Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 20

سورة العنكبوت

قُلۡ سِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا کَیۡفَ بَدَاَ الۡخَلۡقَ ثُمَّ اللّٰہُ یُنۡشِئُ النَّشۡاَۃَ الۡاٰخِرَۃَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿ۚ۲۰﴾

Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how He began creation. Then Allah will produce the final creation. Indeed Allah , over all things, is competent."

کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ کس طرح اللہ تعالٰی نے ابتداءً پیدائش کی ۔ پھر اللہ تعالٰی ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا ، اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
سِیۡرُوۡا
چلو پھرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
بَدَاَ
اس نے ابتدا کی
الۡخَلۡقَ
مخلوق کی
ثُمَّ
پھر
اللّٰہُ
اللہ
یُنۡشِئُ
وہ اٹھائے گا
النَّشۡاَۃَ
اٹھانا
الۡاٰخِرَۃَ
آخری بار
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
سِیۡرُوۡا
چلو پھرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
بَدَاَ
اس نے ابتدا کی ہے
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُنۡشِئُ
پیدا کرے گا
النَّشۡاَۃَ
پیدائش
الۡاٰخِرَۃَ
دوسری بار
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how He began creation. Then Allah will produce the final creation. Indeed Allah , over all things, is competent."

کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ کس طرح اللہ تعالٰی نے ابتداءً پیدائش کی ۔ پھر اللہ تعالٰی ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا ، اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کیا ہے۔ پھر اللہ ہی دوسری بار پیدا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ زمین میں چلو پھرو پھردیکھوکہ اُس نے کس طرح تخلیق کی ابتداء کی؟پھر اﷲ تعالیٰ ہی اُسے دوسری بار پیدا کرے گا، یقیناًاﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Go about in the land and look how He has originated the creation. Then Allah will create the subsequent creation. Surely Allah is powerful to do everything.|"

تو کہہ ملک میں پھرو پھر دیکھو کیوں کر شروع کیا ہے پیدائش کو پھر اللہ اٹھائے گا پچھلا اٹھانا، بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے کہ ذرا گھومو پھرو زمین میں اور دیکھو کس طرح اللہ نے پہلی بار پیدا کیا پھر اللہ ہی اٹھاتا ہے (یا اٹھائے گا) دوسری بار یقیناً اللہ ہر شے پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “Go about the earth and see how He created for the first time, and then Allah will recreate life.” Surely, Allah has power over everything.

ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے ، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا ۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کیا ، پھر اللہ ہی آخرت والی مخلوق کو بھی اٹھا کھڑا کرے گا ۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دے (ذرا) زمین میں تو پھر اور دیکھو اللہ تعالیٰ نے پیدائش کو ینکر شوع کی پھر وہی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پچھلا اٹھان بھی اٹھائے گا آخری پیدائش بھی وہی کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر آپ ان سے فرمائیے کہ زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ اس (اللہ) نے مخلوق کو کس طرح پہلی بار پیدا فرمایا ہے پھر اللہ پچھلی بار بھی پیدا فرمائیں گے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ تم زمین میں چلو پھرو اور پھرو دیکھو کہ اس نے پیدائش کی ابتداء کیسے کی پھر اللہ دوبارہ ان کو اٹھا کھڑا کرے گا۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا ہے پھر خدا ہی پچھلی پیدائش پیدا کرے گا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: go about in the land and behold what wise He hath originated creation; and then Allah shall produce another production; verily Allah is over everything Potent.

آپ کہیے تم لوگ زمین میں چلو پھرو پھر اس پر نظر کرو اللہ نے کس طرح مخلوق کو اول بار پیدا کیا پھر اللہ پچھلی بار بھی پیدا کرے گا بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو: زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ کس طرح اللہ نے خلق کا آغاز کیا اور پھر اس کو دوبارہ اٹھا کھڑا کرے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے زمین میں چلو پھرو پس دیکھو کہ اس ( اللہ تعالیٰ ) نے کس طرح خلق ( پیدا کرنے ) کی ابتدا کی پھر اللہ ( تعالیٰ ) ہی اسے دوسری مرتبہ ( بھی ) پیدا فرمائے گا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا پھر اللہ ہی بعد کی پیدائش کرے گا بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ تم لوگ چلو پھرو اللہ کی زمین میں پھر دیکھو کہ کیسے پیدا فرمایا اس نے اپنی مخلوق کو پہلی بار پھر وہی ان کو اٹھائے گا دوسری اٹھان میں بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم لوگ زمین میں چل پھرکر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو پہلی بارپیدا کیا پھروہ ہی دوسری دفعہ اٹھا لے گااللہ تعالی یقینا ہرچیزپر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ زمین میں سفر کرکے دیکھو ( ف٤٤ ) اللہ کیونکر پہلے بناتا ہے ( ف٤۵ ) پھر اللہ دوسری اٹھان اٹھاتا ہے ( ف٤٦ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم زمین میں ( کائناتی زندگی کے مطالعہ کے لئے ) چلو پھرو ، پھر دیکھو ( یعنی غور و تحقیق کرو ) کہ اس نے مخلوق کی ( زندگی کی ) ابتداء کیسے فرمائی پھر وہ دوسری زندگی کو کس طرح اٹھا کر ( ارتقاء کے مراحل سے گزارتا ہوا ) نشو و نما دیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر شے پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہئے! کہ زمین میں چلو پھرو پھر ( غور سے ) دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کیا؟ پھر ( اسی طرح ) اللہ پچھلی بار بھی پیدا کرے گا ۔ بےشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Travel through the earth and see how Allah did originate creation; so will Allah produce a later creation: for Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to them, "Travel through the land and see how He has begun the creation and how He will invent the next life. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Travel in the land and see how He originated the creation, and then Allah will bring forth the creation of the Hereafter. Verily, Allah is able to do all things."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Travel in the earth and see how He makes the first creation, then Allah creates the latter creation; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): Travel in the land and see how He originated creation, then Allah bringeth forth the later growth. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो कि, "धरती में चलो-फिरो और देखो कि उस ने किस प्रकार पैदाइश का आरम्भ किया। फिर अल्लाह पश्चात्वर्ती उठान उठाएगा। निश्चय ही अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان لوگوں سے) کہیئے کہ تم لوگ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ خدا تعالیٰ نے مخلوق کو کس طرح اول بار پیدا کیا ہے پھر اللہ پچھلی بار بھی پیدا کرے گا بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرمایں کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کی ابتداء کی ہے پھر اللہ دوسری بار پیدا کرے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلق کی ابتداء کی ہے ، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا۔ یہ یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ زمین میں چلو پھرو سو دیکھو اللہ نے پہلی بار کس طرح مخلوق کو پیدا فرمایا پھر دوسری مرتبہ بھی اللہ پیدا فرما دے گا بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ ملک میں پھرو پھر دیکھو کیونکر شروع کیا ہے پیدائش کو پھر اللہ اٹھائے گا پچھلا اٹھان  بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہئے کہ تم لوگ ملک میں چلو پھر وپھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ نے مخلوق کو کس طرح پہلی بار پیدا کیا ہے پھر وہی اللہ مخلوق کو آخری اٹھان بھی اٹھائے گا یقینا اللہ ہر شی پر پوری طرح قاد رہے