Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 34

سورة القصص

وَ اَخِیۡ ہٰرُوۡنُ ہُوَ اَفۡصَحُ مِنِّیۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡہُ مَعِیَ رِدۡاً یُّصَدِّقُنِیۡۤ ۫ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اَنۡ یُّکَذِّبُوۡنِ ﴿۳۴﴾

And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me."

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے بہت زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ وہ مجھے سچا مانے ، مجھے تو خوف ہے کہ وہ سب مجھے جھٹلا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَخِیۡ
اور میرا بھائی
ہٰرُوۡنُ
ہارون
ہُوَ
وہ
اَفۡصَحُ
زیادہ فصیح ہے
مِنِّیۡ
مجھ سے
لِسَانًا
زبان میں
فَاَرۡسِلۡہُ
تو بھیج دے اسے
مَعِیَ
میرے ساتھ
رِدۡاً
مدد گار کے طور پر
یُّصَدِّقُنِیۡۤ
وہ تصدیق کرے میری
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
کہ
یُّکَذِّبُوۡنِ
وہ جھٹلا دیں گے مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَخِیۡ
اورمیرا بھائی
ہٰرُوۡنُ
ہارون
ہُوَ
وہ
اَفۡصَحُ
زیادہ فصیح ہے
مِنِّیۡ
مجھ سے
لِسَانًا
زبان میں
فَاَرۡسِلۡہُ
توبھیج دیں اسے
مَعِیَ
میرے ساتھ
رِدۡاً
مددگار کے طور پر
یُّصَدِّقُنِیۡۤ
کہ وہ میری تائید کرے
اِنِّیۡۤ
یقیناًمیں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
یہ کہ
یُّکَذِّبُوۡنِ
وہ مجھے جھٹلائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me."

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے بہت زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ وہ مجھے سچا مانے ، مجھے تو خوف ہے کہ وہ سب مجھے جھٹلا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے ! مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلا دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میرا بھائی ہارون زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہے،تواُسے میرے ساتھ مددگارکے طور پر بھیج دے کہ وہ میری تائید کرے، یقیناًمیں ڈرتاہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And my brother Harun is more fluent with his tongue than I am; so send him with me as a helper who will bear me out. I am afraid, they will belie me.|"

اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان چلتی ہے مجھ سے زیادہ سو اس کو بھیج میرے ساتھ مدد کو میری تصدیق کرے میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھوٹا کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام) مجھ سے زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے زیادہ زبان آور ہے ، اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے ، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے ۔ ( ٢٢ ) اس لیے ان کو بھی میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دیجیے کہ وہ میری تائید کریں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائی میرا ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اس کو میرے ساتھ بھیج دے اس کو بھی پیغمبر نبا دے وہ میرا مددگار رہ کر میری بات سچ کرتا رہے گا کیونکہ مجھ کو ڈر ہے اگر میں اکیلا جائوں گا وہ مجھ کو جھٹالئیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) جن کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے تو ان کو میرا معاون بنا کر میرے ساتھ بھیجئے کہ میری تصدیق کریں کیونکہ مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) زبان کے اعتبار سے زیادہ فصیح ہیں۔ آپ ان کو میرے ساتھ مدد گار بنا کر بھیج دیجئے تاکہ وہ (ہارون (علیہ السلام) ) میری تصدیق کریں۔ کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہارون (جو) میرا بھائی (ہے) اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ میری لوگ تکذیب کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And My brother Harun! He is more eloquent than I in speech; wherefore send him with me as a support, to corroborate me; verily I fear that they shall belie me.

اور میرے بھائی ہارون کو وہ مجھ سے زیادہ خوش بیان ہیں انہیں بھی میرے ساتھ رسالت دے دیجیے مددگار بنا کر کہ وہ میری تصدیق کرتے رہیں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ میری تکذیب بھی کریں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میرے بائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہیں ۔ تو ان کو بھی میرے ساتھ مددگار کی حیثیت سے بھیج کہ وہ میری تائید کریں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میرے بھائی ( حضرت ) ہارون ( علیہ السلام ) کو ، جو مجھ سے زیادہ واضح بات کرنا جانتے ہیں مددگار کے طور پر میرے ساتھ بھیج دیجیے کہ میری تصدیق ( وتائید ) کریں ، بلاشبہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہارون میرا بھائی کہ اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میرے بھائی ہارون مجھ سے زیادہ زبان آور ہیں سو ان کو بھی میرے ساتھ بھیج دیجئے رسول بنا کر میرے مددگار کے طور پر تاکہ وہ میری تصدیق کریں مجھے سخت اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلا دیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے اسے میرے ساتھ بطورمعاون بھیج دے تاکہ وہ میری تصدیق کرے مجھے خطرہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلادیں گے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا ، کہ میری تصدیق کرے مجھے ڈر ہے کہ وہ ( ف۹۲ ) مجھے جھٹلائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میرے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) ، وہ زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہیں سو انہیں میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دے کہ وہ میری تصدیق کر سکیں میں اس بات سے ( بھی ) ڈرتا ہوں کہ ( وہ ) لوگ مجھے جھٹلائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور میرا بھائی ہارون جو مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And my brother Aaron - He is more eloquent in speech than I: so send him with me as a helper, to confirm (and strengthen) me: for I fear that they may accuse me of falsehood."

Translated by

Muhammad Sarwar

My brother Aaron is more fluent then I am. Send him with me to assist me and express my truthfulness; I am afraid they will reject me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And my brother Harun -- he is more eloquent in speech than me, so send him with me as a helper to confirm me. Verily, I fear that they will deny me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And my brother, Haroun, he is more eloquent of tongue than I, therefore send him with me as an aider, verifying me: surely I fear that they would reject me.

Translated by

William Pickthall

My brother Aaron is more eloquent than me in speech. Therefor send him with me as a helper to confirm me. Lo! I fear that they will give the lie to me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मेरे भाई हारून की ज़बान मुझ से बढ़कर धाराप्रवाह है। अतः उसे मेरे साथ सहायक के रूप में भेज कि वह मेरी पुष्टि करे। मुझे भय है कि वे मुझे झुठलाएँगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے تو ان کو بھی میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ رسالت دے دیجیئے کہ وہ میری تقریر کی تائید اور تصدیق کریں گے کیوں کہ مجھ کو اندیشہ ہے کہ وہ میری تکذیب کریں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور میرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح زبان رکھنے والا ہے اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیجیں تاکہ میری تائید کرے مجھے خوف ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے۔ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور میرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ زبان آور ہے ، اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے ، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میرے بھائی ہارون زبان کے اعتبار سے مجھ سے زیادہ فصیح ہیں سو آپ ان کو میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج دیجیے کہ وہ میری تصدیق کریں، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ میری تکذیب کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان چلتی ہے مجھ سے زیادہ سو اس کو بھیج میرے ساتھ مدد کو کہ میری تصدیق کرے میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھوٹا کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے تو اس کو بھی میرے ہمراہ میرا مدد گار بناکر بھیج دے کہ وہ میری تائید و تصدیق کردے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ فرعون والے میری تکذیب کریں گے