنَ
غائب ہونے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And he took attendance of the birds and said, "Why do I not see the hoopoe - or is he among the absent?

آپ نےپرندوں کی دیکھ بھال اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا؟ کیا واقعی وہ غیر حاضر ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(پھر ایک موقع پر) سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے : کیا بات ہے مجھے ہد ہد نظر نہیں آرہا، کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسلیمان نے پرندوں کاجائزہ لیا تو کہا: ’’کیا بات ہے میں ہُدہُد کونہیں دیکھتا؟یاوہ غائب ہونے والوں میں سے ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (once) he (Sulaiman) checked the birds and said, &What is wrong with me that I do not see the hudhud (hoopoe)? Rather he has disappeared.

اور خبر لی اڑاتے جانوروں کی تو کہا کیا ہے، جو میں نہیں دیکھتا ہدہد کو یا ہے وہ غائب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے پرندوں کے لشکر کا معائنہ کیا تو کہا کہ کیا بات ہے مجھے ُ ہد ہد نظر نہیں آ رہا ؟ کیا وہ غیر حاضر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿ایک اور موقع پر﴾ سلیمان ( علیہ السلام ) نے پرندوں کا جائزہ 27 لیا اور کہا ” کیا بات ہے کہ میں فلاں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے ( ایک مرتبہ ) پرندوں کی حاضری لی تو کہا : کیا بات ہے ، مجھے ہدہد نظر نہیں آرہا ، کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سلیمان نے ایسا ہوا ایک بار پرندوں کا جائزہ لیا ان کا داخلہ دیکھا تو کہین لگا کیا بات ہے ہد ہد نہیں دکھائی 6 دیتا یا حقیقت میں غائب ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب انہوں نے پرندوں کا جائزہ لیا تو فرمایا کہ کیا وجہ ہے کہ ہد ہڈ نظر نہیں آتا یا کہیں غائب ہوگیا ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے (سلیمان نے ) پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا کیا بات ہے میں نے ہدہد کو نہیں دیکھا۔ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا سبب ہے کہ ہُدہُد نظر نہیں آتا۔ کیا کہیں غائب ہوگیا ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he sought after the birds and said: what aileth me that I see not the hoopoe; is he among the absentees?

اور انہوں نے پرندوں کی حاضری لی تو بولے کہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا کیا وہ غیر حاضر ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے پرندوں کی فوج کا جائزہ لیا تو بولا کہ کیا بات ہے ، میں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں؟ ( وہ موجود ہے ) یا غیر حاضروں میں ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ایک دفعہ ) انہوں نے پرندوں ( کے لشکر ) کا جائزہ لیا ، پس فرمایا کیا بات ہے کہ میں ( فلاں ) ہدہد ( پرندہ ) کو نہیں دیکھ رہا ہوں یا وہ غائب ہونے والوں میں سے ہے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا سبب ہے کہ ُ ہد ُ ہد نظر نہیں آتا کیا کہیں غائب ہوگیا ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ سلیمان نے جائزہ لیا پرندوں کے لشکر کا تو ہدہد کو نہ پا کر کہا کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھ رہا کیا میری نگاہ چوک رہی ہے یا وہ کہیں غیر حاضر ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

( پھرایک موقع پر ) سلیمان نے پر ندوں کا جائزہ لیاتوکہنے لگے:’’ کیا بات ہے مجھے ہدہدنظرنہیں آرہا کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پرندوں کا جائزہ لیا تو بولا مجھے کیا ہوا کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا یا وہ واقعی حاضر نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سلیمان ( علیہ السلام ) نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے: مجھے کیا ہوا ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھ پا رہا یا وہ ( واقعی ) غائب ہو گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور سلیمان ( ع ) نے ( ایک دن ) پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا کیا بات ہے کہ میں ہُدہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ کہیں غائب ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he took a muster of the Birds; and he said: "Why is it I see not the Hoopoe? Or is he among the absentees?

Translated by

Muhammad Sarwar

(Solomon) inspected the birds and said, "How is it that I cannot see the hoopoe. Is he absent?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He inspected the birds, and said: "What is the matter that I see not the hoopoe Or is he among the absentees"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he reviewed the birds, then said: How is it I see not the hoopoe or is it that he is of the absentees?

Translated by

William Pickthall

And he sought among the birds and said: How is it that I see not the hoopoe, or is he among the absent?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने पक्षियों की जाँच-पड़ताल की तो कहा, "क्या बात है कि मैं हुदहुद को नहीं देख रहा हूँ, (वह यहीं कहीं है) या ग़ायब हो गया है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( ایک باریہ قصہ ہوا کہ) سلیمان (علیہ السلام) نے پرندوں کی حاضری لی تو ہد ہد کو نہ دیکھا فرمانے لگے کہ کیا بات ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا کیا کہیں غائب ہوگیا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا کیا بات ہے کہ میں ہُد ہُد کو نہیں دیکھتا ؟ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(ایک اور موقعہ پر) سلیمان السلام نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا کیا بات ہے کہ میں فلاں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں ؟ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سلیمان نے پرندوں کی حاضری لی تو کہا کہ کیا بات ہے جو میں ہدہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں، کیا وہ کہیں غائب ہے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خبر لی اڑتے جانوروں کی تو کہا کیا ہے جو میں نہیں دیکھتا ہدہد کو یا ہے وہ غائب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سلیمان (علیہ السلام) نے پرندو کا جائز لیا تو کہنے لگا مجھے کیا ہوگیا کہ میں ہُد ہُد کو نہیں دیکھتا کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے