Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 76

سورة آل عمران

بَلٰی مَنۡ اَوۡفٰی بِعَہۡدِہٖ وَ اتَّقٰی فَاِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۷۶﴾

But yes, whoever fulfills his commitment and fears Allah - then indeed, Allah loves those who fear Him.

کیوں نہیں ( مواخذہ ہوگا ) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے ، تو اللہ تعالٰی بھی ایسے پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
مَنۡ
جس نے
اَوۡفٰی
پورا کیا
بِعَہۡدِہٖ
اپنے عہد کو
وَاتَّقٰی
اور تقوی کیا
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
مَنۡ
جو
اَوۡفٰی
بھی پورا کرے
بِعَہۡدِہٖ
اپنے عہد کو
وَاتَّقٰی
اورڈرتا رہے
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت کرتاہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
ڈرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

But yes, whoever fulfills his commitment and fears Allah - then indeed, Allah loves those who fear Him.

کیوں نہیں ( مواخذہ ہوگا ) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے ، تو اللہ تعالٰی بھی ایسے پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بات یہ ہے کہ جس شخص نے بھی اللہ کے کئے ہوئے عہد کو پورا کیا اور اس سے ۔ ڈر گیا تو اللہ ایسے ہی پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیوں نہیں؟ جو بھی اپنا عہدپوراکرے اور (اللہ تعالیٰ سے) ڈرے توبلاشبہ اﷲ تعالیٰ ڈرنے والوں سے محبت کرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why not? Whoever fulfils his pledge and fears Allah, then, Allah loves the God-fearing.

کیوں نہیں جو کوئی پورا کرے اپنا اقرار اور وہ پرہیزگار ہے تو اللہ کو محبت ہے پرہیزگاروں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں ! جو کوئی بھی اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے اپنے عہد کو پورا کرے گا اور تقویٰ کی روش اختیار کرے گا تو بیشک اللہ تعالیٰ کو اہل تقویٰ پسند ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But Allah loves only those who fulfil their covenant and fear Allah. Truly Allah loves the God-fearing.

آخر کیوں ان سے باز پرس نہ ہوگی؟ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنےگا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا پکڑ کیوں نہیں ہوگی؟ ( قاعدہ یہ ہے کہ ) جو اپنے عہد کو پورا کرے گا اور گناہ سے بچے گا تو اللہ ایسے پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیوں نہیں ان پر ضرور گناہ ہے جو شخص اپنا قرار پو را کرے اور شرک اور بد معاملگی سے پرہیز کر تو اللہ محبت رکھتا ہے پر پیز گارو سے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ جو کوئی اپنے عہد کو پورا کرے اور پرہیز گاری کرے تو یقینا اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو اپنے وعدوں کو پورا کریں گے اور اللہ سے ڈرتے رہیں گے تو بیشک اللہ کو وہ لوگ بہت پسند ہیں جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye whosoever keepeth his covenant and feareth Allah--then verily Allah loveth the God-fearing.

کیوں نہیں جو شخص بھی اپنے عہد کو پورا کرے اور (اللہ سے) ڈرے تو بیشک اللہ ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہاں! جو لوگ اس عہد کو پورا کریں گے اور ( اللہ سے ) ڈریں گے تو بیشک اللہ اپنے سے ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیوں نہیں ( مواخذہ ہوگا ) جو شخص بھی اپنے وعدے کو پورا کرے اور پرہیز گار بنے تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) پرہیز گاروں سے محبت رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسا ہرگز نہیں ہوگا بلکہ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا، بیشک اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(مواخذہ الزام) کیوں نہیں (جب کہ ضابطہ و قانون یہ ہے کہ) جس نے بھی اپنے عہد کو پورا کیا اور ڈرتا رہا (اپنے خالق ومالک سے) تو یقینا (وہ کامیاب ہوگیا کہ) اللہ محبت رکھتا ہے ایسے پرہیزگاروں سے،

Translated by

Noor ul Amin

ہاں ( پوچھ گچھ ہوگی ) البتہ جو شخص اللہ کے کئے ہوئے عہدکوپوراکرے اور اس سے ڈرتارہے تواللہ ایسے ہی متقیوں کو پسندکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا عہد پورا کیا اور پرہیزگاری کی اور بیشک پرہیزگار اللہ کو خوش آتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ہاں جو اپنا وعدہ پورا کرے اور تقویٰ اختیار کرے ( اس پر واقعی کوئی مؤاخذہ نہیں ) سو بیشک اﷲ پرہیز گاروں سے محبت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہاں جو شخص اپنے عہد و پیمان کو پورا کرے اور پرہیزگاری اختیار کرے تو بے شک خدا پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay.- Those that keep their plighted faith and act aright,-verily Allah loves those who act aright.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who keep their promise and observe piety should know that God certainly loves the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yes, whoever fulfills his pledge and fears Allah much; verily, then Allah loves the Muttaqin (the pious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yea, whoever fulfills his promise and guards (against evil)-- then surely Allah loves those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

Nay, but (the chosen of Allah is) he who fulfilleth his pledge and wardeth off (evil); for lo! Allah loveth those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पकड़ क्यों न हो, जो शख़्स अपने अहद को पूरा करे और अल्लाह से डरे तो बेशक अल्लाह ऐसे परहेज़गारों को दोस्त रखता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(کہ خائن پر) الزام کیوں نہ ہوگا جو شخص اپنے عہد کو پورا کرے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرے تو بیشک اللہ تعالیٰ محبوب رکھتے ہیں (ایسے) متقیوں کو۔ (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیوں نہیں جو شخص اپنا عہد پورا کرے اور پرہیزگاری اختیار کرے تو یقیناً اللہ تعالیٰ ایسے پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کیوں ان سے باز پرس نہ ہوگی ؟ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور ہر برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا ‘ کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں جس نے اپنے عہد کو پورا کیا اور تقویٰ اختیار کیا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ متقیوں کو دوست رکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں جو کوئی پورا کرے اپنا قرار اور وہ پرہیزگار ہے تو اللہ کو محبت ہے پرہیزگاروں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مواخذہ کیوں نہ ہوگا جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے گا اور خیانت سے پرہیز کریگا تو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں کو پسند فرماتا ہے