Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْفُصْحُ کے معنی کسی چیز کے ہر قسم کی آمیزش سے پاک ہونے کے ہیں اصل میں اس کا استعمال دودھ کے خالص ہونے پر ہوتا ہے چنانچہ محاورہ ہے۔ فَصَحَ اللَّبَنُ وَاَفْصَحَ کے معنی دودھ کے اوپر سے جھاگ اتار کر اسے بالکل صاف کرلینے کے ہیں اور جس دودھ کے اوپر سے جھاگ اتار کر اسے بالکل صاف کرلیا جائے اسے مُفْصِحٌ یَا فَصِیْحٌ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ مروی(1) ہے۔ (الوافر) (۳۴۰) وَتَحْتَ الرَّغْوَۃِ اللَّبَنُ الْفَصِیْحُ جھاگ کے نیچے خالص دودھ ہوتا ہے۔ اور اسی سے فَصُحَ الرَّجُلُ کا محاورہ مستعار ہے جس کے معنی کسی شخص کے خوش گفتار ہونے کے ہیں اور اَفْصَحَ کے معنی خالص عربی زبانمیں گفتگو کرنے کے ہیں اور بعض نے اس کے برعکس کہا ہے لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے بعض نے کہا ہے کہ فَصِیْحٌ نَاطَقٌ (یعنی انسان فرشتے وغیرہ) کو کہتے ہیں اور اَعْجَمِیٌّ کے معنی غیرناطق (یعنی چوپایہ وغیرہ) کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَخِیۡ ہٰرُوۡنُ ہُوَ اَفۡصَحُ مِنِّیۡ لِسَانًا ) (۲۸:۳۴) اور ہارون جو میرا بھائی ہے اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے۔ اسی سے اَفْصَحَ الصُّبْحُ کا محاورہ مستعار ہے جس کے معنی صبح کے روشن اور نمودار ہونے کے ہیں اور اَفْصَحَ النَّصَارٰی معنی عیسائیوں کے ایسٹر کی عید (یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ زندہ ہونے کا تہوار) منانے کے ہیں۔
Surah:28Verse:34 |
زیادہ فصیح ہے
(is) more eloquent
|