Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 66

سورة القصص

فَعَمِیَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡاَنۡۢبَآءُ یَوۡمَئِذٍ فَہُمۡ لَا یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۶۶﴾

But the information will be unapparent to them that Day, so they will not [be able to] ask one another.

پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہوجائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَعَمِیَتۡ
تو اندھی ہو جائیں گی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَنۡۢبَآءُ
خبریں
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
فَہُمۡ
تو وہ
لَایَتَسَآءَلُوۡنَ
نہ وہ آپس میں سوال کرٰیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَعَمِیَتۡ
تو اندھی ہو جائیں گی
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الۡاَنۡۢبَآءُ
تمام خبریں
یَوۡمَئِذٍ
اُس دن
فَہُمۡ
سو وہ
لَایَتَسَآءَلُوۡنَ
نہیں ایک دوسرے سے پوچھیں گے
Translated by

Juna Garhi

But the information will be unapparent to them that Day, so they will not [be able to] ask one another.

پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہوجائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو اس دن انھیں (جواب دینے کو) کوئی بات بھی سجھائی نہ دے گی۔ نہ ہی وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ سکیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس دن تمام خبریں اُن پر اندھی ہو جائیں گی سو وہ ایک دوسرے سے بھی نہیں پوچھیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So the events will be obscured to them and they will not (be able to) ask each other.

پھر بند ہوجائیں گی ان پر باتیں اس دن سو وہ آپس میں بھی نہ پوچھیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اندھی ہوجائیں گی ان پر تمام خبریں اس دن پھر وہ ایک دوسرے سے پوچھ بھی نہیں سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then they will not be able to think of any reply, nor will they be able to ask one another.

اس وقت کوئی جواب ان کو نہ سوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ ہی سکیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر ساری باتیں ( جو یہ بنایا کرتے ہیں ) اس دن بے نشان ہوچکی ہوں گی ، چنانچہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ بھی نہیں سکیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس دن سب باتیں بھول جائیں گے اور آپس میں ایک دوسرے سے بھی پوچھ نہ سکیں گے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو وہ اس روز تمام مضامین سے اندھے ہوجائیں گے پھر وہ آپس میں بھی پوچھ نہ سکیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس دن ان کی سمجھ میں کچھ نہ آئے گا اور وہ آپس میں بھی سوال نہ کرسکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو وہ اس روز خبروں سے اندھے ہو جائیں گے، اور آپس میں کچھ بھی پوچھ نہ سکیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bedimmed unto them shall be all excuses on that Day, wherefore they shall not be able to ask one of another.

اس روز ان (کے دل) سے (سارے) مضامین گم ہوجائیں گے اور آپس میں پوچھ پاچھ بھی نہ سکیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس دن ان کی سٹی بھول جائے گی تو وہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ بھی نہ کرسکیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس دن ان پر خبریں اندھی ہوجائیں گی پس وہ ایک دوسرے سے پوچھ ( بھی ) نہ سکیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو وہ اس دن خبروں سے اندھے ہوجائیں گے اور آپس میں کچھ بھی نہ پوچھ سکیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس دن گم ہو کر رہ جائیں گی ان کی یہ تمام سخن سازیاں جن سے یہ لوگ آج کام لے رہے ہیں پھر نہ تو ان کو خود کچھ سوجھے گا اور نہ ہی یہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ سکیں گے

Translated by

Noor ul Amin

تواس دن انہیں ( جواب دینے کو ) کوئی بات بھی سجھائی نہ دیگی نہ ہی وہ آ پس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ سکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس دن ان پر خبریں اندھی ہوجائیں گی ( ف۱٦۸ ) تو وہ کچھ پوجھ گچھ نہ کریں گے ( ف۱٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ان پر اس دن خبریں پوشیدہ ہو جائیں گی سو وہ ایک دوسرے سے پوچھ ( بھی ) نہ سکیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اس دن ان پر خبریں تاریک ہو جائیں گی ( کوئی جواب نہ بن پڑے گا ) اور نہ ہی یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کر سکیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then the (whole) story that Day will seem obscure to them (like light to the blind) and they will not be able (even) to question each other.

Translated by

Muhammad Sarwar

The door to all answers will be closed to them and they will not even be able to ask one another.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then the news of a good answer will be obscured to them on that Day, and they will not be able to ask one another.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then the pleas shall become obscure to them on that day, so they shall not ask each other.

Translated by

William Pickthall

On that day (all) tidings will be dimmed for them, nor will they ask one of another,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस दिन उन्हें बात न सूझेंगी, फिर वे आपस में भी पूछताछ न करेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس روز ان (کے ذہن) سے سارے مضامین گم ہوجاویں گے تو وہ (نہ خود سمجھیں گے اور) آپس میں پوچھ پاچھ بھی نہ کرسکیں گے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت کوئی جواب ان کو نہ سوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ سکیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت کوئی جواب ان کو نہ سوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ ہی سکیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس دن ان کی خبریں گم ہوجائیں گی پھر وہ آپس میں پوچھ پاچھ نہ کریں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بند ہوجائیں گی ان پر باتیں اس دن سو وہ آپس میں بھی نہ پوچھیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اس دن تمام باتیں ان سے گم ہوجائیں لہٰذا وہ آپس میں بھی ایک دوسرے سے کچھ دریافت نہ کرسکیں گے