Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 19

سورة العنكبوت

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا کَیۡفَ یُبۡدِئُ اللّٰہُ الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۱۹﴾

Have they not considered how Allah begins creation and then repeats it? Indeed that, for Allah , is easy.

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعادہ کرے گا یہ تو اللہ تعالٰی پر بہت ہی آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
کَیۡفَ
کس طرح
یُبۡدِئُ
ابتدا کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡخَلۡقَ
مخلوق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ اعادہ کرے گا اس کا
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
کَیۡفَ
کس طرح
یُبۡدِئُ
ابتدا کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ اعادہ کر ے گااس کا
اِنَّ
یقینا ً
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Translated by

Juna Garhi

Have they not considered how Allah begins creation and then repeats it? Indeed that, for Allah , is easy.

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعادہ کرے گا یہ تو اللہ تعالٰی پر بہت ہی آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح خلقت کی ابتدا کرتا ہے پھر کس طرح اعادہ کرتا ہے۔ یقینا یہ (اعادہ) اللہ پر آسان تر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاانہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ کس طرح تخلیق کی ابتداء کرتاہے پھروہ اُس کااعادہ کرے گا،یقینایہ اﷲ تعالیٰ پربہت آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did they not see how Allah originates the creation, then He will do it again. Surely this is easy for Allah.

کیا دیکھتے نہیں کیوں کر شروع کرتا ہے اللہ پیدائش کو پھر اس کو دہرائے گا، یہ اللہ پر آسان ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ کس طرح اللہ پہلی بار پید ا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا یقیناً یہ اللہ پر بہت آسان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they never observed how Allah creates for the first time and then repeats it? Indeed (to repeat the creation of a thing) is even easier for Allah (than creating it for the first time).

کیا 31 ان لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقینا یہ ﴿اعادہ تو﴾ اللہ کے لیے آسان تر ہے ۔ 32

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کرتا ہے ؟ پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا ، یہ کام تو اللہ کے لیے بہت آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے یہ نہیں سمجھا کہ اللہ تعالیٰ شروع میں کیونکر پیدا کرتا ہے پھر جس نے شروع میں پیدا کیا وہی دوبارہ بھی پیدا کرے گا اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دونوں اس ان ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کی پہلی بار پیدا فرماتے ہیں پھر وہی اس کو دوبارہ لوٹائیں (پیدا کریں) گے۔ بیشک یہ اللہ پر (بہت ہی) آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ اللہ پیدائش کی ابتدا کیسے کرتا ہے اور پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا۔ بیشک یہ اللہ کے نزدیک بہت آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observe they not what wise Allah originateth creation? And then He shall restore it. Verily for Allah that is easy.

کیا ان لوگوں نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ کس طرح مخلوق کو اول بار پیدا کرتا ہے پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا یہ اللہ کے نزدیک بہت ہی آسان بات ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کس طرح اللہ خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کردیتا ہے؟ بیشک یہ اللہ کیلئے نہایت آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کس طرح خلق ( پیدا کرنے ) کی ابتدا کرتا ہے پھر اس کا اعادہ کرے گا ، بے شک یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر کس طرح اس کو لوٹائے گا یہ اللہ کے لیے آسان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور بس آگے منوا دینا نہ ان کے بس میں ہے اور نہ ان کی ذمہ داری) کیا ان لوگوں نے کبھی دیکھا نہیں اور غور نہیں کیا اس امر میں کہ اللہ کس طرح پیدا فرماتا ہے اپنی مخلوق کو پہلی مرتبہ بغیر کسی نمونہ و مثال کے پھر وہی اس کو دوبارہ زندہ کرے گا اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے بیشک یہ اللہ کے لئے بہت آسان ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے غورنہیں کیا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ مخلوق کو پہلی بارپیداکرتا ہے پھرکس طرح اسے دوبارہ زندہ کرے گا یقینا یہ کام اللہ کے لئے بہت ہی آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا اللہ کیونکر خلق کی ابتداء فرماتا ہے ( ف٤۱ ) پھر اسے دوبارہ بنائے گا ( ف٤۲ ) بیشک یہ اللہ کو آسان ہے ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے نہیں دیکھا ( یعنی غور نہیں کیا ) کہ اللہ کس طرح تخلیق کی ابتداء فرماتا ہے پھر ( اسی طرح ) اس کا اعادہ فرماتا ہے ۔ بیشک یہ ( کام ) اللہ پر آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر کس طرح اسے دوبارہ پلٹاتا ہے؟ بےشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not how Allah originates creation, then repeats it: truly that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen how God begins the creation and then turns it back? This is not difficult at all for God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See they not how Allah originates the creation, then repeats it. Verily, that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do they not consider how Allah originates the creation, then reproduces it? Surely that is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

See they not how Allah produceth creation, then reproduceth it? Lo! for Allah that is easy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि अल्लाह किस प्रकार पैदाइश का आरम्भ करता है और फिर उस की पुनरावृत्ति करता है? निस्संदेह यह अल्लाह के लिए अत्यन्त सरल है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کسطرح مخلوق کو اول بار پیدا کرتا ہے (کہ عدم محض سے وجود میں لاتا ہے) پھر وہی دوبارہ اس کو پیدا کرے گا یہ اللہ کے نزدیک بہت آسان بات ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا کہ اللہ کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے یقیناً دوبارہ پیدا کرنا اللہ کے لیے آسان تر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ کس طرح اللہ خلق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کرتا ہے ؟ یقیناً یہ (اعادہ تو) اللہ کے لیے آسان تر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا فرمایا ہے پھر وہ اسے دوسری بار پیدا فرمائے گا، بلاشبہ اللہ پر آسان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا دیکھتے نہیں کیونکر شروع کرتا ہے اللہ پیدائش کو پھر اس کو دہرائے گا یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ بھی پیدا کرے گا ، بیشک یہ بات اللہ پر بہت ہی آسان ہے