Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 34

سورة القصص

وَ اَخِیۡ ہٰرُوۡنُ ہُوَ اَفۡصَحُ مِنِّیۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡہُ مَعِیَ رِدۡاً یُّصَدِّقُنِیۡۤ ۫ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اَنۡ یُّکَذِّبُوۡنِ ﴿۳۴﴾

And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me."

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے بہت زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ وہ مجھے سچا مانے ، مجھے تو خوف ہے کہ وہ سب مجھے جھٹلا دیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا ... And my brother Harun -- he is more eloquent in speech than me, Musa, peace be upon him, had a speech defect, because when he had been given the choice between a date and a pearl, he mistakenly picked up a coal and placed it on his tongue, so he found it difficult to speak clearly. Musa said: وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِى ... يَفْقَهُواْ قَوْلِي وَاجْعَل لِّى وَزِيراً مِّنْ أَهْلِى هَـرُونَ أَخِى اشْدُدْ بِهِ أَزْرِى وَأَشْرِكْهُ فِى أَمْرِى "And loose the knot (the defect) from my tongue. That they understand my speech. And appoint for me a helper from my family, Harun, my brother. Increase my strength with him, And let him share my task." (20:27-32) meaning, `give me someone to keep me company in this immense task of Prophethood and conveying the Message to this arrogant, tyrannical and stubborn king.' Hence Musa said: وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا (And my brother Harun -- he is more eloquent in speech than me: so send him with me as a helper), meaning, as a support to give strength to my cause and confirm what I say and convey from Allah, because the word of two carries more weight in people's minds than the word of one. ... فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ... send him with me as a helper to confirm me. So he said: ... إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ Verily, I fear that they will deny me. Muhammad bin Ishaq said: رِدْءًا يُصَدِّقُنِي (as a helper to confirm me), means, `to explain to them what I say, for he can understand me where they may not.' When Musa asked for this, Allah said to him:   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

341اسرائیلی روایات کی رو سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی زبان میں لکنت تھی، جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے سامنے آگ کا انگارہ اور کھجور یا موتی رکھے گئے تو آپ نے انگارہ اٹھا کر منہ میں رکھ لیا تھا جس سے آپ کی زبان جل گئی۔ یہ وجہ صحیح ہے یا نہیں ؟ تاہم قرآن کریم کی اس نص سے...  یہ تو ثابت ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے مقابلے میں حضرت ہارون (علیہ السلام) فصیح اللسان تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی زبان میں گرہ تھی۔ جس کے کھولنے کی دعا انہوں نے نبوت سے سرفراز ہونے کے بعد کی۔ ردءا کے معنی ہیں معین، مددگار تقویت پہنچانے والا۔ یعنی ہارون (علیہ السلام) اپنی فصاحت لسانی سے مجھے مدد اور تقویت پہنچائیں گے۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤٤] موسیٰ اس زبردست آزمائش سے انکار نہ کرسکے البتہ جو خطرات اس مہم میں انھیں نظر آرہے تھے وہ ضرور عرض کردیئے ایک یہ کہ کہیں وہ سابقہ جرم میں دھر کر قتل ہی نہ کر ڈالیں اور دوسرا یہ کہ جو لوگ خود خدا بنے بیٹھے ہیں وہ میری یہ دعوت کیسے قبول کریں گے ؟ لہذا مجھے کم از کم ایک ساتھی ضرور درکار ہے۔ اگر می... رے ہارون کو بھی نبوت عطا کردیں تو ایک تو اس کی زبان فصیح ہے۔ جو بات میں پیش کروں اسے وضاحت سے پیش کر دے گا۔ دوسرے وہ ایک آدمی تو میرا مددگار ہو۔ جب سب لوگ مجھے جھٹلا دیں تو ایک تو میری تصدیق کرنے والا ہو۔ جس سے مجھے کچھ سہارا مل جائے اور وہ بھی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَاَخِيْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا ۔۔ : ” رِدْاً “ مددگار، دیوار کا پشتہ جو اسے مضبوط کرنے کے لیے لگایا جائے۔ بعض روایات میں ہے کہ ایک دفعہ بچپن میں موسیٰ (علیہ السلام) نے فرعون کی ڈاڑھی پکڑ لی تو اس نے کہا، یہ وہی ہے جس کے ہاتھوں میری سلطنت کے زوال کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس وجہ سے اس ... نے موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔ آسیہ[ نے کہا، یہ بچہ ہے، اسے ان باتوں کی کیا خبر ؟ اس کے سامنے انگارا اور ہیرا رکھ کر دیکھ لو، جب موسیٰ (علیہ السلام) کے سامنے انگارا اور ہیرا رکھ کر ان کی آزمائش کی جانے لگی اور موسیٰ (علیہ السلام) ہیرے کی طرف ہاتھ بڑھانے لگے، تو جبریل (علیہ السلام) نے ان کا ہاتھ پکڑ کر انگارے کی طرف کردیا اور انھوں نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لیا، جس سے ان کی زبان جل گئی اور لکنت پیدا ہوگئی۔ مگر یہ حکایت کسی معتبر ذریعے سے ثابت نہیں۔ البتہ سورة طٰہٰ (٢٥ تا ٢٨) میں مذکور موسیٰ (علیہ السلام) کی دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زبان میں کچھ گرہ تھی جس کی وجہ سے انھیں بات سمجھانے میں دقت پیش آتی تھی اور انھوں نے اسے دور کرنے کی دعا کی تھی۔ فرعون نے بھی انھیں اس بات کا طعن دیا تھا : ( اَمْ اَنَا خَيْرٌ مِّنْ ھٰذَا الَّذِيْ هُوَ مَهِيْنٌ ڏ وَّلَا يَكَادُ يُبِيْنُ ) [ الزخرف : ٥٢ ] ” بلکہ میں اس شخص سے بہتر ہوں، وہ جو حقیر ہے اور قریب نہیں کہ وہ بات واضح کرے۔ “ یہاں دوسرا خطرہ انھوں نے یہ ذکر کیا ہے کہ بات پوری طرح واضح نہ کرسکنے کی وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ فرعون اور اس کے سردار مجھے جھٹلا دیں گے، ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے، اگر بحث کی نوبت آگئی تو وہ میرے مددگار ثابت ہوں گے، اس لیے انھیں میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج کہ میری تصدیق کریں، یعنی حق کو خوب کھول کر بیان کریں، کفار کے اعتراضات کا ایسا جواب دیں کہ انھیں جھٹلانے کی جرأت نہ ہو۔ سورة طٰہٰ (٢٩ تا ٣٦) میں یہ بات زیادہ تفصیل سے مذکور ہے۔ ان آیات سے ظاہر ہے کہ موسیٰ (علیہ السلام) رسالت کی ذمہ داری بہترین طریقے سے ادا کرنے میں کس قدر مٰخلص اور اس کے لیے کتنے فکر مند تھے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A sermon should have high degree of eloquence هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا (He is more fluent in his tongue - 28:34). This verse points out that a high degree of oratory and eloquence is desirable for sermons and preaching, and there is no harm if one takes training in that.

وعظ میں اچھی خطابت اور فصاحت مطلوب ہے : هُوَ اَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا اس سے معلوم ہوا کہ وعظ تبلیغ میں فصاحت کلام اور مقبول طرز خطابت محمود اور مطلوب ہے۔ اس کی تحصیل میں کوشش بھی مذموم نہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاَخِيْ ہٰرُوْنُ ہُوَاَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا فَاَرْسِلْہُ مَعِيَ رِدْاً يُّصَدِّقُنِيْٓ۝ ٠ۡاِنِّىْٓ اَخَافُ اَنْ يُّكَذِّبُوْنِ۝ ٣٤ أخ أخ الأصل أخو، وهو : المشارک آخر في الولادة من الطرفین، أو من أحدهما أو من الرضاع . ويستعار في كل مشارک لغیره في القبیلة، أو في الدّين، أو في صنعة، أو في معاملة أ... و في مودّة، وفي غير ذلک من المناسبات . قوله تعالی: لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ [ آل عمران/ 156] ، أي : لمشارکيهم في الکفروقوله تعالی: أَخا عادٍ [ الأحقاف/ 21] ، سمّاه أخاً تنبيهاً علی إشفاقه عليهم شفقة الأخ علی أخيه، وعلی هذا قوله تعالی: وَإِلى ثَمُودَ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 73] وَإِلى عادٍ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 65] ، وَإِلى مَدْيَنَ أَخاهُمْ [ الأعراف/ 85] ، ( اخ و ) اخ ( بھائی ) اصل میں اخو ہے اور ہر وہ شخص جو کسی دوسرے شخص کا ولادت میں ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک کی طرف سے یا رضاعت میں شریک ہو وہ اس کا اخ کہلاتا ہے لیکن بطور استعارہ اس کا استعمال عام ہے اور ہر اس شخص کو جو قبیلہ دین و مذہب صنعت وحرفت دوستی یا کسی دیگر معاملہ میں دوسرے کا شریک ہو اسے اخ کہا جاتا ہے چناچہ آیت کریمہ :۔ { لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ } ( سورة آل عمران 156) ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں ۔ میں اخوان سے ان کے ہم مشرب لوگ مراد ہیں اور آیت کریمہ :۔{ أَخَا عَادٍ } ( سورة الأَحقاف 21) میں ہود (علیہ السلام) کو قوم عاد کا بھائی کہنے سے اس بات پر تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ وہ ان پر بھائیوں کی طرح شفقت فرماتے تھے اسی معنی کے اعتبار سے فرمایا : ۔ { وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا } ( سورة هود 61) اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ { وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ } ( سورة هود 50) اور ہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ( ہود ) کو بھیجا ۔ { وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا } ( سورة هود 84) اور مدین کی طرف ان کے بھائی ( شعیب ) کو بھیجا ۔ هرن هَارُونُ اسم أعجميّ ، ولم يرد في شيء من کلام العرب . فصح [ الفَصْحُ : خلوص الشیء مما يشوبه . وأصله في اللّبن، يقال : فَصَّحَ اللّبن وأَفْصَحَ «4» ، فهو مُفْصِحٌ وفَصِيحٌ: إذا تعرّى من الرّغوة، وقد رویوتحت الرّغوة اللّبن الفصیح «5» ومنه استعیر : فَصُحَ الرّجل : جادت لغته، وأَفْصَحَ : تكلّم بالعربيّة، وقیل بالعکس، والأوّل أصحّ ] «6» . وقیل : الفَصِيحُ : الذي ينطق، والأعجميّ : الذي لا ينطق، قال : وَأَخِي هارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِساناً [ القصص/ 34] ، وعن هذا استعیر : أَفْصَحَ الصّبحُ : إذا بدا ضوؤه، وأَفْصَحَ النصاری: جاء فِصْحُهُمْ ، أي : عيدهم . ( ف ص ح ) الفصح کے معنی کسی چیز کے ہر قسم کی امیزش سے پاک ہونے کے ہیں اصل میں اس کا استعمال دودھ خالص ہونے پر ہوتا ہے چناچہ محاورہ ہے ؛فصح اللبن وافصح کے معنی دودھ کے اوپر سے جھاگ اتار کے اسے بالکل صاف کرلینے کے ہیں اور جس دودھ کے اوپر جھاگ اتار کر اسے بالکل صاف کرلیا جائے اے مفصح یا فصیح کہاجاتا ہے ۔ چناچہ مروی ہے ( الوافر ) (340) وتحت الرغوۃ اللبن الفصح جھاگ کے نیچے خالص دودھ ہوتا ہے ۔ اور اسی سے فصح الرجل کا محاورہ مستعار ہے جس کے معنی کسی شخص کے خوش گفتارہونے کے ہیں اور افصح کے معنی خالص عربی زبان میں گفتگو کرنے کے ہیں اور بعض نے اس کے برعکس کہا ہے لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے بعض نے کہا ہے کہ فصیح ناطق ( یعنی انسان وغیرہ فرشتے وغیرہ ) کو کہتے ہیں اور اعجمی کے معنی غیر ناطق ( یعنی جو پایہ وغیرہ ) کے ہیں ۔ قرآن پاک میں ہے : وَأَخِي هارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِساناً [ القصص/ 34] اور ہارون جو میرا بھائی ہے اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے ۔ اسی سے افصح الصبح کا محاورہ مستعارہ ہے جس کے معنی صبح کے روشنی اور نمودار ہونے کے ہیں اور افصح النصاریٰ کے معنی عیسائیوں کے ایسڑ کی عید ( یعنی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے دوبارہ زندہونے کا تہوار منانے کے ہیں ۔ لسن اللِّسَانُ : الجارحة وقوّتها، وقوله : وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي [ طه/ 27] يعني به من قوّة لسانه، فإنّ العقدة لم تکن في الجارحة، وإنما کانت في قوّته التي هي النّطق به، ويقال : لكلّ قوم لِسَانٌ ولِسِنٌ بکسر اللام، أي : لغة . قال تعالی: فَإِنَّما يَسَّرْناهُ بِلِسانِكَ [ الدخان/ 58] ، وقال : بِلِسانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ [ الشعراء/ 195] ، وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوانِكُمْ [ الروم/ 22] فاختلاف الْأَلْسِنَةِ إشارة إلى اختلاف اللّغات، وإلى اختلاف النّغمات، فإنّ لكلّ إنسان نغمة مخصوصة يميّزها السّمع، كما أنّ له صورة مخصوصة يميّزها البصر . ( ل س ن ) اللسان ۔ زبان اور قوت گویائی کو کہتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي [ طه/ 27] اور میری زبان کی گرہ گھول دے ۔ یہاں لسان کے معنی قلت قوت گویائی کے ہیں کیونکہ وہ بندش ان کی زبان پر نہیں تھی بلکہ قوت گویائی سے عقدہ کشائی کا سوال تھا ۔ محاورہ ہے : یعنی ہر قوم را لغت دلہجہ جدا است ۔ قرآن میں ہے : فَإِنَّما يَسَّرْناهُ بِلِسانِكَ [ الدخان/ 58]( اے پیغمبر ) ہم نے یہ قرآن تمہاری زبان میں آسان نازل کیا ۔ بِلِسانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ [ الشعراء/ 195] فصیح عربی زبان میں ۔ اور آیت کریمہ : وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوانِكُمْ [ الروم/ 22] اور تمہاری زبانوں اور نگوں کا اختلاف ۔ میں السنہ سے اصوات اور لہجوں کا اختلاف مراد ہے ۔ چناچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح دیکھنے میں ایک شخص کی صورت دوسرے سے نہیں ملتی اسی طرح قوت سامعہ ایک لہجہ کو دوسرے سے الگ کرلیتی ہے ۔ رسل ( ارسال) والْإِرْسَالُ يقال في الإنسان، وفي الأشياء المحبوبة، والمکروهة، وقد يكون ذلک بالتّسخیر، كإرسال الریح، والمطر، نحو : وَأَرْسَلْنَا السَّماءَ عَلَيْهِمْ مِدْراراً [ الأنعام/ 6] ، وقد يكون ببعث من له اختیار، نحو إِرْسَالِ الرّسل، قال تعالی: وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً [ الأنعام/ 61] ، فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدائِنِ حاشِرِينَ [ الشعراء/ 53] ، وقد يكون ذلک بالتّخلية، وترک المنع، نحو قوله : أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّياطِينَ عَلَى الْكافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا [ مریم/ 83] ، والْإِرْسَالُ يقابل الإمساک . قال تعالی: ما يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلا مُمْسِكَ لَها وَما يُمْسِكْ فَلا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ [ فاطر/ 2] ( ر س ل ) الرسل الارسال ( افعال ) کے معنی بھیجنے کے ہیں اور اس کا اطلاق انسان پر بھی ہوتا ہے اور دوسری محبوب یا مکروہ چیزوں کے لئے بھی آتا ہے ۔ کبھی ( 1) یہ تسخیر کے طور پر استعمال ہوتا ہے جیسے ہوا بارش وغیرہ کا بھیجنا ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَأَرْسَلْنَا السَّماءَ عَلَيْهِمْ مِدْراراً [ الأنعام/ 6] اور ( اوپر سے ) ان پر موسلادھار مینہ برسایا ۔ اور کبھی ( 2) کسی بااختیار وار وہ شخص کے بھیجنے پر بولا جاتا ہے جیسے پیغمبر بھیجنا چناچہ قرآن میں ہے : وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً [ الأنعام/ 61] اور تم لوگوں پر نگہبان ( فرشتے ) تعنیات رکھتا ہے ۔ فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدائِنِ حاشِرِينَ [ الشعراء/ 53] اس پر فرعون نے ( لوگوں کی بھیڑ ) جمع کرنے کے لئے شہروں میں ہر کارے دوڑائے ۔ اور کبھی ( 3) یہ لفظ کسی کو اس کی اپنی حالت پر چھوڑے دینے اور اس سے کسی قسم کا تعرض نہ کرنے پر بولاجاتا ہے ہے جیسے فرمایا : أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّياطِينَ عَلَى الْكافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا [ مریم/ 83]( اے پیغمبر ) کیا تم نے ( اس باٹ پر ) غور نہیں کیا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ وہ انہیں انگینت کر کے اکساتے رہتے ہیں ۔ اور کبھی ( 4) یہ لفظ امساک ( روکنا ) کے بالمقابل استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : ما يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلا مُمْسِكَ لَها وَما يُمْسِكْ فَلا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ [ فاطر/ 2] تو اللہ جو اپنی رحمت دے لنگر لوگوں کے لئے ) کھول دے تو کوئی اس کا بند کرنے والا نہیں اور بندے کرے تو اس کے ( بند کئے ) پیچھے کوئی اس کا جاری کرنے والا نہیں ۔ ردأ الرِّدْءُ : الذي يتبع غيره معینا له . قال تعالی: فَأَرْسِلْهُ مَعِي رِدْءاً يُصَدِّقُنِي[ القصص/ 34] ، وقد أَرْدَأَهُ ، والرَّدِيءُ في الأصل مثله، لکن تعورف في المتأخّر المذموم . يقال : رَدُأَ «1» الشیء رَدَاءَةً ، فهو رَدِيءٌ ، ( ر د ء ) الردء ۔ جو دوسرے کا مددگار بن کر اس کے تابع ہو ۔ قرآن میں ہے : فَأَرْسِلْهُ مَعِي رِدْءاً يُصَدِّقُنِي[ القصص/ 34] ان کو مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج دو کہ میری تصدیق کریں ۔ اور اردئہ کے معنی کسی کی مدد کرنا کے ہیں اور ردیء ( ردی ) بھی اصل میں ردء کے ہم معنی ہے مگر عرف میں متاخر مذموم پر بولا جاتا ہے ۔ کہاجاتا ہے ردء الشیئ رداءۃ فھو ردیء ۔ کسی شے کا ردی ہونا ۔ صدق الصِّدْقُ والکذب أصلهما في القول، ماضیا کان أو مستقبلا، وعدا کان أو غيره، ولا يکونان بالقصد الأوّل إلّا في القول، ولا يکونان في القول إلّا في الخبر دون غيره من أصناف الکلام، ولذلک قال : وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ، ( ص دق) الصدق ۔ یہ ایک الکذب کی ضد ہے اصل میں یہ دونوں قول کے متعلق استعمال ہوتے ہیں خواہ اس کا تعلق زمانہ ماضی کے ساتھ ہو یا مستقبل کے ۔ وعدہ کے قبیل سے ہو یا وعدہ کے قبیل سے نہ ہو ۔ الغرض بالذات یہ قول ہی کے متعلق استعمال ہوتے ہیں پھر قول میں بھی صرف خبر کے لئے آتے ہیں اور اس کے ماسوا دیگر اصناف کلام میں استعمال نہیں ہوتے اسی لئے ارشاد ہے ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ وہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ خوف الخَوْف : توقّع مکروه عن أمارة مظنونة، أو معلومة، كما أنّ الرّجاء والطمع توقّع محبوب عن أمارة مظنونة، أو معلومة، ويضادّ الخوف الأمن، ويستعمل ذلک في الأمور الدنیوية والأخروية . قال تعالی: وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] ( خ و ف ) الخوف ( س ) کے معنی ہیں قرآن دشواہد سے کسی آنے والے کا خطرہ کا اندیشہ کرنا ۔ جیسا کہ کا لفظ قرائن دشواہد کی بنا پر کسی فائدہ کی توقع پر بولا جاتا ہے ۔ خوف کی ضد امن آتی ہے ۔ اور یہ امور دنیوی اور آخروی دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے : قرآن میں ہے : ۔ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] اور اس کی رحمت کے امید وار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں ۔ كذب وأنه يقال في المقال والفعال، قال تعالی: إِنَّما يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ [ النحل/ 105] ، ( ک ذ ب ) الکذب قول اور فعل دونوں کے متعلق اس کا استعمال ہوتا ہے چناچہ قرآن میں ہے ۔ إِنَّما يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ [ النحل/ 105] جھوٹ اور افتراء تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٣٤) اور دوسری بات یہ ہے کہ میرے بھائی ہارون مجھ سے زیادہ خوش گفتار ہیں اور ان کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی زبان میں گرہ تھی تو ان کو بھی میرا مددگار بنا کر میری رسالت دے دیجیے کہ میری تقریر کی تائید اور تصدیق کریں گے کیوں کہ مجھ کو تکذیب کا اندیشہ ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

22: جیسا کہ سورۂ طٰہٰ (۲۰:۲۵) میں گذرا ہے کہ، بچپن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک انگارا زبان پر رکھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کی زبان میں تھوڑی سی لکنت پیدا ہوگئی تھی، اِس لئے اُنہوں نے درخواست کی کہ اُن کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو بھی اُن کے ساتھ نبی بنا کر بھیج دیاجائے، کیونکہ اُن کی زب... ان زیادہ صاف ہے۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(28:34) افصح۔ افعل التفضیل کا صیغہ ہے زیادہ فصیح۔ فصح کے معنی ہر قسم کی آمیزش سے پاک ہونا۔ افصح متی لسانا وہ مجھ سے گفتگو میں زیادہ فصیح ہے۔ (لسانا تمیز ہے افصح کی) ردا۔ صفت مشبہ کا صیغہ ہے ارداء جمع۔ ردء مادہ۔ الردء جو دوسرے کا مددگار بن کر اس کے تابع ہو۔ فارسلہ معنی ردأ یصدقنی اس کو مدد گار بنا ... کر میرے ساتھ بھیج کہ میری تصدیق کرے۔ یعنی اظہار حق کے لئے۔ وضاحت کلام کے لئے۔ کفار کے ساتھ مناظرہ و مجادلہ کے لئے روانی بیان اور فصاحت کے بیان کی ضرورے پڑے گی اور اس میں وہ میری مدد کرے گا۔ (یعنی ہارون علیہ السلام) اور ھق کی تصدیق کو واضح کرے گا اور کفار کی تکذیب کو رد کرے گا۔ ردء اس چیز کو کہتے ہیں جس کا سہارا لیا جائے۔ ردأ یردء (فتح) ردء ، الرجل کسی کی مدد کرنا۔ یصدقنی : یصدق مضارع واحد مذکر غائب۔ (باب تفعیل) نون وقایہ ی ضمیر واحد متکلم ۔ وہ میری مدد کرے گا۔ بعض نے ارسلہ کا معنی کیا ہے۔ کہ اس کو (بھی) رسول بنا دیجئے معی میرے ساتھ۔ یکذبون۔ مضارع جمع مذکر غائب۔ تکذیب (تفعیل) مصدر۔ نون وقایہ وضمیر متکلم محذوف ای یکذبونی۔ وہ مجھے جھوٹا قرار دیں گے۔ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔ وہ میری تکذیب کریں گے۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

1 ۔ کیونکہ میں اتنا زبان آور نہیں ہوں کہ اکیلا ان کی ہر دلیل کا فوراً توڑ کرتا رہوں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ تو اس وقت مناظرہ کی ضرورت ہوگی اور زبانی مناظرہ کے لئے رواں زبان عادتا زیادہ مفید ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

33:۔ یہ دوسری درخواست تھی کہ ہارون مجھ سے زیادہ فصیح اور قادر الکلام ہے اسے میرا معاون بنا کر میرے ساتھ بھیجا جائے تاکہ وہ میری تائید کرے اور میری تقریر کو بسط و تفصیل کے ساتھ پیش کرسکے اور کافروں کے مجادلے کا منہ توڑ جواب دے سکے۔ و معنی تصدیقہ موسیٰ اعانتہ ایاہ بزیادۃ البیان فی مظان الجدال ان احتاج...  الیہ لیثبت دعواہ (مدارک ج 3 ص 180) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

34۔ اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح اور رواں ہے آپ اس کو بھی میرے ہمراہ میرا مدد گار بنا کر بھیج دیں کہ وہ میرے دعوے اور میری باتوں کی تصدیق کرے اور میری نبوت کی تائید کرے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ فرعون والے میری تکذیب کریں گے۔ یعنی چونکہ میری زبان میں لکنت ہے اور میں بو... لتے بولتے کبھی اٹک جاتا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ وہ بد دین لوگ ہیں کہیں میری تضحیک کریں اور مجھ کو ہنسی میں اڑا دیں اس لئے میرے بھائی ہارون جو فصاحت لسانی کے اعتبار سے مجھ سے زیادہ فصیح ہیں اور اگر مناظرے کی نوبت آئی تو ان کی زبان کی روانی سے مدد ملے گی لہٰذا ان کو میرے ہمراہ مدد گار بنا کر بھیج دے کہ وہ میری تائید و تصدیق کریں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر میں تنہا گیا تو وہ مجھ کو جھٹلا دیں گے اور میر تکذیب کردیں گے۔  Show more