Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 52

سورة العنكبوت

قُلۡ کَفٰی بِاللّٰہِ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ شَہِیۡدًا ۚ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡبَاطِلِ وَ کَفَرُوۡا بِاللّٰہِ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۵۲﴾

Say, "Sufficient is Allah between me and you as Witness. He knows what is in the heavens and earth. And they who have believed in falsehood and disbelieved in Allah - it is those who are the losers."

کہہ دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ تعالٰی گواہ ہونا کافی ہے وہ آسمان و زمین کی ہرچیز کا عالم ہے ، جو لوگ باطل کے ماننے والے اور اللہ تعالٰی سے کفر کرنے والے ہیں وہ زبردست نقصان اور گھاٹے میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
شَہِیۡدًا
گواہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِالۡبَاطِلِ
باطل پر
وَکَفَرُوۡا
اور انہوں نے کفر کیا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خشارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
بَیۡنِیۡ
میرے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اور تمہارے درمیان
شَہِیۡدًا
گواہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتاہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِالۡبَاطِلِ
باطل پر
وَکَفَرُوۡا
اور انہوں نے کفر کیا
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اُٹھانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "Sufficient is Allah between me and you as Witness. He knows what is in the heavens and earth. And they who have believed in falsehood and disbelieved in Allah - it is those who are the losers."

کہہ دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ تعالٰی گواہ ہونا کافی ہے وہ آسمان و زمین کی ہرچیز کا عالم ہے ، جو لوگ باطل کے ماننے والے اور اللہ تعالٰی سے کفر کرنے والے ہیں وہ زبردست نقصان اور گھاٹے میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے اللہ کافی ہے۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسے وہ جانتا ہے اور جو لوگ باطل کو مانتے اور اللہ کا انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میرے اورتمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ گواہ کافی ہے وہ جانتاہے جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جولوگ باطل پر ایمان لائے اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کفرکیا،وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Allah is enough as a witness between me and you. He knows what is in the heavens and the earth. And those who believe in falsity and do not believe in Allah, those are the losers.

تو کہہ کافی ہے اللہ میرے اور تمہارے بیچ گواہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں جو لوگ یقین لاتے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے اللہ سے، وہی ہیں نقصان پانے والے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ کافی ہے بطور گواہ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ لوگ جو باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کا کفر کرتے ہیں یقیناً وہی خسارہ پانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say (O Prophet): “Allah suffices as a witness between me and you. He knows whatever is in the heavens and the earth. As for those who believe in falsehood and are engaged in infidelity with Allah, it is they who will be the losers.”

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہو کہ ” میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافی ہے ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے ۔ جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی دینے کے لیے اللہ کافی ہے ، اسے ان تمام چیزوں کا علم ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود ہیں ۔ اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے ہیں ، اور اللہ کا انکار کیا ہے ، وہی ہیں جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دے اللہ بس ہے گواہ مجھ میں اور تم میں وہ آسمانوں اور زمین کی سب چیزیں جانتا ہے اور جو لوگ جھوٹے معبودوں پر ایمان لائے اور اللہ تعالیٰ کو نہ مانا (قیامت کے دن) وہی نقصان پائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہیں وہ جانتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے جو لوگ باطل (جھوٹ) پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں ، وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے اللہ کافی ہے۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اس کو جانتا ہے۔ اور وہ لوگ جو باطل پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے جو چیز آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب کو جانتا ہے۔ اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Allah sufficeth for witness between me and you: He knoweth whatsoever is in the heavens and the earth. And they who believe in falsehood and disbelieve in Allah, those: they shall be the losers.

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کافی ہے میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کے اسی ہر چیز کی خبر ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے ہیں اور اللہ کے منکر ہیں وہی تو ہیں بڑے گھاٹے میں پڑے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے ۔ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور اللہ کا جنہوں نے انکار کیا ، وہی لوگ اصلی نامراد ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ، اللہ ( تعالیٰ ) میرے اور تم لوگوں کے درمیان گواہی کے لیے کافی ہیں ، وہ جو کچھ آسمانوں اور مین میں ہے ( اسے ) جانتے ہیں اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کا کفر کیا یہی لوگ ہیں جو خسارے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے جو ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے سب کو جانتا ہے اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور اللہ سے انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کافی ہے اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہی دینے کو وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو لوگ ایمان لائے باطل پر اور انہوں نے انکار کیا (حقیقتوں کی حقیقت یعنی) اللہ کا وہی ہیں سراسر خسارے والے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی کی گو اہی کافی ہے ، آسمانوں اور زمین میںجو ہے اسے وہ جانتا ہے اور جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کا انکارکرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ بس ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ ( ف۱۳۰ ) جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور وہ جو باطل پر یقین لائے اور اللہ کے منکر ہوئے وہی گھاٹے میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: میرے اور تمہارے درمیان اﷲ ہی گواہ کافی ہے ۔ وہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب کا حال ) جانتا ہے ، اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور اﷲ کا انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے! کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Enough is Allah for a witness between me and you: He knows what is in the heavens and on earth. And it is those who believe in vanities and reject Allah, that will perish (in the end).

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "God is sufficient as a witness between me and you. He knows all that is in the heavens and the earth." Those who have faith in falsehood and disbelieve in God are certainly lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Sufficient is Allah for a witness between me and you. He knows what is in the heavens and on the earth." And those who believe in falsehood, and disbelieve in Allah, it is they who are the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Allah is sufficient as a witness between me and you; He knows what is in the heavens and the earth. And (as for) those who believe in the falsehood and disbelieve in Allah, these it is that are the losers.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Allah sufficeth for witness between me and you. He knoweth whatsoever is in the heavens and the earth. And those who believe in vanity and disbelieve in Allah, they it is who are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मेरे और तुम्हारे बीच अल्लाह गवाह के रूप में काफ़ी है।" वह जानता है जो कुछ आकाशों और धरती में है। जो लोग असत्य पर ईमान लाए और अल्लाह का इनकार किया वही हैं जो घाटे में हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ یہ کہہ دیجیئے اللہ تعالیٰ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بس ہے اس کو سب چیز کی خبر ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور جو لوگ جھوٹی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور اللہ کے منکر ہیں تو وہ لوگ بڑے زیاں کار ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ” اللہ “ کافی ہے وہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسے جانتا ہے۔ جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہ نقصان پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، کہو کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافر ہے۔ وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے۔ جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بس ہے، وہ ان سب چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور اللہ کے منکر ہوگئے یہی لوگ نقصان والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کافی ہے اللہ میرے اور تمہارے بیچ گواہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور جو لوگ یقین لاتے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے ہیں اللہ سے وہی ہیں نقصان پانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ یہ کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان باعتبار گواہ کے اللہ تعالیٰ کافی ہے وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں سے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو لوگ جھوٹی باتوں کا یقین کرتے ہیں اور اللہ کے منکر ہیں تو وہی لوگ سخت نقصان اٹھانے والے ہیں