Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 24

سورة النمل

وَجَدۡتُّہَا وَ قَوۡمَہَا یَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ فَہُمۡ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿ۙ۲۴﴾

I found her and her people prostrating to the sun instead of Allah , and Satan has made their deeds pleasing to them and averted them from [His] way, so they are not guided,

میں نے اسے اور اس کی قوم کو ، اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے پایا ، شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کرکے دکھلا کر صحیح راہ سے روک دیا ہے پس وہ ہدایت پر نہیں آتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَدۡتُّہَا
پایا میں نے اس کو
وَقَوۡمَہَا
اور اس کی قوم کو
یَسۡجُدُوۡنَ
وہ سجدہ کرتے ہیں
لِلشَّمۡسِ
سورج کو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَزَیَّنَ
اور مزین کر دیئے
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
فَصَدَّہُمۡ
پھر اس نے روک دیا انہیں
عَنِ السَّبِیۡلِ
ـسیدھےـراستے سے
فَہُمۡ
پس وہ
لَایَہۡتَدُوۡنَ
نہیں وہ ہدایت پاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَدۡتُّہَا
میں نے پایا اُس کو
وَقَوۡمَہَا
اور اس کی قوم کو
یَسۡجُدُوۡنَ
وہ سجدہ کرتے ہیں
لِلشَّمۡسِ
سورج کو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
وَزَیَّنَ
اور خوشنما بنا دیے ہیں
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال
فَصَدَّہُمۡ
پس اس نے روک دیا انہیں
عَنِ السَّبِیۡلِ
راستے سے
فَہُمۡ
سو وہ
لَایَہۡتَدُوۡنَ
نہیں ہدایت پاتے
Translated by

Juna Garhi

I found her and her people prostrating to the sun instead of Allah , and Satan has made their deeds pleasing to them and averted them from [His] way, so they are not guided,

میں نے اسے اور اس کی قوم کو ، اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے پایا ، شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کرکے دکھلا کر صحیح راہ سے روک دیا ہے پس وہ ہدایت پر نہیں آتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں نے (یہ بھی) دیکھا کہ وہ خود اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو آراستہ کرکے انھیں راہ (حق) سے روک دیا ہے، لہذا وہ راہ (حق) نہیں پا رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میں نے اُس کواوراُس کی قوم کو پایا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے سواسورج کوسجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کے لیے خوش نما بنا دیے ہیں،پس انہیں سیدھی راہ سے روک دیا ہے، سو وہ ہدایت نہیں پاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I have found her and her people prostrating to the sun, instead of Allah, and the Shaitan has beautified their deeds for them and has prevented them from the way, so they do not take the right path,

میں نے پایا کہ وہ اور اس کی قوم سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوائے اور بھلے دکھلا رکھے ہیں ان کو شیطان نے ان کے کام پھر روک دیا ہے ان کو رستہ سے سو وہ راہ نہیں پاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں نے دیکھا اس کو اور اس کی قوم کو کہ وہ سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کو چھوڑ کر اور شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کوّ مزین کردیا ہے اور انہیں روک دیا ہے سیدھے راستے سے تو اب وہ راستہ نہیں پا رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کے آگے سجدہ 30 کرتی ہے ” شیطان 31 نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے 32 اور انہیں شاہراہ سے روک دیا ، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں نے اس عورت اور اس کی قوم کو پایا ہے کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کے آگے سجدے کرتے ہیں ، اور شیطان نے ان کو یہ سجھا دیا ہے کہ ان کے اعمال بہت اچھے ہیں ، چنانچہ اس نے انہیں صحیح راستے سے روک رکھا ہے اور اس طرح وہ ہدایت سے اتنے دور ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ عورت جو ان کی رانی ہے اور اس کی قوم کے لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں (آفتاب پرست ہیں) اور شیطان نے ان کے کام ان کی نظر میں اچھے کر دکھائے میں اور سیدھی راہ یعنی توحید سے ان کو باز رکھا ہے ان کو کچھ سمجھ بھی نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں نے پایا (دیکھا) کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کرکے دکھائے ہیں پھر ان کو راستے سے روک رکھا ہے۔ سو وہ (سیدھے) راستے پر نہیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں نے اسے اور اس کی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کررہے ہیں۔ اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نظروں میں آراستہ کرکے دکھادیئے ہیں اور ان کو صحیح راستے سے روک دیا ہے لہٰذا وہ راہ ہدایت نہیں پاسکتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

I have found her and her people adoring the sun instead of Allah, and the Satan hath made their works fairseeming unto them, and hath barred them from the way, so they are not guided.

میں نے ایک عورت کو دیکھا وہ ان پر حکومت کررہی ہے اور اسے ہر سامان میسر ہے اور اس کے پاس ایک بڑا تخت کہے ۔ میں نے اسے اور اس کی قوم کو دیکھا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کی پوجا کرتے ہیں ۔ چناچہ وہ (راہ) ہدایت پر نہیں چلتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں نے اس کو اور اس کی قوم کو دیکھا کہ وہ اللہ کے سوا سورج کو پوجتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے ہیں ، پس ان کو صحیح راہ سے روک دیا ہے ، پس وہ راہ یاب نہیں ہورہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

میں نے اسے اور اس کی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے لیے ان کے ( برے ) اعمال کو خوش نما بنادیا ہے ، پس اس نے ان کو سیدھے راستے سے روک رکھا ہے اور وہ لوگ ہدایت پر نہیں آتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستہ سے روک رکھا ہے پس وہ ہدایت پر نہیں آتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم سب سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ وحدہ لاشریک کو چھوڑ کر اور خوشنما بنادیا ہے شیطان نے ان کے لیے ان کے کاموں کو سو اس نے روک رکھا انکو راہ حق و صواب سے پس وہ نہیں پاتے سیدھی راہ

Translated by

Noor ul Amin

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑکرسورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے کاموں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا ہے اور انہیں راہِ حق سے روک دیا ہے پس وہ گمراہ ہوگئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں ( ف۳۹ ) اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہ میں سنوار کر ان کو سیدھی راہ سے روک دیا ( ف٤۰ ) تو وہ راہ نہیں پاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

میں نے اسے اور اس کی قوم کو اللہ کی بجائے سورج کو سجدہ کرتے پایا ہے اور شیطان نے ان کے اَعمالِ ( بد ) ان کے لئے خوب خوش نما بنا دیئے ہیں اور انہیں ( توحید کی ) راہ سے روک دیا ہے سو وہ ہدایت نہیں پا رہے

Translated by

Hussain Najfi

میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا ہے کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے عملوں کو ان کی نظر میں خوشنما بنا دیا ہے ۔ پس اس نے انہیں اصل ( سیدھے ) راستہ سے ہٹا دیا ہے ۔ سو وہ ہدایت نہیں پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"I found her and her people worshipping the sun besides Allah: Satan has made their deeds seem pleasing in their eyes, and has kept them away from the Path,- so they receive no guidance,-

Translated by

Muhammad Sarwar

I found her and her people prostrating before the sun instead of God. Satan has made their deeds attractive to them. He has kept them away from the right path and they have no guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"I found her and her people worshipping the sun instead of Allah, and Shaytan has made their deeds fair seeming to them to prevent them from the way, so they have no guidance."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

I found her and her people adoring the sun instead of Allah, and the Shaitan has made their deeds fair-seeming to them and thus turned them from the way, so they do not go aright

Translated by

William Pickthall

I found her and her people worshipping the sun instead of Allah; and Satan maketh their works fairseeming unto them, and debarreth them from the way (of Truth), so that they go not aright;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैंने उसे और उस की क़ौम के लोगों को अल्लाह से इतर सूर्य को सजदा करते हुए पाया। शैतान ने उन के कर्मों को उन के लिए शोभायमान बना दिया है और उन्हें मार्ग से रोक दिया है - अतः वे सीधा मार्ग नहीं पा रहे हैं। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں نے اس کو اور اس (عورت) کی قوم کو دیکھا کہ وہ خدا کی عبادت) کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے ان اعمال (کفریہ) کو ان کی نظر میں مرغوب کر رکھا ہے اور ان کو راہ (حق) سے روک رکھا ہے سو وہ راہ (حق) پر نہیں چلتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کے سامنے سجدہ کرتی ہے شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوشنما بنادیے اور انہیں ہدایت کے راستہ سے روک دیا۔ اس وجہ سے وہ سیدھاراستہ نہیں پاتے۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کی بجائے سورج کے آگے سجدہ کرتی ہے۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کے لئے خوشنما بنا دیئے اور انہیں شاہراہ سے روک دیا ، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں نے اسے اور اس کو قوم کو اس حالت پر پایا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال کو مزین کردیا ہے سو اس نے انہیں راہ سے ہٹا دیا لہٰذا وہ ہدایت نہیں پاتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں نے پایا کہ وہ اور اس کی قوم سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوائے اور بھلے دکھلا رکھے ہیں ان کو شیطان نے ان کے کام پھر روک دیا ہے ان کو راستہ سے سو وہ راہ نہیں پاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں نے اس عورت کو اور اسکی رعایا کو دیکھا کہ وہ خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے لئے خوش منظر بنایا ہے اور ان کو صحیح راہ سے روکدیا ہے لہٰذا وہ راہ حق نہیں پاتے