Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 20

سورة آل عمران

فَاِنۡ حَآجُّوۡکَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡہِیَ لِلّٰہِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ ؕ وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ وَ الۡاُمِّیّٖنَ ءَاَسۡلَمۡتُمۡ ؕ فَاِنۡ اَسۡلَمُوۡا فَقَدِ اہۡتَدَوۡا ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الۡبَلٰغُ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿٪۲۰﴾  10

So if they argue with you, say, "I have submitted myself to Allah [in Islam], and [so have] those who follow me." And say to those who were given the Scripture and [to] the unlearned, "Have you submitted yourselves?" And if they submit [in Islam], they are rightly guided; but if they turn away - then upon you is only the [duty of] notification. And Allah is Seeing of [His] servants.

پھر بھی اگر یہ آپ سے جھگڑیں تو آپ کہہ دیں کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ تعالٰی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ہے اور اہل کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں سے کہہ دیجئے! کہ کیا تم بھی اطاعت کرتے ہو؟ پس اگر یہ بھی تابعدار بن جائیں تو یقیناً ہدایت والے ہیں اور اگر یہ روگردانی کریں ، تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ بھال رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
حَآجُّوۡکَ
وہ جھگڑا کریں آپ سے
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
اَسۡلَمۡتُ
میں نے سپرد کیا
وَجۡہِیَ
چہرہ اپنا
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
وَمَنِ
اور جس نے
اتَّبَعَنِ
اتباع کیا میرا
وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کو جو
اُوۡتُوا
دیے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡاُمِّیّٖنَ
اور امیوں / ان پڑھوں کو
ءَاَسۡلَمۡتُمۡ
کیا اسلام لائے تم
فَاِنۡ
پھر اگر
اَسۡلَمُوۡا
وہ اسلام لے آئیں
فَقَدِ
تو تحقیق
اہۡتَدَوۡا
وہ ہدایت پاگئے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَاِنَّمَا
تو بےشک
عَلَیۡکَ
آپ پر ہے
الۡبَلٰغُ
پہچادینا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
حَآجُّوۡکَ
وہ جھگڑا کریں آپ سے
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دو
اَسۡلَمۡتُ
میں نے تابع کر دیا
وَجۡہِیَ
اپنے چہرے کو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لئے
وَمَنِ اتَّبَعَنِ
اور جنہوں نے میری پیروی کی
وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
لِّلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں سےجو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡاُمِّیّٖنَ
اور اَن پڑھوں سے
ءَاَسۡلَمۡتُمۡ
کیا تم تابع ہوگئے؟
فَاِنۡ
پھر اگر
اَسۡلَمُوۡا
وہ فرمانبرداربن جائیں
فَقَدِ
تو
اہۡتَدَوۡا
وہ ہدایت پاگئے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑیں
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
عَلَیۡکَ
آپ کے ذمے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں کو
Translated by

Juna Garhi

So if they argue with you, say, "I have submitted myself to Allah [in Islam], and [so have] those who follow me." And say to those who were given the Scripture and [to] the unlearned, "Have you submitted yourselves?" And if they submit [in Islam], they are rightly guided; but if they turn away - then upon you is only the [duty of] notification. And Allah is Seeing of [His] servants.

پھر بھی اگر یہ آپ سے جھگڑیں تو آپ کہہ دیں کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ تعالٰی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ہے اور اہل کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں سے کہہ دیجئے! کہ کیا تم بھی اطاعت کرتے ہو؟ پس اگر یہ بھی تابعدار بن جائیں تو یقیناً ہدایت والے ہیں اور اگر یہ روگردانی کریں ، تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ بھال رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر (یہ اہل کتاب ان اختلافی امور میں) آپ سے جھگڑا کریں تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : میں نے بھی اللہ کے سامنے سرتسلیم خم کردیا ہے اور میرے پیرو کاروں نے بھی اور ان اہل کتاب اور غیر اہل کتاب دونوں سے پوچھئے کہ : کیا تم بھی اللہ کے فرمانبردار بنتے ہو ؟ اگر وہ فرمانبردار بن جائیں تو انہوں نے راہ ہدایت پالی اور اگر منہ پھیر لیں تو آپ پر صرف پیغام پہنچانے کی ذمہ داری ہے۔ اور اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھروہ لوگ اگر آپ سے جھگڑا کریں توآپ کہہ دوکہ میں نے اورجنہوں نے میری پیروی کی اپنے چہرے کواللہ تعالیٰ کے تابع کر دیا ،اورآپ اُن لوگوں سے جو کتاب دیے گئے اور اَن پڑھوں سے کہہ دیں: ’’کیاتم تابع ہوگئے‘‘؟پھر اگروہ تابع ہو جائیں تو یقیناہدایت پاگئے اور اگروہ منہ موڑیں توآپ کے ذمے صرف پیغام پہنچادینا ہے،اوراﷲ تعالیٰ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, if they are with you, say: |"I have submitted myself to Allah, and (so did) those who have followed me.|" And say to those who have been given the Book, and to the unlettered: &Do you submit?|" If they submit, they will be on the right path. And if they turn back, then you have only to convey. And Allah is watchful over His servants.

پھر بھی اگر تجھ سے جھگڑیں تو کہہ دے میں نے تابع کیا اپنا منہ اللہ کے حکم پر اور انہوں نے بھی کہ جو میرے اور کہہ دے کتاب والوں کو اور ان پڑھوں کو کہ تم بھی تابع ہوتے ہو، پھر اگر وہ تابع ہوئے تو انہوں نے راہ سیدھی پائی اور اگر منہ پھیریں تو تیرے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے، اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اگر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجت بازی کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں نے تو اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دیا ہے اور انہوں نے بھی جو میرا اتباع کر رہے ہیں اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے ان سے بھی کہ جنہیں کتاب دی گئی تھی (یعنی یہود اور نصاریٰ ) اور اُمّییّن سے بھی کہ کیا تم بھی اسی طرح اسلام لاتے ہو ؟ پس اگر وہ بھی اسی طرح اسلام لے آئیں تو ہدایت پر ہوجائیں گے اور اگر وہ منہ موڑ لیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ذمہ داری صرف پہنچا دینے کی ہے اور اللہ اپنے بندوں کے حال کو دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if they remonstrate with you, tell them: 'I have submitted my whole being to Allah, and so have those who follow me.' And ask the People of the Book as well as those who follow no heavenly Scripture: 'Have you also submitted (to Allah)?' If they have submitted to Him, they are indeed on the right way but if they deviate from submitting to Allah, then your duty is merely to deliver the message. Allah observes the affairs of His servants.

اب اگر یہ لوگ تم سے جھگڑا کریں ، تو ان سے کہو : میں نے اور میرے پیرووں نے تو اللہ کے آگے سر تسلیم خم کر دیا ہے ۔ پھر اہل کتاب اور غیر اہل کتاب دونوں سے پوچھو: کیا تم نے بھی اس کی اطاعت و بندگی قبول کی؟ 18 اگر کی تو وہ راہ راست پا گئے ، اور اگر اس سے منہ موڑا تو تم پر صرف پیغام پہنچا دینے کی ذمہ داری تھی ۔ آگے اللہ خود اپنے بندوں کے معاملات دیکھنے والا ہے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ تم سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ : میں نے تو اپنا رخ اللہ کی طرف کرلیا ہے اور جنہوں نے میری اتباع کی ہے انہوں نے بھی ، اور اہل کتاب سے اور ( عرب کے ) ان پڑھ ( مشرکین ) سے کہہ دو کہ کیا تم بھی اسلام لاتے ہو؟ پھر اگر وہ اسلام لے آئیں تو ہدایت پاجائیں گے ، اور اگر انہوں نے منہ موڑا تو تمہاری ذمہ داری صرف پیغام پہنچانے کی حد تک ہے اور اللہ تمام بندوں کو خود دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر بھی اگر وہ کٹ حجتی کرین اور اسلام کو نہ مانیں اور تکرار انکار تو صاف کہ دے میں نے اپنا رخ اللہ کے لیے رکھ دیا اور جس نے میرا ساتھ دیا اور اہل کتاب اور عرب کے جاہلوں سے پو چھ تم بھی اسلام لاتے ہو یا نہیں اگر مسلمان ہوجاویں تو راہ لگ گئے اور نہ مانیں تو تیرا کام اللہ کا حکم) پہنچا دینا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر وہ آپ سے بحث کریں تو فرما دیجئے میں تو اپنا رخ خالص اللہ کی طرف کرچکا اور (وہ بھی) جو میرے پیرو ہیں۔ اور کہیے اہل کتاب اور ان پڑھ (مشرکین) سے ، کیا تم بھی قبول کرتے ہو سو اگر وہ تسلیم کرلیں تو یقینا وہ بھی سیدھی راہ پائیں اور اگر وہ (لوگ) روگردانی کریں تو یقینا آپ کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑنے لگیں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں نے اور میری اطاعت کرنے والوں نے تو اپنا رخ اللہ کی طر کرلیا ہے۔ آپ اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے یہ بھی پوچھ لیجئے کہ کیا تم اسلام لاتے ہو ؟ پھر اگر وہ اس دین کو قبول کرلیں تو یقیناً ایسے لوگ راہ ہدایت حاصل کرلیں گے لیکن اگر وہ نہ مانیں تو آپ کا کام (اللہ کا پیغام ) پہنچا دینا ہے۔ اللہ اپنے بندوں کو خود دیکھ اور سمجھ لے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore if they contend with thee, say thou: have surrendered myself unto Allah and he who followeth me. And say thou unto those who have been vouchsafed the Book and unto the illiterates; do you (also) accept Islam? Then if they accept Islam, they are of a surety guided; and if they turn away, then upon thee is only the preaching, and Allah is Beholder of His bondsmen.

پھر اگر یہ لوگ آپ سے حجت کئے جائیں ۔ تو خیر آپ کہہ دیجئے کہ میں تو اپنا رخ اللہ کی طرف کرچکا اور جو میرے پیرو ہیں (وہ بھی) ۔ اور آپ اہل کتاب سے اور امیوں سے دریافت کیجئے کہ تم اسلام لاتے ہو ۔ سو اگر وہ اسلام لے آئیں تو بس راہ ہدایت پر آگئے ۔ اور اگر وہ روگردان رہے تو آپ کے ذمہ تو صرف تبلیغ ہی ہے ۔ اور اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھتے رہتے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ تم سے اس بارے میں جھگڑتے رہیں تو تم ان سے کہہ دو کہ میں نے اور میری پیروؤں نے تو اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کیا اور اہلِ کتاب اور امّیوں سے پوچھو کہ کیا تم بھی اسی طرح اسلام لاتے ہو؟ اگر وہ بھی اسی طرح اسلام لائے تو وہ راہ یاب ہوئے اور اگر وہ اعراص کریں تو تمہارے اوپر ذمہ داری صرف پہنچا دینے کی ہے ۔ اللہ اپنے بندوں کا نگرانِ حال ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ( بھی ) اگر یہ آپ ( ﷺ ) سے جھگڑا کریں تو آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے سامنے اپنا سر جھکا دیا ہے ۔ اور اہل کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں سے فرما دیجئے کہ کیا تم بھی اسلام قبول کرتے ہو؟ پس اگر وہ اسلام قبول کرلیں تو وہ لوگ بھی یقینا ہدایت یافتہ ہوجائیں گے اور اگر وہ ( اسلام سے ) روگردانی کریں تو بس آپ کے ذمہ تو پیغام پہنچا دینا ہی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب اگر یہ لوگ تم سے جھگڑا کریں تو ان سے کہو ” میں نے اور میرے پیروکاروں نے اللہ کے آگے سر تسلیم خم کردیا ہے۔ پھر اہل کتاب اور غیر اہل کتاب سے پوچھو۔ کیا تم نے بھی اس کی اطاعت و بندگی قبول کی ؟ اگر کی تو وہ راہ راست پا گئے اور اگر اس سے منہ موڑا تو تم پر صرف پیغام دینے کی ذمہ داری تھی۔ آگے اللہ خود اپنے بندوں (کے معاملات) کو دیکھنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر یہ لوگ (پھر بھی) آپ سے جھگڑا (اور حجت بازی) ہی کریں، تو (ان سے صاف) کہہ دو کہ (تم لوگ مانو یا نہ مانو) میں نے تو بہرحال حوالے کردیا اپنی ذات کو اللہ کے، اور ان سب نے بھی جو میری پیروی کرتے ہیں، نیز پوچھو ان لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی ہے اور اگر وہ منہ موڑے ہی رہے، تو (آپ پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں کیونکہ) آپ کے ذمے تو صرف پہنچا دینا ہے (پیغام حق کو) اور بس اور اللہ خوب دیکھنے والا ہے اپنے بندوں کو

Translated by

Noor ul Amin

پھراگریہ آپ سے جھگڑاکریں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں نے تواپناسرا للہ کے سامنے جھکادیا ہے اور میرے ماننے والوں نے بھی ، اور ان اہلِ کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں سے کہہ دیجئے کیا تم اللہ کے فرمانبرداربنتے ہو؟اگروہ فرمانبردار بنیں تو انہوں نے ہدایت پالی اور اگرمنہ پھیرلیں توآپ پر صرف پیغام پہنچانے کی ذمہ داری ہے اور اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اے محبوب! اگر وہ تم سے حجت کریں تو فرمادو میں اپنا منہ اللہ کے حضور جھکائے ہوں اور جو میرے پیرو ہوئے ( ف٤٤ ) اور کتابیوں اور اَن پڑھوں سے فرماؤ ( ف٤۵ ) کیا تم نے گردن رکھی ( ف٤٦ ) پس اگر وہ گردن رکھیں جب تو راہ پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو تم پر تو یہی حکم پہنچادینا ہے ( ف٤۷ ) اور اللہ بندوں کو دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) اگر پھر بھی آپ سے جھگڑا کریں تو فرما دیں کہ میں نے اور جس نے ( بھی ) میری پیروی کی اپنا روئے نیاز اﷲ کے حضور جھکا دیا ہے ، اور آپ اہلِ کتاب اور اَن پڑھ لوگوں سے فرما دیں: کیا تم بھی اﷲ کے حضور جھکتے ہو ( یعنی اسلام قبول کرتے ہو ) ؟ پھر اگر وہ فرمانبرداری اختیار کر لیں تو وہ حقیقتاً ہدایت پا گئے ، اور اگر منہ پھیر لیں تو آپ کے ذمہ فقط حکم پہنچا دینا ہی ہے ، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس اگر یہ لوگ آپ سے خواہ مخواہ حجت بازی کریں ۔ تو کہہ دو کہ میں نے اور میری پیروی کرنے والوں نے تو اپنا سر خدا کے سامنے جھکا دیا ہے ( اپنے کو اس کے سپرد کر دیا ہے ) اور اہل کتاب اور جو کسی کتاب کے پڑھنے والے نہیں ہیں سے کہو: کیا تم بھی اسلام لائے ہو؟ پس اگر انہوں نے اسلام کا اقرار کر لیا تو گویا ہدایت پا گئے اور اگر ( اس سے ) منہ موڑا تو آپ کا فرض تو صرف پہنچا دینا ہے ( منوانا نہیں ہے ) ۔ اور اللہ ( اپنے ) بندوں کو خوب دیکھنے ( اور پہچاننے والا ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So if they dispute with thee, say: "I have submitted My whole self to Allah and so have those who follow me." And say to the People of the Book and to those who are unlearned: "Do ye (also) submit yourselves?" If they do, they are in right guidance, but if they turn back, Thy duty is to convey the Message; and in Allah's sight are (all) His servants.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), if the People of the Book argue against you, say, "I and those who follow me have submitted ourselves to God." Ask the People of the Book and the illiterate ones, "Have you embraced Islam?" If they embrace Islam, they will find guidance but if they turn away, your task is just to preach. God knows all about His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So if they dispute with you say: "I have submitted myself to Allah, and (so have) those who follow me." And say to those who were given the Scripture (Jews and Christians) and to those who are illiterate (Arab pagans): "Do you (also) submit yourselves" If they do, they are rightly guided; but if they turn away, your duty is only to convey the Message; and Allah sees the servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they dispute with you, say: I have submitted myself entirely to Allah and (so) every one who follows me; and say to those who have been given the Book and the unlearned people: Do you submit yourselves? So if they submit then indeed they follow the right way; and if they turn back, then upon you is only the delivery of the message and Allah sees the servants.

Translated by

William Pickthall

And if they argue with thee, (O Muhammad), say: I have surrendered my purpose to Allah and (so have) those who follow me. And say unto those who have received the Scripture and those who read not: Have ye (too) surrendered? If they surrender, then truly they are rightly guided, and if they turn away, then it is thy duty only to convey the message (unto them). Allah is Seer of (His) bondmen.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर वे आपसे झगड़ें तो कह दें कि मैं तो अपना रुख़ अल्लाह की तरफ़ कर चुका और जो मेरे पैरू हैं वे भी, और अहले-किताब से और अनपढ़ों से पूछिए कि क्या तुम भी इसी तरह इस्लाम लाते हो, पस अगर वे इस्लाम ले आएं तो उन्होंने राह पाली, और अगर वे फिर जाएं तो आपके ज़िम्मे सिर्फ़ पहुँचा देना है, और अल्लाह अपने बंदों को ख़ूब देखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر بھی اگر یہ لوگ آپ سے حجتیں نکالیں تو آپ فرمادیجئیے کہ (تم مانو یا نہ مانو) میں تو اپنا رخ خاص اللہ کی طرف کرچکا اور جو میرے پیرو تھے وہ بھی۔ اور کہئیے اہل کتاب سے اور (مشرکین) عرب سے کہ کیا تم بھی اسلام لاتے ہو ؟ سو اگر وہ لوگ اسلام لے آئیں تو وہ لوگ بھی راہ پر آجاوینگے اور اگر وہ لوگ روگردانی رکھیں سو آپ کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ تعالیٰ خود دیکھ ( اور سمجھ) لینگے بندوں کو۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر بھی اگر یہ تم سے جھگڑیں تو تم کہہ دو کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنا سر جھکا دیا ہے۔ اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے سوال کیجیے کہ کیا تم بھی سر تسلیم خم کرتے ہو ؟ اگر یہ تابعدار بن جائیں تو یقیناً ہدایت پاجائیں گے اور اگر یہ روگردانی کریں تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ تعالیٰ بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر یہ لوگ تم سے جھگڑا کریں ‘ تو ان سے کہو ۔ میں نے اور میرے پیروؤں نے تو اللہ کے آگے سرتسلیم خم کردیا ہے ۔ پھر اہل کتاب اور غیر اہل کتاب دونوں سے پوچھو۔ کیا تم نے بھی اس کی اطاعت اور بندگی قبول کی ۔ اگر کی تو راہ راست پاگئے۔ اور اگر اس سے منہ موڑا تو تم پر صرف پیغام پہنچادینے کی ذمہ داری تھی ۔ آگے خود اللہ اپنے بندوں کے معاملات دیکھنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ آپ سے حجت بازی کریں تو آپ فرما دیجیے کہ میں نے اپنی ذات کو اللہ کی فرمانبر داری میں لگا دیا اور ان لوگوں نے بھی جنہوں نے میرا اتباع کیا اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی آپ ان سے اور ان پڑھوں سے کہہ دیجیے کیا تم اللہ کے فرمانبر دار ہوئے ؟ پس اگر وہ فرمانبردار ہوجائیں تو انہوں نے ہدایت پالی، اور اگر وہ رو گردانی کریں تو آپ کے ذمہ پس پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھی اگر تجھ سے جھگڑیں تو کہہ دے میں نے تابع کیا اپنا منہ اللہ کے حکم پر اور انہوں نے بھی کہ جو میرے ساتھ ہیں اور کہہ دے کتاب والوں کو اور اَن پڑھوں کو کہ تم بھی تابع ہوتے ہو پھر اگر وہ تابع ہوئے تو انہوں نے پائی راہ سیدھی اور اگر منہ پھیریں تو تیرے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب بھی اگر اے پیغمبر ! آپ سے یہ لوگ کج بخشی کریں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں اور میرے پیرو تو اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری قبول کرچکے ہیں اور آپ اہل کتاب اور عرب کے ان پڑھوں سے دریافت فرمایئے کیا تم بھی اسلام قبول کرتے ہو پھر اگر وہ لوگ اسلام لے آئیں تو یقینا وہ راہ یافتہ ہو جائینگے اور اگر وہ قبول اسلام سے روگردانی کریں تو بس آپ کے ذمہ صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور سب بندے اللہ کی نگاہ میں ہیں ۔