Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 26

سورة العنكبوت

فَاٰمَنَ لَہٗ لُوۡطٌ ۘ وَ قَالَ اِنِّیۡ مُہَاجِرٌ اِلٰی رَبِّیۡ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۲۶﴾

And Lot believed him. [Abraham] said, "Indeed, I will emigrate to [the service of] my Lord. Indeed, He is the Exalted in Might, the Wise."

پس حضرت ابراہیم ( علیہ السلام ) پر حضرت لوط ( علیہ السلام ) ایمان لائے اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں وہ بڑا ہی غالب اور حکیم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاٰمَنَ
تو ایمان لایا
لَہٗ
اس پر
لُوۡطٌ
لوط
وَقَالَ
اور اس نے کہا
اِنِّیۡ
بےشک میں
مُہَاجِرٌ
ہجرت کرنے والا ہوں
اِلٰی رَبِّیۡ
طرف اپنے رب کے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاٰمَنَ
پھر ایمان لایا
لَہٗ
اس پر
لُوۡطٌ
لوط
وَقَالَ
اور ابراہیم نے کہا
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مُہَاجِرٌ
ہجرت کرنے والا ہوں
اِلٰی
طرف
رَبِّیۡ
اپنے رب کے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
ہُوَ
وہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And Lot believed him. [Abraham] said, "Indeed, I will emigrate to [the service of] my Lord. Indeed, He is the Exalted in Might, the Wise."

پس حضرت ابراہیم ( علیہ السلام ) پر حضرت لوط ( علیہ السلام ) ایمان لائے اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں وہ بڑا ہی غالب اور حکیم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(آگ کو ابراہیم پر ٹھنڈا ہوتے دیکھ کر) لوط سیدنا ابراہیم پر ایمان لے آئے اور ابراہیم نے کہا کہ میں تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق ہجرت کرنے والا ہوں۔ وہ یقینا سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرلُوط اس پر ایمان لایا اورابراہیم نے کہا: ’’یقیناًمیں اپنے رب کے لئے ہجرت کرنے والا ہوں یقیناًوہ سب پر غالب،کمال حکمت والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So Lut believed in him and he (Ibrahim) said, |"I am going to leave my homeland towards my Lord. Surely He is the Mighty, the Wise.

پھر مان لیا اس کو لوط نے اور وہ بولا میں تو وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہی ہے زبردست حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو لوط ( علیہ السلام) اس (ابراہیم ( (علیہ السلام) ) پر ایمان لایا اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کر رہا ہوں۔ یقیناً وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then did Lot believe him, and Abraham said: “I am emigrating unto my Lord. He is All-Powerful, All-Wise,”

اس وقت لوط ( علیہ السلام ) نے اس کو مانا 44 ۔ اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں 45 ، وہ زبردست ہے اور حکیم ہے ۔ 46

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر لوط ان پر ایمان لائے ( ١١ ) اور ابراہیم نے کہا کہ : میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کر کے جارہا ہوں ( ١٢ ) وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو لوط اس پر ایمان لایا 1 اور ابراہیم نے کہا میں تو وطن چھوڑ کر اپنے مالک کی طرف (جہان اس کو منظور ہو نکل جائوں گا بیشک وہی زبردست ہے حکم والاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان پر (ایک) لوط (علیہ السلام) ایمان لائے اور (اپراہیم علیہ السلام) فرمانے لگے بیشک میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں بیشک وہ غالب حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (ابراہیم نے ) کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرکے چلا جائوں گا۔ بیشک وہی زبر دست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Lut believed in him. And he said: verily I am going to migrate to my Lord; verily He is the Mighty, the Wise.

پھر لوط (علیہ السلام) نے ان کی تصدیق کی ۔ اور (ابراہیم علیہ السلام) بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ترک وطن کرکے چلا جاؤں گا بیشک وہی بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس لوط نے اس کی تصدیق کی اور کہا: میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں ۔ بیشک وہی غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان پر ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) ایمان لے آئے اور ( حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا بلاشبہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں ، بے شک وہی غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس ان پر ایک لوط ایمان لائے اور ابراہیم کہنے لگے ” میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں ‘ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس سب کے باوجود صرف لوط ہی آپ پر ایمان لائے باقی کسی کو اس کی توفیق نہ ہوئی اور ابراہیم نے کہا میں ہجرت کرتا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہی ہے سب پر غالب نہایت ہی حکمت والا

Translated by

Noor ul Amin

لوط ابراہیم پر ایمان لے آئے اور ابراہیم نے کہامیں تواپنے رب کے حکم کے مطابق وطن چھوڑرہاہوں وہ یقیناغالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو لوط اس پر ایمان لایا ( ف٦۲ ) اور ابراہیم نے کہا میں ( ف٦۳ ) اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں ( ف٦٤ ) بیشک وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر لوط ( علیہ السلام ) ان پر ( یعنی ابراہیم علیہ السلام پر ) ایمان لے آئے اور انہوں نے کہا: میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں ۔ بیشک وہ غالب ہے حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور لوط نے ان ( ابراہیم ) کی بات مانی اور اطاعت کی اور انہوں نے کہا میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں ۔ بیشک وہ غالب ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But Lut had faith in Him: He said: "I will leave home for the sake of my Lord: for He is Exalted in Might, and Wise."

Translated by

Muhammad Sarwar

Only Lot believed in (Abraham) and said, "I seek refuge in my Lord, for He is Majestic and All-wise".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, Lut believed in him. He said: "I will emigrate for the sake of my Lord. Verily, He is the All-Mighty, the All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Lut believed in Him, and he said: I am fleeing to my Lord, surely He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

And Lot believed him, and said: Lo! I am a fugitive unto my Lord. Lo! He, only He, is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर लूत ने उस की बात मानी और उस ने कहा, "निस्संदेह मैं अपने रब की ओर हिजरत करता हूँ। निस्संदेह वह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو صرف لوط (علیہ السلام) نے ان کی تصدیق فرمائی اور ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میں اپنے پروردگار کی (بتلائی جگہ کی) طرف ہجرت کر جاؤں گا (2) بیشک وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

صرف لوط ابراہیم پر ایمان لائے، ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں وہی غالب ہے اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت لوط نے اس کو مانا اور ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں ، وہ زبردست اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو لوط نے ابراہیم کی تصدیق کی اور ابراہیم نے کہا کہ بلاشبہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں، بلاشبہ وہ عزیز ہے حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر مان لیا اس کو لوط نے اور وہ بولا میں تو وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہ ہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر صرف لوط (علیہ السلام) نے ابراہیم کی تصدیق کی اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میں یہاں سے ہجرت کر کے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں ،