Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 61

سورة آل عمران

فَمَنۡ حَآجَّکَ فِیۡہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَکُمۡ وَ اَنۡفُسَنَا وَ اَنۡفُسَکُمۡ ۟ ثُمَّ نَبۡتَہِلۡ فَنَجۡعَلۡ لَّعۡنَتَ اللّٰہِ عَلَی الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۶۱﴾

Then whoever argues with you about it after [this] knowledge has come to you - say, "Come, let us call our sons and your sons, our women and your women, ourselves and yourselves, then supplicate earnestly [together] and invoke the curse of Allah upon the liars [among us]."

اس لیے جو شخص آپ کے پاس اس علم کے آجانے کے بعد بھی آپ سے اس میں جھگڑے تو آپ کہہ دیں کہ آؤ ہم تم اپنے اپنے فرزندوں کو اور ہم تم اپنی اپنی عورتوں کو اور ہم تم خاص اپنی اپنی جانوں کو بلا لیں ، پھر ہم عاجزی کے ساتھ التجا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت کریں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَمَنْ حَأجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْاْ نَدْعُ أَبْنَاءنَا وَأَبْنَاءكُمْ وَنِسَاءنَا وَنِسَاءكُمْ وَأَنفُسَنَا وأَنفُسَكُمْ ... Then whoever disputes with you concerning him after the knowledge that has come to you, say: "Come, let us call our sons and your sons, our women and your women, ourselves and yourselves" for the Mubahalah, ... ثُمَّ نَبْتَهِلْ ... then we pray, (supplicate), ... فَنَجْعَل لَّعْنَةُ اللّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ and we invoke Allah's curse upon the liars, among the two of us. The reason for the call to Mubahalah and the revelation of the Ayat from the beginning of this Surah until here, is that; a delegation from the Christians of Najran (in Yemen) came to Al-Madinah to argue about `Isa, claiming that he was divine and the son of Allah. Allah sent down the beginning of this Surah until here, to refute their claims, as Imam Muhammad bin Ishaq bin Yasar and other scholars stated. Muhammad bin Ishaq bin Yasar said in his famous Sirah, "The delegation of Christians from Najran came to the Messenger of Allah. The delegation consisted of sixty horsemen, including fourteen of their chiefs who make decisions. These men were; Al-Aqib, also known as Abdul-Masih, As-Sayyid, also known as Al-Ayham, Abu Harithah bin Alqamah, of (the family of) Bakr bin Wa`il and Uways bin Al-Harith. They also included, Zayd, Qays, Yazid, Nabih, Khuwaylid, `Amr, Khalid, A bdullah and Yuhannas. Three of these men were chiefs of this delegation, Al-`Aqib, their leader and to whom they referred for advice and decision; As-Sayyid, their scholar and leader in journeys and social gatherings; and Abu Harithah bin Alqamah, their patriarch, priest and religious leader. Abu Harithah was an Arab man from (the family of) Bakr bin Wa`il, but when he embraced Christianity, the Romans and their kings honored him and built churches for him (or in his honor). They also supported him financially and gave him servants, because they knew how firm his faith in their religion was." Abu Harithah knew the description of the Messenger of Allah from what he read in earlier divine Books. However, his otherwise ignorance led him to insist on remaining a Christian, because he was honored and had a high position with the Christians. Ibn Ishaq said, "Muhammad bin Jafar bin Az-Zubayr said that, `The (Najran) delegation came to the Messenger of Allah in Al-Madinah, entered his Masjid wearing robes and garments, after the Prophet had prayed the Asr prayer. They accompanied a caravan of camels led by Bani Al-Harith bin Ka`b. The Companions of the Messenger of Allah who saw them said that they never saw a delegation like them after that... Then Abu Harithah bin Alqamah and Al-Aqib Abdul-Masih or As-Sayyid Al-Ayham spoke to the Messenger of Allah, and they were Christians like the king (Roman King). However, they disagreed about `Isa; some of them said, `He is Allah,' while some said, `He is the son of Allah,' and some others said, `He is one of a trinity.' Allah is far from what they attribute to Him." Indeed, these are the creeds of the Christians. They claim that `Isa is God, since he brought the dead back to life, healed blindness, leprosy and various illnesses, told about matters of the future, created the shape of birds and blew life into them, bringing them to life. However, all these miracles occurred by Allah's leave, so that `Isa would be a sign from Allah for people. They also claim that `Isa is the son of Allah, since he did not have a father and he spoke when he was in the cradle, a miracle which had not occurred by any among the Children of Adam before him, so they claim. They also claim that `Isa is one of a trinity, because Allah would say, `We did, command, create and demand.' They said, `If Allah were one, he would have said, `I did, command, create and decide.' This is why they claim that `Isa and Allah are one (Trinity). Allah is far from what they attribute to Him, and we should mention that the Qur'an refuted all these false Christian claims. Ibn Ishaq continued, "When these Ayat came to the Messenger from Allah, thus judging between him and the People of the Book, Allah also commanded the Prophet to call them to the Mubahalah if they still refused the truth. The Prophet called them to the Mubahalah. They said, `O Abu Al-Qasim! Let us think about this matter and get back to you with our decision to what we want to do.' They left the Prophet and conferred with Al-Aqib, to whom they referred to for advice. They said to him, `O Abdul-Masih! What is your advice?' He said, `By Allah, O Christian fellows! You know that Muhammad is a Messenger and that he brought you the final word regarding your fellow (`Isa). You also know that no Prophet conducted Mubahalah with any people, and the old persons among them remained safe and the young people grew up. Indeed, it will be the end of you if you do it. If you have already decided that you will remain in your religion and your creed regarding your fellow (`Isa), then conduct a treaty with the man (Muhammad) and go back to your land.' They came to the Prophet and said, `O Abu Al-Qasim! We decided that we cannot do Mubahalah with you and that you remain on your religion, while we remain on our religion. However, send with us a man from your Companions whom you are pleased with to judge between us regarding our monetary disputes, for you are acceptable to us in this regard."' Al-Bukhari recorded that Hudhayfah said, "Al-Aqib and As-Sayyid, two leaders from Najran, came to the Messenger of Allah seeking to invoke Allah for curses (against whoever is unjust among them), and one of them said to the other, `Let us not do that. By Allah, if he were truly a Prophet and we invoke Allah for curses, we and our offspring shall never succeed afterwards.' So they said, `We will give you what you asked and send a trusted man with us, just a trusted man.' The Messenger of Allah said; لاَأَبْعَثَنَّ مَعَكُمْ رَجُلًأ أَمِينًا حَقَّ أَمِين "Verily, I will send a trusted man with you, a truly trustworthy man." The Companions of the Messenger of Allah all felt eager to be that man. The Messenger said, قُمْ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاح "O Abu Ubaydah bin Al-Jarrah! Stand up." When Abu Ubaydah stood up, the Messenger of Allah said, هَذَا أَمِينُ هذِهِ الاُْمَّة "This is the trustee of this Ummah."' Al-Bukhari recorded that Anas said that the Messenger of Allah said on another occasion, لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هذِهِ الاُْمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاح Every Ummah has a trustee, and the trustee of this Ummah is Abu Ubaydah bin Al-Jarrah. Imam Ahmad recorded that Ibn Abbas said, "Abu Jahl, may Allah curse him, said, `If I see Muhammad praying next to the Ka`bah, I will step on his neck.' The Prophet later said, لَوْ فَعَلَ لاََخَذَتْهُ الْمَلَيِكَةُ عِيَانًا Had he tried to do it, the angels would have taken him publicly. ولو أن اليهود تمنوا الموت لماتوا ورأوا مقاعدهم من النار Had the Jews wished for death, they would have perished and would have seen their seats in the Fire. ولو خرج الذين يباهلون رسول اللهصلى الله عليه وسلّم لرجعوا لا يجدون مالاً ولا أهلً Had those who sought Mubahalah with the Messenger of Allah, went ahead with it, they would not have found estates or families when they returned home." Al-Bukhari, At-Tirmidhi and An-Nasa'i also recorded this Hadith, which At-Tirmidhi graded Hasan Sahih. Allah then said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

61۔ 1 یہ آیت مباہلہ کہلاتی ہے۔ مباہلہ کے معنی ہیں دو فریق کا ایک دوسرے پر لعنت یعنی بدعا کرنا مطلب یہ ہے کہ جب دو فریقین میں کسی معاملے کے حق یا باطل ہونے میں اختلاف ہو اور دلائل سے وہ ختم ہوتا نظر نہ آتا ہو تو دونوں بارگاہ الہٰی میں یہ دعا کریں کہ یا اللہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اس پر لعنت فرما اس کا مختصر پس منظر یہ ہے کہ 9 ہجری میں نجران سے عیسائیوں کا ایک وفد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں جو وہ غلو آمیز عقائد رکھتے تھے اس پر مناظرہ کرنے لگا۔ بالآخر یہ آیت نازل ہوئی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں مباہلہ کی دعوت دی حضرت علی (رض)، حضرت فاطمہ (رض) اور حضرت حسن، حسین (رض) کو بھی ساتھ لیا اور عیسائیوں سے کہا کہ تم بھی اپنے اہل و عیال کو بلا لو اور پھر مل کر جھو ٹے پر لعنت کی بددعا کریں۔ عیسائیوں نے باہم مشورے کے بعد مباہلہ کرنے سے گریز کیا اور پیش کش کی کہ آپ ہم سے جو چاہتے ہیں ہم دینے کے لئے تیار ہیں۔ چناچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر جزیہ مقرر فرمایا جس کی وصولی کے لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح (رض) کو جنہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امین امت کا خطاب عنایت فرمایا تھا ان کے ساتھ بھیجا (تفسیر ابن کثیر و فتح القدیر وغیرہ) اس سے اگلی آیت میں اہل کتاب کو دعوت توحید دی جا رہی ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٦] اس آیت میں مباہلہ کا طریق کار بیان کیا گیا ہے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی اور آپ نے انہیں سنائی تو وہ کہنے لگے کہ ہمیں کچھ سوچنے اور مشورہ کرنے کی مہلت دی جائے۔ پھر جب ان کی مجلس مشاورت قائم ہوئی تو ایک ہوشمند بوڑھے نے کہا : اے گروہ نصاریٰ ! تمہیں معلوم ہے کہ اللہ نے بنی اسماعیل میں سے ایک نبی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ ممکن ہے یہ وہی نبی ہو۔ جو باتیں اس نے کہی ہیں وہ صاف اور فیصلہ کن ہیں۔ اگر یہ فی الواقع وہ نبی ہوا اور تم لوگوں نے مباہلہ کیا تو تمہاری کیا تمہاری نسلوں کی بھی خیر نہ ہوگی۔ بہتر یہی کہ ہم ان سے صلح کرلیں۔ اپنے وطن کو لوٹ جائیں۔ چناچہ دوسرے دن جاکر انہوں نے آپ کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا اور صلح کی درخواست کی اور جزیہ ادا کرنا قبول کرلیا۔ اس واقعہ کو امام بخاری نے مختصراً ان الفاظ میں روایت کیا ہے۔ حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ نجران سے عاقب اور سید آپ کے پاس آئے۔ یہ لوگ آپ سے مباہلہ کرنا چاہتے تھے۔ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا۔ && اگر یہ نبی ہوا اور ہم نے مباہلہ کیا تو پھر نہ ہماری خیر ہوگی نہ ہماری اولاد کی && پھر انہوں نے آپ سے کہا : && جو جزیہ آپ مانگتے ہیں۔ وہ ہم دے دیں گے۔ آپ ایک امین آدمی ہمارے ہمراہ کردیجئے جو فی الواقع امین ہو && یہ سن کر آپ کے صحابہ (رض) انتظار کرنے لگے (کہ آپ کس کا نام لیتے ہیں) چناچہ آپ نے فرمایا : && عبیدہ بن جراح ! اٹھو ! جب وہ کھڑے ہوئے تو آپ نے فرمایا : اس امت کا امین یہ شخص ہے && (بخاری، کتاب المغازی، باب قصہ اہل نجران)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَمَنْ حَاۗجَّكَ فِيْهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ : سورت کے شروع سے لے کر یہاں تک اللہ تعالیٰ کی توحید، مسیح (علیہ السلام) کی ولادت کا بیان اور ان کا اللہ یا اللہ کا بیٹا نہ ہونا زبردست علمی دلائل کے ساتھ بیان ہوا۔ اب حکم ہوا کہ جو شخص اتنے واضح دلائل کے بعد بھی نہ مانے تو وہ عناد پر آمادہ ہے، اس سے بحث کا کوئی فائدہ نہیں، پھر انھیں مباہلہ کی دعوت دو ۔ مباہلہ کی صورت یہ بیان فرمائی کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو بلا لیں اور اپنی عورتوں اور تمہاری عورتوں کو بھی اور اپنے آپ کو اور تمہیں بھی، پھر گڑ گڑا کر دعا کریں، پس جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں۔ ” بَھَلَ یَبْھَلُ (ف) “ کا معنی لعنت کرنا ہے اور ” بَاھَلَ مُبَاھَلَۃً “ اور ” اِبْتَھَلَ یَبْتَھِلُ “ کا معنی ایک دوسرے پر لعنت کی دعا کرنا ہے، چونکہ یہ دعا نہایت خلوص اور عاجزی سے ہوتی ہے، اس لیے ” اِبْتَھَلَ “ کا لفظ عاجزی سے دعا کرنے کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سعد بن ابی وقاص (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی : ( فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاۗءَنَا وَاَبْنَاۗءَكُمْ ۔۔ ) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی، فاطمہ اور حسن و حسین (رض) کو بلایا، پھر فرمایا : ( اَللّٰھُمَّ ھٰؤُلاَءِ اَھْلِیْ )” اے اللہ ! یہ میرے اہل ہیں۔ “ [ مسلم، فضائل الصحابۃ، باب من فضائل علی بن أبی طالب (رض) : ٣٢؍٢٤٠٤ ] مگر اہل نجران مباہلہ سے ڈر گئے اور انھوں نے جزیہ دینا منظور کرلیا، جیسا کہ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ عاقب اور السید نجران والے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، وہ آپ سے مباہلہ کا ارادہ رکھتے تھے تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : ” ایسا مت کرو، کیونکہ اللہ کی قسم ! اگر یہ نبی ہوئے اور ہم نے مباہلہ کرلیا تو نہ ہم کبھی فلاح پائیں گے اور نہ ہمارے بعد ہماری نسل۔ “ تو دونوں نے کہا : ” آپ نے ہم سے جو مطالبہ کیا ہے ہم آپ کو دیں گے اور آپ ہمارے ساتھ کوئی امین آدمی بھیج دیں اور کسی اور کو نہیں صرف امانت دار کو بھیجیں۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یقیناً میں تمہارے ساتھ ایک سچے پکے امانت دار کو بھیجوں گا۔ “ تو اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے گردنیں اٹھائیں (کہ کس پر آپ کی نظر پڑتی ہے) تو آپ نے فرمایا : ” اے ابوعبیدہ بن جراح ! اٹھو۔ “ جب وہ کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس امت کا امین ہے۔ “ [ بخاری، المغازی، باب قصۃ أہل نجران : ٤٣٨٠ ] ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ” اگر وہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مباہلہ کرتے تو اس حال میں واپس جاتے کہ نہ اپنے اہل کو پاتے اور نہ مال کو۔ “ ( طبری بسند حسن) اس آیت سے علماء نے استدلال کیا ہے کہ ضد میں آ کر حق سے انکار کرنے والے سے مباہلہ ہوسکتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو لعان بھی مباہلہ کی ایک صورت ہے۔ وَنِسَاۗءَنَا وَنِسَاۗءَكُمْ وَاَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَكُمْ ۣ : آیت مباہلہ میں اپنے بیٹوں اور اپنی عورتوں کو بلانے کا ذکر ہے۔ ” نِسَاۗءَ “ (عورتوں) کا لفظ بیویوں پر استعمال ہوتا ہے، جیسا کہ سورة احزاب میں بار بار نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کو ” يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ “ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے اور انھیں اہل بیت کہہ کر خطاب کیا ہے۔ ( دیکھیے احزاب : ٣٠ تا ٣٤ ) اولاد پر بیٹیوں کا لفظ آتا ہے نہ کہ عورتوں کا، ہاں، دوسری عورتوں کے ساتھ مل کر ان پر بھی یہ لفظ آسکتا ہے۔ یہاں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ نے فاطمہ، علی اور حسن و حسین (رض) کو بلایا، آپ کے اہل بیت یہی تھے، بیویوں کو نہیں بلایا۔ حالانکہ کسی حدیث میں بیویوں کو نہ بلانے کا ذکر نہیں ہے اور یہ طے شدہ قاعدہ ہے کہ کسی چیز کا ذکر نہ ہونے سے اس کی نفی نہیں ہوتی، بلکہ احادیث میں تو دوسرے صحابہ کو بلانے کا یا ان کے آنے کا بھی ذکر نہیں، تو کیا وہاں اور کوئی بھی موجود نہ تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر والے تو آپ کی بیویاں ہی تھیں، بیٹا کوئی زندہ نہ تھا، اس لیے آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کرکے آل علی کو اپنے اہل میں شامل کروایا، دلیل اس کی لفظ ” اَللَّھُمَّ “ ہے اور یہ تو معروف ہے کہ بیٹی کی اولاد کی نسبت اس کے خاوند اور خاوند کے آباء و اجداد کی طرف ہوتی ہے، نہ کہ نانا کی طرف۔ ہاں، یہ علی، فاطمہ اور حسن و حسین (رض) کی خصوصیت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعا سے وہ بھی اہل بیت ہیں، مگر بیویوں کو جو اصل گھر والی ہیں، انھیں گھر والوں ہی سے نکال دینا محض تعصب ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ انھیں گھر والیاں فرما رہا ہے، فرمایا : (لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ ) [ الأحزاب : ٣٣ ] ” اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے گندگی دور کر دے اے اہل بیت ! “ اور جبریل (علیہ السلام) ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی سارہ[ کو (رَحْمَتُ اللّٰهِ وَبَرَكٰتُهٗ عَلَيْكُمْ اَهْلَ الْبَيْتِ ) کے الفاظ سے مخاطب کر رہے ہیں، یعنی ” اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں تم پر اے اہل بیت ! “ [ ہود : ٧٣ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Meaning of Mubahalah As stated earlier, verse 61 has instructed the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to invite his opponents (Christians) to Mubahalah which literally means &mutual prayer& but in the terminology of Islamic Shari&ah it refers to a particular form of resolving religious disputes. When the argumenta¬tions from both sides fail to resolve a religious issue, the parties jointly pray Allah to cast His curse on whichever of the two parties is parties is false. Since curse means &moving someone far away from the divine mercy&, - and moving far away from mercy is being close to divine wrath--therefore, the essence of the meaning is: Wrath be on the liar. As such, whoever is the liar shall face the evil consequences whereupon the truth will become evident before the disbelievers as well. Invocation in this manner is called &Mubahalah&. Originally, the Mubahalah can be carried out by the disputants only; they can simply get together and pray. It is not necessary that all their family members are assembled. However, if all the family members participate in the Mubahalah, it becomes more effective. (That is why the Holy Prophet JJ was instructed to invite the family members of both sides). &Son& includes grandson In verse 61 the words &our sons& does not mean &our& sons as of the loins only. Instead, the sense is general. They may be sons or grandsons, because this is how the word is used in common usage. Therefore, the grandsons of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، namely Sayyidna Hasan and Sayyidna Husain (رض) as well as Sayyidna ` Ali (رض) the son-in-law of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) are all included in the words: &our sons&. Sayyidna ` Ali (رض) has another additional reason for being included in the &sons& of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) because he had grown up under the patronage of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who had treated him like his own son. It is, therefore, evident that Sayyidna ` Ali (رض) is included in the words: &our sons&. Some Shiites have claimed that since he was not the son of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) he could not be referred to by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as &our son&. Through this notion the Shiites conclude that Sayyidna ` Ali (رض) was included in the words &ourselves&, therefore, he was the immediate successor of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The fallacy of this argument is evident from what has been discussed above.

مباہلہ کی تعریف : (فقل تعالوا ندع الخ) اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے آنحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مباہلہ کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی تعریف یہ ہے کہ اگر کسی امر کے حق و باطل میں فریقین میں نزاع ہوجائے اور دلائل سے نزاع ختم نہ ہو تو پھر ان کو یہ طریقہ اختیار کرنا چاہئے کہ سب ملکر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ جو اس امر میں باطل پر ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وبال اور ہلاکت پڑے، کیونکہ لعنت کے معنی رحمت حق سے بعید ہوجانا ہے، اور رحمت سے بعید ہونا قہر سے قریب ہونا ہے، پس حاصل معنی اس کے یہ ہوئے کہ جھوٹے پر قہر نازل ہو، سو جو شخص جھوٹا ہوگا وہ اس کا خمیازہ بھگتے گا، اس وقت پوری تعیین صادق و کاذب کی منکرین کے نزدیک بھی واضح ہوجائے گی، اس طور پر دعا کرنے کو |" مباہلہ |" کہتے ہیں، اور اس میں اصل خود مباحثہ کرنے والوں کا جمع ہو کر دعا کرنا ہے، اپنے اعزہ و اقارب کو جمع کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر جمع کیا جائے تو اس سے اور اہتمام بڑھ جاتا ہے۔ واقعہ مباہلہ اور رد روافض : اس کا پس منظر یہ ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نجران کے نصاری کی جانب ایک فرمان بھیجا جس میں تین چیزیں ترتیب وار ذکر کی گئی تھیں۔ (١) اسلام قبول کرو (٢) یا جزیہ ادا کرو ( ٣) یا جنگ کے لئے تیار ہوجاؤ۔ نصاری نے آپس میں مشورہ کر کے شرجیل، عبداللہ بن شرحبیل اور جبار بن قیص کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بھیجا، ان لوگوں نے آکر مذہبی امور پر بات چیت شروع کی، یہاں تک کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی الوہیت ثابت کرنے میں ان لوگوں نے انتہائی بحث و تکرار سے کام لیا، اتنے میں یہ آیت مباہلہ نازل ہوئی، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نصاری کو مباہلہ کی دعوت دی اور خود بھی حضرت فاطمہ (رض) ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ، امام حسن اور حسین (رض) کو ساتھ لے کر مباہلہ کے لئے تیار ہو کر تشریف لائے۔ شرحبیل نے یہ دیکھ کر اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا کہ تم کو معلوم ہے کہ یہ اللہ کا نبی ہے، نبی سے مباہلہ کرنے میں ہماری ہلاکت ہے، بربادی یقینی ہے، اس لئے نجات کا کوئی دوسراراستہ تلاش کرو، ساتھیوں نے کہا کہ تمہارے نزدیک نجات کی کیا صورت ہے ؟ اس نے کہا کہ میرے نزدیک بہتر صورت یہ ہے کہ نبی کی رائے کے موافق صلح کی جائے، چناچہ اسی پر سب کا اتفاق ہوگیا، چناچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر جزیہ مقرر کر کے صلح کردی، جس کو انہوں نے بھی منظور کرلیا۔ (تفسیر ابن کثیر، جلد ١) اس آیت میں ابناءنا سے مراد صرف اولاد صلبی نہیں ہے بلکہ عام مراد ہے خواہ اولاد ہو یا اولاد کی اولاد ہو، کیونکہ عرفا ان سب پر اولاد کا اطلاق ہوتا ہے۔ لہذا ابناءنا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نواسے حضرات حسنین (رض) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے داماد حضرت علی (رض) داخل ہیں۔ خصوصا حضرت علی (رض) کو ابناءنا میں داخل کرنا اس لئے بھی صحیح ہے کہ آپ (رض) نے تو پرورش بھی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آغوش میں پائی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنے بچوں کی طرح پالا پوسا اور آپ (رض) کی تربیت کا پورا پورا خیال رکھا، ایسے بچے پر عرفا بیٹے کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ اس بیان سے یہ بات واضح ہوگئ کہ حضرت علی (رض) اولاد میں داخل ہیں، لہذا روافض کا آپ کو ابناءنا سے خارج کر کے اور انفسنا میں داخل کر کے آپ (رض) کی خلافت بلافصل پر استدلال کرنا صحیح نہیں ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَمَنْ حَاۗجَّكَ فِيْہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاۗءَنَا وَاَبْنَاۗءَكُمْ وَنِسَاۗءَنَا وَنِسَاۗءَكُمْ وَاَنْفُسَـنَا وَاَنْفُسَكُمْ۝ ٠ ۣ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ۝ ٦١ حاجَّة : أن يطلب کلّ واحد أن يردّ الآخر عن حجّته ومحجّته، قال تعالی: وَحاجَّهُ قَوْمُهُ قالَ : أَتُحاجُّونِّي فِي اللَّهِ [ الأنعام/ 80] ، فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ ما جاءَكَ [ آل عمران/ 61] ، وقال تعالی: لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْراهِيمَ [ آل عمران/ 65] ، وقال تعالی: ها أَنْتُمْ هؤُلاءِ حاجَجْتُمْ فِيما لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيما لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ [ آل عمران/ 66] ، وقال تعالی: وَإِذْ يَتَحاجُّونَ فِي النَّارِ [ غافر/ 47] ، وسمّي سبر الجراحة حجّا، قال الشاعر : 105 ۔ يحجّ مأمومة في قعرها لجف ۔ الحاجۃ ۔ اس جھگڑے کو کہتے ہیں جس میں ہر ایک دوسرے کو اس کی دلیل اور مقصد سے باز رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَحاجَّهُ قَوْمُهُ قالَ : أَتُحاجُّونِّي فِي اللَّهِ [ الأنعام/ 80] اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے خدا کے بارے میں ( کیا بحث کرتے ہو ۔ فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ ما جاءَكَ [ آل عمران/ 61] پھر اگر یہ عیسیٰ کے بارے میں تم سے جھگڑا کریں اور تم حقیقت الحال تو معلوم ہو ہی چکی ہے ۔ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْراهِيمَ [ آل عمران/ 65] تم ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو ۔ ها أَنْتُمْ هؤُلاءِ حاجَجْتُمْ فِيما لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيما لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ [ آل عمران/ 66] دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا ہی تھا جس کا تمہیں کچھ علم تھا بھی مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تم کو کچھ بھی علم نہیں ۔ وَإِذْ يَتَحاجُّونَ فِي النَّارِ [ غافر/ 47] اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے ۔ اور حج کے معنی زخم کی گہرائی ناپنا بھی آتے ہیں شاعر نے کہا ہے ع ( بسیط) یحج مامومۃ فی قھرھا لجف وہ سر کے زخم کو سلائی سے ناپتا ہے جس کا قعر نہایت وسیع ہے ۔ علم العِلْمُ : إدراک الشیء بحقیقته، ( ع ل م ) العلم کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا ( تَعالَ ) قيل : أصله أن يدعی الإنسان إلى مکان مرتفع، ثم جعل للدّعاء إلى كلّ مکان، قال بعضهم : أصله من العلوّ ، وهو ارتفاع المنزلة، فكأنه دعا إلى ما فيه رفعة، کقولک : افعل کذا غير صاغر تشریفا للمقول له . وعلی ذلک قال : فَقُلْ تَعالَوْا نَدْعُ أَبْناءَنا[ آل عمران/ 61] ، تَعالَوْا إِلى كَلِمَةٍ [ آل عمران/ 64] ، تَعالَوْا إِلى ما أَنْزَلَ اللَّهُ [ النساء/ 61] ، أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ [ النمل/ 31] ، تَعالَوْا أَتْلُ [ الأنعام/ 151] . وتَعَلَّى: ذهب صعدا . يقال : عَلَيْتُهُ فتَعَلَّى، و ( عَلَى) : حَرْفُ جرٍّ ، وقد يوضع موضع الاسم في قولهم : غدت من عليه تعالٰی ۔ اس کے اصل معنی کسی کو بلند جگہ کی طرف بلانے کے ہیں پھر عام بلانے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے بعض کہتے ہیں کہ کہ یہ اصل میں علو ہے جس کے معنی بلند مر تبہ کے ہیں لہذا جب کوئی شخص دوسرے کو تعال کہہ کر بلاتا ہے تو گویا وہ کسی رفعت کے حصول کی طرف وعورت دیتا ہے جیسا کہ مخاطب کا شرف ظاہر کرنے کے لئے افعل کذا غیر صاغر کہا جاتا ہے چناچہ اسی معنی میں فرمایا : ۔ فَقُلْ تَعالَوْا نَدْعُ أَبْناءَنا[ آل عمران/ 61] تو ان سے کہنا کہ آ ؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں ۔ تَعالَوْا إِلى كَلِمَةٍ [ آل عمران/ 64] تعالو ا الیٰ کلمۃ ( جو ) بات ( یکساں تسلیم کی گئی ہے اس کی ) طرف آؤ تَعالَوْا إِلى ما أَنْزَلَ اللَّهُ [ النساء/ 61] جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف رجوع کرو ) اور آؤ أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ [ النمل/ 31] مجھ سے سر کشی نہ کرو ۔ تَعالَوْا أَتْلُ [ الأنعام/ 151] کہہ کہ ( لوگو) آؤ میں ( تمہیں ) پڑھ کر سناؤں ۔ تعلیٰ بلندی پر چڑھا گیا ۔ دور چلا گیا ۔ کہا جاتا ہے علیتہ متعلٰی میں نے اسے بلند کیا ۔ چناچہ وہ بلند ہوگیا ۔ ( علیٰ ) علٰی ۔ یہ حروف جارہ سے ہے مگر کبھی بطور اسم کے استعمال ہوتا ہے جیسے عدت من علیہ اس پر اوپر کی جانب سے حملہ گیا ۔ دعا الدُّعَاء کالنّداء، إلّا أنّ النّداء قد يقال بيا، أو أيا، ونحو ذلک من غير أن يضمّ إليه الاسم، والدُّعَاء لا يكاد يقال إلّا إذا کان معه الاسم، نحو : يا فلان، وقد يستعمل کلّ واحد منهما موضع الآخر . قال تعالی: كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ، ( د ع و ) الدعاء ( ن ) کے معنی ندا کے ہیں مگر ندا کا لفظ کبھی صرف یا آیا وغیرہ ہما حروف ندا پر بولا جاتا ہے ۔ اگرچہ ان کے بعد منادٰی مذکور نہ ہو لیکن دعاء کا لفظ صرف اس وقت بولا جاتا ہے جب حرف ندا کے ساتھ اسم ( منادی ) بھی مزکور ہو جیسے یا فلان ۔ کبھی یہ دونوں یعنی دعاء اور نداء ایک دوسرے کی جگہ پر بولے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سن سکے ۔ ( ابْنُ ) أصله : بنو، لقولهم في الجمع : أَبْنَاء، وفي التصغیر : بُنَيّ ، قال تعالی: يا بُنَيَّ لا تَقْصُصْ رُؤْياكَ عَلى إِخْوَتِكَ [يوسف/ 5] ، يا بُنَيَّ إِنِّي أَرى فِي الْمَنامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ [ الصافات/ 102] ، يا بُنَيَّ لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ [ لقمان/ 13] ، يا بنيّ لا تعبد الشیطان، وسماه بذلک لکونه بناء للأب، فإنّ الأب هو الذي بناه وجعله اللہ بناء في إيجاده، ويقال لكلّ ما يحصل من جهة شيء أو من تربیته، أو بتفقده أو كثرة خدمته له أو قيامه بأمره : هو ابنه، نحو : فلان ابن الحرب، وابن السبیل للمسافر، وابن اللیل، وابن العلم، قال الشاعر أولاک بنو خير وشرّ كليهما وفلان ابن بطنه وابن فرجه : إذا کان همّه مصروفا إليهما، وابن يومه : إذا لم يتفكّر في غده . قال تعالی: وَقالَتِ الْيَهُودُ : عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ ، وَقالَتِ النَّصاری: الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ [ التوبة/ 30] وقال تعالی: إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي [هود/ 45] ، إِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ [يوسف/ 81] ، وجمع ابْن : أَبْنَاء وبَنُون، قال عزّ وجل : وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْواجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً [ النحل/ 72] ، وقال عزّ وجلّ : يا بَنِيَّ لا تَدْخُلُوا مِنْ بابٍ واحِدٍ [يوسف/ 67] ، يا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ [ الأعراف/ 31] ، يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] ، ويقال في مؤنث ابن : ابْنَة وبِنْت، وقوله تعالی: هؤُلاءِ بَناتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ [هود/ 78] ، وقوله : لَقَدْ عَلِمْتَ ما لَنا فِي بَناتِكَ مِنْ حَقٍّ [هود/ 79] ، فقد قيل : خاطب بذلک أکابر القوم وعرض عليهم بناته «1» لا أهل قریته كلهم، فإنه محال أن يعرض بنات له قلیلة علی الجمّ الغفیر، وقیل : بل أشار بالبنات إلى نساء أمته، وسماهنّ بنات له لکون کلّ نبيّ بمنزلة الأب لأمته، بل لکونه أكبر وأجل الأبوین لهم كما تقدّم في ذکر الأب، وقوله تعالی: وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَناتِ [ النحل/ 57] ، هو قولهم عن اللہ : إنّ الملائكة بنات اللہ . الابن ۔ یہ اصل میں بنو ہے کیونکہ اس کی جمع ابناء اور تصغیر بنی آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : يا بُنَيَّ لا تَقْصُصْ رُؤْياكَ عَلى إِخْوَتِكَ [يوسف/ 5] کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا ۔ يا بُنَيَّ إِنِّي أَرى فِي الْمَنامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ [ الصافات/ 102] کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ ( گویا ) تم کو ذبح کررہاہوں ۔ يا بُنَيَّ لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ [ لقمان/ 13] کہ بیٹا خدا کے ساتھ شریک نہ کرنا ۔ يا بنيّ لا تعبد الشیطانبیٹا شیطان کی عبادت نہ کرنا ۔ اور بیٹا بھی چونکہ اپنے باپ کی عمارت ہوتا ہے اس لئے اسے ابن کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ باپ کو اللہ تعالٰٰ نے اس کا بانی بنایا ہے اور بیٹے کی تکلیف میں باپ بمنزلہ معمار کے ہوتا ہے اور ہر وہ چیز جو دوسرے کے سبب اس کی تربیت دیکھ بھال اور نگرانی سے حاصل ہو اسے اس کا ابن کہا جاتا ہے ۔ نیز جسے کسی چیز سے لگاؤ ہوا است بھی اس کا بن کہا جاتا جسے : فلان ابن حرب ۔ فلان جنگ جو ہے ۔ ابن السبیل مسافر ابن اللیل چور ۔ ابن العلم پروردگار وہ علم ۔ شاعر نے کہا ہے ع ( طویل ) یہ لوگ خیر وزر یعنی ہر حالت میں اچھے ہیں ۔ فلان ابن بطنہ پیٹ پرست فلان ابن فرجہ شہوت پرست ۔ ابن یومہ جو کل کی فکر نہ کرے ۔ قرآن میں ہے : وَقالَتِ الْيَهُودُ : عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ ، وَقالَتِ النَّصاری: الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ [ التوبة/ 30] اور یہود کہتے ہیں کہ عزیز خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے میں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں ۔ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي [هود/ 45] میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں ہے ۔ إِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ [يوسف/ 81] کہ اب آپکے صاحبزادے نے ( وہاں جاکر ) چوری کی ۔ ابن کی جمع ابناء اور بنون آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْواجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً [ النحل/ 72] اور عورتوں سے تمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کئے يا بَنِيَّ لا تَدْخُلُوا مِنْ بابٍ واحِدٍ [يوسف/ 67] کہ بیٹا ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا ۔ يا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ [ الأعراف/ 31] ( 3 ) اے نبی آدم ہر نماز کے وقت اپنے تیئں مزین کیا کرو ۔ يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] اے نبی آدم ( دیکھنا کہیں ) شیطان تمہیں بہکانہ دے ۔ اور ابن کی موئث ابنۃ وبنت اور ان کی جمع اور ابن کی موئث ابنۃ وبنت اور ان کی جمع بنات آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ هؤُلاءِ بَناتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ [هود/ 78] ( جو ) میری ) قوم کی ) لڑکیاں ہیں تمہارے لئے جائز اور ) پاک ہیں ۔ لَقَدْ عَلِمْتَ ما لَنا فِي بَناتِكَ مِنْ حَقٍّ [هود/ 79] تمہاری ۃ قوم کی ) بیٹیوں کی ہمیں کچھ حاجت نہیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ حضرت لوط (علیہ السلام) نے اکابر قوم خطاب کیا تھا اور ان کے سامنے اپنی بیٹیاں پیش کی تھیں ۔ مگر یہ ناممکن سی بات ہے کیونکہ نبی کی شان سے بعید ہے کہ وہ اپنی چند لڑکیاں مجمع کثیر کے سامنے پیش کرے اور بعض نے کہا ہے کہ بنات سے ان کی قوم کی عورتیں مراد ہیں اور ان کو بناتی اس لئے کہا ہے کہ ہر نبی اپنی قوم کے لئے بمنزلہ باپ کے ہوتا ہے بلکہ والدین سے بھی اس کا مرتبہ بڑا ہوتا ہے جیسا کہ اب کی تشریح میں گزر چکا ہے اور آیت کریمہ : وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَناتِ [ النحل/ 57] اور یہ لوگ خدا کے لئے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں ۔ کے مونی یہ ہیں کہ وہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتی ہیں ۔ نِّسَاءُ والنِّسْوَان والنِّسْوَة جمعُ المرأةِ من غير لفظها، کالقومِ في جمعِ المَرْءِ ، قال تعالی: لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ إلى قوله : وَلا نِساءٌ مِنْ نِساءٍ [ الحجرات/ 11] ما بال النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ [يوسف/ 50] النساء والنسوان والنسوۃ یہ تینوں امراءۃ کی جمع من غیر لفظہ ہیں ۔ جیسے مرء کی جمع قوم آجاتی ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ إلى قوله : وَلا نِساءٌ مِنْ نِساءٍ [ الحجرات/ 11] اور نہ عورتیں عورتوں سے تمسخر کریں ما بال النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ [يوسف/ 50] کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کا ٹ لئے تھے ۔ نفس الَّنْفُس : ذاته وقوله : وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 30] فَنَفْسُهُ : ذَاتُهُ ، ( ن ف س ) النفس کے معنی ذات ، وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 30] اور خدا تم کو اپنے ( غضب سے ڈراتا ہے ۔ میں نفس بمعنی ذات ہے بهل أصل البَهْل : كون الشیء غير مراعی، والباهل : البعیر المخلّى عن قيده أو عن سمة، أو المخلّى ضرعها عن صرار . قالت امرأة : أتيتک باهلا غير ذات صرار «1» ، أي : أبحت لک جمیع ما کنت أملكه لم أستأثر بشیء من دونه، وأَبْهَلْتُ فلانا : خلّيته وإرادته، تشبيها بالبعیر الباهل . والبَهْل والابتهال في الدعاء : الاسترسال فيه والتضرع، نحو قوله عزّ وجل : ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكاذِبِينَ [ آل عمران/ 61] ، ومن فسّر الابتهال باللعن فلأجل أنّ الاسترسال في هذا المکان لأجل اللعن، قال الشاعر : نظر الدّهر إليهم فابتهل أي : استرسل فيهم فأفناهم . ( ب ھ ل ) البھل ( ف ) اس کے اصل معنی کسی چیز کا اس حال میں ہونا ہے کہ اس کی دیکھ بھال نہ کی جائے اسی سے الباھل اس اونٹ کو کہتے ہیں جو پائے بند یا نشان لگائے بغیر آزاد دیا جائے یا وہ اونٹنی جسے تھن باندھے بغیر چھوڑ دیا ہو چناچہ کسی عورت نے اپنے خاوند سے کہا : ۔ کہ تمہیں پوری آزادی ہے جس طرح چاہو لطف انوزی کرو اور الباھل اونٹ کے ساتھ تشبیہ دے کر ابھلت فلانا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی کو اس کی رائے اور اراوہ میں آزاد چھوڑ دینا کے ہیں ۔ البھل الابتھال فی الدعاء کھل کر عاجزی سے دعا کرنا قرآن میں ہے : ۔ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكاذِبِينَ [ آل عمران/ 61] پھر دونوں فریق ( خدا سے دعا والتجا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت بھیجیں ۔ جن لوگوں نے یہاں ابتھال کے معنی لعنت کئے ہیں وہ محض اس بناء پر کئے ہیں کہ یہاں درا لعنت کے لئے ہے : شاعر نے کہا ہے ع ( رمل ) یعنی زمانہ ان کی طرف تیزی سے چلا اور انہیں فنا کردیا ۔ لعن اللَّعْنُ : الطّرد والإبعاد علی سبیل السّخط، وذلک من اللہ تعالیٰ في الآخرة عقوبة، وفي الدّنيا انقطاع من قبول رحمته وتوفیقه، ومن الإنسان دعاء علی غيره . قال تعالی: أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] ( ل ع ن ) اللعن ۔ کسی کو ناراضگی کی بنا پر اپنے سے دور کردینا اور دھتکار دینا ۔ خدا کی طرف سے کسی شخص پر لعنت سے مراد ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں تو اللہ کی رحمت اور توفیق سے اثر پذیر ہونے محروم ہوجائے اور آخرت عقوبت کا مستحق قرار پائے اور انسان کی طرف سے کسی پر لعنت بھیجنے کے معنی بد دعا کے ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] سن رکھو کہ ظالموں پر خدا کی لعنت ہے ۔ كذب وأنه يقال في المقال والفعال، قال تعالی: إِنَّما يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ [ النحل/ 105] ، ( ک ذ ب ) الکذب قول اور فعل دونوں کے متعلق اس کا استعمال ہوتا ہے چناچہ قرآن میں ہے ۔ إِنَّما يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ [ النحل/ 105] جھوٹ اور افتراء تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

مباہلہ کا جواز قول بارے ہے (فقل تعالواند ع ابناء نا وایتاء کم ونساء ناونساء کم وانفسنا وانسکم، اے محمد ! ان سے کہو، آؤہم اور تم خود بھی آجائیں اور اپنے اپنے بال کو بھی لے آئیں) عیسائیوں کے اس قول کے خلاف کہ حضرت مسیح ابن اللہ ہیں اس آیت سے استدلال پہلے گذرچکا ہے نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد جس میں ان کا سردار اورنائب سرداردونوں تھے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا تھا۔ ان دونوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال تھا کہ آپ نے بن باپ کا کوئی بچہ دیکھا ہے ؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (ان مثل عیسیٰ عند اللہ کمثل ادم، اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی مثال کی طرح ہے) حضرت ابن عباس حسن اور قتادہ سے یہی روایت ہے، قتادہ کا قول ہے کہ یہ بات اس وقت کہی گئی جب قرآن کے الفاظ میں حضرت عیسیٰ کا قول اس طرح نقل کیا گیا (ولاحل لکم بعض الذی حرم علیکم وجئتکم بایۃ من ربکم فاقم ا اللہ واطیعون ان اللہ ربی وربکم فاعبدوہ ، تاکہ میں تمہارے لیے بعض وہ باتیں حلال کردوں جو تم پر حرام تھیں۔ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی نشانی لے کرآیاہوں، اس لیئے اللہ سے ڈرو اورمیری پیروی کرو۔ لیے شک اللہ میرا اور تمھارارب ہے۔ اس لیے اسی کی عبادت کرو۔ واضح رہے کہ یہ باتیں انجیل میں بھی موجو د ہیں اس میں حضرت عیسیٰ کا یہ قول موجود ہے۔ میں اپنے اور تمھارے باپ اور اپنے اور تمہارے رب کی طرف جارہاہوں۔ اس زبان میں آقا اور مالک پر اب کے لفظ کا اطلاق ہوتا تھا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ حضرت عیسیٰ نے فرمایا۔ اپنے اور تمھارے باپ کی طرف۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ آپ کی اس سے وہ ابوۃ یعنی باپ ہونے کی صفت مراد نہیں ہے۔ جو کسی کے بیٹا ہونے کی متقاضی ہوتی ہے۔ جب عیسائیوں پر ان دلائل کی بناپرحجت قائم ہوگئی جن سے وہ واقف تھے اور جن کا انہیں اعتراف تھا نیز بن باپ کے بیٹا ہونے کے متعلق حضرت آدم (علیہ السلام) کی مثال دے کر ان کا شبہ باطل کردیاگیا توا نہیں مباہلہ کی دعوت دی گئی چناچہ قول باری ہے (فمن حاجک فیہ من بعدماجاء ک من العلم فقل تعالواندع ایناء نا واینائکم علیہ علم آجانے کے بعد اب جو کوئی بھی اس معاملہ میں تم سے جھگڑاکرے تو اے محمد ! اس سے کہو۔ آؤہم تم خودبھی آجائیں اور اپنے اپنے بال بچوں کو بھی لے آئیں) تاآخر آیت سیروتواریخ کے راویوں اور ناقلین روایات نے متفقہ طورپریہ نقل کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) ، حضرت فاطمہ (رض) حضرت حسن (رض) حضرت حسین (رض) کا ہاتھ پکڑا اور بحث کرنے والے عیسائیوں کو مباہلہ کی دعوت دی۔ لیکن وہ ڈرکرپیچھے ہٹ گئے اور مباہلہ سے کنارہ کش ہوگئے۔ وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے۔ کہ اگر تم نے مباہلہ کرلیا تو تمھارے لیئے یہ وادی آگ کا آلاؤبن جائے گی اور پھر قیامت تک ایک عیسائی مرد یا عورت بائی نہیں رہے گی۔ ان آیات میں عیسائیوں کے اس شبہے کو باطل کردیا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ (نعوذباللہ) الٰہ یا الٰہ کے بیٹے ہیں۔ اس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی صحت پر بھی دلالت موجود ہے۔ اس لیے کہ اگر انہیں یقینی طورپر یہ معلوم نہ ہوتا کہ آپ نبی ہیں توا نہیں مباہلہ کرنے سے کونسی چیز ردک سکتی تھی۔ ؟ لیکن جب اس معاملے میں انہوں نے منہ کی کھائی اور پہلوبچاگئے تو اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ انہیں گذشتہ انبیاء کرام کی کتابوں میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق بیان کردہ نشانیوں اور لاجواب کردینے والے دلائل کے بند پر آپ کی نبوت کی صحت کا پوراپوراعلم تھا۔ حضور کے نواسے اولاد میں شامل ہیں اس میں اس بات کی دلیل بھی موجود ہے کہ حضرت حسن (رض) اور حسین حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹے ہیں اس لیئے کہ جب آپ نے مباہلہ کے لیے جانے کا ارادہ کیا تو حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کے ہاتھ پکڑلیے اور عیسائیوں سے فرمایا۔ ہم تم خودبھی آجائیں اور اپنے بال بچوں کو بلالیں۔ اس وقت ان دونوں نواسوں کے سوا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے حضرت حسن سے فرمایا (ان ابنی ھذاسید، میرایہ بیٹا سردار ہے) اسی طرح جب ان دونوں سے ایک نے آپ پر پیشاب کردیاتو آپ نے فرمایا (لاتزرموا ابنی، میرے اس بیٹے کو مت روکو) حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) آپ کی ذریت یعنی اولاد میں سے بھی ہیں جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو حضرت ابراہیم کی ذریت یعنی اولاد میں سے قراردیا۔ چناچہ ارشاد باری ہے (ومن ذریتہ داؤد و سلیمان، اور ابراہیم کی اولاد میں سے داؤ د اور سلیمان کو۔ ) تاقول باری (وذکریا ویحیٰ وعیسیٰ ، اور زکریا یحییٰ اور عیسیٰ کو) حضرت ابراہیم کی طرف نسبت ماں کے داسطے سے ہے اس لیے کہ حضرت عیسیٰ بن باپ کے تھے۔ بعض لوگوں کا یہ قول ہے کہ حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹے کہنا صرف ان دونوں کے ساتھ خاص ہے۔ کسی اور پر اس کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلے میں ایک روایت بھی منقول ہے جوان دونوں حضرات کی اس خصوصیت پر دلالت کرتی ہے جس میں کوئی اور شامل نہیں۔ آپ سے یہ مروی ہے (کل سبب ونسب منقطع یوم القیا مۃ الاسبہی ونسبی، قیامت کے دن ہر تعلق اور ہر رشتہ منقطع ہوجائے گا، صرف میرے ساتھ تعلق اور میرارشتہ باقی رہے گا) امام محمد کا قول ہے کہ کوئی شخص کسی شخص کے ولد کے لیے کوئی وصیت کرے اور اس شخص کی کوئی صلبی اولاد نہ البتہ اس کے بیٹے اور بیٹی کی اولاد ہو تو اس صورت میں وصیت کی حق دار اس کے بیٹے کے اولاد ہوگی۔ بیٹی کی ادلاد نہیں ہوگی۔ تاہم حسن بن زیادہ نے امام ابوحنیفہ سے روایت کی ہے کہ بیٹی کی اولاداس میں داخل ہے۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ اس بارے میں قول باری اور قول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روشنی میں یہ صرف حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کی خصوصیت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف علی الاطلاق ان کی نسبت کرنا جائز ہے۔ بچوں کا نسب ماں کے بجائے باپ کی طرف ہوگا ان کے سوایاتی ماندہ تمام لوگوں کی نسبت ان کے اپنے آباء اور آباء کو قوم کی طرف ہوگی۔ ماؤں کی قوم کی طرف نہیں ہوگی۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اگر کسی ہاشمی کے گھر اس کی روحی یاحبشی لونڈی کے بطن سے کوئی بچہ پیدا ہوجائے تو اس بچے کی نسبت اس کے باپ کی قوم کی طرف ہوگی ماں کی قوم کی طرف نہیں۔ شاعرنے بھی اپنے ایک شعر میں یہی کچھ کہا۔ ؎ بنونابنوابناء نا وبناتنا بنوھن ابناء الرجال الاباعد ہماری اولاد وہ ہے جو ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کی اولاد ہے اور ان عورتوں کی الادوہ ہے جو اجنبی اور دور کے رشتہ داروں کے صلب سے پیداہوئی ہے۔ اس لیے حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف علی الاطلاق بیٹے ہونے کی نسبت صرف ان دونوں حضرات کے ساتھ مخصوص ہے۔ اس میں ان کے سوا کوئی اور شامل نہیں ہے ان دونوں حضرات کی نسبت کے سوالوگوں میں جو ظاہر اور متعارف بات ہے وہ یہی ہے کہ نسبت باپ اور باپ کی قوم کی طرف ہوتی ہے ماں کی قوم کی طرف نہیں۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٦١) وفد بنی نجران نے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس چیز کے بیان کردینے کے بعد کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال حضرت آدم (علیہ السلام) کے طریقہ پر ہے جو مخاصمہ کیا اس کا اللہ تعالیٰ ذکر فرماتے ہیں۔ وہ لوگ بولے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں جیسا کہ آپ کہتے ہیں کہ وہ نہ خدا ہیں اور نہ اس کے بیٹے اور نہ اس کے شریک ہیں ایسا نہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں جیسا کہ آپ کہتے ہیں کہ وہ نہ خدا ہیں اور نہ اس کے بیٹے اور نہ اس کے شریک ہیں ایسا نہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں آپ سے حجت کرے جب کہ آپ کے پاس علم واقعی آچکا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نہ خدا ہیں اور نہ اس کے بیٹے اور نہ اس کے شریک ہیں تو اگر یہ دلیل سے نہیں جاننا چاہتے تو آپ فرما دیجیے کہ ہم بھی اپنے بیٹوں کو باہر نکالتے ہیں تم بھی نکال لو اور ہم بھی اپنے عورتوں کو باہر لاتے ہیں، تم بھی لے آؤ۔ اور ہم خود بھی آتے ہیں تم بھی آجاؤ پھر سب مل کر خوب کوشش اور آہ زاری کے ساتھ دعا کریں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے باے میں جو ہم میں سے جھوٹا ہو، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٦١ (فَمَنْ حَآجَّکَ فِیْہِ مِنْم بَعْدِ مَا جَآءَ کَ مِنَ الْعِلْمِ ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تو العلمآ چکا ہے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو بات کہہ رہے ہیں علیٰ وجہ البصیرۃ کہہ رہے ہیں۔ اس ساری وضاحت کے بعد بھی اگر نصاریٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجت بازی کر رہے اور بحث و مناظرہ سے کنارہ کش ہونے کو تیار نہیں ہیں تو ان کو آخری چیلنج دے دیجیے کہ یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مباہلہکر لیں۔ نجران سے نصاریٰ کا جو ٧٠ افراد پر مشتمل وفد ابوحارثہ اور ابن علقمہ جیسے بڑے بڑے پادریوں کی سرکردگی میں مدینہ آیا تھا ‘ اس سے دعوت و تبلیغ اور تذکیر و تفہیم کا معاملہ کئی دن تک چلتا رہا اور پھر آخر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا کہ اگر یہ اس قدر سمجھانے پر بھی قائل نہیں ہوتے تو انہیں مباہلے کی دعوت دے دیجیے۔ (فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَ نَا وَاَبْنَآءَ کُمْ ) (وَنِسَآءَ نَا وَنِسَآءَ کُمْ ) (وَاَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَکُمْ قف) (ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللّٰہِ عَلَی الْکٰذِبِیْنَ ) ۔ ہم سب جمع ہو کر اللہ سے گڑگڑا کر دعا کریں اور کہیں کہ اے اللہ ! جو ہم میں سے جھوٹا ہو ‘ اس پر لعنت کر دے۔ یہ مباہلہ ہے۔ اور یہ مباہلہ اس وقت ہوتا ہے جبکہ احقاقِ حق ہوچکے ‘ بات پوری واضح کردی جائے۔ آپ کو یقین ہو کہ میرا مخاطب بات پوری طرح سمجھ گیا ہے ‘ صرف ضد پر اڑا ہوا ہے۔ اس وقت پھر یہ مباہلہ آخری شے ہوتی ہے تاکہ حق کا حق ہونا ظاہر ہوجائے۔ اگر تو مخالف کو اپنے موقف کی صداقت کا یقین ہے تو وہ مباہلہ کا چیلنج قبول کرلے گا ‘ اور اگر اس کے دل میں چور ہے اور وہ جانتا ہے کہ حق بات تو یہی ہے جو واضح ہوچکی ہے تو پھر وہ مباہلہ سے راہ فرار اختیار کرے گا۔ چناچہ یہی ہوا۔ مباہلہ کی دعوت سن کر وفد نجران نے مہلت مانگی کہ ہم مشورہ کر کے جواب دیں گے۔ مجلس مشاورت میں ان کے بڑوں نے ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے کہا : اے گروہ نصاریٰ ! تم یقیناً دلوں میں سمجھ چکے ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نبی مرسل ہیں اور حضرت مسیح ( علیہ السلام) کے متعلق انہوں نے صاف صاف فیصلہ کن باتیں کہی ہیں۔ تم کو معلوم ہے کہ اللہ نے بنی اسماعیل میں نبی بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ کچھ بعید نہیں یہ وہی نبی ہوں۔ پس ایک نبی سے مباہلہ و ملاعنہ کرنے کا نتیجہ کسی قوم کے حق میں یہی نکل سکتا ہے کہ ان کا کوئی چھوٹا بڑا ہلاکت یا عذاب الٰہی سے نہ بچے اور پیغمبر کی لعنت کا اثر نسلوں تک پہنچ کر رہے۔ بہتر یہی ہے کہ ہم ان سے صلح کر کے اپنی بستیوں کی طرف روانہ ہوجائیں ‘ کیونکہ سارے عرب سے لڑائی مول لینے کی طاقت ہم میں نہیں۔ چناچہ انہوں نے مقابلہ چھوڑ کر سالانہ جزیہ دینا قبول کیا اور صلح کر کے واپس چلے گئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

55. The real aim in suggesting this procedure for deciding the dispute was to prove that the attitude of those amongst the delegation of Najran was one of deliberate stubbornness and intransigence. They had no sound arguments to contradict any of the points mentioned above, and they could not find any shred of evidence in their own scriptures upon which they could claim, with firm conviction, that their beliefs were true. Moreover, all that the members of the deputation had come to know of the character, teachings and achievements of the Prophet had made them more or less convinced of his prophethood, and at least caused their disbelief to waver. When they were told that if they had full confidence in the truth of their beliefs they should come forward and pray to God that His curse should fall on the deniers of the truth, none of them came forward. It thus became clear all over Arabia that the priests and leaders of Christianity in Najran, whose holiness was celebrated far and wide, followed beliefs, the truth of which, they themselves were not fully confident in.

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :55 فیصلہ کی یہ صورت پیش کرنے سے دراصل یہ ثابت کرنا مقصود تھا کہ وفد نجران جان بوجھ کر ہٹ دھرمی کر رہا ہے ۔ اوپر کی تقریر میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں ان میں سے کسی کا جواب بھی ان لوگوں کے پاس نہ تھا ۔ مسیحیت کے مختلف عقائد میں سے کسی کے حق میں بھی وہ خود اپنی کتب مقدسہ کی ایسی سند نہ پاتے تھے جس کی بنا پر کامل یقین کے ساتھ یہ دعویٰ کر سکتے کہ ان کا عقیدہ امر واقعہ کے عین مطابق ہے اور حقیقت اس کے خلاف ہرگز نہیں ہے ۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، آپ کی تعلیم اور آپ کے کارناموں کو دیکھ کر اکثر اہل وفد اپنے دلوں میں آپ کی نبوت کے قائل بھی ہو گئے تھے یا کم از کم اپنے انکار میں متزلزل ہو چکے تھے ۔ اس لیے جب ان سے کہا گیا کہ اچھا اگر تمہیں اپنے عقیدے کی صداقت کا پورا یقین ہے تو آؤ ہمارے مقابلہ میں دعا کرو کہ جو جھوٹا ہو اس پر خدا کی لعنت ہو ، تو ان میں سے کوئی اس مقابلہ کے لیے تیار نہ ہوا ۔ اس طرح یہ بات تمام عرب کے سامنے کھل گئی کہ نجرانی مسیحیت کے پیشوا اور پادری ، جن کے تقدس کا سکہ دور دور تک رواں ہے ، دراصل ایسے عقائد کا اتباع کر رہے ہیں جن کی صداقت پر خود انہیں کامل اعتماد نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

25: اس عمل کو مباہلہ کہا جاتا ہے۔ جب بحث کا کوئی فریق دلائل کو تسلیم کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی پر تل جائے تو آخری راستہ یہ ہے کہ اسے مباہلہ کی دعوت دی جائے جس میں دونوں فریق اﷲ تعالیٰ سے یہ دُعا کریں کہ ہم میں سے جو جھوٹا یا باطل پر ہو وہ ہلاک ہوجائے۔ جیسا کہ اس سورت کے شروع میں بیان ہوا ہے، شہر نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد آنحضرتﷺ کی خدمت میں آیا تھا، اس نے آپ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خدائی پر بحث کی جس کا اطمینان بخش جواب قرآنِ کریم کی طرف سے پچھلی آیتوں میں دے دیا گیا۔ جب وہ کھلے دلائل کے باوجود اپنی گمراہی پر اصرار کرتے رہے تو اس آیت نے آنحضرتﷺ کو حکم دیا کہ وہ انہیں مباہلے کی دعوت دیں۔ چنانچہ آپﷺ نے ان کو یہ دعوت دی اور خود اس کے لئے تیار ہو کر اپنے اہل بیت کو بھی جمع فرمالیا، لیکن عیسائیوں کا وفد مباہلے سے فرار اختیار کرگیا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(3:61) حاجک۔ حاج (مفاعلہ) یخاج محاجۃ۔ اس نے تجھ سے جھگڑا کیا۔ حجت بازی کی۔ فیہ میں ہ ضمیر واحد مذکر یا تو قصہ عیسیٰ (علیہ السلام) متذکرہ بالا مراد ہے یا یہ ضمیر الحق کی طرف راجع ہے۔ تعالوا۔ تم آؤ۔ امر جمع مذکر حاضر۔ تعالیٰ سے جس کے معنی بلند ہونے اور آنے کے ہیں اصل میں تعال کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو بلند مقام کی طرف بلایا جائے۔ پھر ہر جگہ بلانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ بعض علماء نے تصریح کی ہے کہ یہ علو سے ماخوذ ہے جس کے معنی رفعت منزل کے ہیں۔ تو گویا تعالوا میں رفعت منزل کے حصول کی دعوت ہے قرآن مجید میں جہاں تعالوا کا استعمال ہوا ہے وہاں یہ چیز موجود ہے۔ علماء لغت کے نزدیک تعال مطلقا ہلم کے ہم معنی ہے۔ نبتھل۔ جمع متکلم ۔ مضارع مجزوم۔ ابتھال (افتعال) مصدر۔ ہم مباہلہ کریں۔ مباہلہ کہتے ہیں کہ فریقین نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے دربار میں یہ دعا کریں کہ جو چھوٹا ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 جب عیسیٰ ( علیہ السلام) کے بارے میں اظہار حق اور دلائل کے کے باوجود وفد نجران نے عناد کی راہ اختیار کی تو آخری فیصلہ کے لیے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان سے مباہلہ کا حکم دی اجس کی صورت یہ تجویز ہوئی (جیسا کہ آیت میں مذکور ہے) کہ فریقین اپنی جان اور اولاد کے ساتھ ایک جگہ حاضر ہوں ارجو فریق چھوٹا ہے نہایت عجزوانکسار کے ساتھ اس کے حق میں بد دعا کریں کہ اس پر خدا کی لعنت ہو۔ چناچہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مباہلہ کے لیے حضرت فا طمہ (رض) ، امام حسن (رض) ، امام حسین (رض) اور حضرت علی (رض) کو لے کر نکل آئے۔ اور بعض روایات میں ہے کہ خلفائے اربعہ اور ان کی اولاد بھی ساتھ تھی۔ یہ منظر دیکھ کر نصارےٰ نے ایک دوسرے سے کہا کہ ہم ان سے ملا عنہ نہ کریں۔ خدا کی قسم اگر یہ اللہ کے نبی ہوئے اور اس کے باوجود ہم نے ملا عنہ کرلیا توس ہما ری اور ہماری اولاد کی خیر نہیں ہوگی، چناچہ انہوں نے آنحضرت سے عرض کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو چاہتے ہیں ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیں گے۔ لہذا آُپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ساتھ کوئی امانتدار آدمی بھیج دیجئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوعبیدہ (رض) کو کھڑے ہونے کا حکم دیا اور فرمایا : ھذا آمین ھذہ الا متہ۔ کہ یہ اس امت کے امین ہیں۔ ، یہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔ (ابن کثیر۔ شوکانی) اس آیت سے علما نے استدلال کیا ہے کہ معاند عن الحق سے مباہلہ ہوسکتا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 61 تا 63 حاجک (آپ سے جھگڑتا ہے) تعالوا (آجاؤ) ندع (ہم بلاتے ہیں) ابناءنا (اپنے بیٹوں کو) نساءنا (اپنی عورتوں کو) انفسنا (ہماری اپنی ذاتیں) نبتھل (ہم قسم کھاتے ہیں) نجعل (ہم ڈالیں گے) الکٰذبین (جھوٹ بولنے والے) قصص (قصے، واقعات) الحق (بالکل درست، ٹھیک) المفسدین (فساد کرنے والے) تشریح : آیت نمبر 61 تا 63 سورة آل عمران کی آیات 61 تا 63 میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا جارہا ہے کہ یہ جتنے حقائق بیان کئے گئے ہیں اگرچہ نخران کے عیسائیوں کا وفد ماننے کے لئے تیار نہیں ہے تو آپ ان کو ” مباھلہ “ کی دعوت دیجئے یعنی اے نبی آپ اور یہ عیسائی خود اپنی جانوں کو اور اپنے بال بچوں کو لے ایک میدان میں آجائیں اور خوب گڑگڑا کر اللہ سے دعا کریں اور قسم کھائیں کہ ہم میں سے جو بھی جھوٹا ہو اس پر اللہ کی لعنت اور عذاب نازل ہوجائے۔ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نخران کے عیسائیوں کو ” مباھلہ “ کی دعوت دے دی۔ یہ بات ان عیسائیوں کے نزدیک قطعاً غیر متوقع تھی۔ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے چونکہ دل میں چور تھا اس لئے کہنے لگے اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمیں مشورہ کرنے کی مہلت دیجئے۔ ہم آپس میں مشورہ کرکے کل صبح جواب دے دیں گے۔ جب وہ مشورہ کے لئے جمع ہوئے تو کسی نے بھی “ مباھلہ “ کے چیلنج کو قبول کرنے کے حق میں رائے نہیں دی۔ اور طے پایا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے صلح کرلی جائے اور جزیہ دینا قبول کرلیا جائے۔ چناچہ بقول علامہ ابن کثیر اسی پر سب کا اتفاق ہوگیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر جزیہ مقرر کرکے صلح کرلی۔ اس آیت سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حقانیت اور اسلام کی سچائی ثابت ہوگئی ورنہ اگر نخران کے نصاریٰ ذرا بھی اپنے اندر سچائی کی رمق پاتے تو اس چیلنج کو قبول کرلیتے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ آیت میں اپنے تن سے مراد تو خود اہل مباحثہ ہیں اور نساء سے خاص زوجہ مراد نہیں، بلکہ اپنے گھر کی تمام عورتیں مراد ہیں، جس میں دختر بھی شامل ہے۔ چناچہ آپ بوجہ اس کے کہ حضرت فاطمہ سب اولاد میں زیادہ عزیز تھیں ان کو لائے۔ اسی طرح بنائنا سے خاص صلبی اولاد مراد نہیں بلکہ عام ہے، اولاد کی اولاد کو بھی اور ان کو بھی جو مجازا اولاد کہلاتے ہوں، یعنی عرفا مثل اولاد کے سمجھے جاتے ہوں، اس مفہوم میں نواسے اور داماد بھی داخل ہیں، چناچہ آپ حضرات حسنین اور حضرت علی (رض) کو لائے۔ مباہلہ اب بھی حاجت کے وقت جائز اور مشروع ہے۔ مباہلہ کا انجام کہیں تصریحا تو نظر سے نہیں گزرا، مگر حدیث میں قصہ مذکور کے متعلق اتنا مذکور ہے کہ اگر وہ لوگ مباہلہ کرلیتے تو ان کے اہل اور اموال سب ہلاک ہوجاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا اللہ کا بندہ اور رسول ہونا حق ہے۔ دلائل کے باوجود جو حق تسلیم نہیں کرتا اسے سمجھانے کا آخری طریقہ مباہلہ ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش اور ان کے خاندان کی مرحلہ وار تاریخ کے واضح دلائل اور روشن حقائق کے ساتھ نجران کے وفد کو دعوت دی۔ لیکن وہ اس کے باوجود کہنے لگے کہ ہم تو عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ کا بیٹا سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر آیت مباہلہ نازل ہوئی۔ مباہلہ کا معنٰی ہے عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا کرنا کہ حق والا سرخرو ہو اور جھوٹے پر اللہ کی پھٹکار نازل ہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نجران کے وفد کو فرمایا کہ کل میں اپنے اہل بیت کو لے کر فلاں وقت حاضر ہوں گا اور تم بھی اپنے ارکان کے ساتھ جمع ہوجانا۔ تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا کریں کہ جھوٹے پر اللہ کی لعنت اور پھٹکار ہو۔ بعض روایات کے مطابق اگلے دن آپ حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حسن و حسین (رض) کو لے کر تشریف لائے۔ نجران کے وفد کے سربراہ اسقف اور ان کے پادری شرحبیل نے یہ کہہ کر اپنے وفد کو مباہلہ سے باز رکھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واقعی نبی آخر الزمان ہیں اور نبی کی بد دعا مسترد نہیں ہوا کرتی۔ اگر مباہلہ ہوا تو ہم نیست ونابود ہو کر رہتی دنیا تک عیسائیوں کے لیے ننگ و عار ثابت ہوں گے۔ چناچہ انہوں نے جزیہ دینے کی ذلت قبول کرلی۔ لیکن نعمت ہدایت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس آیت کی تفسیر میں بریلوی مکتب فکر کے مفکرّ پیر کرم شاہ فرماتے ہیں : بعض لوگوں نے یہاں یہ ثابت کرنے کی بےجاکوشش کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ (رض) ہی اہل بیت میں شامل کی گئی ہیں۔ ورنہ دوسری صاحبزادیاں بھی اس روز مباہلہ میں شرکت کرتیں۔ تو ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ تاریخ کی تمام معتبر کتب اور ناسخ التواریخ اور کافی وغیرہ میں موجود ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چار صاحبزادیاں تھیں۔ اس روز خاتون جنت کا اکیلے تشریف لانا اس لیے تھا کہ باقی صاحبزادیاں انتقال فرما چکی تھیں۔ حضرت رقیہ نے 2 ہجری میں، حضرت زینب نے 8 ہجری میں اور حضرت ام کلثوم نے 9 ہجری میں انتقال فرمایا جب کہ یہ واقعہ 10 ہجری میں پیش آیا۔ اس لفظ سے بعض لوگوں نے حضرت علی (رض) کی خلافت بلا فصل پر استدلال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انفسنا سے مراد حضرت علی (رض) ہیں۔ جس سے ثابت ہوا کہ آپ نفس رسول ہیں۔ گویا آپ رسول جیسے ہیں۔ تو جب آپ حضور کے مساوی ہوگئے تو پھر آپ سے زیادہ خلافت کا حقدار اور کون ہوسکتا ہے ؟ تو اس کے متعلق التماس ہے کہ حضرت علی کا شمار ابناءنا میں ہے۔ کیونکہ آپ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے داماد تھے۔ اور داماد کو بیٹا کہا جاتا ہے۔ اور اگر انفسنا میں ہی شمار کریں تو عینیت اور مساوات کہاں سے ثابت ہوئی ؟ کیونکہ یہ لفظ تو ان لوگوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو قریبی رشتہ داریا دینی اور قومی بھائی ہوں۔ ان آیات اور تفصیلات کے بعد اس آیت میں ان سب کا ما حصل بیان فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کے بغیر کوئی اللہ اور معبود نہیں۔ جو کسی مخلوق کو اللہ یا اللہ کا بیٹا تسلیم کرتا ہے وہ راہ راست سے بھٹک جاتا ہے۔ حقائق جھٹلانے والوں کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ توحید کا انکار اور حقائق سے انحراف کرنے والے فسادی ہیں۔ [ ضیاء القرآن : پیر کرم شاہ ] مسائل ١۔ جھگڑالو کے ساتھ مباہلہ کرنا جائز ہے۔ ٢۔ جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ ٣۔ فسادی اللہ کے علم اور اس کی دسترس سے باہر نہیں ہوتے۔ ٤۔ قرآن مجید کے بیان کردہ واقعات کہانیاں نہیں بلکہ حق اور سچ ہیں۔ تفسیر بالقرآن قصص قرآن کی حقیقت : ١۔ قرآن کے بیانات حق ہیں۔ (آل عمران : ٦٢) ٢۔ قرآن کے قصے بہترین ہیں۔ (یوسف : ٣) ٣۔ قرآن کے قصے نصیحت آموز ہیں۔ (یوسف : ١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد اس موضوع پر رسول اللہ کے ساتھ جو لوگ مباحثہ کرتے تھے ‘ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھرے مجمعے میں انہیں دعوت مباہلہ دی ۔ یعنی سب آجائیں اور اللہ سے دست بدعا ہوں کہ اللہ جھوٹوں پر لعنت کرے ۔ اس چیلنج کے انجام سے وہ لوگ ڈر گئے اور انہوں نے مباہلہ کرنے سے انکار کردیا۔ جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا موقف سچا ہے ۔ لیکن جس طرح بعض روایات میں آتا ہے کہ اسلام اس لئے قبول نہ کیا کہ ان لوگوں کو اپنے معاشرے میں ایک بلند مقام حاصل تھا ۔ نیز یہ لوگ ان کے مذہبی پیشواؤں میں سے تھے اور اس دور میں اہل کنیسہ کو اپنی سوسائٹی میں مکمل اقتدار حاصل تھا اور اس کے ساتھ ان کے بڑے مفادات وابستہ تھے ۔ اس سوسائٹی میں وہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے تھے ۔ یہ بات نہ تھی کہ جو لوگ دین اسلام سے اعراض کررہے تھے ان کے سامنے کوئی دلیل نہ پیش کی گئی تھی بلکہ ان کے بعض مفادات ایسے تھے جنہیں وہ نہ چھوڑ سکتے تھے ‘ کچھ ایسی نفسیاتی خواہشات میں وہ گھرے ہوئے تھے جن پر وہ یہ نہ کرسکتے تھے ۔ حالانکہ سچائی واضح ہوگئی تھی اور اس میں کوئی شک وشبہ نہ رہا تھا۔ دعوت مباہلہ کے بعد اب اس اختتامیہ میں حقیقت وحی ‘ حکمت قصص فی القرآن ‘ اور حقیقت توحید کا بیان کیا جاتا ہے۔ شاید یہ آیات دعوت مباہلہ سے مجادلین کے انکار کے بعد اتری ہوں ۔ اور ان لوگوں کو سخت دہمکی دی جاتی ہے جو اللہ کی اس زمین پر محض برائے فی سبیل اللہ فسادیہ مجادلے کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نصاریٰ کو دعوت مباہلہ : اللہ جل شانہٗ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا : (فَمَنْ حَآجَّکَ فِیْہِ مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَ کَ مِنَ الْعِلْمِ ) (الآیۃ) اس میں دعوت مباہلہ کا ذکر ہے۔ مفسر ابن کثیر نے صفحہ ٤٣٨: ج ١ میں محمد بن اسحاق بن یسار سے نقل کیا ہے کہ نجران کے نصاریٰ کا ایک وفد جو ساٹھ آدمیوں پر مشتمل تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ان میں چودہ اشخاص ان کے اشراف میں سے تھے جن کی طرف ہر معاملہ میں رجوع کیا جاتا تھا ان میں سے ایک شخص کو سید کہتے تھے جس کا نام ایھم تھا اور ایک شخص ابو حارثہ تھا اور بھی لوگ تھے ان میں عاقب ان کا امیر تھا اور صاحب رائے سمجھا جاتا تھا اسی سے مشورہ لیتے تھے اور اس کی ہر رائے پر عمل کرتے تھے اور سید ان کا عالم تھا۔ ان کی مجلسوں اور محفلوں کا وہی ذمہ دار تھا اور ابو حارثہ ان کا پوپ تھا جو ان کی دینی تعلیم و تدریس کا ذمہ دار تھا بنی بکربن وائل کے قبیلے سے تھا اور عربی تھا۔ لیکن نصرانی ہوگیا تھا۔ رومیوں نے اس کی بڑی تعظیم کی اس کے لیے گرجا گھر بنا دیئے۔ اور اس کی طرح طرح سے خدمت کی۔ اس شخص کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تشریف لانے کا علم تھا کتب سابقہ میں آپ کی جو صفات مذکور ہیں ان سے واقف تھا لیکن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تشریف آوری پر بھی نصرانیت پر مصر رہا۔ دنیاوی اکرام اور عزت و جاہ نے اس کو اسلام قبول کرنے سے باز رکھا۔ جب یہ لوگ مدینہ منورہ پہنچے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نماز عصر سے فارغ ہوئے تھے اور مسجد ہی میں تشریف رکھتے تھے۔ ان لوگوں نے بہت ہی بڑھیا کپڑے پہن رکھے تھے اور خوب صورت چادریں اوڑھ رکھی تھیں۔ ان کی اپنی نماز کا وقت آگیا تو انہوں نے مسجد نبوی ہی میں مشرق کی طرف نماز پڑھ لی۔ ان میں سے ابو حارثہ عاقب اور سید نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گفتگو کی اور وہی اپنی شرکیہ باتیں پیش کرنے لگے کسی نے کہا عیسیٰ اللہ ہے کسی نے کہا ولد اللہ ہے کسی نے کہا ثلاث ثلاثہ (یعنی ایک معبود عیسیٰ ہے ایک اس کی والدہ اور ایک اللہ تعالیٰ ہے) ان لوگوں نے گفتگو میں یہ سوال کیا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیسیٰ کا باپ کون تھا ؟ آپ نے خاموشی اختیار فرمائی اللہ تعالیٰ نے سورة آل عمران کے شروع سے لے کر اسی (٨٠) سے کچھ اوپر آیات نازل فرمائیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اللہ کی طرف سے جب تفصیل کے ساتھ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں وحی نازل ہوگئی اور ان سے مباہلہ کرنے کی دعوت کا حکم نازل ہوگیا تو آپ نے اس کے مطابق ان کو مباہلہ کی دعوت دی۔ مباہلہ کا طریقہ : دعوت یہ تھی کہ ہم اپنی اولاد اور عورتوں سمیت آجاتے ہیں تم بھی اپنی اولاد اور عورتوں اور اپنی جانوں کو لے کر حاضر ہوجاؤ اور اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں دونوں فریق مل کر خوب سچے دل سے دعا کریں گے کہ جو بھی کوئی جھوٹا ہے اس پر لعنت ہوجائے، جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مباہلہ کی دعوت دی تو کہنے لگے کہ ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں مہلت دیجیے ہم غور و فکر کر کے حاضر ہوں گے۔ نصاریٰ کا مباہلہ سے فرار : جب آپ کے پاس سے چلے گئے اور آپس میں تنہائی میں بیٹھے تو عبدالمسیح سے کہا کہ تیری کیا رائے ہے اس نے کہا کہ یہ تو تم نے سمجھ لیا کہ محمد نبی مرسل ہیں اور انہوں نے تمہارے صاحب (یعنی حضرت عیسیٰ ) کے بارے میں صاف صاف صحیح باتیں بتائی ہیں اور تمہیں اس بات کا بھی علم ہے کہ جس کسی قوم نے کسی نبی سے کبھی کوئی مباہلہ کیا ہے تو کوئی چھوٹا بڑا ان میں باقی نہیں رہا۔ اگر تمہیں اپنا بیچ ناس کھونا ہے تو مباہلہ کرلو۔ اگر تمہیں اپنا دین نہیں چھوڑنا تو ان سے صلح کرلو اور اپنے شہروں کو واپس ہوجاؤ، مشورے کے بعد وہ بار گاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے اے ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے آپس میں یہ طے پایا ہے کہ ہم آپ سے مباہلہ نہ کریں آپ کو آپ کے دین پر چھوڑ دیں اور ہم اپنے دین پر رہتے ہوئے واپس لوٹ جائیں اور آپ اپنے آدمیوں سے ایک شخص کو بھیج دیں جو ہمارے درمیان ایسی چیزوں میں فیصلہ کر دے جن میں ہمارا مالیاتی سلسلہ میں اختلاف ہے آپ نے حضرت ابو عبیدۃ بن جراح کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ معالم التنزیل صفحہ ٣١٠: ج ١ میں لکھا ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آیت بالا (نَدْعُ اَبْنَآءَ نَا وَ اَبْنَآءَ کُمْ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَ کُمْ ) آخر تک نجران کے نصاریٰ کے سامنے پڑھی اور ان کو مباہلہ کی دعوت دی تو انہوں نے کل تک مہلت مانگی جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے آپ پہلے سے حضرت حسین کو گود میں لیے ہوئے اور حضرت حسن کا ہاتھ پکڑے ہوئے تشریف لا چکے تھے حضرت فاطمہ (رض) پیچھے پیچھے تشریف لا رہی تھیں اور حضرت علی (رض) ان کے پیچھے تھے آپ نے اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ جب میں دعا کروں تو تم لوگ آمین کہنا یہ منظر دیکھ کر نصاریٰ نجران کا پوپ کہنے لگا کہ اے نصرانیو ! میں ایسے چہروں کو دیکھ رہا ہوں کہ اگر اللہ سے یہ سوال کریں کہ وہ پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہٹا دے تو ضرور ہٹا دے گا لہٰذا تم مباہلہ نہ کرو۔ ورنہ ہلاک ہوجاؤ گے اور قیامت تک روئے زمین پر کوئی نصرانی باقی نہ رہے گا یہ سن کر کہنے لگے کہ اے ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری رائے یہ ہے کہ ہم مباہلہ نہ کریں اور آپ کو آپ کے دین پر چھوڑ دیں اور ہم اپنے دین پر رہیں۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تمہیں مباہلہ سے انکار ہے تو اسلام قبول کرو اسلام قبول کرنے پر تمہارے وہی حقوق ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور تمہاری وہی ذمہ داریاں ہوں گی جو مسلمانوں کی ہیں انہوں نے اسلام قبول کرنے سے انکار کیا اس پر آپ نے فرمایا کہ بس ہمارے اور تمہارے درمیان جنگ ہوگی وہ کہنے لگے کہ ہمیں جنگ کی طاقت نہیں ہم آپ سے صلح کرلیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

85 فِیْهِ کی ضمیر حضرت عیسیٰ کی طرف راجع ہے الوہیت مسیح کو دلائل قطعیہ سے باطل کرنے کے بعد پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ حضرت مسیح کے الہ (معبود) نہ ہونے اور اللہ کا بندہ اور رسول ہونے کے قطعی اور یقینی دلائل کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اگر وفد نجران الوہیت مسیح کے بارے میں آپ سے اختلاف اور جھگڑا کریں تو اب آپ انہیں مباہلہ کا چیلنج کردیں کیونکہ دلائل سے تو مسئلہ واضح ہوچکا ہے اور ان سے کہیں کہ تم بھی اپنی عورتوں اور بچوں کو لے آؤ اور ہم بھی لے آتے ہیں۔ اور پھر عاجزی اور خشوع سے دعا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں لیکن وفد نجران کے پادری اچھی طرح جانتے تھے کہ آپ سچے رسول ہیں اور آپ کے مقابلہ میں مباہلہ کرنے سے وہ تباہ ہوجائیں گے اس لیے وہ مباہلہ پر آمادہ نہ ہوئے اور آپ سے صلح کرلی۔ یہ آیت مباہلہ کے نام سے مشہور ہے جس کا شان نزول اور صحیح مفہوم اوپر بیان کیا جاچکا ہے۔ شیعہ حضرات اول تو قرآن مجید کو صحیح مانتے ہی نہیں بلکہ اس میں بیسیوں غلطیاں اور خامیاں نکالتے ہیں اور اگر مانتے ہیں تو خواہ مخواہ قرآن کی آیتوں سے کھینچ تان کر اماموں کی امامت اور حضرت علی کی خلافت بلا فصل ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چناچہ آیت مباہلہ سے بھی شیعوں نے حضرت علی کی خلافت بلا فصل پر استدلال کیا ہے وہ کہتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی اس وقت حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حسنین کو ساتھ لیا۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ اَنْفُسَنَا سے حضرت علی اور اَبْنَاءَنَا سے حضرات حسنین اور نِسَاءَنَا سے حضرت فاطمہ مراد ہیں تو معلوم ہوا کہ حضرت علی نفس رسول ہیں اور نفس رسول کی موجودگی میں اور کوئی خلافت کا مستحق نہیں ہوسکتا۔ جواب :۔ یہ شیعوں کی طرف سے ایک سراسر مغالطہ ہے اور اس آیت سے نہیں بلکہ ایک روایت سے ہے کیونکہ روایت کو ساتھ ملائے بغیر ان کا مطلب آیت سے نہیں نکل سکتا۔ بلکہ آیت میں اس طرف ادنی سا اشارہ بھی موجود نہیں۔ دوم اس لیے کہ اَنْفُسَنَا سے صرف حضرت علی کو مراد لینا یہ مفسرین کی تصریحات کے خلاف ہے۔ بلکہ اس سے خودحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات یا آپ کے ساتھ حضرت علی اور دوسرے مسلمان مراد ہیں۔ چناچہ مفسر طبری فرماتے ہیں۔ لا نسلم ان المراد بانفسنا الامیر بل المراد نفسہ الشریفۃ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ج 3 ص 192) اور معالم میں ہے۔ عنی نفسہ وعلیا (رض) والعرب تسمی ابن عم الرجل نفسہ کما قال اللہ تعالیٰ ولا تلمزوا انفسکم یرید اخوانکم وقیل ھو علی العموم لجماعۃ اھل الدین۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ حضرات چونکہ آپ سے علیحدہ گھر میں رہتے تھے اس لیے مباہلہ میں ان کو شریک کرنے کے لیے آپ نے ان کو اپنے گھر بلا لیا لیکن مباہلہ کی نوبت ہی نہ آئی اگر نجران کے عیسائی مباہلہ کرتے تو حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ازواج مطہرات کو بھی یقیناً ساتھ لے جاتے اور تمام مسلمانوں کو اپنے اہل و عیال سمیت مباہلہ کے لیے نکلنے کا حکم دیتے۔ علامہ ابو حیان اندلسی فرماتے ہیں۔ ولو عزم نصاریٰ نجران علی المباھلۃ وجاء و الھا لامر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) المسلمین ان یخرجوا باھالیھم للمباھلۃ (بحر ج 1 ص 479) اور حضرت امام محمد باقر (رض) تو فرماتے ہیں کہ مباہلہ کے لیے توحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خلفاء ثلاثہ کو بھی مع اہل و عیال ساتھ لے چلے تھے جیسا کہ امام ابن عساکر نے بیان کیا ہے۔ عن جعفر بن محمد عن ابیہ فی ھذہ الایۃ تعالوا ندع ابناءنا الایۃ قال فجاء بابی بکر وولدہ وبعمر وو ولدہ وبعثمان وولدہ وبعلی وولدہ (در منثور ج 2 ص 40، روح ج 3) اس لیے اس آیت سے شیعہ حضرات کا استدلال سراسر باطل ہے اس آیت سے نہ حضرت علی کی خلافت بلا فصل ثابت ہوتی ہے اور نہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ مباہلہ میں حضرت علی، فاطمہ، حسن، حسین (رض) کے سوا کوئی اور شریک نہیں ہوا۔ بلکہ معلوم ہوگیا کہ حضرت ابوبکر، عمر، اور عثمان (رض) کو بھی مباہلہ میں شریک ہونے کے لیے مع اولاد بلایا گیا اور اگر مباہلہ ہوجاتا تو تمام مسلمانوں کو مع اہل و عیال مباہلہ میں شریک ہونے کا حکم دیا جاتا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1۔ اب اگر کوئی شخص اس کے بعد کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا اور ایسے واضح دلائل آ چکے جس سے یقینی علم حاصل ہوجاتا ہے پھر کج بحثی اور کٹ حجتی کرنے لگے تو آپ یوں فرما دیجئے کہ اچھا اگر تم دلیل سے نہیں مانتے تو آئو ہم تم مل کر اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عوتوں کو بلا لیں اور ہم اپنے آپ کو اور تم کو بھی ملا کر جمع کرلیں پھر ہم ملکر نہایت عاجزانہ اور گڑ گڑا کر اس طرح دعا کریں کہ جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت بھیجیں ۔ یعنی یوں دعا کریں کہ ہم میں اور تم میں جو جھوٹا اور ناحق پر ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت نازل ہوا ۔ ( تیسیر) لعنت کے معنی ہم بتا چکے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے دور ہونے کو کہتے ہیں جو رحمت سے دور ہوگا وہ غضب اور قہر سے نزدیک ہوگا۔ بھلتہ کے معنی چھوڑ دینے اور تر ک کرنے ہیں ۔ ابتہال کی دعا کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی رحمت جھوٹوں سے علیحدہ ہوجائے اور جھوٹوں کو خدا کی رحمت چھوڑ دے۔ ابتہال کی دعا میں تضرع کی بھی رعایت ہوتی ہے اسی لئے ہم نے تیسیر میں گڑ گڑانا کیا ہے۔ ندع ابناء نا کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو بلائو ہم اپنی عورتوں کو بلائیں تم اپنی عورتوں کو بلائو ، ہم اپنے آپ کو بلائیں تم اپنے آپ کو بلائو۔۔۔۔ ہم نے ترجمہ اور تیسیر میں لفظی ترجمہ کا خلاصہ کردیا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ اگر تم لوگ دلیل کے قائل نہیں ہوتے تو آئو قطع حجت کے لئے آپس میں مل کر مباہلہ کریں ۔ مباہلہ یہ کہ تم اپنے عزیز و اقربا کو لے آئو ہم اپنے عزیز و اقربا کو لے آئیں اور ہم اپنے آپ بھی شریک ہوں پھر تم سب مل کر ایک میدان میں جمع ہو کر یوں خدا سے دعا کریں کہ اے اللہ جو گروہ ہم میں جھوٹا اور ناحق پر ہو تو اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے۔ اس موقع پر حضرات مفسرین نے بہت روایتیں نقل کی ہیں ان میں سے بعض روایات صحیح ہیں اور بعض کی استاد میں غرابت ہے ۔ بہر حال ان سب کا خلاصہ یہ ہے کہ 9؁ھ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نجران کے حاکم کو بھی ایک خط لکھا تھا جس میں ان کے سامنے تین باتیں پیش کی تھیں خط کی عبارت یہ تھی ۔ بسم الہ ابراہیم و اسحاق و یعقوب من محمد النبی رسول اللہ الی اسقف نجران فانی احمد الیکم الہ ابراہیم و اسحاق و یعقوب اما بعد فانی ادعوکم الی عبادۃ اللہ من عبادۃ العباد وادعو کما لی ولایۃ اللہ من ولایۃ العباد فان ابیتم فالجزیۃ فان ابیتم نقد اذنتکم یحرب والسلام۔ یعنی شروع کرتا ہوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے معبود کے نام سے یہ خط ہے محمد الرسول اللہ کی جانب سے طرف نجران کے حاکم اور سردار کے میں حمد وثناء کرتا ہوں حضرت ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے معبود کی حمد وثناء کے بعد میں تم کو دعوت دیتا ہوں کہ تم بندوں کی عبادت چھوڑ کر اللہ کی عبادت اختیار کرو اور بندوں کی سرپرستی سے نکل کر خدا کی سرپرستی میں آ جائو ، پھر اگر تم اپنے ہی دین پر قائم رہنا چاہتے ہو تو جزیہ دینا قبول کرو اور اگر جزیہ بھی قبول نہیں کرتے تو جنگ کیلئے تیار ہوجائو ( والسلام) اس خط کو پڑھنے کے بعد نجران کے سردار نے مشیران خاص سے مشورہ کیا ۔ سب سے پہلے شر جیل بن دواعہ سے مشورہ کیا ۔ شرجیل نے کہا بادشاہ کو معلوم ہے کہ حضرت اسماعیل کی اولاد میں ایک نبی کے آنے کا وعدہ ہماری کتابوں میں موجود ہے ، کچھ بعید نہیں ہے کہ یہ وہ ہی نبی ہو ۔ یہ دین کی بات ہے اس میں میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔ چنانچہ شرجیل کے بعد ابہم ، سید اور عاقب سے بادشاہ نے مشورہ کیا ۔ پھر ایک دن وادی نجران کے تمام ذمہ دار لوگوں کو بلا کر مشورہ کیا اور رائے یہ قرار پائی کہ پہلے چند آدمیوں کو بطور وفد مدینہ بھیجا جائے اور اس وفد کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ اس شخص کا حال دیکھ کر اور تمام ماحول کا اندازہ لگا کر جو مناسب مجھے فیصلہ کر آئے اور ہم سب لوگ اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔ چنانچہ اس بنا پر یہ وفد حاضر ہوا اور یہاں آ کر گفتگو کی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت بھی ۔۔۔۔ دی اور یہ لوگ اپنے طریق پہ مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے رہے اس سلسلے میں جو آیتیں نازل ہوتی رہیں ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو سناتے رہے تا آنکہ آخر میں ان سے کہا گیا کہ اچھا آئو اب آخری فیصلہ کے لئے مباہلہ منظور کرو۔ چنانچہ انہوں نے اول مہلت طلب کی اور وفد کے تمام ممبروں نے باہم مشورہ کیا ۔ دوسرے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت حسین (رض) اور حضرت علی (رض) کے ہمراہ تشریف لائے حضرت فاطمہ (رض) پیچھے تھیں ۔ آپ نے فرمایا اے اللہ یہ میرے گھر والے ہیں۔ ابن عساکر کی روایت میں ہے جعفر بن محمد سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ہمراہ فاطمہ زہرا اور حضرت علی اور حضرت ابوبکر اور حضرت عثمان اپنی اپنی اولاد کو لئے ہوئے تھے ۔ یہ دیکھ کر شرجیل نے اپنے ہمراہیوں سے کہا ۔ دیکھو ! اگر یہ شخص رسول ہے اور تم اس سے مباہلہ کرتے ہو تو تم عرب کی نظروں میں ہمیشہ مطعون رہو گے اور اہل عرب کے دل میں تمہاری جانب سے ہمیشہ دشمنی قائم رہے گی اور تم اسلام کے پہلے مخالف سمجھے جائو گے اور دیکھو اگر یہ شخص نبی مرسل ہے تو تمہارا ایک بال اور ناخن بھی صحیح سلامت نہیں بچے گا اور تم سب زندہ واپس نہیں جائو گے اور تم کو خدا کی لعنت گھیر لے گی ۔ بلکہ نجران کی تمام آبادی تباہ و برباد ہوجائے گی۔ اس پر شرجیل کے ہمراہیوں نے کہا پھر آپ کی کیا رائے ہے شرجیل نے کہا میرے رائے یہ ہے کہ آپ ان سے فیصلہ کرلیں اور مباہلہ نہ کریں ۔ یہ شخص منصف ہے یہ جو فیصلہ کر دے گا وہ صحیح ہوگا اس پر دوسرے ارکان بھی متفق ہوگئے۔ شرجیل نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کیا کہ آج کا دن اور آج کی رات اور کل صبح تک جو فیصلہ آپ ہمارے حق میں فرمائیں گے ہمیں منظور ہوگا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم نے میرے فیصلے کو مان لیا لیکن تمہاری قوم نے نہیں مانا تو کیا ہوگا شرجیل نے کہا اسکی بابت میرے ہمراہی سرداروں سے دریافت کر لیجیے ۔ آپ نے ان سرداروں سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نجران کے تمام لوگ شرجیل کی باتوں کو مانتے ہیں اور اس کی بات کا انکار نہیں کرسکتے۔ دوسرے دن شرجیل پھر خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ نے فرمایا میں نے تم کو تین باتیں لکھیں تھیں ۔ تم ان میں سے کون سی بات قبول کرتے ہو ۔ اس پر شرجیل نے کہا ہم عرب سے جنگ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اور ہم اپنے مذہب کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتے آپ اپنے مذہب پر رہیں اور ہم اپنے مذہب پر رہیں ۔ آپ پر جو جزیہ مقرر کردیں گے اس کو ہم ادا کردیا کریں گے۔ تب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نجران کی تمام آمدنی تم رکھو ہم کو صرف دو ہزار حلے دے دیا کرو ایک ہزار حلے صفر کے مہینے میں دے دیا کرو اور ایک ہزار رجب کے مہینے میں ادا کردیا کرو۔ چناچہ اس پر عہد نامہ لکھا گیا اور وفد نجران کی درخواست کے موافق ان کے ہمراہ ایک امین شخص کا بھیجنا منظور کرلیا ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا امین جس کو منتخب کیا وہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح تھے۔ ان تمام روایتوں کا جو اس باب میں منقول ہیں ۔ ابن کثیر سے ہم نے خلاصہ نقل کردیا ہے۔ حضرت ابن عباس سے ایک روایت کتب احادیث میں مروی ہے کہ ایک دن ابو جہل نے کہا اگر میں محمد کو کعبہ کے پاس نماز پڑھتے دیکھتا تو ان کی گردن دبا دیتا ۔ یہ سن کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا کرتا تو خدا کے فرشتے کھلم کھلا پکڑ لیتے اور اگر یہود موت کی تمنا کرلیتے تو مرجاتے اور اپنی جگہ آگ میں دیکھ لیتے اور اگر انصاری کا وفد مباہلہ کرلیتا تو وہ اپنے مال اور گھر بار کو واپس نہ پاتے ، یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اکثر علماء کے نزدیک چند شرائط کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد بھی مباہلہ کو جائز کھا ہے۔ جیسا کہ امام احمد بن حنبل ، حافظ ابن حجر اور حضرت عبد اللہ بن مسعود سے اس قسم کا مطالبہ منقول ہے کہ آپ نے اپنے مخالفوں سے مباہلہ کا معاملہ کیا تھا ۔ مباہلہ کرنے والے اہل تقویٰ ہوں اور مسئلہ یقین ہو ظنی نہ ہو تو مباہلہ کیا جاسکتا ہے اور بھی بعض شروط ہیں جو کتب فقہ سے معلوم ہوسکتی ہیں مباہلہ پر چونکہ عیسائی تیار نہیں ہوئے اس لئے مباہلہ نہیں ہوسکا اور نہ اس کا انجام معلوم ہوسکا لیکن اتنا بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے اگر مباہلہ ہوتا تو وہ لوگ تباہ و برباد ہوجاتے یا سور اور بند کردیئے جاتے یا ان کو آگ گھیر لیتی اور اس کا اب بھی امکان ہے کہ اگر مباہلہ کیا جائے تو اہل باطل کو کوئی سخت نقصان پہنچ جائے۔ ( واللہ اعلم) مباہلہ میں صرف فریقین کی شرکت ضروری ہے ۔ اعزاء اور اقارب کا جمع کرنا ضروری نہیں اعزاء کا جمع کرنا محض اہتمام کی غرض سے ہوتا ہے اور اپنے دعویٰ کو سچا ثابت کرنے کے لئے ہوتا ہے گویا ہم اپنی بات کو اس قدر سچا سمجھتے ہیں کہ خود بھی میدان مباہلہ میں حاضر ہیں اور وہ اپنے محبوب ترین اعزاء کو بھی ہم نے حاضر کردیا ہے ، یہ بات اپنے سچائی کے کامل یقین کا موجب ہوتی ہے۔ ابناتنا کا مفہوم اس آیت میں عام ہے بیٹا ہو ، بیٹے کا بیٹا ہو، نواسا ہو ، داماد ہو سب پر ہی صادق آتا ہے اسی طرح لفظ نساء سے خاص زوجہ مراد نہیں بلکہ گھر کی عورتیں مراد ہیں ۔ خواہ وہ بیوی ہو یا بیٹی ہو۔ انفسنا سے مراد خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس ہے ۔ ابن عساکر کی روایت سے یہ مراد اور واضح ہوجاتی ہے کیونکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عثمان اور ان کی اولاد بھی ہمراہ تھیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے نہ صلبی اولاد مراد تھی اور نہ خاص مباہلہ کرنے والوں کی بیویاں مراد تھیں ، بلکہ محض خاندان اور قرابت دارمقصود تھے اور ان سب کا جمع کرنا بھی محض اثبات یقین کے لئے تھا ورنہ آپ نے فرما دیا تھا کہ جب ہم دعا کریں تو تم لوگ آمین کہنا ۔ بعض شیعی حضرات نے کہا ہے کہ حضرت علی نہ عورتوں میں تھے نہ بیٹوں میں لہٰذا وہ انفسنا میں شامل تھے اور ان کو انفسنا میں داخل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ رسول اللہ کے عین اور ان کے مساوی تھے اور جب وہ رسول کے مساوی تھے تو وہی خلافت بلا فصل کے مستحق تھے۔ صاحب تفسیر مظہری نے اس استدلال کے کئی جواب دیئے ہیں ۔ از نجملہ ایک جواب قاضی صاحب (رح) نے یہ بھی دیا ہے کہ اگر یہ تسلیم بھی کرلیتا جائے کہ آیت مباہلہ میں لفظ انفسنا میں حضرت علی (رض) داخل ہیں تو زیادہ سے زیادیہ کہا جاسکتا ہے کہ حضر ت علی (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلقین میں سے ہیں خواہ یہ تعلق دینی ہو یا نسبی ہو۔ یہ مطلب نہیں کہ حضرت علی (رض) نبی یا ان کے بالکل ہم پلہ اور مساوی ہیں ۔ قرآن کریم میں یہ لفظ بہت جگہ استعمال کیا گیا ہے ، مثلاً لا تخرجون انفسکم من دیار کم تقتلون انفسکم ، ظن المومنون والمومنت بانفسھم خیرا اور ولا تلمز وانفسکم۔ ان تمام مواقع میں سے کہیں بھی نہ عین مراد ہے نہ مساوات و ہمسری مراد ہے ، یہ جواب چونکہ سہل تھا اس لئے ہم نے اس کو یہاں نقل کردیا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا کہ نصاریٰ اس قد سمجھانے پر بھی اگر قائل نہ ہوں تو ان کے ساتھ قسم کا معاملہ کرو یہ بھی ایک صورت فیصلہ کی ہے کہ دونوں طرف اپنی جان سے اور اولاد سے حاضر ہوں اور دعا کریں کہ جو کوئی ہم میں جھوٹا ہے اس پر لعنت اور عذاب پڑے ۔ پھر حضرت آپ اور حضرت فاطمہ اور امام حسن اور امام حسین اور حضرت علی کو لے کر گئے ان نصاریٰ میں جو دانا تھا انہوں نے مقابلہ نہ کیا اور جزیہ دینا قبول رکھا۔ ( موضح القرآن) اب آگے پھر اہتمام کے طور پر توحید کو مکرر بیان فرماتے ہیں تا کہ خلاصہ کے طور پر تمام بیان پھر مستحضر ہوجائے اور نصاریٰ کو تنبیہ ہو۔ (تسہیل)