Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 13

سورة القصص

فَرَدَدۡنٰہُ اِلٰۤی اُمِّہٖ کَیۡ تَقَرَّ عَیۡنُہَا وَ لَا تَحۡزَنَ وَ لِتَعۡلَمَ اَنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿٪۱۳﴾  4 الرّبع

So We restored him to his mother that she might be content and not grieve and that she would know that the promise of Allah is true. But most of the people do not know.

پس ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف واپس پہنچایا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور آزردہ خاطر نہ ہو اور جان لے کہ اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرَدَدۡنٰہُ
تو لوٹا دیا ہم نے اسے
اِلٰۤی اُمِّہٖ
طرف اس کی ماں کے
کَیۡ
تا کہ
تَقَرَّ
ٹھنڈی ہوں
عَیۡنُہَا
آنکھیں اس کی
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنَ
وہ غمگین ہو
وَلِتَعۡلَمَ
اور تا کہ وہ جان لے
اَنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرَدَدۡنٰہُ
تو لوٹا دیا ہم نے اس کو
اِلٰۤی اُمِّہٖ
اُس کی ماں کی طرف
کَیۡ
تاکہ
تَقَرَّ
ٹھنڈی ہو
عَیۡنُہَا
اُس کی آنکھ
وَلَا تَحۡزَنَ
اور نہ وہ غمگین ہو
وَلِتَعۡلَمَ
اور تاکہ وہ جان لے
اَنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچا
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر اُن کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

So We restored him to his mother that she might be content and not grieve and that she would know that the promise of Allah is true. But most of the people do not know.

پس ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف واپس پہنچایا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور آزردہ خاطر نہ ہو اور جان لے کہ اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ (اس طرح) ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ ہی کی طرف لوٹا دیا تاکہ وہ اپنی آنکھ ٹھنڈی کرے اور غمزدہ نہ رہے اور یہ جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو ہم نے موسیٰ کو اُس کی ماں کی طرف لوٹادیاتاکہ اُس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اوروہ غمگین نہ ہواورتاکہ وہ جان لے کہ اﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے لیکن ان کے اکثرلوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus We brought him back to his mother, so that her eye might have comfort and she might not grieve, and so that she might know that Allah&s promise is true, but most of them do not know.

پھر ہم نے پہنچا دیا اس کو اس کی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غمگین نہ ہو اور جانے کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو یوں ہم نے اسے لوٹادیا اس کی والدہ کے پاس تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہو اور اسے معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus did We restore Moses to his mother that her eyes might be comforted and she might not grieve, and realise that the promise of Allah was true. But most people are unaware of this.

اس طرح ہم 16 موسی ( علیہ السلام ) کو اس کی ماں کے پاس پلٹا لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا ، 17 مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔ ” ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح ہم نے موسیٰ کو ان کی ماں کے پاس لوٹا دیا ، تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی رہے ، اور وہ غمگین نہ ہوں ، اور تاکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے مٹی کو اس کی ماں کے پاس پہنچا دیا 6 اس لئے کہ اس کی آنکھ اپنے بیٹے کو دیکھ کر ٹھنڈی ہو اور اس کو اپنے بچے کی جدائی کا رنج نہ رہے اور وہ سمجھ لے کر اللہ تعالیٰ کا 8 وعدہ سچا ہے مگر دنیا میں اکثر لوگ یہ نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہم نے ان کو ان کی والدہ کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور تاکہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے و لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس طرح ہم نے (موسیٰ (علیہ السلام) کو) اس کی والدہ کی طرف لوٹادیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں۔ اور وہ غم گین نہ ہو۔ اور تاکہ وہ جان لے کر اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ (اس حقیقت کو ) نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے (اس طریق سے) اُن کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور معلوم کریں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We restored him unto his mother that she might be comforted and not grieve, and that she might know that the promise of Allah is true. Yet most of them know not.

غرض ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ان کی والدہ کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور تاکہ غم میں نہ رہیں اور تاکہ اس بات کو جان لیں ۔ کہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے البتہ اکثر لوگ اس کا یقین نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس کو اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائے اور تاکہ وہ اچھی طرح جان لے کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوکے رہتا ہے لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اس طرح ) ہم نے اس ( موسیٰ علیہ السلام ) کو ان کی والدہ کی طرف لوٹادیا تاکہ اس کی آنکھیں ( اپنے بچے کو دیکھ کر ) ٹھنڈی ہوں اوروہ غم نہ کرے اور تاکہ وہ ( یہ بھی ) جان لے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہوتا ہے اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس حقیقت کو ) نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے اس طرح ان کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں ‘ اور معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس پُر حکمت طریقے سے ہم نے لوٹا دیا ان کو ان کی والدہ کی طرف تاکہ ٹھنڈی ہو اس کی آنکھ اس کو کوئی اندیشہ نہ رہے اور وہ یقین جان لے کہ اللہ کا وعدہ قطعی طور پر حق اور سچ ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں حق اور حقیقت کو

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ کی طرف ہی لوٹادیاتاکہ وہ اپنی آنکھ ٹھنڈی کرے اور غمزدہ نہ رہے اور یہ جان لے کہ اللہ کا وعدہ س چاہےلیکن اکثرلوگ یہ بات نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف پھیرا کہ ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کھائے اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( یوں ) ان کی والدہ کے پاس لوٹا دیا تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور تاکہ وہ ( یقین سے ) جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اس طرح ہم نے وہ ( بچہ ) اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا ۔ تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی اور غمناک نہ ہو اور یہ بھی جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ ( یہ بات ) نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus did We restore him to his mother, that her eye might be comforted, that she might not grieve, and that she might know that the promise of Allah is true: but most of them do not understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus did We return Moses to his mother that We would delight her eyes, relieve her sorrows, and let her know that the promise of God was true, but many people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We restored him to his mother, that her eye might be comforted, and that she might not grieve, and that she might know that the promise of Allah is true. But most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We gave him back to his mother that her eye might be refreshed, and that she might no grieve, and that she might know that the promise of Allah is true, but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

So We restored him to his mother that she might be comforted and not grieve, and that she might know that the promise of Allah is true. But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस प्रकार हम उसे उस की माँ के पास लौटा लाए, ताकि उस की आँख ठंड़ी हो और वह शोकाकुल न हो और ताकि वह जान ले कि अल्लाह का वादा सच्चा है, किन्तु उन में से अधिकतर लोग जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ان کی والدہ کے پاس (اپنے وعدہ کے موافق) واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور تاکہ (فراق کے) غم میں نہ رہیں اور تاکہ اس بات کو جان لیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا (ہوتا) ہے لیکن (افسوس کی بات ہے کہ) اکثر لوگ (اس کا) یقین نہیں رکھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس طرح ہم موسیٰ کو اس کی ماں کے پاس لے آئے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ پریشان نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم موسیٰ کو اس کی ماں کے پاس پلٹا لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا ، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور غمگین نہ ہو اور تاکہ وہ اس بات کو جان لے کہ بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے لیکن ان میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے پہنچا دیا اس کو اس کی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غمگین نہ ہو اور جانے کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض ! ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اس کی والدہ کی طرف واپس پہنچا دیا تا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ آزاد خاطرنہ ہو اور تا کہ وہ یہ جان لے کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کا یقین نہیں کرتے