Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 82

سورة القصص

وَ اَصۡبَحَ الَّذِیۡنَ تَمَنَّوۡا مَکَانَہٗ بِالۡاَمۡسِ یَقُوۡلُوۡنَ وَیۡکَاَنَّ اللّٰہَ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَ یَقۡدِرُ ۚ لَوۡ لَاۤ اَنۡ مَّنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا لَخَسَفَ بِنَا ؕ وَیۡکَاَنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾  11

And those who had wished for his position the previous day began to say, "Oh, how Allah extends provision to whom He wills of His servants and restricts it! If not that Allah had conferred favor on us, He would have caused it to swallow us. Oh, how the disbelievers do not succeed!"

اور جو لوگ کل اس کے مرتبہ پر پہنچنے کی آرزو مندیاں کر رہے تھے وہ آج کہنے لگے کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی؟ اگر اللہ تعالٰی ہم پر فضل نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا کیا دیکھتے نہیں ہو کہ ناشکروں کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَصۡبَحَ
اور صبح کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
تَمَنَّوۡا
تمنا کر رہے تھے
مَکَانَہٗ
اس کے مقام کی
بِالۡاَمۡسِ
کل تک
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہہ رہے تھے
وَیۡکَاَنَّ
افسوس،بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَبۡسُطُ
وہ پھیلا دیتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
لَوۡلَاۤ
اگر نہ ہوتا
اَنۡ
یہ کہ
مَّنَّ
احسان کرتا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡنَا
ہم پر
لَخَسَفَ
البتہ وہ دھنسا دیتا
بِنَا
ہمیں(بھی)
وَیۡکَاَنَّہٗ
افسوس،بےشک
لَایُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پاتے
الۡکٰفِرُوۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَصۡبَحَ
اور ہوگئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
تَمَنَّوۡا
جنہوں نے تمنا کی تھی
مَکَانَہٗ
اس کے مرتبے کی
بِالۡاَمۡسِ
کل
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہنے لگے
وَیۡکَاَنَّ
افسوس کہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَبۡسُطُ
کشادہ کر دیتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
لَوۡلَاۤ
اگر نہ ہوتا
اَنۡ
یہ کہ
مَّنَّ
احسان کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡنَا
ہم پر
لَخَسَفَ
ضرور دھنسا دیتا
بِنَا
ہمیں
وَیۡکَاَنَّہٗ
افسوس کہ یقیناًوہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں کامیاب ہوں گے
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

And those who had wished for his position the previous day began to say, "Oh, how Allah extends provision to whom He wills of His servants and restricts it! If not that Allah had conferred favor on us, He would have caused it to swallow us. Oh, how the disbelievers do not succeed!"

اور جو لوگ کل اس کے مرتبہ پر پہنچنے کی آرزو مندیاں کر رہے تھے وہ آج کہنے لگے کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی؟ اگر اللہ تعالٰی ہم پر فضل نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا کیا دیکھتے نہیں ہو کہ ناشکروں کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب وہی لوگ جو کل تک قارون کے رتبہ کی تمنا کر رہے تھے، کہنے لگے : ہماری حالت پر افسوس ! اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کا رزق کشادہ کردیتا ہے اور جس کا چاہے تنگ کردیتا ہے۔ اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ افسوس ! اصل بات یہ یہی ہے کہ کافر لوگ فلاح نہیں پاسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کل اس کے مرتبے کی تمناتھی وہ ایسے ہوگئے کہ کہنے لگے افسوس! یقینااﷲ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اورتنگ کر دیتا ہے، اگر یہ نہ ہوتاکہ اﷲ تعالیٰ نے ہم پر احسان کیاتو ہمیں بھی ضرور دھنسادیتا،افسوس !یقیناًکافر کامیاب نہیں ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who wished to be in his position the day before, started saying, |"Oh, it seems that Allah extends provision to whom He wills and straitens (for whom He wills). Had Allah not favoured us, He would have made us sink (too). Oh, it seems that the infidels do not succeed.|"

اور فجر کو لگے کہنے جو کل شام آرزو کرتے تھے اس کا سا درجہ ارے خرابی یہ تو اللہ کھول دیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور تنگ کردیتا ہے اگر نہ احسان کرتا ہم پر اللہ تو ہم کو بھی دھنسا دیتا ہے، اے خرابی یہ تو چھٹکارا نہیں پاتے منکر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے کل اس کے مرتبے کی تمنا کی تھی اب وہ یوں کہہ رہے تھے ہائے افسوس ! اللہ ہی کشادہ کرتا ہے رزق جس کا چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور وہی تنگ کرتا ہے اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا افسوس ! کہ کافر بالکل فلاح نہیں پائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اب وہی لوگ جو کل اس کی منزلت کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے ” افسوس ، ہم بھول گئے تھے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ۔ 101 اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا ۔ افسوس ہم کو یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے ۔ 102 ” ؏۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کل جو لوگ اس جیسا ہونے کی تمنا کر رہے تھے ، کہنے لگے : اوہو ! پتہ چل گیا کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت کردیتا ہے ، اور ( جس کے لیے چاہتا ہے ) تنگی کردیتا ہے ۔ اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو وہ ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا ۔ اوہو ! پتہ چلا گیا کہ کافر لوگ فلاح نہیں پاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسا ہوا کہ صبح کو دوسرے روز جو لوگ ابھی کل اس کا سا مالدار ہونا چاہتے تھے یوں کہنے لگے ہائے افوسس ہم نے بھی کیا آرزو کی تھی اللہ اپنے جس بندے کو چاہتا ہے فراغت سے روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگی سیدیتا ہے۔ 3 اسی میں اس کی کچھ حکمت ہے اگر اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان نہ ہوتا تو قارون کی طرح ہم کو بھی دھنسا دیتا ہائے افسوس کافر کبھی پنپ نہیں سکتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ جو کل اس کے مرتبہ کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے بس جی اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہیں رزق زیادہ دے دیتے ہیں اور (جس کو چاہیں) تنگی دے دیتے ہیں۔ اگر ہم پر اللہ کی مہربانی نہ ہوتی تو ہم کو بھی دھنسا دیتے۔ بس جی معلوم ہوا کہ کافروں کو کامیابی نہیں ہوتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور گذشتہ کل جو لوگ اس جیسا بننے کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے ہائے افسوس ! اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو بڑھا دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے۔ اگر اللہ کا ہم پر احسان نہ ہوتا تو ہم بھی (اسی طرح قارون کے ساتھ) دھنسا دیئے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ کافروں کو فلاح نہیں ملتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ لوگ جو کل اُس کے رتبے کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ہائے شامت! خدا ہی تو اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ہائے خرابی! کافر نجات نہیں پا سکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who had wished for his place but yesterday began to say: Ah! Allah expandeth the provision for whomsoever He will of His bondmen and stinteth, had not Allah been gracious unto us, He would have sunk the earth with us also. Ah! the infidels thrive not.

اور کل جو لوگ اس جیسے ہونے کی تمنا کررہے تھے وہ (اب) کہنے لگے بس تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو اس کی مشیت ہوتی ہے خوب روزی دے دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) تنگی سے دیتا ہے اگر ہم پر اللہ نے (اپنا) کرم نہ کیا ہوتا تو ہم کو بھی دھنسا دیتا بس تو معلوم ہوا کہ کافروں کو فلاح نہیں ہوتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ لوگ جو کل اس کی جگہ کے متمنی تھے ، پکار اٹھے کہ لاریب! اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کیلئے چاہتا ہے ، رزق کشادہ کرتا ہے اور ( جس کیلئے چاہتا ہے ) تنگ کرتا ہے ۔ اگر اللہ کا ہم پر فضل نہ ہوا ہوتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا ۔ لاریب! کافر فلاح نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اس کے مرتبے کی گزشتہ کل تک تمنا کررہے تھے انہوں نے یہ کہتے ہوئے صبح کی اوہو! ( اب پتا چلا ) اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے رزق کو کشادہ کردیتا ہے اور ( جس پر چاہے ) تنگ کردیتا ہے اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا ( تو ) البتہ ہمیں ( بھی ) دھنسا دیتا ، ہائے شامت! کافر لوگ کامیاب نہیں ہوتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ لوگ جو کل اس کے رتبہ کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ” ہائے شامت ! اللہ ہی تو اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا ‘ ہائے خرابی ! کافر نجات نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ لوگ جو کل اس کے مرتبے کی تمنا کر رہے تھے پکار اٹھے ارے افسوس ہماری نادانی پر واقعی اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جسے چاہے نپا تلا دیتا ہے اگر اللہ نے ہم پر مہربانی نہ فرمائی ہوتی تو یقینا وہ ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا ہائے افسوس ہمیں یہ بھی معلوم نہ رہا کہ کافر لوگ کبھی فلاح نہیں پاسکتے

Translated by

Noor ul Amin

اب وہی لوگ جو کل تک قارون کے رتبہ کی تمناکر رہے تھے کہنے لگے:ہماری حالت پر افسوس!اللہ اپنے بندوں سے جس کا چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کا چاہےتنگ کر دیتا ہے اگراللہ ہم پر احسان نہ کرتاتوہمیں بھی دھنسا دیتا ، افسوس! اصل بات یہی ہے کہ کافرلوگ فلاح نہیں پاسکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کل جس نے اس کے مرتبہ کی آرزو کی تھی صبح ( ف۲۰۹ ) کہنے لگے عجب بات ہے اللہ رزق وسیع کرتا ہے اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے ( ف۲۱۰ ) اگر اللہ ہم پر احسان فرماتا تو ہمیں بھی دھنسادیتا ، اے عجب ، کافروں کا بھلا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ کل اس کے مقام و مرتبہ کی تمنا کر رہے تھے ( اَز رہِ ندامت ) کہنے لگے: کتنا عجیب ہے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرماتا اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ فرماتا ہے ، اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ فرمایا ہوتا تو ہمیں ( بھی ) دھنسا دیتا ، ہائے تعجب ہے! ( اب معلوم ہوا ) کہ کافر نجات نہیں پا سکتے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ لوگ جو کل اس کے جاہ و مرتبہ کی تمنا کر رہے تھے اب کہنے لگے افسوس ( اب پتہ چلا ) کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے ۔ اگر اللہ ہم پر ( تنگدست بنا کر ) احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا اور کافر کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who had envied his position the day before began to say on the morrow: "Ah! it is indeed Allah Who enlarges the provision or restricts it, to any of His servants He pleases! had it not been that Allah was gracious to us, He could have caused the earth to swallow us up! Ah! those who reject Allah will assuredly never prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

The people who the other day had wished to be like him, began saying, "Woe to us! God gives abundant wealth only to those of His servants whom He wants and He determines everyone's share. Had it not been for God's favor to us, He would have caused the earth to swallow us up. Woe to the unbelievers who will have no happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who desired his position the day before, began to say: "Know you not that it is Allah Who expands the provision or restricts it to whomsoever He pleases of His servants. Had it not been that Allah was Gracious to us, He could have caused the earth to swallow us up! Know you not that the disbelievers will never be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who yearned for his place only the day before began to say: Ah! (know) that Allah amplifies and straitens the means of subsistence for whom He pleases of His servants; had not Allah been gracious to us, He would most surely have abased us; ah! (know) that the ungrateful are never successful.

Translated by

William Pickthall

And morning found those who had coveted his place but yesterday crying: Ah, welladay! Allah enlargeth the provision for whom He will of His slaves and straiteneth it (for whom He will). If Allah had not been gracious unto us He would have caused it to swallow us (also). Ah, welladay! the disbelievers never prosper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब वही लोग, जो कल उस के पद की कामना कर रहे थे, कहने लगें, "अफ़सोस हम भूल गए थे कि अल्लाह अपने बन्दों में से जिस के लिए चाहता है रोज़ी कुशादा करता है और जिसे चाहता है नपी-तुली देता है। यदि अल्लाह ने हम पर उपकार न किया होता तो हमें भी धँसा देता। अफ़सोस हम भूल गए थे कि इनकार करने वाले सफल नहीं हुआ करते।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کل (یعنی پچھلے قریب کے زمانے میں) جو لوگ اس جیسے ہونے کی تمنا کر رہے تھے وہ (آج اس کو زمین میں دھنسا دیکھ کر) بولے بس جی یوں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے زیادہ روزی دے دیتا ہے اور (جس کو چاہے) تنگی سے دینے لگتا ہے اگر ہم پر اللہ تعالیٰ کی مہربانی نہ ہوتی تو ہم کو بھی دھنسا دیتا بس جی معلوم ہوا کہ کافروں کو فلاح نہیں ہوتی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اب وہی لوگ جو کل اس کے مقام کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے افسوس ہم بھول گئے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے کم کردیتا ہے۔ اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیا جاتا۔ افسوس کہ ہمیں یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب وہی لوگ جو کل اس کی منزلت کی تمنا کر رہے تھے ، کہنے لگے افسوس ، ہم بھول گئے تھے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے ، کشادہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے۔ اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیتا۔ افسوس ہم کو یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کل گزشتہ جو لوگ آرزو کر رہے تھے کہ ہم بھی اس جیسے ہوجاتے صبح ہونے پر کہنے لگے کہ ارے ! بات یہ ہے کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنا رزق اپنے بندوں میں سے جسے چاہے زیادہ دیدے، اور جس پر چاہے رزق تنگ کر دے اگر اللہ ہم پر احسان نہ فرماتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ارے ! بات یہ ہے کہ کافر لوگ کامیاب نہیں ہوتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور فجر کو لگے کہنے جو کل شام آرزو کرتے تھے اس کا سا درجہ ارے خرابی یہ تو اللہ کھول دیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور تنگ کردیتا ہے اگر نہ احسان کرتا ہم پر اللہ تو ہم کو بھی دھنسا دیتا اے خرابی یہ تو چھٹکارا نہیں پاتے منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کل گزشتہ جو لوگ اس جیسا ہونے کی تمنا کر رہے تھے وہ کہنے لگے ا ے افسوس بات تو یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزیکو بڑھاتا اور گھٹاتا ہے اگر اللہ تعالیٰ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہم کو بھی دھنسا دیتا افسوس واقعی بات تو یہ ہے کہ نا سپاسوں کو فلاح نصیب ہوتی