Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 27

سورة العنكبوت

وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ ذُرِّیَّتِہِ النُّبُوَّۃَ وَ الۡکِتٰبَ وَ اٰتَیۡنٰہُ اَجۡرَہٗ فِی الدُّنۡیَا ۚ وَ اِنَّہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۲۷﴾

And We gave to Him Isaac and Jacob and placed in his descendants prophethood and scripture. And We gave him his reward in this world, and indeed, he is in the Hereafter among the righteous.

اور ہم نے انہیں ( ابراہیم کو ) اسحاق و یعقوب ( علیہما السلام ) عطا کئے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اولاد میں ہی کر دی اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ثواب دیا اور آخرت میں تو وہ صالح لوگوں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوَہَبۡنَا
اور عطا کر دیا ہم نے
لَہٗۤ
اسے
اِسۡحٰقَ
اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَجَعَلۡنَا
اور رکھ دی ہم نے
فِیۡ ذُرِّیَّتِہِ
اس کی اولا دمیں
النُّبُوَّۃَ
نبوت
وَالۡکِتٰبَ
اور کتاب
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور عطا کیا ہم نے اسے
اَجۡرَہٗ
اجر اس کا
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَاِنَّہٗ
اور بے شک وہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
لَمِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
البتہ صالح لوگوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوَہَبۡنَا
اور عطا فرمائے ہم نے
لَہٗۤ
اسے
اِسۡحٰقَ
اسحٰق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَجَعَلۡنَا
اور رکھ دی ہم نے
فِیۡ ذُرِّیَّتِہِ
اس کی نسل میں
النُّبُوَّۃَ
نبوت
وَالۡکِتٰبَ
اور کتاب
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور عطا کیا ہم نے اسے
اَجۡرَہٗ
اجر اس کا
فِی الدُّنۡیَا
دنیامیں
وَاِنَّہٗ
اور یقینا ًوہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
لَمِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے ہوگا
Translated by

Juna Garhi

And We gave to Him Isaac and Jacob and placed in his descendants prophethood and scripture. And We gave him his reward in this world, and indeed, he is in the Hereafter among the righteous.

اور ہم نے انہیں ( ابراہیم کو ) اسحاق و یعقوب ( علیہما السلام ) عطا کئے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اولاد میں ہی کر دی اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ثواب دیا اور آخرت میں تو وہ صالح لوگوں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انھیں اسحاق اور (اسحاق سے) یعقوب عطا کیے اور انہی کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھ دی۔ اور ہم نے دنیا میں بھی انھیں اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقینا صالح لوگوں سے ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُسے اسحق اور یعقوب عطا فرمائے اور اُس کی نسل میں نبوت اورکتاب رکھ دی اور ہم نے اُسے دنیا میں بھی اُس کا اجر عطاکیااور آخرت میں یقیناًوہ نیک لوگوں میں سے ہو گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We granted him Ishaque and Ya` qub and assigned to his progeny prophethood and book, and gave him his reward in the world; and of course he, in the Hereafter, is one of the righteous.

اور دیا ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب اور رکھ دی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب اور دیا ہم نے اس کو اس کا ثواب دنیا میں، اور وہ آخرت میں البتہ نیکوں سے ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے اسے اسحاق ( علیہ السلام) (جیسا بیٹا) اور یعقوب ( علیہ السلام) (جیسا پوتا) عطا کیا اور اس کی نسل میں ہم نے رکھ دی نبوت اور کتاب اور ہم نے اسے دنیا میں بھی اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی وہ یقیناً ہمارے نیک بندوں میں سے ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We bestowed upon him (offspring like) Isaac and Jacob, and bestowed prophethood and the Book on his descendants and granted him his reward in this world; he will certainly be among the righteous in the Hereafter.

اور ہم نے اسے اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) ﴿جیسی اولاد﴾ عنایت فرمائی47 اور اس کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی ، 48 اور اسے دنیا میں اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقینا صالحین میں سے ہوگا ۔ 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب ( جیسے بیٹے ) عطا فرمائے ، اور ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری رکھا ، اور ان کا اجر ہم نے انہیں دنیا میں ( بھی ) دیا اور یقینا آخرت میں ان کا شمار صالحین میں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے (وسن چھوڑنے کے بعد) اس کو اسحاق بیٹا اور یقعوب دیوتا دیا اور اس کی اولاد میں پیغمبری اور اللہ تعالیٰ کی کتابیں 3 اترنا قائم رکھا اور ہم نے اس کو دنیا میں بھی اس کی نیکیوں کا بدلہ دیا اور آخرت میں تو وہ نیک بندوں میں ہی ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام ، بیٹا) اور یعقوب (علیہ السلام ، پوتا) عطا فرمائے اور ان کی نسل میں نبوت اور کتاب (کے سلسلہ) کو قائم رکھا اور ان کا صلہ ان کو دنیا میں (بھی) دیا اور وہ آخرت میں (بھی بڑے درجے کے) نیک بندوں میں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق اور یعقوب (جیسی اولاد) عطا فرمائی۔ اور ہم نے ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب (بھیجنے کو) قائم رکھا ہے۔ اور ہم نے ان کو ( ان کی خدمات کا ) صلہ دنیا میں دیا ہے اور بیشک وہ آخرت میں صالحین میں سے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We bestowed on him Is-haq and Y'aqub, and We placed among his posterity prophethood and the Book, and We vouchsafed unto him his hire in the World, and verily in the Hereafter he shall be of the righteous.

اور ہم نے انہیں اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) عطا کیا ۔ اور ہم نے ان کی نسل میں نبوت اور کتاب کو قائم رکھا ۔ اور ہم نے ان کو ان کا صلہ دنیا میں (بھی) دیا اور آخرت میں یقیناً وہ (بڑے) نیک کاروں میں ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو عطا کیے اسحاق اور یعقوب اور اس کی ذریت میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری کیا اور ہم نے اس کا صلہ اس کو دنیا میں بھی دیا اور وہ آخرت میں بھی نیکوکاروں کے زمرے میں سے ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کو ( حضرت ) اسحاق ( علیہ السلام ) ( بیٹا ) اور ( حضرت ) یعقوب ( علیہ السلام ) ( پوتا ) عنایت فرمائے اور ہم نے ان کی نسل میں نبوت اور کتاب ( قائم ) رکھی اور ہم نے ان کو دنیا میں ان کا بدلہ عطا فرمایا اور بلاشبہ وہ آخرت میں البتہ نیک لوگوں میں سے ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے اور ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب مقرر کردی اور ان کو دنیا میں بھی ان کا صلہ دیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہجرت کے بعد ہم نے ان کو اسحاق جیسا بیٹا اور یعقوب جیسا پوتا بھی عنایت فرمایا اور مزید برآں یہ کہ ہم نے نبوت و کتاب انہی کی اولاد میں رکھ دی ہم نے ان کو ان کا صلہ واجر دنیا میں بھی دیا اور بلاشبہ وہ آخرت میں بھی ہمارے قرب خاص کے سزاواروں میں سے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انہیں اسحق ( اوراسحق سے ) یعقوب عطا کئے اور انہی کی اولادمیں نبوت اور کتاب رکھ دی اور ہم نے دنیامیں بھی انہیں اجر عطا کیا اورآخرت میں بھی یقینانیک لوگوں سے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اسے ( ف٦۵ ) اسحاق اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے اس کی اولاد میں نبوت ( ف٦٦ ) اور کتاب رکھی ( ف٦۷ ) اور ہم نے دنیا میں اس کا ثواب اسے عطا فرمایا ( ف٦۸ ) اور بیشک آخرت میں وہ ہمارے قرب خاص کے سزاواروں میں ہے ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب ( علیہما السلام بیٹا اور پوتا ) عطا فرمائے اور ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اولاد میں نبوت اور کتاب مقرر فرما دی اور ہم نے انہیں دنیا میں ( ہی ) ان کا صلہ عطا فرما دیا ، اور بیشک وہ آخرت میں ( بھی ) نیکوکاروں میں سے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کئے ۔ اور نبوت اور کتاب ان کی نسل میں قرار دے دی ۔ اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی ان کا صلہ دیا اور آخرت میں یقیناً وہ صالحین میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We gave (Abraham) Isaac and Jacob, and ordained among his progeny Prophethood and Revelation, and We granted him his reward in this life; and he was in the Hereafter (of the company) of the Righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

We granted Isaac and Jacob to Abraham and We bestowed upon his offspring, prophethood and the Book. We gave him his reward in this world and in the next life, he will be among the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We bestowed on him, Ishaq and Ya`qub, and We ordained among his offspring prophethood and the Book, and We granted him his reward in this world; and verily, in the Hereafter he is indeed among the righteous.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We granted him Ishaq and Yaqoub, and caused the prophethood and the book to remain in his seed, and We gave him his reward in this world, and in the hereafter he will most surely be among the good.

Translated by

William Pickthall

And We bestowed on him Isaac and Jacob, and We established the prophethood and the Scripture among his seed, and We gave him his reward in the world, and lo! in the Hereafter he verily is among the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उसे इसहाक़ और याक़ूब प्रदान किए और उस की संतति में नुबूवत (पैग़म्बरी) और किताब का सिलसिला जारी किया और हम ने उसे संसार में भी उस का अच्छा प्रतिदान प्रदान किया। और निश्चय ही वह आख़िरत में अच्छे लोगों में से होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (ہجرت کے بعد) ان کو اسحاق (علیہ السلام) (بیٹا) اور یقوب (علیہ السلام) (پوتا) عنات فرمایا اور ہم نے ان کی نسل میں نبوت اور کتاب (کے سلسلہ) کو قائم رکھا اور ہم نے ان کا صلہ ان کو دنیا میں بھی دیا اور آخرت میں بھی (بڑے درجہ کے) نیک بندوں میں ہوں گے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب عنایت فرمائے اور اس کی نسل کو نبوت اور کتاب دی اور ابراہیم کو دنیا میں اس کا اجر عطا کیا۔ آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب (جیسی اولاد) عنایت فرمائی اور اس کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی ، اور اسے دنیا میں اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے ان کی ذریت (اولاد) میں نبوت اور کتاب کو قائم رکھا اور ہم نے ان کو دنیا میں اس کا اجر دیا، اور بلاشبہ وہ آخرت میں صالحین میں سے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دیا ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب اور رکھ دی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب اور دیا ہم نے اس کو اس کا ثواب دنیا میں اور وہ آخرت میں البتہ نیکوں سے ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک وہی کمال قوت اور کمال علم کا مالک ہے اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق اور یعقوب یعنی بیٹا اور پوتا عطا کیا اور ہم نے نبوت اور کتاب کا سلسلہ ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل میں جاری رکھا اور ہم نے دنیا میں بھی ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کا صلہ عطا کیا اور بلا شبہ وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوگا