Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 64

سورة آل عمران

قُلۡ یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ تَعَالَوۡا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآءٍۢ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمۡ اَلَّا نَعۡبُدَ اِلَّا اللّٰہَ وَ لَا نُشۡرِکَ بِہٖ شَیۡئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعۡضُنَا بَعۡضًا اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُوۡلُوا اشۡہَدُوۡا بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۶۴﴾

Say, "O People of the Scripture, come to a word that is equitable between us and you - that we will not worship except Allah and not associate anything with Him and not take one another as lords instead of Allah ." But if they turn away, then say, "Bear witness that we are Muslims [submitting to Him]."

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! ایسی انصاف والی بات کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالٰی کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں ، نہ اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو ہی رب بنائیں ، پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلمان ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
تَعَالَوۡا
آؤ
اِلٰی کَلِمَۃٍ
طرف ایک کلمے کے
سَوَآءٍۢ
جو برابر ہے
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
وَ بَیۡنَکُمۡ
اور تمہارے درمیان
اَلَّا
کہ نہ
نَعۡبُدَ
ہم عبادت کریں
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
نُشۡرِکَ
ہم شرک کریں
بِہٖ
ساتھ اس کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّلَا
اور نہ
یَتَّخِذَ
بنائے
بَعۡضُنَا
بعض ہمارا
بَعۡضًا
بعض کو
اَرۡبَابًا
مختلف )رب
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ پھیر جائیں
فَقُوۡلُوا
تو کہہ دو
اشۡہَدُوۡا
گواہ رہو
بِاَنَّا
کہ بےشک ہم تو
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہلِ کتاب
تَعَالَوۡا
تم آؤ
اِلٰی کَلِمَۃٍ
اس کلمے کی طرف
سَوَآءٍۢ
۔ (جو) برابر ہے
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَ بَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
اَلَّا
یہ کہ نہ
نَعۡبُدَ
ہم عبادت کریں
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَلَا
اور نہ
نُشۡرِکَ
ہم شریک ٹھہرائیں
بِہٖ
اس کے ساتھ
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّلَا
اور نہ
یَتَّخِذَ
بنائے
بَعۡضُنَا
ہم میں سے بعض
بَعۡضًا
بعض کو
اَرۡبَابًا
رب
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑیں
فَقُوۡلُوا
تو آپ کہہ دو
اشۡہَدُوۡا
تم گواہ ہوجاؤ
بِاَنَّا
کہ بلاشبہ ہم
مُسۡلِمُوۡنَ
مسلمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "O People of the Scripture, come to a word that is equitable between us and you - that we will not worship except Allah and not associate anything with Him and not take one another as lords instead of Allah ." But if they turn away, then say, "Bear witness that we are Muslims [submitting to Him]."

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! ایسی انصاف والی بات کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالٰی کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں ، نہ اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو ہی رب بنائیں ، پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلمان ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اے اہل کتاب ! ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں مسلم ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں، نہ کسی کو اس کا شریک بنائیں اور نہ ہی ہم میں سے کوئی شخص اللہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے کو رب بنائے اگر وہ اس بات سے منہ موڑیں تو ان سے کہئے کہ : گواہ رہو کہ ہم تو اس کے فرمانبردار ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اے اہلِ کتاب! اس کلمے کی طرف آؤ جوہمارے درمیان اورتمہارے درمیان برابرہے یہ کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے سوا ایک دوسرے کو بھی رب نہ بنائیں۔ پھراگر وہ منہ موڑیں تو آپ کہہ دیں کہ تم گواہ ہوجاؤ بلاشبہ ہم مسلمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people of the Book, come to a word common between us and you that we worship none but Allah, that we associate nothing with Him and that some of us do not take some others as lords instead of Allah.|" Then, should they turn back, say, |"You be witness that we are Muslims.|"

تو کہہ اے اہل کتاب آؤ ایک بات کی طرف جو برابر ہے ہم میں اور تم میں کہ بندگی نہ کریں مگر اللہ کی اور شریک نہ ٹھہراویں اس کا کسی کو اور نہ بناوے کوئی کسی کو رب سوائے اللہ کے پھر اگر وہ قبول نہ کریں تو کہہ دو گواہ رہو کہ ہم تو حکم کے تابع ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہہ دیجیے : اے اہل کتاب ! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان بالکل برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں اور نہ ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اللہ کے سوا رب ٹھہرائے پھر اگر وہ منہ موڑ لیں تو (اے مسلمانو ! ) تم کہو آپ لوگ گواہ رہیں کہ ہم تو مسلمان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'People of the Book! Come to a word common between us and you: that we shall serve none but Allah and shall associate none with Him in His divinity and that some of us will not take others as lords beside Allah.' And if they turn their backs (from accepting this call), tell them: 'Bear witness that we are the ones who have submitted ourselves exclusively to Allah.'

کہو ، 56 اے اہل کتاب! آؤ ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے ۔ 57 یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں ، اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ، اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو اپنا رب نہ بنا لے ۔ ۔ ۔ ۔ اس دعوت کو قبول کرنے سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو ۔ ہم تو مسلم ﴿صرف خدا کی بندگی و اطاعت کرنے والے ﴾ ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ! یہود و نصاری سے ) کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہم تم میں مشترک ہو ، ( اور وہ یہ ) کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ، اور اللہ کو چھوڑ کر ہم ایک دوسرے کو رب نہ بنائیں ۔ پھر بھی اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو : گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے کہ اے کتاب والو یہود اور نصایٰ ایسی بات پر آجاؤ جو برابر مانی جاتی ہے ہم میں اور تم میں یعنی ہم سوا خدا کے کسی اور کو نہ پوجیں ج اور للہ کا شریک کی چیز کو نہ بنائیں اور ہم آپس میں ایک دوسرے کر رب نہ بنائیں اللہ ہی کو رب سمجھیں پھر اگر وہ اتنا سمجھا نے پر بھی 3 نہ مانیں تو تم اے مسلمانو اور پیمبر کہ دو تم گواہ ہو ہم تو ایک خدا کے تابعدار ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے اے اہل کتاب ! ایک بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ ہم کسی کو اس کے ساتھ شریک کریں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ بنائے پھر اگر وہ اس بات کو نہ مانیں تو کہہ دیں کہ گواہ رہو یہ کہ ہم فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے۔ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں گے اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں گے۔ نہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا پروردگار ٹھہرائیں گے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر اگر وہ اس سے منہ پھیر لیں تو کہہ دیجئے کہ تم گواہ رہنا ہم اللہ کی بندگی و اطاعت کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ خدا کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو خدا کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (خدا کے) فرماں بردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O people of the Book! come to a word common between us and between you; that we shall worship none save Allah's and that we shall not associate aught with Him, and that none of you shall take others as Lords beside Allah. Then if they turn away, say: bear witness that verily we are Muslims.

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ایسے قول کی طرف آجاؤ جو ہم میں تم میں مشترک ہے وہ یہ کہ ہم بجز اللہ کے اور کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں ۔ اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے علاوہ پروردگار نہ ٹھہرائے ۔ پھر پس اگر وہ روگردانی کریں تو تم لوگ کہہ دو ۔ کہ گواہ رہنا ہم تو فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے اہلِ کتاب! اس چیز کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں مشترک ہے ۔ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائیں اور نہ ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اللہ کے سوا رب ٹھہرائے ۔ اگر وہ اس چیز سے اعراض کریں تو کہہ د کہ گواہ رہو کہ ہم تو مسلم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اہل کتاب! آجائو اس بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ بنائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو رب نہ بنائے پھر اگر وہ روگردانی کریں تو ان سے فرما دیجئے کہ تم گواہ رہنا کہ ہم تو مسلمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ دیجئے : اے اہل کتاب ! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے، یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو اپنا رب نہ بنائے۔ اس دعوت سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو، ہم تو مسلمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اے اہل کتاب، آؤ تم ایک ایسی بات کی طرف جو کہ یکساں ہے، ہمارے اور تمہارے درمیان، کہ ہم کسی کی بھی بندگی نہیں کریں گے سوائے ایک اللہ کے، اور ہم کسی بھی چیز کو (کسی بھی طور پر) اس کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے، اور نہ ہی ہم میں سے کوئی کسی کو اپنا رب بنائے گا سوائے اللہ کے، پس اگر (اس واضح اور معقول بات کے بعد) یہ لوگ روگردانی کریں، تو کہو کہ تم لوگ گواہ رہو کہ بیشک ہم تو (بہرطور اسی کے) فرمانبردار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہیے: ’’اے اہل کتاب ایسی بات کی طرف آئوجوہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے کہ’’اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ، نہ کسی کو اس کاشریک بنائیں اور نہ ہی ہم میں سے کوئی اللہ کو چھوڑکرکسی دوسرے کو رب بنائیں ‘‘اگروہ منہ موڑیں توان سے کہئیے:گواہ رہوکہ ہم تو مسلم ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ، اے کتابیو! ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں یکساں ہے ( ف۱۱۹ ) یہ کہ عبادت نہ کریں مگر خدا کی اور اس کا شریک کسی کو نہ کریں ( ف۱۲۰ ) اور ہم میں کوئی ایک دوسرے کو رب نہ بنالے اللہ کے سوا ( ف۱۲۱ ) پھر اگر وہ نہ مانیں تو کہہ دو تم گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: اے اہلِ کتاب! تم اس بات کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے ، ( وہ یہ ) کہ ہم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور ہم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اﷲ کے سوا رب نہیں بنائے گا ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو کہہ دو کہ گواہ ہو جاؤ کہ ہم تو اﷲ کے تابع فرمان ( مسلمان ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہیے اے اہل کتاب! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک اور یکساں ہے ( اور وہ یہ کہ ) ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ۔ اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں ، اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا رب ( مالک و مختار ) نہ بنائے ۔ اور اگر یہ لوگ اس ( دعوت ) سے منہ موڑیں تو ( اے مسلمانو ) تم کہہ دو کہ گواہ رہنا ہم مسلمان ( خدا کے فرمانبردار و اطاعت گزار ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O People of the Book! come to common terms as between us and you: That we worship none but Allah; that we associate no partners with him; that we erect not, from among ourselves, Lords and patrons other than Allah." If then they turn back, say ye: "Bear witness that we (at least) are Muslims (bowing to Allah's Will).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to the People of the Book, "We must come to a common term. Let us worship no one except God, nor consider anything equal to Him, nor regard any of us as our Lord besides God." However, if they turn away from (the Truth), tell them, "Bear witness that we have submitted ourselves to the will of God."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O people of the Scripture: Come to a word that is just between us and you, that we worship none but Allah the same, and that we associate no partners with Him, and that none of us shall take others as lords besides Allah." Then, if they turn away, say: "Bear witness that we are Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O followers of the Book! come to an equitable proposition between us and you that we shall not serve any but Allah and (that) we shall not associate aught with Him, and (that) some of us shall not take others for lords besides Allah; but if they turn back, then say: Bear witness that we are Muslims.

Translated by

William Pickthall

Say: O People of the Scripture! Come to an agreement between us and you: that we shall worship none but Allah, and that we shall ascribe no partner unto Him, and that none of us shall take others for lords beside Allah. And if they turn away, then say: Bear witness that we are they who have surrendered (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि अहले-किताब आओ एक ऐसी बात की तरफ़ जो हमारे और तुम्हारे दरमियान बराबर है, वह यह कि हम अल्लाह के सिवा किसी की इबादत न करें और उसके साथ किसी को शरीक न ठहराएं, और हम में से कोई किसी दूसरे को अल्लाह के सिवा रब न बनाए, फिर अगर वे उससे मुँह मोड़ लें तो कह दो कि तुम गवाह रहना कि हम फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے کہ اے اہل کتاب آو ٴ ایک ایسی بات کی طرف جو کہ ہمارے اور تمہارے درمیان (مسلم ہونے میں) برابر ہے وہ یہ کہ بجز اللہ تعالیٰ کے ہم کسی اور کی عبادت نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرائیں اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو رب نہ قرار دے خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر پھر اگر وہ لوگ (حق سے) اعراض کریں تو تم لوگ کہہ دو کہ تم (ہمارے) اس (اقرار) کے گواہ رہو کہ ہم تو ماننے والے ہیں۔ (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم کہہ دو کہ اے اہل کتاب ! ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں اور نہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو ہی رب بنائیں پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو آپ فرمادیں کہ گواہ رہنا ہم تو مسلمان ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو اہل کتاب آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے ۔ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا اپنا رب نہ بنالے ۔ اس دعوت کو قبول کرنے سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اے اہل کتاب آجاؤ ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم عبادت نہ کریں مگر اللہ کی اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ کو چھوڑ کر ہم آپس میں کوئی کسی دوسرے کو رب نہ بنائیں، سو اگر وہ رو گردانی کریں تو کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم فرمانبر دار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے اہل کتاب آؤ ایک بات کی طرف جو برابر ہے ہم میں اور تم میں کہ بندگی نہ کریں ہم مگر اللہ کی اور شریک نہ ٹھہراویں اس کا کسی کو اور نہ بناوے کوئی کسی کو رب سوا اللہ کے پھر اگر وہ قبول نہ کریں تو کہہ دو گواہ رہو کہ ہم تو حکم کے تابع ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ اہل کتاب سے کہہ دیجئے اے اہل کتاب ایک ایسی بات کی طرف آئو جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں مشترک ہے وہ یہ کعہ سوائے خدا تعالیٰ کے ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو رب نہ بنائے پھر اگر وہ لوگ اس دعوت سے بھی روگردانی کریں تو تم لوگ ان سے کہہ دو تم اس بات پر گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں ۔