Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 42

سورة آل عمران

وَ اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرۡیَمُ اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰکِ وَ طَہَّرَکِ وَ اصۡطَفٰکِ عَلٰی نِسَآءِ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۲﴾

And [mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah has chosen you and purified you and chosen you above the women of the worlds.

اور جب فرشتوں نے کہا ، اے مریم! اللہ تعالٰی نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور تجھے پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب کر لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتِ
کہا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
یٰمَرۡیَمُ
اے مریم
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی نے
اصۡطَفٰکِ
چن لیا تجھے
وَطَہَّرَکِ
اور پاک کیا تجھے
وَاصۡطَفٰکِ
اور چن لیا تجھے
عَلٰی نِسَآءِ
عورتوں پر
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتِ
کہا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
یٰمَرۡیَمُ
اے مریم
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اصۡطَفٰکِ
برگزیدہ بنایا ہےآپ کو
وَطَہَّرَکِ
اور پاک کیا آپ کو
وَاصۡطَفٰکِ
اور منتخب کیا آپ کو
عَلٰی نِسَآءِ
عورتوں پر
الۡعٰلَمِیۡنَ
سب جہانوں کی
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah has chosen you and purified you and chosen you above the women of the worlds.

اور جب فرشتوں نے کہا ، اے مریم! اللہ تعالٰی نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور تجھے پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب کر لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو) جب فرشتوں نے مریم سے کہا : اے مریم ! اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطاکی اور تجھے پورے جہان کی عورتوں پر (ترجیح دے کر) منتخب کرلیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب فرشتوں نے کہا: اے مریم!یقیناًاﷲ تعالیٰ نے آپ کو برگزیدہ بنایا ہے اورآپ کوپاک کیا ہے اورسب جہانوں کی عورتوں پرآپ کومنتخب کیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Arid when the angels said: |"0 Maryam, Allah has chosen you and purified you and chosen you over the women of all the worlds.

اور جب فرشتے بولے اے مریم اللہ نے تجھ کو پسند کیا اور ستھرا بنادیا اور پسند کیا تجھ کو سب جہان کی عورتوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ کہا فرشتوں نے اے مریم یقیناً اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور تمہیں خوب پاک کردیا ہے اور تمہیں تمام جہان کی خواتین پر ترجیح دی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then came the time when the angels said: 'O Mary! Behold, Allah has chosen you, and made you pure, and exalted you above all the women in the world.

پھر وہ وقت آیا جب مریم سے فرشتوں نے آکر کہا ’’ اے مریم ! اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطا کی اور تمام دنیا کی عورتوں پر تجھ کو ترجیح دے کر اپنی خدمت کے لیے چن لیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اب اس وقت کا تذکرہ سنو ) جب فرشتوں نے کہا تھا کہ : اے مریم ! یشک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے ، تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور دنیا جہان کی ساری عورتوں میں تمہیں منتخب کرکے فضیلت بخشی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اورے پیمبر وہ وقت یاد کر جب فرشتوں نے کہا اے مریم نبے شک اللہ نے تجھ کو پسند کیا اور تجھ کو پاک یا اور سارے جہان کی عورتوں میں تجھ کو چن لیا خاص کیا عیسیٰ ٰ کی پیدائش کے لیے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم (علیہا السلام) ! یقینا اللہ نے آپ کو چن لیا ہے اور آپ کو پاک بنایا ہے اور آپ کو تمام جہانوں کی بیبیوں پر برگزیدہ بنایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس وقت فرشتوں نے مریم سے کہا اے مریم اللہ نے تجھے منتخب کرلیا اور تجھے پاکیزگی عطا کی ہے اور دنیا کی تمام عورتوں میں سے تجھے چن لیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب فرشتوں نے (مریم سے) کہا کہ مریم! خدا نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور پاک بنایا ہے اور جہان کی عورتوں میں منتخب کیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time the angels said: O Maryam! verily Allah chose thee and purified thee and chose thee above the women of the worlds.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم بیشک اللہ نے آپ کو برگزیدہ کیا ہے ۔ اور پاک کردیا ہے اور آپ کو دنیا جہان کی بیویوں کے مقابلہ میں برگزیدہ کرلیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ نے تم کو برگزیدہ کیا ، تم کو پاک کیا اور تم کو دنیا کی عورتوں پر ترجیح دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! بیشک اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں منتخب فرمالیا اور تمہیں پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں سے تمہارا انتخاب کر لیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (یاد کرو) جب (مریم سے) فرشتوں نے آکر کہا اے مریم ! اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطا کی اور تمام دنیا کی عورتوں میں سے تجھ کو چن لیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب فرشتوں نے (مریم سے) کہا کہ اے مریم، بیشک اللہ نے تم کو (اپنے کرم خاص سے) چن لیا، تم کو طہارت (و پاکیزگی) سے نواز دیا، اور تم کو چن لیا دنیا بھر کی عورتوں کے مقابلے میں

Translated by

Noor ul Amin

41 ) ) اور ( وہ وقت بھی یادکرو ) جب فرشتوں نے مریم سے کہا: ’’اے مریم!اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطاکی اور تجھے پورے جہاں کی عورتوں میں سے منتخب کر لیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب فرشتوں نے کہا ، اے مریم ، بیشک اللہ نے تجھے چن لیا ( ف۸۷ ) اور خوب ستھرا کیا ( ف۸۸ ) اور آج سارے جہاں کی عورتوں سے تجھے پسند کیا ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاک و پاکیزہ بنایا ہے ۔ اور تمہیں تمام جہانوں کی عورتوں سے برگزیدہ بنا دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! the angels said: "O Mary! Allah hath chosen thee and purified thee- chosen thee above the women of all nations.

Translated by

Muhammad Sarwar

"Behold," the angels told Mary, "God had chosen you, purified you, and given you distinction over all women.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when the angels said: "O Maryam! Verily, Allah has chosen you, purified you, and chosen you above the women of the nations."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the angels said: O Marium! surely Allah has chosen you and purified you and chosen you above the women of the world.

Translated by

William Pickthall

And when the angels said: O Mary! Lo! Allah hath chosen thee and made thee pure, and hath preferred thee above (all) the women of creation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और (उस वक़्त को याद करें) जब फ़रिश्तों ने कहाः ऐ मरियम! अल्लाह ने तुम्हें चुन लिया और तुमको पाक किया और तुमको दुनिया भर की औरतों के मुक़ाबले मुन्तख़ब कर लिया है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت قابل ذکر ہے) جب کہ فرشتوں نے کہا (1) کہ اے مریم بلاشک اللہ تعالیٰ نے تم کو منتخب (یعنی مقبول) فرمایا ہے اور پاک بنایا ہے اور تمام جہان بھر کی بیبیوں کے مقابلے میں منتخب فرمایا ہے۔ (2) (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب فرشتوں نے کہا : اے مریم ! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ اور پاک کردیا ہے اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب فرمایا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم ! اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطا کی اور تمام دنیا کی عورتوں پر تجھ کو ترجیح دے کر اپنی خدمت کے لئے چن لیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہا فرشتوں نے کہ اے مریم بیشک اللہ نے تجھے منتخب فرما لیا اور پاک بنا دیا اور سب جہانوں کی عورتوں کے مقابلہ میں تم کو چن لیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب فرشتے بولے اے مریم اللہ نے تجھ کو پسند کیا اور ستھرا بنایا اور پسند کیا تجھ کو سب جہان کی عورتوں پرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ قوت قابل ذکر ہے جب فرشتوں نے مریم (علیہ السلام) سے کہا اے مریم بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے تجھ کو منتخب فرمایا اور تجھ کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک رکھا اور سب جہان کی عورتوں کے مقابلہ میں تجھ کو چن لیا