20. They have spent their efforts and energies in a manner leading to catastrophic results in this world and the Next.
21. No power can make these misdeeds either bear good fruit or prevent them bearing evil fruit. The powers upon which the wrong-doers rely for support in this world and in the World to Come will not be of any help to them.
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :20
یعنی انہوں نے اپنی قوتیں اور کوششیں ایسی راہ میں صرف کی ہیں جس کا نتیجہ دنیا میں بھی خراب ہے اور آخرت میں بھی خراب ۔
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :21
یعنی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ان کی اس غلط سعی و عمل کو سپھل بنا سکے ، یا کم از کم بد انجامی ہی سے بچا سکے ۔ جن جن قوتوں پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ دنیا میں یا آخرت میں یا دونوں جگہ ان کے کام آئیں گی ، ان میں سے فی الواقع کوئی بھی ان کی مددگار ثابت نہ ہوگی ۔