18 That is, "All communities and groups that have been formed in the world on the basis of race, country, language, tribe and clan, and economic and political interests, will break, and the people will be re-grouped on the basis of true belief, morality and character. On the one hand, all the believing and righteous people will be separated froth all the nations of mankind and put in one group, and on the other, people professing every false ideology and committing every kind of crime in the world will be sorted out severally from the multitudes of mankind and put into separate groups. In other words, the thing which Islam regards as the real basis of separation and union in the world and which the worshippers of ignorance refuse to accept, will become the basis of separation and union in the Hereafter. Islam says that the real thing which joins men together or divides them is the belief and morality. Those who believe and build the system of life on Divine guidance are one community, whether they belong to any race, any country and any region. The two cannot belong to one nation. They can neither walk together on a common path of life in the world, nor can meet with the same end in the Hereafter. Froth the world to the Hereafter they tread separate paths and have separate destinations. Contrary to this, the worshippers of falsehood have heen insisting in every age, and still insist, that mankind should be classified and grouped on the bases of race and country and language. The people who have a common race and country and language should constitute a separate nation, regardless of their religion and belief, and should offer a common front against the other similar nations. And this nation should have such a system of life which should bind the followers of Tauhid and the polytheists and the atheists together: The same was the concept of Abu Jahl and Abu Lahab and the chiefs of the Quraish. That is why they accused the Holy Prophet Muhammad (may Allah's peace he upon him) again and again of having stirred up divisions in their nation. That is why the Qur'an is warning that the groups made in the world on wrong bases will ultimately break and mankind will be permanently divided on the basis of the belief and the philosophy of life and morality and character on which Islam wants to build it in the world. The people who do not have a common destination cannot follow a common way of life.
سورة الروم حاشیہ نمبر : 18
یعنی دنیا کی وہ تمام جتھ بندیاں جو آج قوم ، نسل ، وطن ، زبان ، قبیلہ و برادری ، اور معاشی و سیاسی مفادات کی بنیاد پر بنی ہوئی ہیں ، اس روز ٹوٹ جائیں گی ، اور خالص عقیدے اور اخلاق و کردار کی بنیاد پر نئے سرے سے ایک دوسرے گروہ بندی ہوگی ۔ ایک طرف نوع انسانی کی تمام اگلی پچھلی قوموں میں سے مومن و صالح انسان الگ چھانٹ لیے جائیں گے اور ان سب کا ایک گروہ ہوگا ۔ دوسری طرف ایک ایک قسم کے گمراہانہ نظریات و عقائد رکھنے والے ، اور ایک ایک قسم کے جرائم پیشہ ولگ اس عظیم الشان انسانی بھیڑ میں سے چھانٹ چھانٹ کر الگ نکال لیے جائیں گے اور ان کے الگ الگ گروہ بن جائیں گے ۔ دوسرے الفاظ میں یوں سمجھنا چاہیے کہ اسلام جس چیز کو اس دنیا میں تفریق اور اجتماع کی حقیقی بنیاد قرار دیتا ہے اور جسے جاہلیت کے پرستار یہاں ماننے سے انکار کرتے ہیں ، آخرت میں اسی بنیاد پر تفریق بھی ہوگی اور اجتماع بھی ۔ اسلام کہتا ہے کہ انسانوں کو کاٹنے اور جوڑنے والی اصل چیز عقیدہ اور اخلاق ہے ۔ ایمان لانے والے اور خدائی ہدایت پر نظام زندگی کی بنیاد رکھنے والے ایک امت ہیں ، خواہ وہ دنیا کے کسی گوشے سے تعلق رکھتے ہوں اور کفر و فسق کی راہ اختیار کرنے والے ایک دوسرے امت میں ، خواہ ان کا تعلق کسی نسل و وطن سے ہو ۔ ان دونوں کی قومیت ایک نہیں ہوسکتی ۔ یہ نہ دنیا میں ایک مشترک راہ زندگی بنا کر ایک ساتھ چل سکتے ہیں اور نہ آخرت میں ان کا انجام ایک ہوسکتا ہے ۔ دنیا سے آخرت تک ان کی راہ اور منزل ایک دوسرے سے الگ ہے ۔ جاہلیت کے پرستار اس کے برعکس ہر زمانے میں اصرار کرتے رہے ہیں اور آج بھی اسی بات پر مصر ہیں کہ جتھ بندی نسل اور وطن اور زبان کی بنیادوں پر ہونی چاہیے ، ان بنیادوں کے لحاظ سے جو لوگ مشترک ہوں انہیں بلا لحاظ مذہب و عقیدہ ایک قوم بن کر دوسرے ایسی ہی قوموں کے مقابلے میں متحد ہونا چاہیے ، اور اس قومیت کا ایک ایسا نظام زندگی ہونا چاہیے جس میں توحید اور شرک اور دہریت کے معتقدین سب ایک ساتھ مل کر چل سکیں ۔ یہی تخیل ابوجہل اور ابو لہب اور سرداران قریش کا تھا ، جب وہ بار بار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام رکھتے تھے کہ اس شخص نے آکر ہماری قوم میں تفرقہ ڈال دیا ہے ۔ اسی پر قرآن مجید یہاں متنبہ کررہا ہے کہ تمہاری یہ تمام جتھ بندیاں جو تم نے اس دنیا میں غلط بنیادوں پر کر رکھی ہیں آخر کار ٹوٹ جانے والی ہیں ، اور نوع انسانی میں مستقل تفریق اسی عقیدے اور نظریہ حیات اور اخلاق و کردار کی بنیاد پر ہونے والی ہے جس پر اسلام دنیا کی اس زندگی میں کرنا چاہتا ہے ۔ جن لوگوں کی منزل ایک نہیں ہے ان کی راہ زندگی آخر کیسے ایک ہوسکتی ہے ۔