Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 14

سورة القصص

وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ اسۡتَوٰۤی اٰتَیۡنٰہُ حُکۡمًا وَّ عِلۡمًا ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۴﴾

And when he attained his full strength and was [mentally] mature, We bestowed upon him judgement and knowledge. And thus do We reward the doers of good.

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے ہم نے انہیں حکمت و علم عطا فرمایا نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
اَشُدَّہٗ
اپنی جوانی کو
وَاسۡتَوٰۤی
اور وہ توانا ہو گیا
اٰتَیۡنٰہُ
عطا کی ہم نے اسے
حُکۡمًا
حکمت
وَّعِلۡمًا
اور علم
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
اَشُدَّہٗ
اپنی جوانی کو
وَاسۡتَوٰۤی
اور پورا توانا ہو گیا
اٰتَیۡنٰہُ
عطا کی ہم نے اُسے
حُکۡمًا
حکمت
وَّعِلۡمًا
اور علم
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم جزا دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

And when he attained his full strength and was [mentally] mature, We bestowed upon him judgement and knowledge. And thus do We reward the doers of good.

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے ہم نے انہیں حکمت و علم عطا فرمایا نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچے اور پورے توانا ہوگئے تو ہم نے انھیں قوت فیصلہ اور علم عطا کیا اور ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب موسیٰ اپنی جوانی کوپہنچااورپوراتوانا ہوگیاتوہم نے اُسے حکمت اورعلم عطا کیا اوراسی طرح ہم نیک لوگوں کوجزادیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he reached his maturity and became perfect, We gave him wisdom and knowledge. And in this manner We reward those who do good.

اور جب پہنچ گیا اپنے زور پر اور سنبھل گیا دی ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور ہر لحاظ سے تواناہو گیا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Moses reached the age of full youth and grew to maturity, We bestowed upon him wisdom and knowledge. Thus do We reward those who do good.

جب موسی ( علیہ السلام ) اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اس کا نشونما مکمل ہوگیا 18 تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا19 ، ہم نے نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب موسیٰ اپنی بھرپور توانائی کو پہنچے اور پورے جوان ہوگئے تو ہم نے انہیں حکمت اور علم سے نوازا ، اور نیک لوگوں کو ہم یوں ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب 9 موسیٰ اپنی جوانی پر آیا ہوش سنبھالا چالیں برس کا ہوا تو ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ عنایت فرمائی پیغمبر اور دین کا علم اور نیکیوں کو ہم ان کی نیکی کا ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے اور (قوت جسمانیہ اور عقلیہ سے) درست ہوگئے (تو) ہم نے ان کو حکمت اور علم (نبوت) عطا فرمائے اور ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی حوصلہ دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی جوانی اور کمال شباب کو پہنچ گئے تو ہم نے انہیں علم و حکمت سے نوازا۔ اور ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسٰی جوانی کو پہنچے اور بھرپور (جوان) ہو گئے تو ہم نے اُن کو حکمت اور علم عنایت کیا۔ اور ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he attained his full strength and became firm, We vouchsafed unto him wisdom and knowledge; and Thus We reward the well- doers.

پھر جب وہ اپنی پختگی کو پہنچ گئے اور درست ہوگئے ہم نے انہیں حکمت اور علم عطا کیا ۔ اور ہم نیک کاروں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا اور پورا ہوا تو ہم نے اس کو قوتِ فیصلہ عطا فرمائی اور علم بخشا اور خوب کاروں کو ہم اسی طرح صلہ دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) اپنی جوانی کو پہنچے اور ان کی نشو ونما مکمل ہوئی ( بھرپور جوان ہوئے ) ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیک کام کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ جوانی کو پہنچے اور بھر پور جوان ہوگئے تو ہم نے ان کو علم اور حکمت عطا کیا اور ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب پہنچ گئے موسیٰ اپنی جوانی کی بھرپور قوتوں کو اور برابر ہوگئے وہ عقل وفکر کے توازن واعتدال کے اعتبار سے تو نواز دیا ہم نے ان کو حکم اور علم کی دولت سے اور ہم اسی طرح نوازتے اور بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو ()

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ بھرپورجو انی کو پہنچے اور پورے تواناہوگئے توہم نے انہیں قوت فیصلہ اور علم عطا کیا اور ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزادیاکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اپنی جوانی کو پہنچا اور پورے زور پر آیا ( ف۳۱ ) ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا ( ف۳۲ ) اور ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور ( سنِّ ) اعتدال پر آگئے تو ہم نے انہیں حکمِ ( نبوّت ) اور علم و دانش سے نوازا ، اور ہم نیکوکاروں کو اسی طرح صلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ ( بچہ ) اپنے پورے شباب کو پہنچ گیا اور ( قد و قامت ) پورا درست ہوگیا تو ہم نے اس کو ( خاص ) حکمت و علم عطا کیا اور ہم اسی طرح نیکوکاروں کو صلہ دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When he reached full age, and was firmly established (in life), We bestowed on him wisdom and knowledge: for thus do We reward those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

When he become matured and grow to manhood, We granted him wisdom and knowledge. Thus do We reward the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he reached maturity, and was complete, We bestowed on him Hukm and knowledge. And thus do We reward the doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he attained his maturity and became full grown, We granted him wisdom and knowledge; and thus do We reward those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

And when he reached his full strength and was ripe, We gave him wisdom and knowledge. Thus do We reward the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वह अपनी जवानी को पहुँचा और भरपूर हो गया, तो हम ने उसे निर्णय-शक्ति और ज्ञान प्रदान किया। और सुकर्मी लोगों को हम इसी प्रकार बदला देते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب (پرورش پا کر) اپنی بھری جوانی کو پہنچے اور (قوت جسمانیہ و عقیلہ سے) درست ہوگئے ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا (4) اور ہم نیکو کاروں کو یونہی صلہ دیا کرتے ہیں (یعنی عمل صالح سے فیضان علم میں ترقی ہوتی ہے) ۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور اس کی پرورش مکمل ہوگئی تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا۔ ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب موسیٰ اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اس کی نشوونما مکمل ہوگئی تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا ، ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ اپنی بھری جوانی کو پہنچے اور پوری طرح درست ہوگئے تو ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا اور اچھا کام کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچ گیا اپنے زور پر اور سنبھل گیا دی ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی جوانی کو پہنچا اور شباب کے کمال کو پہنچ گیا تو ہم نے اس کو فہم صحیح اور علم عطا کیا اور ہم نیک روش اختیار کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں