13 Though the speaker is a single person, he uses the plural pronoun and says, "We have believed," Imam Razi has pointed out a subtle point in it. He says that the hypocrite always tries to be counted among the believers and mentions his faith as though he is also a true believe like others. His case is like that of a cowardly soldier who accompanies an army to the battlefield where the soldiers have fought well and put the enemyto rout. This cowardly person might have made no contribution at all, but when he returns home, he will say, "We put up a good fight and routed the enemy", as if he was one of the heroes of the battlefield.
14 That is, "Just as one should desist from disbelief and sin due to fear of Allah's punishment, so did this man desist from faith and goodness due to fear of persecution by the people. When after belief he was confronted with threats and imprisonment and harsh treatment from the disbelievers, he thought that Allah's punishment in Hell which he will have to suffer after death in consequence of his disbelief, will be no severer than that. Therefore, he decided that he would suffer the torment of the Next World at its own time, but should give up faith and rejoin the disbelievers so that he might save himself from the torment of this world and pass an easy, life."
15 That is, "Today he has joined the disbelievers in order to save his skin. and has abandoned the believers for he is not prepared even to suffer a thornprick in the cause of promoting Allah's religion, but when Allah will favour with .access and victory those who are struggling in His cause with their lives and properties, this person will come forward to have his share of the fruits of the victory and will tell the Muslims, "Our hearts were with you: we used to pray for your success: we thought very highly of your devotion to duty and your sacrifices." Here, one should understand that in case of an unbearable persecution and loss and extreme fear, one is permitted to disown Islam and save one's life, provided that one remains firm in one's faith with a sincere heart. But there is a big difference between the sincere Muslim who disowns Islam under compulsion in order to save his life and the time-server who ideologically believes in Islam as a true religion but joins the disbelievers when he sees the dangers and risks involved in the life of Faith. Apparently, they do not seem to be much different from each other, but the thing which sets them poles apart is this: The sincere Muslim who utters disbelief under compulsion not only remains attached to Islam ideologically, but practically also his sympathies remain with Islam and the Muslims; he feels happy over their successes and unhappy at their defeat. Even under compulsion he tries to avail himself of every opportunity to cooperate with the Muslims, and remains on the look-out for a chance to join his brethren-in-faith as soon as the grip of the enemies loosens a little. Contrary to this, when the time-server finds that the way of the Faith is difficult to follow and calculates carefully that the disadvantages of siding with Islam outweigh the advantages of re joining the disbelievers, he turns away from Islam and the Muslims for the sake of personal safety and worldly gains, establishes friendship with the disbelievers and is prepared to carry out for his own interests any service for them, which may be utterly opposed to the Faith and harmful to the Muslims. But at the same time, he does not close his eyes to the possibility that Islam also might prosper some time in the future. Therefore, whenever he gets an opportunity to talk to the Muslims, he acknowledges their ideology and admits his faith and pays homage to their sacrifices most generously, so that his verbal admissions might be helpful as and when required. At another place in the Qur'an this same bargaining mentality of the hypocrites has been described, thus: "The hypocrites are watching you closely to see (how the wind blows). If victory comes to you from Allah, they will say to you, `Were we not with you?' And if the disbelievers gain the upper hand, they will say to them, `Were we not strong enough to fight against you'? Yet we defended you from the Muslims'." (An-Nisa': 141).
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 13
اگرچہ کہنے والا ایک شخص ہے ، مگر میں ایمان لایا کہنے کے بجائے کہہ رہا ہے ہم ایمان لائے امام رازی نے اس میں ایک لطیف نکتے کی نشاندہی کی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ منافق اپنے آپ کو ہمیشہ زمرہ اہل ایمان میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے ایمان کا ذکر اس طرح کرتا ہے کہ گویا وہ بھی ویسا ہی مومن ہے جیسے دوسرے ہیں ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بزدل اگر کسی فوج کے ساتھ گیا ہے اور اس فوج کے بہادر سپاہیوں نے لڑ کر دشمنوں کو مار بھگایا ہے ، تو چاہے اس نے خود کوئی کارنامہ انجام نہ دیا ہو ، مگر وہ آکر یوں کہے گا کہ ہم گئے اور ہم خوب لڑے اور ہم نے دشمن کو شکست فاش دے دی ، گویا آپ بھی انہی بہادروں میں سے ہیں جنہوں نے داد شجاوت دی ہے ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 14
یعنی جس طرح اللہ کے عذاب سے ڈر کر کفر و معصیت سے باز آنا چاہیے ، یہ شخص بندوں کی دی ہوئی تکلیفوں میں سے ڈر کر ایمان اور نیکی سے باز آگیا ۔ ایمان لانے کے بعد کفار کی دھمکیوں اور مار پیٹ اور قید و بند سے جب اسے سابقہ پیش آیا تو اس نے سمجھا کہ اللہ کی وہ دوزخ بھی بس اتنی ہی کچھ ہوگی جس سے مرنے کے بعد کفر کی پاداش میں سابقہ پیش آنا ہے ۔ اس لیےء اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ عذاب تو بعد میں بھگت لوں گا ، یہ نقد عذاب جو اب مل رہا ہے اس سے بچنے کےلیے مجھے ایمان چھوڑ کر پھر زمرہ کفار میں جا ملنا چاہیے تاکہ دنیا کی زندگی تو خیریت سے گزر جائے ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 15
یعنی آج تو وہ اپنی کھال بچانے کے لیے کافروں میں جا ملا ہے اور اہل ایمان کا ساتھ اس نے چھوڑ دیا ہے ، کیونکہ دین حق کو فروغ دینے کے لیے وہ اپنی نکیر تک پھڑوانے کو تیار نہیں ہے ۔ مگر جب اس دین کی خاطر سر دھڑ کی بازی گلا دینے والوں کو اللہ تعالی فتح و کامرانی بخشے گا تو یہ شخص فتح کے ثمرات میں حصہ بٹانے کے لیے آموجود ہوگا اور مسلمانوں سے کہے گا کہ دل سے تو ہم تمہارے ہی ساتھ تھے ، تمہاری کامیابی کے لیے دعائیں مانگا کرتے تھے ، تمہاری جانفشانیوں اور قربانیوں کی بڑی قدر ہماری نگاہ میں تھی ۔
یہاں اتنی بات اور سمجھ لینی چاہیے کہ ناقابل برداشت اذیت یا نقصان ، یا شدید خوف کی حالت میں کسی شخص کا کلمہ کفر کہہ کر اپنے آپ کو بچا لینا شرعا جائز ہے بشرطیکہ آدمی سچے دل سے ایمان پر ثابت قدم رہے ۔ لیکن بہت بڑا فرق ہے اس مخلص مسلمان میں جو بحالت مجبوری جان بچانے کے لیے کفر کا اظہار کرے اور اس مصلحت پرست انسان میں جو نظریہ کے اعتبار سے اسلام ہی کو حق جانتا اور مانتا ہو مگر ایمانی زندگی کے خطرات و مہالک دیکھ کر کفار سے جا ملے ۔ بظاہر ان دونوں کی حالت ایک دوسرے سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتی ، مگر درحقیقت جو چیز ان کے درمیان زمین و آسمان کا فرق کردیتی ہے وہ یہ ہے کہ مجبوراً کفر ظاہر کرنے والا مخلص مسلمان نہ صرف عقیدے کے اعتبار سے اسلام کا گرویدہ رہتا ہے ، بلکہ عملا بھی اس کی دلی ہمدردیاں دین و اہل دین کے ساتھ رہتی ہیں ۔ ان کی کامیابی سے وہ کوش اور ان کو زک پہنچنے سے وہ بے چین ہوجاتا ہے ۔ مجبوری کی حالت میں بھی وہ مسلمانوں کا ساتھ دینے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اس تاک میں رہتا ہے کہ جب بھی اس پر سے اعدائے دین کی گرفت ڈھیلی ہو وہ اپنے اہل دین کے ساتھ جا ملے ۔ اس کے برعکس مصلحت پرست آدمی جب دین کی راہ کٹھن دیکھتا ہے اور خوب ناپ تول کر دیکھ لیتا ہے کہ دین حق کا ساتھ دینے کے نقصانات کفار کے ساتھ جا ملنے کے فوائد سے زیادہ ہیں تو وہ خالص عافیت اور منفعت کی خاطر دین اور اہل دین سے منہ موڑ لیتا ہے ، کافروں سے رشتہ دوستی استوار کرتا ہے اور اپنے مفاد کی خاطر ان کی کوئی ایسی خدمت بجا لانے سے بھی باز نہیں رہتا جو دین کے سخت خلاف اور اہل دین کے لیے نہایت نقصان دہ ہو ۔ لیکن اس کے ساتھ وہ اس امکان سے بھی آنکھیں بند نہیں کرلیتا کہ شاید کسی وقت دین حق ہی کا بول بالا ہوجائے ۔ اس لیے جب کبھی اسے مسلمانوں سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے وہ ان کے نظریے کو حق ماننے اور ان کے سامنے اپنے ایمان کا اقرار کرنے اور راہ حق میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین ادا کرنے میں ذرہ برابر بخل نہیں کرتا ، تاکہ یہ زبانی اعترافات سند رہیں اور بوقت ضرورت کام آئیں ۔ قرآن کریم ایک دوسرے موقع پر ان منافقین کی اسی سوداگرانہ ذہنیت کو یوں بیان کرتا ہے:
الَّذِيْنَ يَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْٓا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ڮ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌ ۙ قَالُوْٓا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ۔ ( آیت 141 ) یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے معاملے میں انتظار کر رہے ہیں ( کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ) اگر اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی تو آکر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کا پلہ بھاری رہا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے اور ہم نے پھر بھی تمہیں مسلمانوں سے بچایا ؟ ۔