Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 68

سورة آل عمران

اِنَّ اَوۡلَی النَّاسِ بِاِبۡرٰہِیۡمَ لَلَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ وَ ہٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ وَلِیُّ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۶۸﴾

Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah ] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.

سب لوگوں سے زیادہ ابرہیم سے نزدیک تروہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اَوۡلَی
قریب تر
النَّاسِ
لوگوں میں سے
بِاِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے
لَلَّذِیۡنَ
البتہ وہ ہیں جنہوں نے
اتَّبَعُوۡہُ
پیروی کی اس کی
وَہٰذَا
اور یہ
النَّبِیُّ
نبی
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
وَلِیُّ
دوست ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اَوۡلَی
سب سے زیادہ قریب
النَّاسِ
لوگوں میں
بِاِبۡرٰہِیۡمَ
ساتھ ابراہیم ؑکے
لَلَّذِیۡنَ
البتہ وہ لوگ ہیں
اتَّبَعُوۡہُ
جنہوں نے پیروی کی ان کی
وَہٰذَا
اور یہ
النَّبِیُّ
نبی
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
وَلِیُّ
دوست ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah ] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.

سب لوگوں سے زیادہ ابرہیم سے نزدیک تروہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشہ حضرت ابراہیم سے قریب تر وہ لوگ تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی (پھر ان کے بعد) یہ نبی اور اس پر ایمان لانے والے ہیں اور اللہ ایمان لانے والوں کا ہی حامی و مددگار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًلوگوں میں ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب وہ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اوریہ نبی اوروہ لوگ جو ایمان لائے ،اور اﷲ تعالیٰ مومنوں کادوست ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The closest of people to Ibrahim are those who followed him, and this prophet, and those who believe. And Al¬lah is guardian of the believers.

لوگوں میں زیادہ مناسب ابراہیم سے ان کو تھی جو ساتھ اس کے تھے اور اس نبی کو اور جو ایمان لائے اس نبی پر اور اللہ والی ہے مسلمانوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً ابراہیم (علیہ السلام) سے سب سے زیادہ قربت رکھنے والے لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور اب یہ نبی (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور جو ان پر ایمان لائے (اس نسبت کے زیادہ حقدار ہیں) اور اللہ ان مؤمنوں کا ساتھی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the people who have the best claim to a relationship with Abraham are those who followed him in the past, and presently this Prophet and those who believe in him; Allah is the guardian of the men of faith.

ابراہیم سے نسبت رکھنے کا سب سے زیادہ حق اگر کسی کو پہنچتا ہے تو ان لوگوں کو پہنچتا ہے جنھوں نے اس کی پیروی کی اور اب یہ نبی اور اس کے ماننے والے اس نسبت کے زیادہ حق دار ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابراہیم کے ساتھ تعلق کے سب سے زیادہ حق دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی ، نیز یہ نبی ( آخر الزماں ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور وہ لوگ ہیں جو ( ان پر ) ایمان لائے ہیں ، اور اللہ مومنوں کا کارساز ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سب لوگوں میں ابرہیم سے زیادہ خصوصیت رکھنے والے یعی زیادہ ماشابہ تو وہ لوگ تھے جنہوں نے اس کی پیروی کی یعنی انکی امت میں تھے اور پھر یہ پیغمبر اور ایمان اوالے مسلمان اور اللہ مسلمانوں کو مدد پر ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک لوگوں میں سے سب سے زیادہ ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب تر (وہ لوگ) تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور وہ لوگ جو ایمان لائے۔ اور اللہ ایمان والوں کے دوست ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ ابراہیم (علیہ السلام) سے سب سے قریب تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کے طریقوں کو اپنا لیا ہے۔ اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور وہ لوگ ہیں جو ان پر ایمان لے آئے ہیں۔ اللہ اہل ایمان کا مددگار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ابراہیم سے قرب رکھنے والے تو وہ لوگ ہیں جو ان کی پیروی کرتے ہیں اور پیغمبر (آخرالزمان) اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور خدا مومنوں کا کارساز ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the nearest of mankind to Ibrahim, surely those who followed him, and this prophet, and those who believe; and Allah is the Patron of the believers.

بیشک ابراہیم (علیہ السلام) سے سب سے قریب لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی تھی اور یہ نبی ہیں اور وہ لوگ ہیں جو ان پر ایمان لائے اور اللہ ایمان لانے والوں کا حامی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ابراہیم کے ساتھ نسبت کے سب سے زیادہ حقدار وہ ہیں ، جنہوں نے اس کی پیروی کی ، پھر یہ پیغمبر ہیں اور جو ان پر ایمان لائے اور اللہ اہلِ ایمان کا ساتھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک ابراہیم ( علیہ السلام ) سے زیادہ نزدیک وہ لوگ تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی اور جو ( ان پر ) ایمان لائے ( ابراہیم ؑ کے زیادہ قریب ہیں ) اور اللہ ( تعالیٰ ) مومنوں کے دوست ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابراہیم (علیہ السلام) کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کی پیروی کی اور پھر یہ نبی اور اس کے ماننے والے ( اس نسبت کے زیادہ حق دار ہیں) اللہ صرف انہی کا حامی و مددگار ہے جو ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب (مذہب و ملت کے اعتبار سے ان کے زمانے میں) وہ لوگ تھے، جنہوں نے (صدق و اخلاص سے) ان کی پیروی کی، اور (اب اس آخری زمانے میں) یہ نبی اور ان پر ایمان لانے والے ہیں اور اللہ حامی و مددگار ہے ایمان والوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ابراہیم سے قریب تروہ لوگ تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی ( پھران کے بعد ) یہ نبی اور اس پر ایمان لانے والے ہیں اور اللہ ایمان لانے والوں کاحامی و ناصر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ تھے جو ان کے پیرو ہوئے ( ف۱۲۸ ) اور یہ نبی ( ف۱۲۹ ) اور ایمان والے ( ف۱۳۰ ) اور ایمان والوں کا ولی اللہ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک سب لوگوں سے بڑھ کر ابراہیم ( علیہ السلام ) کے قریب ( اور حق دار ) تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان ( کے دین ) کی پیروی کی ہے اور ( وہ ) یہی نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ( ان پر ) ایمان لانے والے ہیں ، اور اﷲ ایمان والوں کا مددگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک تمام لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ قریب اور زیادہ تعلق رکھنے والے وہ ہیں جنہوں نے اُن کی پیروی کی اور یہ نبی اور وہ جو ( ان پر ) ایمان لائے ہیں اور اللہ ایمان والوں کا ساتھی و سرپرست ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Without doubt, among men, the nearest of kin to Abraham, are those who follow him, as are also this Prophet and those who believe: And Allah is the Protector of those who have faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

The nearest people to Abraham, among mankind, are those who followed him, this Prophet (Muhammad) and the true believers. God is the Guardian of the true believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, among mankind who have the best claim to Ibrahim are those who followed him, and this Prophet and those who have believed. And Allah is the Wali (Protector and Helper) of the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely the nearest of people to Ibrahim are those who followed him and this Prophet and those who believe and Allah is the guardian of the believers.

Translated by

William Pickthall

Lo! those of mankind who have the best claim to Abraham are those who followed him, and this Prophet and those who believe (with him); and Allah is the Protecting Guardian of the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक लोगों में ज़्यादा मुनासिबत इब्राहीम (अलै॰) से उन लोगों को है जिन्होंने उनकी पैरवी की और यह पैग़म्बर और जो (उन पर) ईमान लाए, और अल्लाह ईमान वालों का साथी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ سب آدمیوں میں زیادہ خصوصیات رکھنے والے (حضرت) ابراہیم کے ساتھ البتہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ان کا اتباع کیا تھا اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور یہ ایمان والے اور اللہ تعالیٰ حامی ہیں ایمان والوں کے۔ (68)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سب سے زیادہ ابراہیم (علیہ السلام) کے نزدیک وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کی اطاعت کی اور یہ نبی اور وہ لوگ جو ایمان والے ہیں اور اللہ ہی مومنوں کا دوست ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابراہیم (علیہ السلام) سے نسبت رکھنے کا حق سب سے زیادہ اگر کسی کو پہنچتا ہے تو ان لوگوں کو پہنچتا ہے جنہوں اس کی پیروی کی اور اب یہ نبی اور اس کے ماننے والے اس کی نسبت کے زیادہ حق دار ہیں ۔ اللہ صرف انہی کا حامی و مددگار ہے جو ایمان رکھتے ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ انسانوں میں ابراہیم کے ساتھ سب سے زیادہ قریب تر وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا اتباع کیا اور یہ نبی ہیں اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ سب مومنین کا ولی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک لوگوں میں زیادہ مناسبت ابراہیم سے ان کو تھی جو ساتھ اس کے تھے اور اس نبی کو اور جو ایمان لائے اس نبی پر اور اللہ والی ہے مسلمانوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب تر لوگوں میں سے حقیقتاً وہ لوگ تھے جو اس کے پیرو تھے اور یہ نبی اور مسلمان اس سے قریب تر ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کا کار ساز ہے