Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 7

سورة العنكبوت

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُکَفِّرَنَّ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ وَ لَنَجۡزِیَنَّہُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِیۡ کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۷﴾

And those who believe and do righteous deeds - We will surely remove from them their misdeeds and will surely reward them according to the best of what they used to do.

اور جولوگ ایمان لائے اور انہو ں نے مطابق سنت کام کیے ہم ان کے تمام گناہوں کو ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے نیک اعمال کے بہترین بدلے دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
لَنُکَفِّرَنَّ
البتہ ہم ضرور دور کر دیں گے
عَنۡہُمۡ
ان سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں ان کی
وَلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور البتہ ہم ضرور بدلہ دیں گے انہیں
اَحۡسَنَ
بہترین
الَّذِیۡ
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے کی
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
لَنُکَفِّرَنَّ
یقیناً ہم ضرور دور کردیں گے
عَنۡہُمۡ
ان سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں ان کی
وَلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور یقیناً ہم ضرور جزا دیں گے انہیں
اَحۡسَنَ
بہترین
الَّذِیۡ
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And those who believe and do righteous deeds - We will surely remove from them their misdeeds and will surely reward them according to the best of what they used to do.

اور جولوگ ایمان لائے اور انہو ں نے مطابق سنت کام کیے ہم ان کے تمام گناہوں کو ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے نیک اعمال کے بہترین بدلے دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ضرور ان کی برائیاں دور کردیں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا انھیں اس سے بہتر بدلہ دیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیکیاں کی ہیں، یقیناہم ضروراُن کی برائیاں اُن سے دورکردیں گے اوریقیناانہیں ضروربہترین جزا دیں گے جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believe and do righteous deeds, We will expiate their bad deeds and will give them a better reward (than their expectation) for what they used to do.

اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام ہم اتار دیں گے ان پر سے برائیاں ان کی اور بدلہ دیں گے ان کو بہتر سے بہتر کاموں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہم لازماً دور کردیں گے ان سے ان کی برائیاں اور ہم لازماً ان کو بہترین بدلہ دیں گے ان کے اعمال کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who believe and do good deeds, We shall cleanse them of their evil deeds and reward them according to the best of their deeds.

اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے ان کی برائیاں ہم ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ہم ان کی خطاؤں کو ضرور ان سے جھاڑ دیں گے ، اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں ، ان کا بہترین بدلہ انہیں ضرور دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کی برائیاں ہم ضرور اتار دیں گے میٹ دیں گے اور ان کے اچھے کاموں کا بدلہ اچھے سے اچھا دیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو ضرور ان سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے کام (اعمال صالحہ) کا (ان کے استحقاق سے) ضرور اچھا بدلہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے بھلے کام کئے تو ہم ان کے گناہ ضرور دور کردیں گے اور جو کچھ وہ کرتے تھے ان کو اس سے زیادہ بہتر بدلہ عطا کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever believe and work righteous works, We shall purge away from them their ill-deeds and shall recompense them the best of that which they have been working.

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ہم ان کے گناہ ان سے دور کرکے رہیں گے ۔ اور ہم ان کو ان کے اعمال کا زیادہ اچھا بدلہ دے کر رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے تو ہم ان کی برائیاں ان پر سے جھاڑ دیں گے اور ان کو ان کے عمل کا بہترین بدلہ دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ہم البتہ ضرور ضرور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردیں گے اور انہیں ان کے اعمال کا بہتر بدلہ عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو ان سے مٹا دیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے تو ہم ضرور مٹا دیں گے ان سے ان کی برائیاں اور ان کو نہایت عمدہ بدلہ دیں گے ان کے ان کاموں کا جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ضرور ان کی برائیاں دورکردیں گے اورجو کچھ انہوں نے کیا ہوگاانہیں اس سے بہتربدلہ دیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم ضرور ان کی برائیاں اتار دیں گے ( ف۱۳ ) اور ضرور انھیں اس کام پر بدلہ دیں گے جو ان کے سب کاموں میں اچھا تھا ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ان کی ساری خطائیں ان ( کے نامۂ اعمال ) سے مٹا دیں گے اور ہم یقیناً انہیں اس سے بہتر جزا عطا فرما دیں گے جو عمل وہ ( فی الواقع ) کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے تو ہم ان کی برائیاں دور کر دیں گے ( ان کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیں گے ) اور ہم انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe and work righteous deeds,- from them shall We blot out all evil (that may be) in them, and We shall reward them according to the best of their deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall expiate the sins of the righteously striving believers and shall reward them better than their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe, and do righteous good deeds, surely, We shall expiate from them their evil deeds and We shall indeed reward them according to the best of that which they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believe and do good, We will most certainly do away with their evil deeds and We will most certainly reward them the best of what they did.

Translated by

William Pickthall

And as for those who believe and do good works, We shall remit from them their evil deeds and shall repay them the best that they did.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए हम उन से उन की बुराइयों को दूर कर देंगे और उन्हें अवश्य ही उस का प्रतिदान प्रदान करेंगे, जो कुछ अच्छे कर्म वे करते रहे होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ نفع جو طاعت سے پہنچتا ہے اس کا بیان ہے کہ) جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ہم ان کے گناہ ان سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے (ان) اعمال (ایمان و اعمال صالحہ) کا (استحقاق سے) زیادہ اچھا بدلہ دیں گے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ہم ان کی برائیاں ان سے دور کردیں گے اور ان کے بہترین اعمال کی انہیں جزا دیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے ان کی برائیاں ہم ان سے دور کردیں گے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ضرور ضرور ہم ان کی برائیوں کا کفارہ کردیں گے اور ضرور ضرور ہم انہیں ان کے کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام ہم اتار دیں گے ان پر سے برائیاں ان کی اور بدلہ دیں گے ان کو بہتر سے بہتر کاموں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ضرور ان کے گناہ ان سے زائل کردیں گے اور ہم ان کے ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے بہترین بدلا عطا فرمائیں گے