Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 22

سورة القصص

وَ لَمَّا تَوَجَّہَ تِلۡقَآءَ مَدۡیَنَ قَالَ عَسٰی رَبِّیۡۤ اَنۡ یَّہۡدِیَنِیۡ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۲۲﴾

And when he directed himself toward Madyan, he said, "Perhaps my Lord will guide me to the sound way."

اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوئے تو کہنے لگے مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ لے چلے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
تَوَجَّہَ
اس نے رخ کیا
تِلۡقَآءَ
جانب
مَدۡیَنَ
مدین کے
قَالَ
کہا
عَسٰی
امید ہے
رَبِّیۡۤ
میرا رب
اَنۡ
کہ
یَّہۡدِیَنِیۡ
وہ دکھائے گا مجھے
سَوَآءَ
سیدھا
السَّبِیۡلِ
راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
تَوَجَّہَ
رُخ کیا اُس نے
تِلۡقَآءَ مَدۡیَنَ
مدین کی طرف
قَالَ
اُس نے کہا
عَسٰی
اُمید ہے کہ
رَبِّیۡۤ
میرا رب
اَنۡ
یہ کہ
یَّہۡدِیَنِیۡ
راہنمائی کرے گا میری
سَوَآءَ السَّبِیۡلِ
سیدھی راہ کی طرف
Translated by

Juna Garhi

And when he directed himself toward Madyan, he said, "Perhaps my Lord will guide me to the sound way."

اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوئے تو کہنے لگے مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ لے چلے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پر جب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا تو کہنے لگے امید ہے میرا پروردگار مجھے ٹھیک راستے میں ڈال دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب موسیٰ نے مدین کی طرف رُخ کیا،اُس نے کہا: ’’اُمیدہے کہ میرا رب سیدھی راہ کی طرف میری راہ نمائی کرے گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he set out towards Madyan, he said, |"I hope my Lord will guide me to the straight path|".

اور جب منہ کیا مدین کی سیدھ پر بولا امید ہے کہ میرا رب لے جائے مجھ کو سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب اس نے مدین کی طرف رخ کیا اس نے کہا : امید ہے میرا رب سیدھے راستے کی طرف میری راہنمائی کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿مصر سے نکل کر﴾ جب موسی ( علیہ السلام ) نے مدین کا رخ کیا 31 تو اس نے کہا ” امید ہے کہ میرا رب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا ۔ 32 ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا تو کہا کہ : مجھے پوری امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب موسیٰ نے مدین کا رخ کیا تو کہنے لگا مجھ کو امید ہے میرا مالک مجھ کو سیدھا راستہ دکھائے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب مدین کی طرف رخ کیا تو فرمانے لگے امید ہے میرا پروردگار مجھے سیدھا راستہ بتائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (موسیٰ نے ) مدین کی طرف رخ کیا تو کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ دکھائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب مدین کی طرف رخ کیا تو کہنے لگے اُمید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھا رستہ بتائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he betook himself toward Madyan, he said: belike my Lord will guide me even way.

اور جب (موسی علیہ السلام) مدین کی طرف ہولئے تو بولے کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھی راہ پر چلا دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اس نے مدین کا رخ کیا تو اس نے دعا کی: امید ہے کہ میرا رب میری رہنمائی سیدھی راہ کی طرف فرمائے گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب انہوں نے مدین کی طرف سفر اختیار کیا ( تو دل میں ) کہا مجھے اپنے رب سے امید ہے کہ وہ میری سیدھے راستے کی طرف رہنمائی ( ضرور ) فرمائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب مدین کی طرف رخ کیا تو کہنے لگے ” امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھا رستہ بتائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مصر سے نکلنے کے بعد جب آپ نے مدین کا رخ کیا تو آپ نے کہا امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا توکہنے لگے:امیدہے میرارب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوا ( ف۵۳ ) کہا قریب ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ بتائے ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ مَديَن کی طرف رخ کر کے چلے ( تو ) کہنے لگے: امید ہے میرا رب مجھے ( منزلِ مقصود تک پہنچانے کے لئے ) سیدھی راہ دکھا دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب موسیٰ نے ( مصر سے نکل کر ) مدین کا رخ کیا تو کہا امید ہے کہ میرا پروردگار سیدھے راستہ کی طرف میری راہنمائی کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, when he turned his face towards (the land of) Madyan, he said: "I do hope that my Lord will show me the smooth and straight Path."

Translated by

Muhammad Sarwar

When he started his journey to Midian he said, "Perhaps my Lord will show me the right path."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he went towards Madyan, he said: "It may be that my Lord guides me to the right way."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he turned his face towards Madyan, he said: Maybe my Lord will guide me in the right path.

Translated by

William Pickthall

And when he turned his face toward Midian, he said: Peradventure my Lord will guide me in the right road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब उस ने मदयन का रुख़ किया तो कहा, "आशा है, मेरा रब मुझे ठीक रास्ते पर डाल देगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) مدین کی طرف ہوئے کہنے لگے کہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو (کسی مقام کا) سیدھا رستہ چلاوے گا (چنانچہ ایسا ہی ہوا) اور مدین جا پہنچے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ نے مدین کا رخ کیا تو کہا امید ہے کہ میرا رب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(مصر سے نکل کر ) جب موسیٰ نے مدین کا رخ کیا تو اس نے کہا امید ہے کہ میرا رب ، مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ نے مدین کی طرف توجہ کی تو یوں کہا کہ امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھا راستہ چلا دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب منہ کیا مدین کی سیدھ پر بولا امید ہے کہ میرا رب لے جائے مجھ کو سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے مدین کی جانب رخ کیا تو کہا امید ہے کہ میرا رب مجھ کو سیدھی راہ چلائے گا