101 That is "The extension or the restriction of provisions is always according to the will of Allah, and Allah's will is determined by His own reasons and considerations. His favouring somebody with generous provisions does not necessarily mean that AIIah is well pleased with him and is honouring him with gifts. Mostly it so happens that a person is under Allah's wrath, but He goes on favouring him with wore and more wealth till, at last, the same wealth causes A Ilah's torment to descend on him. Contrary to this, if somebody is being given restricted provisons it dces not necessarily mean that AIIah is displeased with him and is punishing him. Mostly the righteous then live in hardship although they are Allah's favourites, and in many cases the same hardship becomes a cause of Allah's mercy for them. Consequently, a person who does not understand this reality looks with envious eyes at the prosperity of those who actually deserve Allah's wrath."
102 That is, "We had the misconception, that worldly prosperity and wealth by themselves constituted real success. Therefore, we thought that Korah was highly .successful, but now we have come to know that real success is an entirely different thing, and it is never attained by the disbelievers." This moral of the story of Korah has been mentioned only in the Qur'an. The Bible and the Talmud are without it. However, according to the details given in these Iooks, when the Israelites left Egypt, Korah also accompanied theta along with his men, and then conspired against the Prophets Moses and Aaron and was joined in this by 250 of his followers. At last, Allah's wrath descended on him, and the earthopened up and swallowed him and his followers together with their possessions."
سورة القصص حاشیہ نمبر : 101
یعنی اللہ کی طرف سے رزق کی کشادگی و تنگی جو کچھ بھی ہوتی ہے اس کی مشیت کی بنا پر ہوتی ہے اور اس مشیت میں اس کی کچھ دوسری ہی مصلحتیں کارفرما ہوتی ہیں ، کسی کو زیادہ رزق دینے کے معنی لازما یہی نہیں ہیں کہ اللہ اس سے بہت خوش ہے اور اسے انعام دے رہا ہے ۔ بسا اوقات ایک شخص اللہ کا نہایت مغضوب ہوتا ہے مگر وہ اسے بڑی دولت عطا کرتا چلا جاتا ہے ، یہاں تک کہ آخر کار یہی دولت اس کے اوپر اللہ کا سخت عذاب لے آتی ہے ، اس کے برعکس کسی کا رزق تنگ ہے تو اس کے معنی لازما یہی نہیں ہیں کہ اللہ تعالی اس سے ناراض ہے اور اسے سزا دے رہا ہے ۔ اکثر نیک لوگوں پر تنگی اس کے باوجود رہتی ہے کہ وہ اللہ کے محبوب ہوتے ہیں ، بلکہ بارہا یہی تنگی ان کے لیے خدا کی رحمت ہوتی ہے ، اس حقیقت کو نہ سمجھنے ہی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آدمی ان لوگوں کی خوشحالی کو رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دراصل خدا کے غضب کے مستحق ہوتے ہیں ۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 102
یعنی ہمیں یہ غلط فہمی تھی کہ دنیوی خوشحالی اور دولت مندی ہی فلاح ہے ، اسی وجہ سے ہم سمجھے بیٹھے تھے کہ قارون بڑی فلاح پارہا ہے ۔ مگر اب پتہ چلا کہ حقیقی فلاح کسی اور ہی چیز کا نام ہے اور وہ کافروں کو نصیب نہیں ہوتی ۔
قارون کے قصے کا یہ سبق آموز پہلو صرف قرآن ہی میں بیان ہوا ہے ۔ بائیبل اور تلمود دونوں میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے ، البتہ ان دونوں کتابوں میں جو تفصیلات بیان ہوئی ہیں ان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل جب مصر سے نکلے تو یہ شخص بھی اپنی پارٹی سمیت ان کے ساتھ نکلا ، اور پھر اس نے حضرت موسی و ہارون کے خلاف ایک سازش کی جس میں ڈھائی سو آدمی شامل تھے ۔ آخر اللہ کا غضب اس پر نازل ہوا اور یہ اپنے گھر بار اور مال اسباب سمیت زمین میں دھنس گیا ۔