51 That is, "You think I am a magician and a forger, but my Lord is well aware of me. He knows what sort of a man is the person whom He has appointed as a Messenger; and the final judgement rests with Him. If I am a liar, I shall meet an evil end; and if you are a liar, you should know that your end will not be good. In any case, the inevitable fact is that the unjust will not attain true success. He who is not Allah's messenger but falsely presents himself as a messenger for selfish motives, is also unjust and will not attain success. And the one who rejects a true Messenger by false accusations and suppresses the Truth by deceit and fraud, is also unjust and will never attain success."
سورة القصص حاشیہ نمبر : 51
یعنی تو مجھے ساحر اور افترا پرداز قرار دیتا ہے ، لیکن میرا رب میرے حال سے خوب واقف ہے ، وہ جانتا ہے کہ جو شخص اس کی طرف سے رسول مقرر کیا گیا ہے وہ کیسا آدمی ہے ۔ اور آخری انجام کا فیصلہ اسی کے ہاتھ میں ہے ، میں جھوٹا ہوں تو میرا انجام برا ہوگا اور تو جھوٹا ہے تو پھر خوب جان لے کہ تیرا انجام اچھا نہیں ہے ۔ بہرحال یہ حقیقت اپنی جگہ اٹل ہے کہ ظالم کے لیے فلاح نہیں ہے ، جو شخس خدا کا رسول نہ ہو اور جھوٹ موٹ کا رسول بن کر اپنا کوئی مفاد حاصل کرنا چاہے وہ بھی ظالم ہے اور فلاح سے محروم رہے گا ، اور جو طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگا کر سچے رسول کو جھٹلائے اور مکاریوں سے صداقت کو دبانا چاہے وہ بھی ظالم ہے اور اسے کبھی فلاح نصیب نہ ہوگی ۔