Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 37

سورة القصص

وَ قَالَ مُوۡسٰی رَبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِمَنۡ جَآءَ بِالۡہُدٰی مِنۡ عِنۡدِہٖ وَ مَنۡ تَکُوۡنُ لَہٗ عَاقِبَۃُ الدَّارِ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And Moses said, "My Lord is more knowing [than we or you] of who has come with guidance from Him and to whom will be succession in the home. Indeed, wrongdoers do not succeed."

حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے میرا رب تعالٰی اسے خوب جانتا ہے جو اس کے پاس کی ہدایت لے کر آتا ہے اور جس کے لئے آخرت کا ( اچھا ) انجام ہوتا ہے یقیناً بے انصافوں کا بھلا نہ ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
رَبِّیۡۤ
میرا رب
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنۡ
اسے جو
جَآءَ
لایا ہے
بِالۡہُدٰی
ہدایت
مِنۡ عِنۡدِہٖ
اس کے پاس سے
وَمَنۡ
اور اسے جو
تَکُوۡنُ
ہے
لَہٗ
اس کے لئے
عَاقِبَۃُ
ـاچھاـانجام
الدَّارِ
گھر کا(آخرت کے)
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پاتے
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
رَبِّیۡۤ
میرا رب
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنۡ
اس کو جو
جَآءَ
آیا ہے
بِالۡہُدٰی
ہدایت لے کر
مِنۡ عِنۡدِہٖ
اُس کی جناب سے
وَمَنۡ
اور اُس شخص کو
تَکُوۡنُ
کہ ہو گا
لَہٗ
اس کے لیے
عَاقِبَۃُ
اچھا انجام
الدَّارِ
گھر کا
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں کامیاب ہوتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And Moses said, "My Lord is more knowing [than we or you] of who has come with guidance from Him and to whom will be succession in the home. Indeed, wrongdoers do not succeed."

حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے میرا رب تعالٰی اسے خوب جانتا ہے جو اس کے پاس کی ہدایت لے کر آتا ہے اور جس کے لئے آخرت کا ( اچھا ) انجام ہوتا ہے یقیناً بے انصافوں کا بھلا نہ ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا : اس شخص کا حال تو میرا پروردگار ہی خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور اسی شخص کو بھی وہی جانتا ہے جس کے لئے آخرت کا گھر ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پاتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورموسیٰ نے کہا: ’’میرارب اُس کوزیادہ جانتاہے جو اُس کی جناب سے ہدایت لے کرآیاہے،اوراس شخص کوجس کے لیے گھرکااچھانجام ہوگا،یقیناًظالم کامیاب نہیں ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa said, |"My Lord knows best the one who has come with guidance from Him and who is going to have the best end of the abode. It is certain that the wrongdoers will not succeed.|"

اور کہا موسیٰ نے میرا رب تو خوب جانتا ہے جو کوئی لایا ہے ہدایت کی بات اس کے پاس سے اور جس کو ملے گا آخرت کا گھر بیشک بھلا نہ ہوگا بےانصافوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے اس کو جو ہدایت لے کر آیا ہے اس کی طرف سے اور (وہی خوب جانتا ہے کہ ) کس کے لیے دار آخرت کا اچھا انجام ہے یقیناظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” میرا رب اس شخص کے حال سے خوب واقف ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ آخری انجام کس کا اچھا ہونا ہے ، حق یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے ۔ ”51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے کہا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا ہے اور آخر کار بہتر ٹھکانا کس کے ہاتھ آئے گا ، ( ٢٣ ) یہ یقینی بات ہے کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور موسیٰ نے یہ جواب دیا کہ میرا مالک خوب جانتا ہے کون اس کے پاس سے ہدایت کی بات لے کر آیا ہے اور کس کا اجام بخیر ہوگا کیونکہ ظلم پنپ نہیں سکتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو صحیح دین اس (اللہ) کے پاس سے لے کر آیا ہے اور جس کے لئے آخرت کا گھر (بہشت) ہے بیشک ظالم کبھی کامیابی نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا رب خوب جانتا ہے کون اس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا ہے اور کس کے لئے آخرت کا بہتر انجام ہے۔ بیشک ظالم فلاح و کامیابی حاصل نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسٰی نے کہا کہ میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے حق لےکر آیا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر (یعنی بہشت) ہے۔ بیشک ظالم نجات نہیں پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Musa said: My Lord best knoweth him who bringeth guidance from before Him and him whose will be the happy end of the Abode. Verily the wrong-doers shall not thrive.

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا پروردگار خوب جانتا ہے اس کو جو (دین) ہدایت لے کر اس کے پاس سے آیا ہے اور جس کو آخرت کا گھر ملنے والا ہے بیشک ظالم (کبھی) فلاح نہ پائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے کہا: میرا رب خوب جانتا ہے اس کو جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا اور جس کیلئے دارِ آخرت کا انجام خیر ہے! ظالم ہرگز فلاح پانے والے نہیں بنیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ( جواباً ) فرمایا میرا رب اس شخص کو خوب جاننے والا ہے جو اس کی طرف سے حق ( وہدایت ) لے کر آیا ہے اور ( اسے بھی ) جس کے لیے انجام کا گھر ( جنت ) ہے ، بلاشبہ بات یہ ہے کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موسیٰ نے کہا کہ ” میرا رب اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے حق لے کر آیا ہے اور جس کے لیے عاقبت کا گھر ( بہشت ہے) بیشک ظالم نجات نہیں پائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور موسیٰ نے جواب میں فرمایا کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا اس کی طرف سے اور کس کے لئے ہے اچھا انجام آخرت کے اس حقیقی اور ابدی گھر کا یہ امر بہرحال قطعی ہے کہ ظالم فلاح نہیں پاسکیں گے

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:میرارب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے پاس سے ہدایت لے کرآیا ہے اور آخرت میں کس کا انجام اچھا ہے حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور موسیٰ نے فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لایا ( ف۹٦ ) اور جس کے لیے آخرت کا گھر ہوگا ( ف۹۷ ) بیشک ظالم مراد کو نہیں پہنچتے ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: میرا رب اس کو خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا ہے اور اس کو ( بھی ) جس کے لئے آخرت کے گھر کا انجام ( بہتر ) ہوگا ، بیشک ظالم فلاح نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور موسیٰ نے کہا میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ اس کی طرف سے کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کس کیلئے دار آخرت کا انجام بخیر ہے؟ بیشک ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said: "My Lord knows best who it is that comes with guidance from Him and whose end will be best in the Hereafter: certain it is that the wrong-doers will not prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "My Lord knows best who has received guidance from Him and who will achieve a happy end. The unjust ones certainly will have no happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said: "My Lord knows best him who came with guidance from Him, and whose will be the happy end in the Hereafter. Verily, the wrongdoers will not be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Musa said: My Lord knows best who comes with guidance from Him, and whose shall be the good end of the abode; surely the unjust shall not be successful.

Translated by

William Pickthall

And Moses said: My Lord is Best Aware of him who bringeth guidance from His presence, and whose will be the sequel of the Home (of bliss). Lo! wrong-doers will not be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा ने कहा, "मेरा रब उस व्यक्ति को भली-भाँति जानता है जो उस के यहाँ से मार्गदर्शन लेकर आया है, और उसको भी जिस के लिए अंतिम घर है। निश्चय ही ज़ालिम सफल नहीं होते।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو صحیح دین اس کے پاس سے لے کر آیا ہے اور جس کا انجام اس عالم سے اچھا ہونے والا ہے (اور) بالیقین ظالم لوگ کبھی فلاح نہ پاویں گے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے جواب دیا۔ میرا رب اس شخص کے حال سے خوب واقف ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے۔ اور وہی بہتر جانتا ہے کہ انجام کس کا اچھا ہونا ہے حق یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے جواب دیا میرا رب اس شخص کے حال سے خوف واقف ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ آخری انجام کس کا اچھا ہوتا ہے ، حق یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موسیٰ نے کہا کہ میرا رب اس شخص کو خوب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا، اور اسے بھی خوب جانتا ہے جس کا دار آخرت میں اچھا انجام ہوگا۔ بلاشبہ بات یہ ہے کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا موسیٰ نے میرا رب تو خوب جانتا ہے جو کوئی لایا ہے ہدایت کی بات اس کے پاس سے اور جس کو ملے گا آخرت کا گھر بیشک بھلا نہ ہوگا بےانصافوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرا رب اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے صحیح دین لے کر آیا ہے اور اس کو بھی جانتا ہے جس کے حق میں اس عالم کا انجام بہتر ہونے والا ہے بلا شبہ ظالم بھی فلاح نہیں پاتے