Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 10

سورة العنكبوت

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ فَاِذَاۤ اُوۡذِیَ فِی اللّٰہِ جَعَلَ فِتۡنَۃَ النَّاسِ کَعَذَابِ اللّٰہِ ؕ وَ لَئِنۡ جَآءَ نَصۡرٌ مِّنۡ رَّبِّکَ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّا کُنَّا مَعَکُمۡ ؕ اَوَ لَیۡسَ اللّٰہُ بِاَعۡلَمَ بِمَا فِیۡ صُدُوۡرِ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰﴾

And of the people are some who say, "We believe in Allah ," but when one [of them] is harmed for [the cause of] Allah , they consider the trial of the people as [if it were] the punishment of Allah . But if victory comes from your Lord, they say, "Indeed, We were with you." Is not Allah most knowing of what is within the breasts of all creatures?

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زبانی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں لیکن جب اللہ کی راہ میں کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو لوگوں کی ایذاء دہی کو اللہ تعالٰی کے عذاب کی طرح بنا لتے ہیں ، ہاں اگر اللہ کی مدد آجائے تو پکار اٹھتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھی ہی ہیں کیا دنیا جہان کے سینوں میں جو کچھ ہے اس سے اللہ تعالٰی دانا نہیں ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
فَاِذَاۤ
پھر جب
اُوۡذِیَ
وہ اذیت دیا جاتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ(کی راہ)میں
جَعَلَ
وہ بنا لیتا ہے
فِتۡنَۃَ
آزمائش کو
النَّاسِ
لوگوں کی
کَعَذَابِ اللّٰہِ
اللہ کے عذاب کی طرح
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
جَآءَ
آ گئی
نَصۡرٌ
مدد
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
اَوَلَیۡسَ
کیا بھلا نہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِاَعۡلَمَ
جوب جانتا
بِمَا
اسے جو
فِیۡ صُدُوۡرِ
سینوں میں ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے
مَنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
فَاِذَاۤ
پھر جب
اُوۡذِیَ
اسے ایذا دی جائے
فِی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
جَعَلَ
وہ بنا لیتا ہے
فِتۡنَۃَ
ستانے کو
النَّاسِ
لوگوں کے
کَعَذَابِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرح
وَلَئِنۡ
اور یقیناًاگر
جَآءَ
آگئی
نَصۡرٌ
مدد
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَیَقُوۡلُنَّ
تو وہ ضرور کہیں گے
اِنَّا
یقیناً ہم
کُنَّا
تھے ہم
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
اَوَلَیۡسَ
اور کیا نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
بِاَعۡلَمَ
زیادہ جاننے والا
بِمَا
اس کو جو
فِیۡ صُدُوۡرِ
سینوں میں ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کے
Translated by

Juna Garhi

And of the people are some who say, "We believe in Allah ," but when one [of them] is harmed for [the cause of] Allah , they consider the trial of the people as [if it were] the punishment of Allah . But if victory comes from your Lord, they say, "Indeed, We were with you." Is not Allah most knowing of what is within the breasts of all creatures?

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زبانی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں لیکن جب اللہ کی راہ میں کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو لوگوں کی ایذاء دہی کو اللہ تعالٰی کے عذاب کی طرح بنا لتے ہیں ، ہاں اگر اللہ کی مدد آجائے تو پکار اٹھتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھی ہی ہیں کیا دنیا جہان کے سینوں میں جو کچھ ہے اس سے اللہ تعالٰی دانا نہیں ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو (زبان سے تو) کہتا ہے ہم اللہ پر ایمان لائے مگر جب اسے اللہ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے، تو لوگوں کی اس ایذا رسانی کو یوں سمجھتا ہے، جیسے اللہ کا عذاب ہو (اور کافروں سے جا ملتا ہے) اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے نصرت آجائے تو ضرور کہے گا کہ ہم (دل سے) تو تمہارے ہی ساتھ تھے۔ کیا اہل عالم کے دلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جوکہتاہے کہ ہم اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے پھر جب اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اُسے ایذاء دی جائے تووہ لوگوں کے ستانے کواﷲ تعالیٰ کے عذاب کی طرح سمجھ لیتاہے اوریقینااگرآپ کے رب کی طرف سے مددآگئی تووہ ضرور کہیں گے کہ یقیناہم بھی تمہارے ساتھ تھے، اورکیا اﷲ تعالیٰ اُن کوزیادہ جاننے والا نہیں ہے جوسارے جہانوں کے سینوں میں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among men there are those who say, |"We believe in Allah|", but when they are persecuted in (the way of) Allah, they take the persecution of men, as equal to the punishment of Allah. And should any help comes from your Lord, they will certainly say, |"We were with you.|" (1) Is it not that Allah knows well what lies in the hearts of the people of all the worlds?

اور ایک وہ لوگ ہیں کہ کہتے ہیں یقین لائے ہم اللہ پر پھر جب اس کو ایذا پہنچے اللہ کی راہ میں کرنے لگے لوگوں کے ستانے کو برابر اللہ کے عذاب کی اور اگر آپہنچے مدد تیرے رب کی طرف سے تو کہنے لگیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں، کیا یہ نہیں کہ اللہ خوب خبردار ہے جو کچھ سینوں میں ہے جہان والوں کے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ پر مگر جب انہیں اللہ کی راہ میں ایذا پہنچائی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی ایذا رسانی کو اللہ کے عذاب کی مانند سمجھ لیتے ہیں اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ کے رب کی طرف سے مدد آجائے یہ ضرور کہیں گے کہ ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہی تو تھے تو کیا اللہ بخوبی واقف نہیں ہے اس سے جو جہان والوں کے سینوں میں مضمر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Among people there are some who say: “We believe in Allah.” But when such a person is made to endure suffering in Allah's cause, he reckons the persecution he suffers at the hands of people as though it is a chastisement from Allah. But if victory comes from your Lord, the same person will say “We were with you.” Does Allah not know whatever is in the hearts of the people of the world?

لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر ۔ 13 مگر جب وہ اللہ کے معاملہ میں ستایا گیا تو اس نے لوگوں کی ڈالی ہوئی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھ لیا ۔ 14 اب اگر تیرے رب کی طرف سے فتح و نصرت آگئی تو یہی شخص کہے گا کہ ” ہم تو تمہارے ساتھ تھے ”15 کیا دنیا والوں کےدلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ کہہ دیتے ہیں کہ : ہم اللہ پر ایمان لے آئے ہیں ۔ پھر جب ان کو اللہ کے راستے میں کوئی تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو ایسا سمجھتے ہیں جیسا اللہ کا عذاب ( ٤ ) اور اگر کبھی تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد ان ( مسلمانوں ) کے پاس آگئی ہے تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : ہم تو تمہارے ساتھ تھے ۔ ( ٥ ) بھلا کیا اللہ کو وہ باتیں اچھی طرح معلوم نہیں ہیں جو سارے دنیا جہان کے لوگوں کے سینوں میں چھپی ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے پھر جب ان کو کافروں اور بد نیتوں کی طرف ہے) اللہ تعالیٰ کی راہ میں کچھتکلیف پہنچی ہے مال یا جسم یا عزت کی تو لوگوں کے ستانے کو اللہ کے عذاب 8 کی طرح سمجھ لیتے ہیں اور اگر تیرے مالک کی طرف سے مسلمانوں کو کوئی مدد آن پہنچے تو ایسے لوگ ضرور یوں کہیں گے ہم تو تمہارے ساتھ تھے 9 ہم کو بھی لوٹ میں شریک کرو بھلا یہ لوگ کیا سمجھے ہیں اللہ کو سارے جہان کے دلوں کا حال معلوم نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے پھر جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو لوگوں کو ایذارسانی کو ایسا (بڑا) سمجھ لیتے ہیں جیسے اللہ کا عذاب۔ اور اگر کوئی مدد آپ کے پروردگار کی طرف سے آپہنچتی ہے تو اس وقت کہتے ہیں بیشک ہم تو (دین اور عقیدے میں) تمہارے ساتھ تھے۔ کیا اللہ کو دنیا بھر والوں کے دلوں کی باتیں معلوم نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لے آئے۔ پھر جب اللہ کی راہ میں ستائے گئے تو انہوں نے لوگوں کے ستانے کو ایساسمجھ لیا جیسے اللہ کا عذاب ہے۔ اور اگر تمہارے رب کی طرف سے کوئی مدد آجائے تو اس وقت وہ کہتے ہیں کہ بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ کیا اللہ کو معلوم نہیں ہے کہ جو کچھ دنیا جہاں کے لوگوں کے دلوں میں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Of mankind are some who say: we believe in Allah; then if they are afflicted in the way of Allah, they take the persecution of men even as the torment of Allah; and then, if succour cometh from thy Lord they say: verily we have been with you. Is not Allah the Best Knower of that which is in the breasts of the creatures?

اور بعضے آدمی ایسے ہیں جو (زبان سے) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے پھر جب اللہ (کی راہ) میں تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو لوگوں کی اذیت رسانی کو مثل عذاب الہی کے سمجھنے لگتے ہیں ۔ اور اگر کوئی مدد آپ کے پروردگار کی طرف سے آپہنچتی ہے ۔ تو کہنے لگتے ہیں ہم تو تمہارے ساتھ تھے ہی ۔ کیا اللہ کو دنیا جہان والوں کے دلوں کی باتیں خوب معلوم نہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ، لیکن جب اللہ کی راہ میں انہیں دکھ پہنچتا ہے تو وہ لوگوں کے پہنچائے ہوئے دکھ کو خدا کے عذاب کے مانند قرار دے بیٹھتے ہیں اور اگر تمہارے رب کی طرف سے کوئی مدد ظاہر ہوگی تو کہیں گے کہ ہم تو آپ لوگوں کے ساتھ تھے ۔ کیا لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر نہیں ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں بعض وہ ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لے آئے پھر جب ( انہیں ) اللہ ( تعالیٰ ) ( کے معاملے ) میں آزمایا جائے تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ ( تعالیٰ ) کے عذاب کی طرح سمجھ لیتے ہیں اور اگر آپ کے رب کی طرف سے کوئی مدد آئے ( تو ) البتہ وہ ضرور کہتے ہیں بلاشبہ ہم تم لوگوں کے ساتھ تھے ، کیا اللہ ( تعالیٰ ) جو دنیا والوں کے دلوں میں ہے خوب نہیں جانتا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے جب ان کو اللہ کے راستے میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو لوگوں کی دی گئی ایذا کو یوں سمجھتے ہیں جیسا کہ اللہ کا عذاب ‘ اور اگر تمہارے رب کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں ” ہم تو تمہارے ساتھ تھے۔ “ کیا جو دنیا والوں کے سینوں میں ہے اللہ اس سے واقف نہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سزاواروں میں اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو زبانی کلامی تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ پر لیکن جب اللہ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ لوگوں کی اس ایذا رسانی کو اللہ کے عذاب کے برابر قرار دینے لگتے ہیں اور اگر کبھی مسلمانوں کو تیرے رب کی جانب سے کوئی مدد پہنچ جائے تو وہ زور دے کر کہتے ہیں کہ صاحب ! ہم بھی تو تمہارے ساتھ تھے کیا اللہ کو وہ سب کچھ پوری طرح معلوم نہیں جو جہاں والوں کے دلوں میں ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور کچھ لوگ ایسے ہیںجو کہتے ہیں کہ ’’ہم اللہ پر ایمان لائے‘‘مگرجب اسے اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے تولوگوں کی جانب سے دی ہوئی تکلیف کو یوں سمجھتا ہے جیسے اللہ کاعذاب ( اور کافرین سے جاملتا ہے ) اوراگرآپ کے رب کی طرف سے فتح ونصرت آجائے توضرورکہے گاکہ ہم ( دل سے ) توتمہارے ساتھ ہی تھے کیا جہان والوں کے دلوں کاحال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بعض آدمی کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے پھر جب اللہ کی راہ میں انھیں کوئی تکلیف دی جاتی ہے ( ف۱۹ ) تو لوگوں کے فتنہ کو اللہ کے عذاب کے برابر سمجھتے ہیں ( ف۲۰ ) اور اگر تمہارے رب کے پاس سے مدد آئے ( ف۲۱ ) تو ضرور کہیں گے ہم تو تمہارے ہی ساتھ تھے ( ف۲۲ ) کیا اللہ خوب نہیں جانتا جو کچھ جہاں بھر کے دلوں میں ہے ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں ایسے شخص ( بھی ) ہوتے ہیں جو ( زبان سے ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ، پھر جب انہیں اللہ کی راہ میں ( کوئی ) تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی آزمائش کواللہ کے عذاب کی مانند قرار دیتے ہیں ، اور اگر آپ کے رب کی جانب سے کوئی مدد آپہنچتی ہے تو وہ یقیناً یہ کہنے لگتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہی تھے ، کیا اللہ ان ( باتوں ) کو نہیں جانتا جو جہان والوں کے سینوں میں ( پوشیدہ ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ( زبان سے ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے پھر اللہ کی راہ میں جب اسے اذیت پہنچائی جاتی ہے تو وہ ان لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کے مانند قرار دے دیتا ہے اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد پہنچ جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ( بھی ) تو تمہارے ساتھ تھے کیا جو کچھ دنیا جہاں والوں کے دلوں میں ہے کیا اللہ اس کا سب سے بہتر جاننے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then there are among men such as say, "We believe in Allah"; but when they suffer affliction in (the cause of) Allah, they treat men's oppression as if it were the Wrath of Allah! And if help comes (to thee) from thy Lord, they are sure to say, "We have (always) been with you!" Does not Allah know best all that is in the hearts of all creation?

Translated by

Muhammad Sarwar

Some people say, "We have faith in God." But when they face some hardship for His cause, they begin to consider the persecution that they have experienced from people as a torment from God. When your Lord grants you a victory, they say, "We were with you." Does God not know best what is in the hearts of every creature?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Of mankind are some who say: "We believe in Allah." But if they are made to suffer for Allah, they consider the trial of mankind as Allah's punishment; and if victory comes from your Lord, they will say: "Verily, we were with you." Is not Allah Best Aware of what is in the breasts of the creatures

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among men is he who says: We believe in Allah; but when he is persecuted in (the way of) Allah he thinks the persecution of men to be as the chastisement of Allah; and if there come assistance from your Lord, they would most certainly say: Surely we were with you. What! is not Allah the best knower of what is in the breasts of mankind.

Translated by

William Pickthall

Of mankind is he who saith: We believe in Allah, but, if he be made to suffer for the sake of Allah, he mistaketh the persecution of mankind for Allah's punishment; and then, if victory cometh from thy Lord, will say: Lo! we were with you (all the while). Is not Allah Best Aware of what is in the bosoms of (His) creatures?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोगों में ऐसे भी हैं जो कहते हैं कि "हम अल्लाह पर ईमान लाए," किन्तु जब अल्लाह के मामले में वे सताए गए तो उन्होंने लोगों की ओर से आई हुई आज़माइश को अल्लाह की यातना समझ लिया। अब यदि तेरे रब की ओर से सहायता पहुँच गई तो कहेंगे, "हम तो तुम्हारे साथ थे।" क्या जो कुछ दुनिया वालों के सीनों में है उसे अल्लाह भली-भाँति नहीं जानता?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے آدمی ایسے ہیں جو کہہ دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے پھر جب ان کو راہ خدا میں کچھ تکلیف پہنچائی جاتی ہے (3) تو لوگوں کی ایذا رسانی کو ایسا (عظیم) سمجھ جاتے ہیں جیسے خدا کا عذاب اور اگر (کبھی) کوئی مدد (مسلمانوں کی) آپ کے رب کی طرف سے آپہنچتی ہے تو (اس وقت) کہتے ہیں کہ ہم تو (دین و عقیدے) میں تمہارے ساتھ تھے کیا اللہ تعالیٰ کو دنیا جہاں والوں کے دلوں کی باتیں معلوم نہیں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے۔ جب ان کو ” اللہ “ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذاء کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ کیا اللہ لوگوں کے سینوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے آگاہ نہیں ؟ “ کیا لوگوں کے دلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر ، مگر جب وہ اللہ کے معاملہ میں ستایا گیا تو اس نے لوگوں کی ڈالی ہوئی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرف سمجھ لیا۔ اب اگر تیرے رب کی طرف سے فتح و نصرت آگئی تو یہی شخص کہے گا کہ ہم تو تمہارے ساتھ تھے ۔ کیا دنیا والوں کے دلوں کا حال ، اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض لوگ وہ ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے، پھر جب انہیں اللہ کے بارے میں تکلیف دی جاتی ہے تو لوگوں کی ایذا رسانی کو اللہ کے عذاب کی طرح بنالیتے ہیں۔ اور اگر ان کے پاس آپ کے رب کی طرف سے مدد آجائے تو ضرور ضرور یوں کہیں گے کہ ہم تمہارے ساتھ تھے، کیا اللہ جہاں والوں کے سینوں کی باتوں کو خوب اچھی طرح جاننے والا نہیں ہے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک وہ لوگ ہیں کہ کہتے ہیں یقین لائے ہم اللہ پر پھر جب اس کو ایذاء پہنچے اللہ کی راہ میں کرنے لگے لوگوں کے ستانے کو برابر اللہ کے عذاب کی اور اگر آپہنچے مدد تیرے رب کی طرف سے تو کہنے لگیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں کیا یہ نہیں کہ اللہ خوب خبردار ہے جو کچھ سینوں میں ہے جہان والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے لیکن جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی اذیت دی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی اس ایذا رسانی کو ایسا سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب اور اگر آپ کے رب کی جانب سے کوئی مدد آپہنچتی ہے تو یہی لوگ یوں کہنے لگتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ تھے کیا یہ واقعہ نہیں کہ جو باتیں اہل عالم کے سینوں میں مخفی ہیں ان سے خدا خوب واقف ہے