Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 128

سورة آل عمران

لَیۡسَ لَکَ مِنَ الۡاَمۡرِ شَیۡءٌ اَوۡ یَتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ اَوۡ یُعَذِّبَہُمۡ فَاِنَّہُمۡ ظٰلِمُوۡنَ ﴿۱۲۸﴾

Not for you, [O Muhammad, but for Allah ], is the decision whether He should [cut them down] or forgive them or punish them, for indeed, they are wrongdoers.

اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالٰی چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
لَکَ
آپ کے لیے
مِنَ الۡاَمۡرِ
معاملہ میں سے
شَیۡءٌ
کچھ بی
اَوۡ
خواہ
یَتُوۡبَ
وہ مہربان ہوجائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَوۡ
یا
یُعَذِّبَہُمۡ
وہ عذاب دے انہیں
فَاِنَّہُمۡ
تو بیشک وہ
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
لَکَ
آپ کے لیے
مِنَ الۡاَمۡرِ
اس معاملے میں
شَیۡءٌ
کوئی اختیار
اَوۡ
یا
یَتُوۡبَ
وہ توبہ قبول فرمائے
عَلَیۡہِمۡ
ان کی
اَوۡ
یا
یُعَذِّبَہُمۡ
وہ عذاب دے ان کو
فَاِنَّہُمۡ
بلا شبہ وہی
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Translated by

Juna Garhi

Not for you, [O Muhammad, but for Allah ], is the decision whether He should [cut them down] or forgive them or punish them, for indeed, they are wrongdoers.

اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالٰی چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی آپ کا اس بات میں کچھ اختیار نہیں۔ اللہ چاہے تو انہیں معاف کردے، چاہے تو سزا دے وہ بہرحال ظالم تو ہیں ہی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کواس معاملے میں کوئی اختیارنہیں،خواہ اﷲ تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرمائے یاان کوعذاب دے،بلاشبہ وہی ظالم ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You have no authority in the matter, unless Allah forgives them or punishes them, as they are unjust.

تیرا اختیار کچھ نہیں یا ان کو توبہ دیوے خدائے تعالیٰ یا ان کو عذاب کرے کہ وہ ناحق پر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس معاملے میں آپ کو کوئی اختیار نہیں اللہ ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب دے اس لیے کہ وہ ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) It is not for you to decide whether He will accept their repentance or chastise them, for they surely are wrongdoers.

﴿اے پیغمبر!﴾ فیصلہ کے اختیارات میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ، اللہ کو اختیار ہے چاہے انھیں معاف کرے ، چاہے سزا دے کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغبر ) تمہیں اس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے یا ان کو عذاب دے کیونکہ یہ ظالم لوگ ہیں ۔ *

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اور پیمبر) تجھے اس کام میں کوئی دخل نہیں یا ان کو تو نہ نصیب کرے وہ مسلمان ہوجائیں یا ان کو عذاب کرے اس لیے کہ وہ ناحق پر ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کا اس کام میں کچھ اختیار نہیں یا وہ (اللہ) ان پر مہربانی کریں یا وہ ان کے عذاب دیں پس بیشک وہ (کافر) ظالم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا اس میں کوئی اختیار نہیں ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں معاف کر دے یا سزا دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) اس کام میں تمہارا کچھ اختیار نہیں (اب دو صورتیں ہیں) یا خدا انکے حال پر مہربانی کرے یا انہیں عذاب دے کہ یہ ظالم لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Not with thee is aught of the affair: He shall either relent toward them or torment them, for verily they are wrong-doers.

آپ کو اس امر میں کوئی دخل نہیں (اللہ) خواہ ان کی توبہ قبول کرے خواہ انہیں عذاب دے اس لیے کہ وہ ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہیں اس معاملے میں کوئی اختیار نہیں ۔ ممکن ہے خدا ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب دے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) کو ان کے معاملے میں کوئی سروکار نہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) چاہے تو توبہ کی توفیق دیدے یا انہیں عذاب دیدے کیونکہ وہ ظلم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فیصلہ کے اختیارات میں تمہارا کوئی حصہ نہیں، اللہ کو اختیار ہے چاہے انہیں معاف کرے، چاہے سزا دے، کیونکہ وہ ظالم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ کو اس معاملہ میں کوئی اختیار نہیں (اے پیغمبر ! آپ اس کو اللہ ہی کے حوالے کردیں) وہ چاہے ان کو معاف کرے، یا سزا دے، بیشک یہ لوگ پکے ظالم (اور مجرم) ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!آپ کا اس بات میں کچھ اختیارنہیں اللہ چاہے توانہیں معاف کردے ، چاہے توسزادے ، وہ بہرحال ظالم تو ہیں ہی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ بات تمہارے ہاتھ نہیں یا انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عذاب کرے کہ وہ ظالم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! اب ) آپ کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں چاہے تو اللہ انہیں توبہ کی توفیق دے یا انہیں عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) ! خدا کے امر ( فیصلہ ) میں تمہیں کوئی اختیار نہیں ہے ( بلکہ یہ اختیار اللہ کے پاس ہے ) چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے اور چاہے تو انہیں سزا دے ۔ کیونکہ یہ لوگ بہرحال ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not for thee, (but for Allah), is the decision: Whether He turn in mercy to them, or punish them; for they are indeed wrong-doers.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), it is not your concern whether He forgives them or punishes them for they are unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Not for you is the decision; whether He turns in mercy to (pardon) them or punishes them; verily, they are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You have no concern in the affair whether He turns to them (mercifully) or chastises them, for surely they are unjust.

Translated by

William Pickthall

It is no concern at all of thee (Muhammad) whether He relent toward them or punish them; for they are evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारा इस बात में कोई दख़ल नहीं कि अल्लाह उनकी तौबा क़बूल करे या उनको अज़ाब दे; क्योंकि वह ज़ालिम हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کو کوئی دخل نہیں (یہاں تک کہ خدا تعالیٰ ) ان پر یا تو متوجہ ہوجاویں یا ان کو کوئی سزادیدیں کیونکہ وہ ظلم بھی بڑا کررہے ہیں۔ (3) (128)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے پیغمبر ! تمہارے اختیار میں کچھ نہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب دے بلا شبہ وہ ظالم ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے پیغمبر فیصلے کے اختیارات میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے ۔ اللہ کو اختیار ہے ‘ انہیں معاف کرے ‘ چاہے سزا دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ کو کچھ بھی اختیار نہیں ہے اللہ چاہے تو ان کو توبہ کی توفیق دے یا ان کو عذاب دے کیونکہ وہ ظلم کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تیرا اختیار کچھ نہیں یا ان کو توبہ دیوے خدا تعالیٰ یا ان کو عذاب کرے کہ وہ ناحق پر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان کے معاملہ میں تمہیں کوئی اختیار نہیں ہے خواہ اللہ تعالیٰ ان کو تہبہ کی توفیق دے یا ان کو سزا دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔