Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 23

سورة القصص

وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡیَنَ وَجَدَ عَلَیۡہِ اُمَّۃً مِّنَ النَّاسِ یَسۡقُوۡنَ ۬ ۫ وَ وَجَدَ مِنۡ دُوۡنِہِمُ امۡرَاَتَیۡنِ تَذُوۡدٰنِ ۚ قَالَ مَا خَطۡبُکُمَا ؕ قَالَتَا لَا نَسۡقِیۡ حَتّٰی یُصۡدِرَ الرِّعَآءُ ٜ وَ اَبُوۡنَا شَیۡخٌ کَبِیۡرٌ ﴿۲۳﴾

And when he came to the well of Madyan, he found there a crowd of people watering [their flocks], and he found aside from them two women driving back [their flocks]. He said, "What is your circumstance?" They said, "We do not water until the shepherds dispatch [their flocks]; and our father is an old man."

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے ( جانوروں کو ) روکتی ہوئی دکھائی دیں پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے وہ بولیں کہ جب تک یہ چروا ہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
وَرَدَ
وہ وارد ہوا/پہنچا
مَآءَ
پانی پر
مَدۡیَنَ
مدین کے
وَجَدَ
اس نے پایا
عَلَیۡہِ
اس پر
اُمَّۃً
ایک گروہ کو
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
یَسۡقُوۡنَ
وہ پانی پلا رہے تھے
وَوَجَدَ
اور اس نے پایا
مِنۡ دُوۡنِہِمُ
ان کے علاوہ
امۡرَاَتَیۡنِ
دوعورتوں کو
تَذُوۡدٰنِ
وہ دونوں ہٹاتی تھیں(مویشی)
قَالَ
کہا
مَا
کیا
خَطۡبُکُمَا
معاملہ ہے تم دونوں کا
قَالَتَا
وہ دونوں کہنے لگیں
لَانَسۡقِیۡ
نہیں ہم پانی پلاتیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُصۡدِرَ
واپس لے جائیں
الرِّعَآءُ
چرواہے(اپنے مویشی)
وَاَبُوۡنَا
اور باپ ہمارا
شَیۡخٌ
بوڑھا ہے
کَبِیۡرٌ
بڑی عمر کا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
وَرَدَ
وہ پہنچا
مَآءَ
پانی کے (کنویں ) پر
مَدۡیَنَ
مدین کے
وَجَدَ
اُس نے پایا
عَلَیۡہِ
اُس پر
اُمَّۃً
ایک گروہ کو
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں کے
یَسۡقُوۡنَ
وہ پلا رہے تھے
وَوَجَدَ
اور اُس نے پایا
مِنۡ دُوۡنِہِمُ
اُن سے الگ
امۡرَاَتَیۡنِ
دو عورتوں کو
تَذُوۡدٰنِ
وہ روک رہی تھیں
قَالَ
موسیٰ نے کہا
مَا
کیامعاملہ ہے
خَطۡبُکُمَا
تم دونوں کا
قَالَتَا
اُنھوں نے کہا
لَانَسۡقِیۡ
نہیں ہم پلاتیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُصۡدِرَ
واپس لے جائیں
الرِّعَآءُ
چرواہے
وَاَبُوۡنَا
اور والد ہمارے
شَیۡخٌ
بوڑھے ہیں
کَبِیۡرٌ
بہت
Translated by

Juna Garhi

And when he came to the well of Madyan, he found there a crowd of people watering [their flocks], and he found aside from them two women driving back [their flocks]. He said, "What is your circumstance?" They said, "We do not water until the shepherds dispatch [their flocks]; and our father is an old man."

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے ( جانوروں کو ) روکتی ہوئی دکھائی دیں پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے وہ بولیں کہ جب تک یہ چروا ہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچے تو دیکھا کہ بہت سے لوگ (اپنے جانوروں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان سے ہٹ کر ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے ہوئے کھڑی ہیں۔ موسیٰ نے ان سے پوچھا تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ وہ کہنے لگیں : ہم اس وقت پانی پلا نہیں سکتیں جب تک یہ چرواہے پانی پلا کر واپس نہ چلے جائیں اور ہمارا باپ بہت بوڑھا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ مدین کے کنویں پرپہنچاتواُس پر لوگوں کے ایک گروہ کوپایا جوپانی پلا رہے تھے اور اُن سے الگ دوعورتوں کوپایاجواپنے (جانوروں کو)روک رہی تھیں موسیٰ نے کہا: ’’تم دونوں کاکیامعاملہ ہے؟‘‘انہوں نے کہا: ’’ہم پانی نہیں پلاتیں یہاں تک کہ چرواہے پلاکرواپس لے جائیں اورہمارے والدبہت بوڑھے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he arrived at the waters of Madyan, he found a large number of people watering (their animals) and found, aloof from them, two women keeping back (their animals). He said, |"What is the matter with you?|" They said, |"We cannot water (our animals) unless the shepherds bring (their animals) back and our father is very old man.|"

اور جب پہنچا مدین کے پانی پر پایا وہاں ایک جماعت کو لوگوں کی پانی پلاتے ہوئے، اور پایا ان سے ورے دو عورتوں کو کہ روکے ہوئے کھڑی تھیں اپنی بکریاں، بولا تمہارا کیا حال ہے بولیں ہم نہیں پلاتیں پانی چرواہوں کے پھیر لے جانے تک اور ہمارا باپ بوڑھا ہے بڑی عمر کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچا اس نے اس پر لوگوں کے ایک گروہ کو (اپنے جانوروں کو) پانی پلاتے ہوئے پایا اور اس نے ان سے الگ دو عورتوں کو دیکھا جو (اپنے جانوروں کو) روکے کھڑی تھیں اس نے کہا : آپ دونوں کا کیا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم (اپنے جانوروں کو) پانی نہیں پلا سکتے جب تک تمام چرواہے (اپنے جانور) نکال نہ لے جائیں اور ہمارے والد بہت زیادہ بوڑھے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب وہ مدین کے کنوئیں پر پہنچا 33 تو اس نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان سے الگ ایک طرف دو عورتیں اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں ۔ موسی ( علیہ السلام ) نے ان عورتوں سے پوچھا ” تمہیں کیا پریشانی ہے؟ ” انہوں نے کہا ” ہم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلا سکتیں جب تک یہ چرواہے اپنے جانور نہ نکال لے جائیں ، اور ہمارے والد ایک بہت بوڑھے آدمی ہیں ۔ ”34

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچے تو دیکھا کہ اس پر ایسے لوگوں کا ایک مجمع ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں ، اور دیکھا کہ ان سے پہلے دو عورتیں ہیں جو اپنے جانوروں کو روکے کھڑی ہیں ۔ موسیٰ نے ان سے کہا : تم کیا چاہتی ہو؟ ان دونوں نے کہا : ہم اپنے جانوروں کو اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتیں جب تک سارے چرواہے پانی پلا کر نکل نہیں جاتے ، اور ہمارے والد بہت بوڑھے آدمی ہیں ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں امن کے ساتھ مدین پہنچ جائوں اور جب موسیٰ مدین کے کنوئیں پر پہنچا وہاں لوگوں کی ایک بھیڑ دیکھی جو اپنے جانوروں کو اپنی پلا رہے ہیں اور دو عورتوں کو دیکھا جو ان لوگوں سے الگ (یا ایک نشیب میں اپنی بکریوں کو) روک رہی ہیں موسیٰ 3 نے ان عورتوں سے کہا تم کیا کر رہی ہو پانی کیوں نہیں پلاتیں وہ کہنے لگیں ہم اپنی بکریوں کو اس وقت پانی نہیں پلاتیں جب تک سب چرواہے 4 پانی پلا کر لوٹ نہ جائیں اور ہمارا باپ بوڑھا پھونس ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب مدین کے پانی (کنویں) پر پہنچے تو وہاں دیکھا کہ بہت سے لوگ (اپنے ریوڑوں کو) پانی پلا رہے ہیں۔ اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (بچیاں) (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ انہوں نے فرمایا تمہیں کیا کام ہے ؟ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے ریوڑوں کو پانی پلا کر) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلاسکتیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ مدین کے (کنویں) پانی پر آئے تو انہوں نے بہت سے لوگوں کو (اپنے جانوروں کو) پانی پلاتے پایا۔ اور (موسیٰ (علیہ السلام) نے ) دیکھا دو عورتیں ان سب سے الگ (اپنی بکریوں کو) رو کے کھڑی ہیں (موسیٰ (علیہ السلام) نے ) پوچھا کہ تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ ان دونوں نے کہا ہم اس وقت تک (اپنے جانوروں کو) پانی نہیں پلاتیں جب تک (چرواہے) واپس نہ چلے جائیں۔ اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب مدین کے پانی (کے مقام) پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپایوں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ موسٰی نے (اُن سے) کہا تمہارا کیا کام ہے۔ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپایوں کو) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he arrived at the water of Madyan, he found there a community of the people watering. And he found, apart from them, two women keeping back their flocks. He said: what aileth you twain! The twain said: we water not until the shepherds have driven away their flocks; and our father is a very old man.

اور جب وہ مدین کے پانی پر پہنچے تو اس پر آدمیوں کا ایک مجمع دیکھا پانی پلاتے اور ان لوگوں سے ایک طرف دو عورتیں دیکھی کہ وہ (اپنے جانور) روکے کھڑی ہیں ۔ پوچھا تمہارا کیا مقصود ہے ؟ دونوں بولیں ہم پانی نہیں پلاتے جب تک (یہ) چرواہے (اپنے جانوروں کو) ہٹا کر نہیں لے جاتے اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچا تو اس نے اس پر لوگوں کی ایک بھیڑ دیکھی جو ( اپنے جانوروں کو ) پانی پلارہے تھے اور ان سے ورے دو عورتوں کو دیکھا ، جو اپنی بکریوں کو روکے کھڑی ہیں ۔ اس نے ان سے پوچھا: تمہارا کیا ماجرا ہے؟ انہوں نے کہا: ہم اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتے ، جب تک چرواہے اپنی بکریاں ہٹا نہ لیں اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ مدین کے پانی ( گھاٹ ) پر پہنچے تو انہوں نے اس پر لوگوں کی ایک بھیڑ ( جماعت ) کو پایا جو ( اپنے جانورں کو ) پانی پلارہے ہیں اور ان لوگوں سے الگ ( ایک طرف ) دو عورتوں کو دیکھا کہ ( اپنے جانوروں کو ) روکے ہوئے ( کھڑی ) ہیں ، ( موسیٰ علیہ السلام نے ان سے ) فرمایا تم دونوں کا کیا معاملہ ہے؟ ان دونوں نے کہا کہ ہم ( اپنے جانوروں کو پانی ) نہیں پلاسکتیں یہاں تک کہ تمام چرواہے چلے جائیں ، اور ( مجبوری یہ ہے کہ ) ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب مدین کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے ہیں اور اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں اپنی بکریوں کو روکے کھڑی ہیں ‘ موسیٰ نے ان سے کہا ” تمہارا کیا کام ہے “ ؟ وہ بولیں کہ ” جب تک چراو ہے اپنے جانوروں کو لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آپ مدین کے پانی پر پہنچے تو وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پانی پلاتے پایا اور ان لوگوں سے ورے دو عورتوں کو پایا وہ دونوں روکے کھڑی ہیں اپنے جانوروں کو موسیٰ نے ان سے پوچھا تمہارا کیا معاملہ ہے انہوں نے جواب میں بتایا کہ ہم اپنے جانوروں کو اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتیں جب تک کہ یہ چرواہے اپنے جانوروں کو ہٹا کر نہ لے جائیں اور دوسرا کوئی اس کام کے لئے ہے نہیں کہ ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب وہ مدین کے کنوئیں پر پہنچے تودیکھاکہ بہت سے لوگ ( اپنے جانوروں کو ) پانی پلا رہے ہیں اور ان سے ہٹ کرایک طرف دوعورتیں ( اپنی بکریوں کو ) روکے ہوئے کھڑی ہیں ، موسیٰ نے پوچھا تمہارا کیا معاملہ ہے؟کہنے لگیں :’’ہم اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتیں جب تک چروا ہے اپنی بکریاں ہٹانہ لیں اور ہماراباپ بہت بوڑھا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب مدین کے پانی پر آیا ( ف۵۵ ) وہاں لوگوں کے ایک گروہ کو دیکھا کہ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں ، اور ان سے اس طرف ( ف۵٦ ) دو عورتیں دیکھیں کہ اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں ( ف۵۷ ) موسیٰ نے فرمایا تم دونوں کا کیا حال ہے ( ف۵۸ ) وہ بولیں ہم پانی نہیں پلاتے جب تک سب چرواہے پلاکر پھیر نہ لے جائیں ( ف۵۹ ) اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ مَدْيَنَْ کے پانی ( کے کنویں ) پر پہنچے تو انہوں نے اس پر لوگوں کا ایک ہجوم پایا جو ( اپنے جانوروں کو ) پانی پلا رہے تھے اور ان سے الگ ایک جانب دو عورتیں دیکھیں جو ( اپنی بکریوں کو ) روکے ہوئے تھیں ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: تم دونوں اس حال میں کیوں ( کھڑی ) ہو؟ دونوں بولیں کہ ہم ( اپنی بکریوں کو ) پانی نہیں پلا سکتیں یہاں تک کہ چرواہے ( اپنے مویشیوں کو ) واپس لے جائیں ، اور ہمارے والد عمر رسیدہ بزرگ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ مدین کے پانی ( کنویں ) پر پہنچا تو وہاں لوگوں کا ایک مجمع پایا جو ( اپنے مویشیوں کو ) پانی پلا رہا ہے اور ان لوگوں سے الگ دو عورتوں کو پایا کہ وہ ( اپنے ریوڑ کو ) روکے ہوئے کھڑی ہیں ۔ موسیٰ نے کہا تمہارا کیا معاملہ ہے؟ ان دونوں نے کہا ہم اس وقت تک ( اپنے جانوروں کو ) پانی نہیں پلاتیں جب تک ( یہ ) چرواہے اپنے مویشیوں کو ( پانی پلا کر ) نہ لے جائیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when he arrived at the watering (place) in Madyan, he found there a group of men watering (their flocks), and besides them he found two women who were keeping back (their flocks). He said: "What is the matter with you?" They said: "We cannot water (our flocks) until the shepherds take back (their flocks): And our father is a very old man."

Translated by

Muhammad Sarwar

When he arrived at the well of Midian, he found some people watering (their sheep) and two women keeping the sheep away from the others. He asked the two women, "What is the matter with you?" They replied, "We cannot water our sheep until all the shepherds have driven away their flocks. Our father is an old man".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he arrived at the water of Madyan, he found there a group of men watering, and besides them he found two women who were keeping back (their flocks). He said: "What is the matter with you" They said: "We cannot water (our flocks) until the shepherds take (their flocks). And our father is a very old man."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he came to the water of Madyan, he found on it a group of men watering, and he found besides them two women keeping back (their flocks). He said: What is the matter with you? They said: We cannot water until the shepherds take away (their sheep) from the water, and our father is a very old man.

Translated by

William Pickthall

And when he came unto the water of Midian he found there a whole tribe of men, watering. And he found apart from them two women keeping back (their flocks). He said: What aileth you? The two said: We cannot give (our flocks) to drink till the shepherds return from the water; and our father is a very old man.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वह मदयन के पानी पर पहुँचा तो उस ने उसपर पानी पिलाते लोगों को एक गिरोह पाया। और उन से हटकर एक ओर दो स्त्रियों को पाया, जो अपने जानवरों को रोक रही थीं। उस ने कहा, "तुम्हारा क्या मामला है?" उन्होंने कहा, "हम उस समय तक पानी नहीं पिला सकते, जब तक ये चरवाहे अपने जानवर निकाल न ले जाएँ, और हमारे बाप बहुत ही बूढ़े हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب مدین کے پانی (یعنی کنوئیں) پر پہنچے تو اس پر (مختلف آدمیوں کا ایک مجمع دیکھا جو پانی پلا رہے تھے اور ایک ان لوگوں میں سے ایک طرف (الگ) کو دو عورتیں دیکھیں کہ وہ اپنی بکریاں رو کے کھڑی ہیں موسیٰ (علیہ السلام) نے پوچھا تمہارا کیا مطلب ہے وہ دونوں بولیں کہ ہم اس وقت تک پانی نہیں پلاتے جبتک کہ یہ چرواہے پانی پلا کر (جانوروں کو) ہٹا نہ لے جائیں اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان سے الگ ایک طرف دو عورتیں اپنے جانوروں کو روکے ہوئے ہیں۔ موسیٰ نے ان عورتوں سے پوچھا تمہارا کیا مسئلہ ہے انہوں نے کہا ہم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلا سکتیں جب تک یہ چرواہے اپنے جانور نہ لے جائیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے آدمی ہیں۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان سے الگ ایک طرف دو عورتیں اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے ان عورتوں سے پوچھا تمہیں کیا پریشانی ہے ؟ انہوں نے کہا ہم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلا سکتیں جب تک یہ چروا ہے اپنے جانور نہ نکال نے جائیں ، اور ہمارے والد ایک بہت بوڑھے آدمی ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب مدین کے پانی پر پہنچے تو وہاں لوگوں کی ایک جماعت کو دیکھا جو پانی پلا رہے تھے اور وہاں دو عورتوں کو دیکھا جو ان لوگوں سے رک رہی تھیں موسیٰ نے پوچھا تم دونوں کا کیا حال ہے ؟ وہ دونوں کہنے لگیں کہ ہم اس وقت تک پانی نہیں پلاتے جب تک کہ چرواہے واپس نہ لے جائیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچا مدین کے پانی پر پایا وہاں ایک جماعت کو لوگوں کی پانی پلاتے ہوئے اور پایا ان سے ورے دو عورتوں کو کہ روکے ہوئے کھڑی تھیں اپنی بکریاں، بولا تمہارا کیا حال ہے بولیں ہم نہیں پلاتیں پانی چرواہوں کے پھیر لیجانے تک   اور ہمارا باپ بوڑھا ہے بڑی عمر کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) مدین کے کنویں پر پہنچے تو اس کنویں پر لوگوں کے ایک گروہ کو دیکھا جو مواشی کو پانی پلا رہے تھے اور ان لوگوں سے ایک طرف کو دو عورتیں دیکھیں جو اپنے جانوروں کو روکے کھڑی ہیں موسیٰ (علیہ السلام) نے عورتوں سے پوچھا تمہارا کیا حال ہے انہوں نے جواب دیا جب تک یہ چرواہے اپنے جانور پانی پلا کر واپس نہ لے جائیں ہم اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارا باپ بہت بوڑھا ہے