Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 36

سورة القصص

فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مُّوۡسٰی بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّفۡتَرًی وَّ مَا سَمِعۡنَا بِہٰذَا فِیۡۤ اٰبَآئِنَا الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۳۶﴾

But when Moses came to them with Our signs as clear evidences, they said, "This is not except invented magic, and we have not heard of this [religion] among our forefathers."

پس جب ان کے پاس موسیٰ ( علیہ السلام ) ہمارے دیئے ہوئے کھلے معجزے لے کر پہنچے تووہ کہنے لگے یہ تو صرف گھڑا گھڑایا جادو ہے ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانہ میں کبھی یہ نہیں سنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مُّوۡسٰی
موسیٰ
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ ہماری نشانیوں کے
بَیِّنٰتٍ
کھلی کھلی
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
ایک جاو ہے
مُّفۡتَرًی
بناوٹی/گھڑا ہوا
وَّمَا
اور نہیں
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
بِہٰذَا
اس کے بارے میں
فِیۡۤ اٰبَآئِنَا
اپنے آباؤ اجداد میں
الۡاَوَّلِیۡنَ
جو پہلے(گزرے)
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمۡ
آیا اُن کے پاس
مُّوۡسٰی
موسیٰ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری نشانیوں کے ساتھ
بَیِّنٰتٍ
کھلی
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
سوائے
سِحۡرٌ
جادو کے
مُّفۡتَرًی
من گھڑت
وَّمَا
اور نہیں
سَمِعۡنَا
سُنی ہیں ہم نے
بِہٰذَا
یہ (باتیں )
فِیۡۤ اٰبَآئِنَا
اپنے باپ دادا سے
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Translated by

Juna Garhi

But when Moses came to them with Our signs as clear evidences, they said, "This is not except invented magic, and we have not heard of this [religion] among our forefathers."

پس جب ان کے پاس موسیٰ ( علیہ السلام ) ہمارے دیئے ہوئے کھلے معجزے لے کر پہنچے تووہ کہنے لگے یہ تو صرف گھڑا گھڑایا جادو ہے ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانہ میں کبھی یہ نہیں سنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب موسیٰ ہمارے واضح معجزات لے کر ان (فرعونیوں) کے پاس آجائے تو وہ کہنے لگے : یہ تو محض شعبدہ کی قسم کا جادو ہے اور ایسی باتیں تو ہم نے اپنے سابقہ باپ دادوں سے کبھی سنی ہی نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب موسیٰ اُن کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لے کرآیاتوانہوں نے کہا: ’’من گھڑت جادو کے سوا یہ کچھ بھی نہیں اورہم نے یہ باتیں اپنے پہلے باپ دادا میں نہیں سُنیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when Musa came to them with Our clear signs, they said, |"This is nothing but a forged magic, and we did not hear about it among our forefathers.|"

پھر جب پہنچا ان کے پاس موسیٰ لے کر ہماری نشانیاں کھلی ہوئی بولے اور کچھ نہیں یہ جادو ہے باندھا ہوا اور ہم نے سنا نہیں یہ اپنے اگلے باپ دادوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب موسیٰ (علیہ السلام) پہنچا ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں لے کر انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی نہیں سوائے گھڑے ہوئے جادو کے اور ہم نے ایسی کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب موسی ( علیہ السلام ) ان لوگوں کے پاس ہماری کھلی کھلی نشانیاں لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر بناوٹی جادو ۔ 49 اور یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ دادا کے زمانے میں کبھی سنی ہی نہیں ۔ 50

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب موسیٰ ان کے پاس ہماری کھلی ہوئی نشانیاں لے کر پہنچے تو انہوں نے کہا : یہ کچھ نہیں ، بس بناوٹی جادو ہے ، اور ہم نے یہ بات اپنے پچھلے باپ دادوں میں نہیں سنی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب موسیٰ ہماری کھلی نشانیاں لے کر ان کے پاس پہنچا تو کہنے لگے یہ تو بس جادو ہے جھوٹ لیا گیا ہے خدا کی طرف سے نہیں ہے اور ہم نے تو اپنے اگلے باپ دادا کے وقت سے یہ نہیں سنا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس ہماری واضح دلیلیں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے یہ کیا ہے صرف ایک جادو ہے جو انہوں نے جوڑ کھڑا کیا ہے اور ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں (کے زمانے) میں ایسی بات کبھی نہیں سنی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) کھلی نشانیوں کے ساتھ ( فرعون کے پاس) آئے تو کہنے لگا کہ یہ تو ایک گھڑا ہوا جادو ہے۔ اور ہم نے ایسی بات اپنے گذرے ہوئے باپ دادا سے بھی نہیں سنی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسٰی اُن کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لےکر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ جادو ہے جو اُس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ باتیں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو (کبھی) سنی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when Musa came unto them with Our manifest signs, they said: this is naught but magic fabricated; and we heard not of this among our fathers of old.

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس ہمارے کھلے ہوئے نشان لے کر آئے ۔ تو وہ بولے کہ یہ تو ایک بس گڑھا ہوا جادو ہے اور ہم نے ایسی بات اپنے اگلوں باپ دادوں کے وقت تو سنی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب موسیٰ ان کے پاس ہماری نہایت واضح نشانیوں کے ساتھ آیا تو انہوں نے کہا: یہ تو محض گھڑا ہوا جادو ہے اور ہم نے اس طرح کی باتیں اپنے اگلوں میں تو سنی نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) ان کے پاس ہماری واضح نشانیاں ( معجزات ) لے کر آئے تو انہوں نے کہا یہ تو ایک گَھڑا ہوا جادو ہے اور یہ ( باتیں ) ہم نے اپنے اگلے باپ دادا ( کے زمانے ) میں تو سنی ہی نہیں تھیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ ان کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ ” یہ تو جادو ہے جو اس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ باتیں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو کبھی سنی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب پہنچ گئے موسیٰ ان لوگوں کے پاس ہماری کھلی نشانیوں کے ساتھ تو انہوں نے کہا کہ یہ تو محض ایک جادو ہے گھڑا گھڑایا اور یہ کچھ تو ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں کے وقت میں بھی کبھی نہیں سنا

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب موسیٰ ہمارے واضح معجزات لے کران ( فرعونیوں ) کے پاس آ ئے تووہ کہنے لگے:یہ تو ایک گھڑاہواجاد وہے اور ایسی باتیں تو ہم نے اپنے گذشتہ باپ دادوں کے زمانے میں بھی نہیں سنی تھیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں لایا بولے یہ تو نہیں مگر بناوٹ کا جادو ( ف۹٤ ) اور ہم نے اپنے اگلے باپ داداؤں میں ایسا نہ سنا ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب موسٰی ( علیہ السلام ) ان کے پاس ہماری واضح اور روشن نشانیاں لے کر آئے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ یہ تو مَن گھڑت جادو کے سوا ( کچھ ) نہیں ہے ۔ اور ہم نے یہ باتیں اپنے پہلے آباء و اجداد میں ( کبھی ) نہیں سنی تھیں

Translated by

Hussain Najfi

تو جب موسیٰ ان لوگوں کے پاس کھلی ہوئی نشانیوں کے ساتھ آئے تو انہوں نے کہا یہ نہیں ہے مگر گھڑا ہوا جادو اور یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ داداؤں کے زمانہ میں بھی نہیں سنیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Moses came to them with Our clear signs, they said: "This is nothing but sorcery faked up: never did we head the like among our fathers of old!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses came to them with Our miracles, they said, "These are only invented magic. We have never heard of such things from our fathers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when Musa came to them with Our Clear Ayat, they said: "This is nothing but invented magic. Never did we hear of this among our fathers of old."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when Musa came to them with Our clear signs, they said: This is nothing but forged enchantment, and we never heard of it amongst our fathers of old.

Translated by

William Pickthall

But when Moses came unto them with Our clear tokens, they said: This is naught but invented magic. We never heard of this among our fathers of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब मूसा उन के पास हमारी खुली-खुली निशानियाँ लेकर आया तो उन्होंने कहा, "यह तो बस घड़ा हुआ जादू है। हम ने तो यह बात अपने अगले बाप-दादा में कभी सुनी ही नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض جب ان لوگوں کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) ہماری صحیح دلیلیں لے کر آئے تو ان لوگوں نے (معجزات دیکھ کر) کہا کہ یہ تو (محض) ایک جادو ہے کہ (خواہ مخواہ خدا تعالیٰ پر) افتراء کیا جاتا ہے اور ہم نے ایسی بات کبھی نہیں سنی کہ ہمارے اگلے باپ داداؤں کے وقت میں بھی ہوئی ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب موسیٰ ان لوگوں کے پاس ہماری کھلی کھلی نشانیاں لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف بنایا ہواجادو ہے۔ یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ دادا کے زمانے میں کبھی نہیں سنیں۔ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب موسیٰ ۔۔۔۔ ان لوگوں کے پاس ہماری کھلی کھلی نشانیاں لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر بناؤٹی جادو۔ اور یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ دادا کے زمانے میں کبھی سنیں ہی نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب ان کے پاس موسیٰ ہماری واضح آیات کے ساتھ آئے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو محض ایک جادو ہے جو افتراء کیا گیا ہے، اور ہم نے یہ بات اپنے پہلے باپ دادوں میں نہیں سنی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچا ان کے پاس موسیٰ لے کر ہماری نشانیاں کھلی ہوئی بولے اور کچھ نہیں یہ جادو ہے باندھا ہوا اور ہم نے سنا نہیں یہ اپنے اگلے باپ دادوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب موسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس ہماری کھلی کھلی نشانیاں لے کر پہنچا تو وہ کہنے لگے کہ یہ کچھ نہیں محض ایک جادو ہے جو خدا کی طرف غلط منسوب کردیا گیا ہے اور ہم نے تو ایسی بات اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں بھی ہوتے نہیں سنی