Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 11

سورة آل عمران

کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۱۱﴾

[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and those before them. They denied Our signs, so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in penalty.

جیسا آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالٰی نے بھی انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور اللہ تعالٰی سخت عذاب دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَدَاۡبِ
مانند حالت
اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کی
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَاَخَذَہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
بِذُنُوۡبِہِمۡ
ان کے گناہوں کے سبب
وَاللّٰہُ
اور اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَدَاۡبِ
جیسے حال ہے
اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی قوم کا
وَالَّذِیۡنَ
اوران کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا انہوں نے
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَاَخَذَہُمُ
تو پکڑ لیا اُنہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِذُنُوۡبِہِمۡ
اُن کے گناہوں کے باعث
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
شَدِیۡدُ
سخت ہے
الۡعِقَابِ
عذاب والا
Translated by

Juna Garhi

[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and those before them. They denied Our signs, so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in penalty.

جیسا آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالٰی نے بھی انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور اللہ تعالٰی سخت عذاب دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے جیسے آل فرعون کا اور ان لوگوں کا تھا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تو اللہ نے ان کے گناہوں کے بدلے انہیں دھر لیا اور اللہ سزا دینے میں بڑا سخت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جیسے فرعون کی قوم کااوراُن سے پہلوں کا حال ہواجنہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاتواﷲ تعالیٰ نے انہیں ان کے گناہوں کے باعث پکڑ لیااوراﷲ تعالیٰ سخت عذاب والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

a case similar to that of the House of Pharaoh and those before them. They denied our signs. So, Allah caught them for their sins. And Allah is severe at punishment.

جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو پھر پکڑا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر اور اللہ کا عذاب سخت ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان کے ساتھ بھی ویسا ہی معاملہ ہوگا) جیسا کہ آل فرعون اور ان لوگوں کے ساتھ ہوا جو ان سے پہلے گزرے انہوں نے بھی ہماری آیات کو جھٹلایا تھا تو اللہ نے پکڑا ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں اور اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(To them shall happen) the like of what happened to the people of Pharaoh, and those before them. They rejected Our signs, so Allah seized them for their sins. Allah indeed is severe in punishment.

ان کا انجام ویسا ہی ہوگا ، جیسا فرعون کے ساتھیوں اور ان سے پہلے کے نافرمانوں کا ہوچکا ہے کہ انہوں نے آیات الٰہی کو جھٹلایا ، نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور حق یہ ہے کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کا حال فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے معاملے جیسا ہے ۔ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، چنانچہ اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ میں لے لیا ، اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کی گت بھی وہی ہونے والی ہے جو فرعون والوں اور ان سے پہلو لوگوں کی ہوئی ہماری آیتوں کو جھٹلا یا آخر نے ان کے گنا ہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لا اور اللہ کا عذاب سخت 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان کی عادت) فرعون کے لوگوں اور ان سے پہلے لوگوں کی عادت جیسی ہے انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تو اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان پر گرفت فرمائی اور اللہ سخت عذاب کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کا انجام بھی فرعون کے ساتھیوں اور ان سے پہلے والے لوگوں جیسا ہوگا۔ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ یا اللہ نے ان کے گناہوں کی سزا میں انہیں پکڑ لیا۔ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہوگا جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب (عذاب میں) پکڑ لیا تھا اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

After the wont of the people of Fir'awn and those before them. They belied Our signs, wherefore Allah laid hold of them for their sins. And Allah is Severe in chastising.

جیسا کہ معاملہ فرعون والوں کے ساتھ ہوا اور ان سے قبل والوں کے ساتھ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا سو اللہ نے ان کی گرفت کی ان کے گناہوں کے باعث اور اللہ بڑا سخت دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان کا بھی ) وہی حال ( ہونا ہے ) جو آلِ فرعون اور ان لوگوں کا ہوا ، جو ان سے پہلے گذرے ۔ انہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تو اللہ نے ان کو ان کے گناہوں ( کی پاداش ) میں پکڑ لیا اور اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان ( مشرکین ) کا طور طریقہ ایسا ہی ہے جو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں اور آل فرعون کا تھا انھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ۔ پس اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انھیں پکڑ لیا ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) سخت عذاب دینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا انجام) فرعون کے ساتھیوں اور ان سے پہلے نافرمان لوگوں کا سا ہوگا کہ انہوں نے آیات الٰہی کو جھٹلایا، (نتیجہ یہ ہوا) کہ اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور حق یہ ہے کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ لوگ اپنے حال و مال کے اعتبار سے ویسے ہی ہیں) جیسا کہ فرعون والے اور وہ لوگ تھے جو کہ ان سے بھی پہلے گزر چکے ہیں، کہ انہوں نے بھی ہمیں جھٹلایا ہماری آیتوں کو، جس کے نتیجے میں اللہ نے (آخرکار) ان کو پکڑا، ان کے گناہوں کے سبب اور اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں کا معاملہ بھی ایساہی ہے جیسے آلِ فرعون کاتھااوران لوگوں کاجو ان سے پہلے گزرچکے ہیں انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایاتواللہ نے ان کے گناہوں کے بدلے میں ان کو دھرلیا اور اللہ سزادینے میں بڑاسخت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا طریقہ ، انہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو اللہ نے ان کے گناہوں پر ان کو پکڑا اور اللہ کا عذاب سخت ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان کا بھی ) قومِ فرعون اور ان سے پہلی قوموں جیسا طریقہ ہے ، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اﷲ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا ، اور اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ان کا حال ( معاملہ بھی وہی ہے ) کہ جو فرعونی گروہ اور اس سے پہلے لوگوں کا تھا کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ۔ تو اللہ نے ان کے گناہوں کی پاداش میں ان کو گرفت میں لے لیا اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Their plight will be) no better than that of the people of Pharaoh, and their predecessors: They denied our Signs, and Allah called them to account for their sins. For Allah is strict in punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

They do as the people of Pharaoh and those who lived before them did. They called Our revelations mere lies. God punished them for their sins. God is stern in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Like the behavior of the people of Fir`awn and those before them; they belied Our Ayat. So Allah punished them for their sins. And Allah is severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Like the striving of the people of Firon and those before them; they rejected Our communications, so Allah destroyed them on account of their faults; and Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

Like Pharaoh's folk and those who were before them, they disbelieved Our revelations and so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनका अंजाम वैसा ही होगा जैसा फ़िरऔन वालों का और उनसे पहले वालों का हुआ, उन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया, उस पर अल्लाह ने उनके गुनाहों के बाइस उनको पकड़ लिया, और अल्लाह सख़्त सज़ा देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جیسا معاملہ تھا فرعون والوں کا اور ان سے پہلے والے (کافر) لوگوں کا کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھوٹابتلایا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر داروگیر فرمائی ان کے گناہوں کے سبب۔ اور اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والے ہیں۔ (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جیسا آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے، انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ نے بھی انہیں ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا اور اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا انجام ویسا ہی ہوگا جیسا کہ فرعون کے ساتھیوں اور ان سے پہلے نافرمانوں کا ہوچکا ہے کہ انہوں نے آیات الٰہی کو جھٹلایا ‘ نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑلیا اور حق یہ ہے کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کا طریقہ وہی ہے جو آل فرعون کا اور ان لوگوں کا تھا جو ان سے پہلے تھے۔ ان لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔ سو اللہ نے ان کو پکڑ لیا ان کے گناہوں کی وجہ سے، اور اللہ سخت عذاب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو پھر پکڑا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر اور اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کا حال ایسا ہے جیسے فرعون والوں کا اور ان کا جو فرعون والوں سے پہلے تھے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی پھر انجام یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیا اور اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے