Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 20

سورة لقمان

اَلَمۡ تَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمۡ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ وَ اَسۡبَغَ عَلَیۡکُمۡ نِعَمَہٗ ظَاہِرَۃً وَّ بَاطِنَۃً ؕ وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّجَادِلُ فِی اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ لَا ہُدًی وَّ لَا کِتٰبٍ مُّنِیۡرٍ ﴿۲۰﴾

Do you not see that Allah has made subject to you whatever is in the heavens and whatever is in the earth and amply bestowed upon you His favors, [both] apparent and unapparent? But of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening Book [from Him].

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی نے زمین اور آسمان کی ہرچیز کو تمارے کام میں لگا رکھا ہے اور تمہیں اپنی ظاہری و باطنی نعمتیں بھرپور دے رکھی ہیں بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَوۡا
تم نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
سَخَّرَ
مسخر کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاَسۡبَغَ
اور اس نے تمام کر دیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
نِعَمَہٗ
نعمتیں اپنی
ظَاہِرَۃً
ظاہری
وَّبَاطِنَۃً
اور باطنی
وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
بِغَیۡرِ
بغر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّلَا
اور بغیر
ہُدًی
ہدایت کے
وَّلَا
اور بغیر
کِتٰبٍ
کتاب
مُّنِیۡرٍ
روشن کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَوۡا
تم دیکھتے
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
سَخَّرَ
کام میں لگا دیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاَسۡبَغَ
اور اس نے پوری کردی ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
نِعَمَہٗ
نعمتیں اپنی
ظَاہِرَۃً
کھلی
وَّبَاطِنَۃً
اور چھپی
وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑا کرتاہے
فِی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بارے میں
بِغَیۡرِعِلۡمٍ
بغیرکسی علم کے
وَّلَاہُدًی
اور بغیر ہدایت کے 
وَّلَا کِتٰبٍ
اور بغیر کسی کتاب کے
مُّنِیۡرٍ
روشن
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah has made subject to you whatever is in the heavens and whatever is in the earth and amply bestowed upon you His favors, [both] apparent and unapparent? But of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening Book [from Him].

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی نے زمین اور آسمان کی ہرچیز کو تمارے کام میں لگا رکھا ہے اور تمہیں اپنی ظاہری و باطنی نعمتیں بھرپور دے رکھی ہیں بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ نے تمہارے لئے کام پر لگا دیا ہے اور اس نے اپنی تمام ظاہری و باطنی نعمتیں تم پر پوری کردی ہیں (اس کے باوجود) لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑا کرتا ہے جبکہ اس کے پاس نہ علم ہے نہ ہدایت اور نہ کوئی روشنی دکھانے والی کتاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم نہیں دیکھتے یقینااﷲ تعالیٰ نے تمہارے کام میں لگا دیا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے اور اُس نے اپنی کھلی اورچھپی نعمتیں تم پر پوری کردی ہیں، اور لوگوں میں سے کوئی ہے جو اﷲ تعالیٰ کے بارے میں بغیرکسی علم اور بغیر کسی ہدایت اور بغیرکسی روشن کتاب کے جھگڑا کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen that Allah has subjugated for you what is in the heavens and what is on the earth and has perfected His blessings on you, both outward and inward? And among the people there is one who debates about Allah with no knowledge, no guidance and no book to enlighten.

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کام میں لگائے تمہارے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور پوری کردیں تم پر اپنی نعمتیں کھلی اور چھپی اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں نہ سمجھ رکھیں نہ سوجھ اور نہ روشن کتاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اس نے اپنی ظاہری و باطنی نعمتیں تم پر مکمل کردی ہیں اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو یا کوئی ہدایت ہو یا کوئی روشن کتاب ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen that Allah has subjected to your service all that is in the heavens and on the earth and has abundantly bestowed upon you all His bounties, both visible and invisible? Yet some persons dispute regarding Allah without having any knowledge or guidance or any illuminating Book.

کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں تمہارے لیے مسخر کر رکھی ہیں35 اور اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں 36 تم پر تمام کر دی ہیں؟ اس پر حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں 37 بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو ، یا ہدایت ، یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب 38 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسے اللہ نے تمہارے کام میں لگا رکھا ہے ، ( ١٣ ) اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری پوری نچھاور کی ہیں؟ پھر بھی انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں ، جبکہ ان کے پاس نہ کوئی علم ہے ، نہ ہدایت ہے ، اور نہ کوئی ایسی کتاب ہے جو روشنی دکھائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم لوگوں نے اس پر نظر نہیں ڈالی کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب کو تمہارے کام میں لگایا 5 اور تم پر اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں پوری کردیں 6 اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو (خواہ مخواہ) اللہ تعالیٰ کے مقدمے میں جھگڑتے ہیں اور نہ ان کو سمجھ ہے نہ سوجھ نہ کوئی روشن کتاب انکے پاس ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے تمام چیزوں کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے اور اس نے تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں ، پوری کر رکھے ہیں۔ اور لوگوں میں تو کچھ ایسے (بھی) ہیں جو اللہ کے بارے جھگڑتے ہیں (حالا کہ) نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ روشن کتاب

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کو اللہ نے تمہارے لئے مسخر (تابع) کردیا ہے۔ اور تمہیں ظاہری اور پوشیدہ بھر پور نعمتیں عطا کی ہیں۔ اور کو گوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو بغیر علم، بغیر ہدایت اور بغیر روشن کتاب کے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observe ye not that Allah hath subjected for you whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, and hath completed His favours on you outwardly and inwardly? And yet of mankind is one who disputeth concerning Allah without knowledge and with neither guidance nor a Book luminous.

کیا تم لوگوں کو اس نظر نہیں کہ اللہ نے تمہارے ہی کام میں لگا رکھا ہے اس (سب) کو جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اس نے تم پر اپنی حسی اور معنوی نعمتیں پوری کر رکھی ہیں ۔ اور انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو اللہ کے باب میں بغیر واقفیت بغیر دلیل اور بغیر کسی روشن کتاب کے بحث کیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کی چیزوں کو تمہاری خدمت میں لگا رکھا ہے اور تمہارے اوپر ہر قسم کی ظاہر وباطنی نعمتیں پوری کی ہیں؟ پھر بھی لوگوں میں ایسے لوگ ہیں جو اللہ کے باب میں – بغیر کسی دلیل ، بغیر کسی ہدایت اور بغیر کسی روشن کتاب کے – جھگڑتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم لوگوں نے نہیں دیکھا بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب کو ) تمہارے تابع فرمان کررکھا ہے اور اس نے تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کررکھی ہیں اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں بغیر علم اور ہدایت اور روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اللہ نے تمہارے قابو میں کردیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے (کس پُر حکمت طریقے سے) تمہارے لئے کام میں لگا رکھا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے اور اس نے (اپنے کرم بےپایاں سے) پوری کردیں تم پر اپنی نعمتیں ظاہری بھی اور باطنی بھی (اس کے باوجود) کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ اللہ ہی کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو یا کوئی ہدایت (و روشنی) یا روشنی دکھانے والی کوئی کتاب

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں اورجو کچھ زمین میں ہے سب اللہ نے تمہارے لئے مسخرکردیا ہے اور اس نے اپنی تمام ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر پوری کردیں ہیں ، لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑ تا ہے جبکہ اس کے پا س نہ علم نہ ہدایت اور نہ کوئی روشنی دکھانے والی کتاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے نہ دیکھا کہ اللہ نے تمہارے لیے کام میں لگائے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں ( ف۳٦ ) اور تمہیں بھرپور دیں اپنی نعمتیں ظاہر اور چھپی ( ف۳۷ ) اور بعضے آدمی اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں یوں کہ نہ علم نہ عقل نہ کوئی روشن کتاب ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( لوگو! ) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے تمہارے لئے ان تمام چیزوں کو مسخّر فرما دیا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اس نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر پوری کر دی ہیں ۔ اور لوگوں میں کچھ ایسے ( بھی ) ہیں جو اﷲ کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب ( کی دلیل ) کے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ تعالیٰ نے سب کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے اور اپنی سب ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر تمام کر دی ہیں اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو علم ، ہدایت اور روشن کتاب کے بغیر خدا کے بارے میں بحث و تکرار کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do ye not see that Allah has subjected to your (use) all things in the heavens and on earth, and has made his bounties flow to you in exceeding measure, (both) seen and unseen? Yet there are among men those who dispute about Allah, without knowledge and without guidance, and without a Book to enlighten them!

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God has made all that is in the heavens and the earth, subservient to you (human beings), and has extended and perfected for you His apparent and unseen bounties? Some people argue about God without knowledge, guidance, or an enlightening book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah has subjected for you whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth, and has completed and perfected His graces upon you, apparent and hidden Yet of mankind is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or a Book giving light!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah has made what is in the heavens and what is in the earth subservient to you, and made complete to you His favors outwardly and inwardly? And among men is he who disputes in respect of Allah though having no knowledge nor guidance, nor a book giving light.

Translated by

William Pickthall

See ye not how Allah hath made serviceable unto you whatsoever is in the skies and whatsoever is in the earth and hath loaded you with His favours both without and within? Yet of mankind is he who disputeth concerning Allah, without knowledge or guidance or a scripture giving light.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि अल्लाह ने, जो कुछ आकाशों में और जो कुछ धरती में है, सबको तुम्हारे काम में लगा रखा है और उस ने तुम पर अपनी प्रकट और अप्रकट अनुकम्पाएँ पूर्ण कर दी हैं? इस पर भी कुछ लोग ऐसे हैं जो अल्लाह के विषय में बिना किसी ज्ञान, बिना किसी मार्गदर्शन और बिना किसी प्रकाशमान किताब के झगड़ते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں اور اس نے تم پر اپنی نعمتیں ظاہری اور باطنی پوری کر رکھی ہیں (5) اور بعضے آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدون واقفیت اور بدون دلیل اور بدون کسی روشن کتاب کے جھگڑا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین و آسمانوں کی تمام چیزیں ان کے لیے مسخر کر رکھی ہیں، اور اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں تم پر پوری کردی ہیں اس کے باوجود کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کوئی علم، ہدایت یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں تمہارے مسخر کر رکھی ہیں اور اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں تم پر تمام کردی ہیں ؟ اس پر حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو ان کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو ، یا ہدایت ، یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے وہ سب کچھ مسخر فرما لیا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں بھرپور انڈیل دی ہیں، اور لوگوں میں بعض لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کام میں لگائے تمہارے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور پوری کردیں تم پر اپنی نعمتیں کھلی اور چھپی اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں نہ سمجھ رکھیں نہ سوجھ اور نہ روشن کتاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہوئی کہ اللہ نے ان سب چیزوں کو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں تمہارے کام میں لگا رکھا ہے اور اس نے تم پر اپنی تمام ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کر رکھی ہیں اور لوگوں میں بعض شخص ایسا بھی ہے جو اللہ کے بارے میں بدون کسی واقفیت اور بدون کسی دلیل اور بغیر کسی روشن کتاب کے جھگڑا کرتا ہے