Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 6

سورة القصص

وَ نُمَکِّنَ لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ نُرِیَ فِرۡعَوۡنَ وَ ہَامٰنَ وَ جُنُوۡدَہُمَا مِنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَحۡذَرُوۡنَ ﴿۶﴾

And establish them in the land and show Pharaoh and [his minister] Haman and their soldiers through them that which they had feared.

اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت و اختیار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ دکھائیں جس سے وہ ڈر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُمَکِّنَ
اور ہم اقتدار بخشیں
لَہُمۡ
انہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَنُرِیَ
اور ہم دکھا دیں
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کو
وَہَامٰنَ
اور ہامان کو
وَجُنُوۡدَہُمَا
اور ان دونوں کے لشکروں کو
مِنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
ـوہ چیزـجس سے
کَانُوۡا
تھے وہ
یَحۡذَرُوۡنَ
وہ ڈرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُمَکِّنَ
اور ہم اقتدار دیں
لَہُمۡ
اُنھیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَنُرِیَ
اور ہم دکھلا دیں
فِرۡعَوۡنَ
فرعون
وَہَامٰنَ
اور ہامان
وَجُنُوۡدَہُمَا
اور اُن کے لشکروں کو
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
مَّا
جس سے
کَانُوۡا
تھے وہ
یَحۡذَرُوۡنَ
ڈراتے
Translated by

Juna Garhi

And establish them in the land and show Pharaoh and [his minister] Haman and their soldiers through them that which they had feared.

اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت و اختیار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ دکھائیں جس سے وہ ڈر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انھیں اس ملک میں اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھا دیں جس کا انھیں ان (بنی اسرائیل) سے خطرہ تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم اُنہیں زمین میں اقتداردیں اورہم فرعون،ہامان اوراُن کے لشکروں کواُن سے وہی کچھ دِکھلادیں،جس سے وہ ڈرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and give them power in the land, and to make the Pharaoh, Haman and their armies see (that) what they w re fearing from (had happened).

اور جما دیں ان کو ملک میں اور دکھا دیں فرعون اور ہامان کو اور ان کے لشکروں کو ان کے ہاتھ سے جس چیز کا ان کو خطرہ تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم تمکن عطا کریں ان کو زمین میں اور ہم دکھا دیں فرعون ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ کچھ جس سے وہ ڈرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and to grant them power in the land, and make Pharaoh and Haman and their hosts see what they had feared.

اور امین میں ان کو اقتدار بخشیں اور ان سے فرعون و ہامان 8 اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہیں زمین میں اقتدار عطاکریں ، اور فرعون ، ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھا دیں جس سے بچاؤ کی وہ تدبیریں کر رہے تھے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور انہی کو ملک میں جمائیں اور فرعون اور اس کے وزیر ہامان اور ان کی فوجوں کو بنی اسرائیل کے ہاتھوں سے وہ بات دکھلائیں جس کا ان کو ڈر تھا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو زمین میں حکومت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو ان سے وہ (چیز) دکھا دیں جس سے وہ ڈرا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان کو ملک میں جمادیں اور (ہم چاہتے تھے) فرعون اور ہامان کو ان ہی لوگوں کے ہاتھوں وہ کچھ دکھادیں جن چیزوں کا ان کو خطرہ تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We should establish them in the earth, and We should let Fir'awn and Haman and their hostee from them that which they dreaded.

اور ہم انہیں زمین میں حکومت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے تابعین کو ان میں سے وہ کچھ دکھلائیں جن سے وہ بچنا چاہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو زمین میں اقتدار عطا کریں اور فرعون وہامان اور ان کی فوجوں کو ان کے ہاتھوں وہ دکھائیں جن کا وہ اندیشہ رکھتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ہم چاہتے تھے کہ ) ہم ان کو زمین ( مصر ) میں تسلط ( غلبہ ) عطا فرمائیں اور ہم فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو ان ( کی طرف ) سے وہ ( خطرہ ) دکھائیں جس سے وہ ڈرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ملک میں ان کو قدرت دیں فرعون ہامان اور ان کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور پیشوائی و وراثت بھی اسطرح کہ) ان کو حکومت و اقتدار دے دیں زمین میں اور دکھا دیں فرعون اور ہامان اور اس کے لشکرون کو ان مظلوموں کی طرف سے وہی کچھ جس سے وہ لوگ ڈرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم انہیں اس ملک میں اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھادیں جس کا انہیں ( بنی اسرائیل سے ) خطرہ تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انھیں ( ف۸ ) زمین میں قبضہ دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی دکھا دیں جس کا انھیں ان کی طرف سے خطرہ ہے ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم انہیں ملک میں حکومت و اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو وہ ( انقلاب ) دکھا دیں جس سے وہ ڈرا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں اور فرعون ، ہامان اور ان کی فوجوں کو ان ( کمزوروں ) کی جانب سے وہ کچھ دکھلائیں جس سے وہ ڈرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To establish a firm place for them in the land, and to show Pharaoh, Haman, and their hosts, at their hands, the very things against which they were taking precautions.

Translated by

Muhammad Sarwar

give them power in the land and make the Pharaoh, Haman (his Minister), and their armies to experience from their victims what they feared most.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to establish them in the land, and We let Fir`awn and Haman and their armies receive from them that which they feared.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to grant them power in the land, and to make Firon and Haman and their hosts see from them what they feared.

Translated by

William Pickthall

And to establish them in the earth, and to show Pharaoh and Haman and their hosts that which they feared from them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और धरती में उन्हें सत्ताधिकार प्रदान करें और उन की ओर से फ़िरऔन और हामान और उन की सेनाओं को वह कुछ दिखाएँ, जिस की उन्हें आशंका थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (مالک ہونے کے ساتھ) ان کو زمین میں حکومت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے تابعین کو ان (بنی اسرائیل) کی جانب سے وہ (ناگوار) واقعات دکھلائیں جن سے وہ بچاؤ کر رہے تھے۔ (ف)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور زمین میں انہیں اقتدار بخشیں۔ فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو دکھلادیں جس کا انہیں ڈر تھا۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زمین میں ان کو اقتدار بخشیں اور ان سے فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین میں انہیں حکومت دیدیں۔ اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکروں کو ان مستضعفین کی جانب سے وہ واقعہ دکھلائیں جس سے وہ اپنا بچاؤ کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جما دیں ان کو ملک میں اور دکھا دیں فرعون اور ہامان کو اور ان کے لشکروں کو ان کے ہاتھ سے جس چیز کا ان کو خطرہ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم انہی کو ملک میں صاحب تصرف کریں اور ہم فرعون کو اور ہامان کو اور ان دونوں کے لشکروں کو انہی کمزور لوگوں کے ہاتھ سے وہ واقعات دکھائیں جن واقعات سے یہ فرعون والے ڈرا کرتے تھے